Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ، ریسکیوجاری

    ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ، ریسکیوجاری

    ساہیوال:ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ، ریسکیوجاری،باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال شہرکے وسط میں ایک نجی ہسپتال کی زیرتعمیر عمارت گرگئی ہے اورآخری اطلاعات آنے تک بڑی تعداد میں لوگ اورمریض اس عمارت تلے دب کررہ گئے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال کے الحسیب ٹاون میں روبینہ میٹرنٹی ہوم کے نام سے قائم ہسپتال کے ایک حصہ کی عمارت کی تعمیر جاری تھی کہ اچانک لینٹرگرجانے سے اس عمارت کے نیچے رکنے والے مریض اوردیگرافراد اس عمارت کےتلے دب گئے ہیں‌، ادھر اطلاعات کےمطابق ریسکیوٹیمیں وہاں پہنچ چکی ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ریسکیوآپریشن جاری ہے اورابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، دوسری طرف ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ اس عمارت کے تلے کچھ بچے ، خواتین اورمرد حضرات دبے ہوئے ہیں ان کو نکالنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں

  • ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق فیصل آباد امین پور بنگلہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست…

    ذرائع کےمطابق فیصل آباد نڑوالا روڈ پر امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    آپ بھی کچھ کام کریں، پچھلے سوا سال میں کیا کام کیا ہے:بزدارسے عمران خان کی بازپرس

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔اس گاڑی کوٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے .ریسکیوحکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ زخمیوں کو بہتر سے بہترعلاج کی سہولتیں دی جارہی ہیں

    آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

  • منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

    منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

    منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقہ شاہین ٹاؤن سے رات 1بجے کے قریب منظور پشتین کو گرفتار کیا .

    پولیس ذرائع نے منظورپشتین اورانکے چار ساتھیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو مطلوب تھے اور انکو وہاں منتقل کیاجارہا ہے

    پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔منظور کے ہمراہ مزید چار سے پانچ افراد ہیں جنھیں کرایہ داری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    منظور پشتین کو ڈیراہ اسماعیل خان منتقل کیا جائے گا.

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

  • 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

    5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

    5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی رتہ امرال پولیس نے فوری کارروائی کر کے 5سالہ بچی سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم منیر کو گرفتار کر لیا ،

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم منیر نے اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او رتہ امرال کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد منیر کو گرفتار کرلیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو طبی امداد اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا۔ بچوں پر کسی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے،

    ایک اور کاروائی میں تھانہ بنی پولیس نےسنیپ چیکنگ کےدوران 2 جعلسازوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان طارق شاہ اور عبدالغفور شاہ سے پنجاب کے 8 اور اسلام آباد کے 13 جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔ملزمان اپنی ٹریول ایجنسی کےآفس میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتےتھے۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    ایک اور کاروائی میں راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان گرفتار کر لیے، نصیر آباد پولیس نے قتل کے دو ملزمان رفعت اور طاہر کوگرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے ربنواز نامی شخص کو قتل کیا اور وقوعہ کو چھپانے کے لئے نعش کھلی جگہ پھینک دی۔

    قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا۔نصیر آباد پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ریڈ کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ کھتی چیک پوسٹ پر دھشتگرودں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ راکٹ لانچر بھی داغے۔

    پولیس نے جوابی کاروائی کی جس سے دہشت گرد فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق دھشت گرد موٹرسائیکل پر آئے تھے۔5۔6 افراد نے حملہ کیا ۔ واقعہ کے بعد علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

    دہپشت گردوں کے حملے سے کوئ جانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر تین راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو نہ پھٹ سکے جس میں سے ایک کو بم ڈسپوزایبلل سکوارڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے قبضہ میں لیا جبکہ ایک گرنیڈ کو خطرناک ہونے پر ضائع کیا,

    دہشت گردوں نے 5 کلو کی ریمورٹ آئی ڈی بھی نصب کی جسے بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا, پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھرپور جواب دیا, تاہم دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ,

  • عدم برداشت ، خون سفید ہوگئے :افغانستان میں فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    عدم برداشت ، خون سفید ہوگئے :افغانستان میں فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    کابل:عدم برداشت ، خون سفید ہوگئے :افغانستان میں فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ کے دوران ہونے والی تکرار پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    افغان میڈیا کے مطابق اسپین میں ہونے والی فٹبال لیگ میں بارسلونا اور ویلینشیا کے درمیان میچ تھا۔ صوبہ کاپیسا کے دو بھائی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے پر جوش تھے۔ میچ دیکھنے کے دوران اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے حد سے گزرنے والے بھائیوں میں ہونے والی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

    افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر غصے سے بپھرے ہوئے ایک بھائی نے اپنے ہی جوان سال بھائی امین آغا کو تیز دھار چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ہمسائے چیخ پکار سن کر پہنچے تو قاتل فرار ہوچکا تھا۔ مقتول کو اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔

    پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ویلینشیا نے تو یہ میچ 2 کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیا لیکن اس دوران ایک جذباتی مداح قاتل اور دوسرا مقتول بن گیا۔

  • گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی کو تاحال نکالا نہ جاسکا

    گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی کو تاحال نکالا نہ جاسکا

    کراچی:گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی کو تاحال نکالا نہ جاسکا ،اطلاعات کےمطابق کل سائٹ ایریا کے نالے میں ڈوبنے والی بچی کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ، پولیس اورایدھی رضاکارمسلسل کوشش کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق کل سائٹ ایریا کے نالے میں ایک بچی گرکرڈوب گئی تھی ، بچی کے ڈوبنے کی اطلاع پولیس اورایدھی رضاکاروں کودی گئی جس کے بعد اس بچی کی تلاش جاری شروع کردی تھی ، تاہم تازہ اطلاعات کےمطابق ابھی تک بچی کو کوئی سراغ نہیں مل سکا

    گزشتہ روزسرچ آپریشن اندھیرے کے سبب روک دیا گیا تھا بچی کی تلاش کے لیے ایدھی رضاکاروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا

  • دوکان دار کو گولی مارنے کی سی سی ویڈیو منظر عام پر آگئی

    دوکان دار کو گولی مارنے کی سی سی ویڈیو منظر عام پر آگئی

    کراچی:فائرنگ کس نے کی ، کراچی کے گلشن جمال ملینیم کے پیچھے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دوکان دار کو گولی مارنےکی سی سی ویڈیو منظر عام پر آگئی،دوکان میں دو ڈکیتوں کو اسلحہ نکال کے اسلحہ لوڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق کراچی کے اس واقعہ میں اسلحہ سے لیس ہونے کے باوجود دوکان دار ڈکیت کو قابو کرنے کی کوشش کرہا ہے،سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے یہ دیکھا جاسکتا ہےکہ ڈاکووں نے کس قدر دیدہ دلیری کی اوردوکاندارپراسلحہ تانا اورپھرلڑائی ہوتی ہے ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں

     

    https://www.youtube.com/watch?v=B1kG2es8x2k

    ذرائع کےمطابق دیکھا جا سکتا ہے کہ ساتھی ڈکیت کا قابو ہوتے دیکھ کر ڈکیت ساتھی دوکان دار کو فائرنگ کا نشانہ بناتا ہے،فائرنگ کرکے ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں،واردات کرنے آنے والے دونوں ڈکیتوں کے چہرے واضح سی سی فوٹج میں دیکھے جا سکتے ہیں

  • اسلام آباد میں قتل ہونے والا شخص کون تھا ، معاملہ حل ہوگیا

    اسلام آباد میں قتل ہونے والا شخص کون تھا ، معاملہ حل ہوگیا

    اسلام آباد:اسلام آباد میں قتل ہونے والا شخص کون تھا ، معاملہ حل ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد علاقه تهانه كهنہ کے علاقے سے ملنے والی لاش کا معاملہ حل ہوگیا ہے اورمعلوم ہوا ہےکہ یہ ایک نوجوان کی کی لاش ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سروس روڈ نزد كهنه پل جنگل ايريا ميں ملنے والی نعش کی شناخت محمد صفدر کے نام سے ہوئی ہے, متوفی راجہ ٹاؤن شکریال راولپنڈی کے رہائشی تھے ،متوفی کے سر ميں گولى لگنے كا نشان هے نعش کے پاس سے ایک پسٹل بھی ملا ,

    ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کھنہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش پولی کلینک ہسپتال شفٹ کر دی ,کھنہ پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران اور جوان کاروائی عمل میں لا رہے ہیں,قانون کے مطابق کارروائی کا عمل جاری ہے, متوفی کے ورثاء کو کو بھی اطلاع کر دی گئی

  • ریپ متاثرہ بچے کے والدین کو جے یوآئی (ف)کی طرف سے دھمکیاں‌دینے کی اطلاعات

    ریپ متاثرہ بچے کے والدین کو جے یوآئی (ف)کی طرف سے دھمکیاں‌دینے کی اطلاعات

    مانسہرہ:ریپ متاثرہ بچے کے والدین کو جے یوآئی (ف)کی طرف سے دھمکیاں‌دینے کی اطلاعات ،اطلاعات کےمطابق مانسہرہ کے مدرسے میں استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والے بچے کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک رہنما ان پر عدالت کے باہر تصفیے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا

    ذرائع کےمطابق اس متاثرہ بچے کے عزیز محمد اقبال کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے ساتھی انہیں عدالت کے باہر تصفیہ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس حوالے سے رقم کی پیش کش بھی کی ہے لیکن ہم نے یہ پیش کش قبول نہیں کی’۔

    "میں زندہ ہوں”دانش کنیریا نے اپنی موت کی تردید کردی

    خیال رہے کہ متاثرہ بچے کے عزیز نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس لیے ضروری ہے کیونکہ ایسی سزاؤں سے بچوں کے خلاف جرائم میں مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ کے معاون احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں بچوں کے خلاف جرائم کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی