Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    نئی دہلی:20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی،اطلاعات کےمطابق بھارتی ضلع بجنور میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 2 مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔یہ نوجوان ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے۔

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق محمد سلیمان یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے تھے جبکہ انس اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے۔ محمد سلیمان کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے انہیں دھمکایا اور سلیمان کو کسی اور جگہ دفن کرنے کا کہا۔مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

    دوسری جانب مقتول محمد انس کے والد ارشد حسین نے بتایا کہ 20 دسمبر کے دن تقریباََ 3 بجے ہم نماز کی تیاری کر رہے تھے، میرے بیٹے انس نے مجھ سے پوچھا کہ دودھ لے آؤں تو میں کہا کہ ڈیری بند ہے اب نہیں ملے گا جس پر انس نے کہا کہ میں برابر والی گلی سے لے آتا ہوں۔

    ارشد حسین نے بتایا کہ جیسے ہی محمد انس نے گلی پار کی ایک گولی سیدھی اس کی آنکھ پر لگی اور اسپتال جاتے جاتے میرے سامنے ہی میرے بیٹے نے دم توڑ دیا۔ محمد سلیمان کی طرح محمد انس کو بھی پولیس نے نہٹور میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشل کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں متاثرین کو یا تو وندے ماترم یا جے شری رام یا جے ہنومان یا پاکستان مردہ باد کہنے یا سر سے ٹوپی اتارنے پر مجبور کیا گیا جبکہ پانچ افراد کو ہجوم کے تشدد میں مارا گیا۔

  • بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش

    بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش

    پٹنہ :بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش،اطلاعات کےمطابق 21 دسمبر کو پھلواری شریف میں بہار بند کے دوران احتجاج پر تشدد ہوجانے کے بعد غائب 18 سالہ نوجوان عامر حنظلہ کی لاش 30 دسمبر کی رات تقریبا 10 بجے پھلواری شریف بلاک کے پیچھے ایک تالاب نما جھاڑی میں ملی ہے۔

    ذرائع کےمطابق پی ایم سی ایچ میں پولیس کے بھاری انتظامات کے دوران پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اور پھر نماز جنازہ کے بعد چٹکہرہ قبرستان میں بھاری پولیس درمیان تدفین عمل میں آئی۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ ملازم سہیل احمد کا بیٹا 18 سالہ نوجوان عامر حنظلہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ حنظلہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ: احتجاج پر تشدد ہونے کے بعد وہ سنگت محلہ کی طرف چلا گیا۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی پولیس نے متحرک مسلمان نوجوانوں کو چن چن کرمارنا شروع کردیا ہے ، مقامی لوگوں کاکہنا ہےکہ بعض پولیس اہلکارعامر حنظلہ کا پیچھا کررہے تھے ،اورقوی امکان یہی ہےکہ پولیس نے عامر حنظلہ کوتشدد کرکے ماردیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ جب سے مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہےتب سے پولیس نے متحرک مسلمان نوجوانوں کو چن چن کرمارنا شروع کردیا ہے

  • کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    گوجرانوالہ: کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،13مسافر زخمی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجراانوالہ میں کوسٹر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے ہیں ،متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے گجرات سے سیالکوٹ جارہے تھے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ اس حادثے میں جاں بحق ایک سالہ بچی کی شناخت ماریہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 9 مسافروں کو ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔جبکہ امدادی کارروائیوں میں 6 ایمبولینس، دو وائیکلز اور ایک واٹر ریسکیو وین حصہ لے رہی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو بند کردیا جاتا ہے اور ہائی وے حکام کی جانب سے مسافروں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔دن اور رات کے اوقات میں شدید دھند کے پیش نظر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے اور ٹریفک حکام کی جانب سے فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

  • اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم کی دبنگ کارروائی۔

    اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم کی دبنگ کارروائی۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اسلحہ بردار طالب علموں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا آپریشن،8پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔ تھانہ صدر گجرات اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ رکھنے والے طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس کا مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے غنڈہ طالب علم گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تھانہ صدر گجرات نے خصوصی آپریشن کرکے مختلف سٹوڈنٹ غنڈہ گروپوں کے اسلحہ بردار ملزمان سے 8پسٹل 30بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔اسلحہ بردار ملزمان میں امیر حمزہ سکنہ دھول چوپالہ،عنصر بیگ سکنہ شیخ چوگانی،جابر علی سکنہ دھول،وقار آصف سکنہ جلالپورجٹاں،،جمشید اقبال،امیر حمزہ اور فخر سجاد سکنائے جیوونجل،عبدالرحمن سکنہ نوشہرہ میانہ شامل ہیں۔ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں کمسن بچہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شمس الدین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،پولیس نے سخت سکیورٹی میں ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

    انچارج پراسیکیوٹر محسن مصطفی کا کہنا تھا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور شریک ملزمان سے متعلق تفتیش کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تین دن تک پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے.

    واضح رہے کہ مانسہرہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا تھا،مانسہرہ میں بچے کے ساتھ مولوی کی 100 سے زائد بار بدفعلی اور تشدد، بچے کی آنکھوں سے خون نکل آیا تو اسپتال لایا گیا۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو سیل کر دیا،

    آر پی او ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) نے جنسی زیادتی کے شکار بچے یاحوس کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،

    یاحوس ولد عبدالقیوم عمر 9/10 سال سکنہ کولئی پالس کوہستان جو مدرسہ تعلیم القرآن پڑہنہ مانسہرہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا. مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نے اس کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا. جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں علاج و معالجے کے لئے لایا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل ہسپتال پہنچ گئے.حافظ قرآن بچے کی عیادت کی.اس موقع پر ڈی ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موجود تھے.

    آر پی او ہزارہ نے پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے علاج و معالجے کا سارا خرچہ ہم برداشت کریں گے. ایس ایچ او تھانہ میرپور کو ہدایت جاری کی کہ ان کا خصوصی خیال رکھیں. آر پی او ہزارہ ریجن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. انہوں نے بچے کے والد کو کہا کہ یہ آپ کا نہیں ہمارا بچہ ہے اس کا خیال ہم رکھیں گے. آپ اس کے علاج کے لئے فکر مند نہ ہوں ہم اس کا بہترین علاج کروائیں گے. جن ٹیسٹ کی سہولت اے ایم سی ہسپتال میں میسر نہ ہوئی تو وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروائیں گے.

  • مصر میں بس حادثہ، 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک

    مصر میں بس حادثہ، 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک

    قاہرہ:مصر میں بس حادثہ، 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی حصے میں سیاحوں کو لے جانے والی دو بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ جس میں 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت کی جا رہی ہے۔

    یہ معلومات سکیورٹی اور میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ سیاحوں کو لے جانے والی دو بسیں قاہرہ کے مشرق میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ القمرآن لائن کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ دو ملیشیا کی خواتین سیاح، تین بھارتی سیاح اور تین مصری شہری، بس ڈرائیور، ٹور گائیڈ اور سیکیورٹی اہلکار ہو گئے ہیں۔ دیگر ہلاک شدگان کی شناخت ابھی باقی ہے۔

    طبی ذرائع کے مطابق بہت سے سیاحوں کی حالت سنگین ہے۔ مصر کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں 8480 سڑک حادثات ہوئے ہیں جبکہ 2017 میں یہ تعداد 11098 تھی۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات 2016 میں پانچ ہزار سے کم ہو کر 3747 ہو گئیں اور اگلے برس 2018 میں یہ تعداد 3087 ہو گئی۔

  • 10سالہ قرآن کی طالبہ ذبح کرکےلاش کھیتوں میں پھینک دی،والدین پرغشی کےدورے

    10سالہ قرآن کی طالبہ ذبح کرکےلاش کھیتوں میں پھینک دی،والدین پرغشی کےدورے

    بونیر۔10سالہ قرآن کی طالبہ ذبح کرکےلاش کھیتوں میں پھینک دی،والدین پرغشی کےدورے ،۔نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج۔پولیس کی مزید تفتیش جاری،اطلاعات کےمطابق تھانہ گلبانڈی کے حدود یوسی بٹاڑہ کے مضافاتی علاقہ بربیل گاہ میں قرآن کی طالبہ بعمر 10سالہ خالدہ دحتررحیم زادہ کی ذبح شدہ لاش کھیتوں سے برامد ہونے پروالدین پرغشی کے دورے اورعلاقے میں کہرام مچ گیا

    مقامی ذرائع کےمطابق معصوم خالدہ شام تک گھر میں کھیلتی رہی۔کہ اچانک گھر سے باہر نکل گئی اور دیر تک گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں نے ادھر ادھر رابطے کیے تو پتہ چلا کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر کھیتوں میں خالدہ کی ذبح شدہ لاش پڑھی تھی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق لواحقین نے پولیس تھانہ گلبانڈی میں نامعلوم افراد کے حلاف رپورٹ درج کرلی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے ڈگر ھیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کیاگیا۔جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیاگیا۔افسوس ناک واقعے کے وجہ سے علاقے میں کہرام مچا ہوا۔

    معصوم بچی کا والد کراچی میں چوکیداری کرتا ے۔واقعہ کے حبر پر وہ بھی گھر پہنچکا۔اسکے مطابق میرے کل 9بچے ہیں۔تین لڑکے اور 6لڑکیاں ہیں۔خالدہ قرآن کی طالبہ تھی۔وہ میری پانچویں بچی تھی۔کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔حکام بالا واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچاے۔پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

  • امریکی تاریخ‌ میں‌ سب سے زیادہ قتل و غارتگری 2019 میں ہوئی

    امریکی تاریخ‌ میں‌ سب سے زیادہ قتل و غارتگری 2019 میں ہوئی

    واشنگٹن : امریکی تاریخ‌ میں‌ سب سے زیادہ قتل و غارتگری 2019 میں ہوئی ،امریکہ کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس نے سال 2019 کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ قتل وغارت گری کا سال قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں سال 2019 کو سب سے زیادہ قتلِ عام والا سال قراردے دیا گیا ہے، رواں سال قتل عام کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔ڈیٹابیس کے مطابق امریکا میں 2019 میں ایسے 41 واقعات میں 211 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے مرتب کردہ ڈیٹابیس کے مطابق دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو امریکہ کی تاریخ میں رواں برس قتلِ عام کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ قتلِ عام اس واقعے کو کہا جاتا ہے جس میں قاتل کے علاوہ چار یا اس سے زائد افراد ہلاک ہو جائیں۔

    سال 2019 میں پیش آئے سب سے خوفناک واقعے میں ایل پاسو میں اگست کے دورام 22 افراد ہوئے جبکہ اس سے قبل مئی میں ورجینیا بیچ پر 12 افراد کو قتل کیا گیا۔محققین کے مطابق سنہ 2019 کے کل 41 کیسز میں سے 33 میں آتشیں اسلحے کا استعمال کیا گیا۔اعداد و شمار میں قتل و غارت گری میں امریکی ریاست کیلیفورنیا سرِفہرست رہی جس میں قتلِ عام کے آٹھ واقعات پیش آئے۔

    یہ ڈیٹابیس یوں تو سنہ 2006 سے امریکا میں قتلِ عام کے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے مگر 1970 کی دہائی تک کی جانے والی اس تحقیق میں کوئی دوسرا سال ایسا نہیں جس میں اس سے زیادہ واقعات پیش آئے ہوں۔سنہ 2019 کے علاوہ سنہ 2006 وہ سال تھا جس میں قتلِ عام کے 38 واقعات رونما ہوئے تھے۔

  • مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردارکاحملہ، 5 افرادزخمی، حملہ آوریہودی نکلا

    مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردارکاحملہ، 5 افرادزخمی، حملہ آوریہودی نکلا

    نیویارک:مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردارکاحملہ،5 افرادزخمی،مگریہ دہشت گردی نہیں وجہ جان کرہوں گے حیران،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں گھرمیں مذہبی تقریب کے دوران چاقو بردارشخص کےحملےکے نتیجےمیں 5افراد زخمی ہوگئے۔

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    نیویارک پولیس چیف کےمطابق یہ شہرمونسی میں یہودی پیشواکےگھرمیں مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردار شخص نےحملہ کردیاجس کےنتیجےمیں 5 افرادزخمی ہوگئےہیں۔ پولیس کےمطابق حملےکےفوراًبعدملزم فرارہونےمیں کامیاب ہوگیاتھاتاہم کچھ دیربعداسےتحویل میں لئے لیا گیاہے۔

    وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    نیو یارک میڈیارپورٹ کے مطابق مونسی کےعلاقےمیں واقع ربی کے گھر ’حنوکہ‘ کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ ایک آدمی خنجر لہراتاہواحملہ آور ہوا۔۔ میڈیارپورٹس کےمطابق حملہ آور موقع سے فرارہواتھاتاہم عینی شاہدین کی مدد سےحملہ آورکی گاڑی تک پہنچنےمیں مدد ملی۔

    کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    نیویارک پولیس کےانسداد دہشت گردی یونٹ کاکہناہےکہ وہ حملہ آورکی جانب سے حملے کےمحرکات کی مزید تحقیقات کررہےہیں۔ یہ ایک انتہا پسند یہودی کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا ،لیکن اس کی نیت سے یہ دہشت گردی کی واردات نہیں لگ رہی ، تاہم پھر بھی پولیس اس واقعہ کی تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے ۔

  • پراسرارکشتی میں 5 افراد کی لاشیں برآمد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    پراسرارکشتی میں 5 افراد کی لاشیں برآمد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    ساڈو:پراسرارکشتی میں 5 افراد کی لاشیں برامد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کےمطابق ساحل سےایک تباہ شدہ اورپراسرارکشتی ملی ہےجس میں پانچ لاشیں اوردوانسانی سربرآمد ہوئے ہیں۔

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    جاپانی میڈیاکےمطابق یہ پراسرار کشتی جمعہ کےروزجاپان کےساڈوجزیرےکےساحل سےملی ہیں جبکہ جاپانی حکام نےہفتےکےروزاس تک رسائی حاصل کی۔پولیس کی جانب سےاب تک اس بات کی تصدیق ہوسکی ہےکہ ملنےوالے دوسر ان لاشوں میں سے کسی کے ہیں یانہیں تاہم جاپانی میڈیاکے مطابق انسانی جسم کے یہ باقیات اب ’جزوی طور پر ڈھانچوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔‘

    وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    حکام کےمطابق 5 افرادکی لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے کہ مردہ حالت میں پائے جانے والےسارےافراد مرد ہیں تاہم دوسراب بھی ناقابل شناخت ہیں۔حکام کےمطابق ایسےبہت سےواقعات سامنے آتے ہیں تاہم اس سال اس طرح ساحل سے کشتی میں لاشوں کےملنےکایہ پہلاواقعہ ہے۔

    کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ اس تباہ شدہ کشتی کےباہری حصے پر کوریائی زبان کے حروف درج ہیں،جوآدھے حصے ٹوٹنے کی وجہ سےادھورےہیں تاہم اس سے ان کی قومیت کی شناخت نہیں ہوسکی۔مقامی میڈیاکا کہناہےکہ جاپانی پولیس اور کوسٹ گارڈزاس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، شبہ ہے کہ یہ جہاز شمالی کوریا سے روانہ ہوا ہے۔