گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرکے 8موٹر سائیکل اور 15موبائل فونزبرآمد کرلئے۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اسلم کدھراور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والاچار رکنی گینگ ٹریس کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری کیلئے اندر جاتا تو ہم ماسٹر چابی لگا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے8موٹر سائیکل جبکہ مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے15قیمتی موبائل فونزبھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
Category: جرائم و حادثات
-

چکوال میں خونی روڈ نے مزید دو جانیں نگل لیں
چکوال میانوالی روڈ پر القائم مل اور بلکسر انٹرچینج کے درمیان کار اور بس کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں کار میں موجود کل 3 افراد میں سے 02 افراد جانبحق جبکہ 1 زخمی ہوا،ریسکیو 1122 اسٹیشن چکوال سے 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں ریسکیو آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ کار میں موجود افراد گاڑی میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں گاڑی کاٹ کر نکالا گیا 78 سالہ روات کے رہائشی صوفی جاوید ولدخوشی محمد نامی زخمی کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا کار روات سے میال (تلہ گنگ) جارہی تھی جبکہ مسافر بس اوچھالی سے راولپنڈی جا رہی تھی جو قمنے سامنے سے ٹکرائے جانبحق افراد میں روات کے رہائشی 40 سالہ گلزار احمد ولدزشید احمد اور 45 سالہ الیاس ولدمحمد اسلم شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔ یاد رہے کار کے مسافر میال میں ایک جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔
-

ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد
لاہور: مشیات کی سمگلنگ چوری چھپے یا انڈرسٹینڈنگ ،لاہور سے بیرون ملک بڑی مقدار میں کیٹامائن ڈرگز، نشہ آوراورنیند کی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام کے مطابق وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں
برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک
لاہورائیر پورٹ پر بڑے پیمانے پر پکڑی جانے والی منشیات کے بارے میں کہا گیا ہےکہائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے کوالالمپور جانیوالے 2 مسافروں کے سامان سے دوران تلاشی نشہ آور غیر ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں، کراچی کے رہائشی نذیر علی اور جواد بلال کے سامان سے 195 کلو کیٹامائن ڈرگز اور 5 لاکھ نیند کی گولیاں برآمد ہوئیں، کیٹامائن ڈرگ خشک دودھ کے پیکٹوں میں بند کی گئی تھی،
کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان
ائیرپورٹ سیکورٹی حکام کے مطابق دونوں مسافر ملینڈو ائیر کی پرواز او ڈی 132 کے ذریعے لاہور سے کوالالمپور جا رہے تھے، دوران امیگریشن کسٹمزحکام کی جانب سے مسافروں کے سامان کی تلاشی سےممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں جس پردونوں مسافروں کوآف لوڈ کردیاگیا کسٹمزحکام نے کاغذی کارروائی پوری کرنے کے بعد دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کیلئےپولیس کے حوالے کر دیا۔
آج آخری دن
-

برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک
کراچی:برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک مشہوریاں ، اطلاعات کےمطابق پولیس نے ایک گروہ پکڑا ہے جس کے نہ صرف ہاتھ ہی لمبے ہیں بلکہ وہ لمبے لمبے سفر کرکے لوٹتے بھی ہیں، اطلاعات کے مطابق تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کو بلآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 5 سو 20 تولے سونا لوٹا۔
کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان
اس گمنام گروہ کے متعلق کراچی پولیس کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک
انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018 گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔ دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35 تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019 تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔
ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ
شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد کیا، 31 لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90 لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔
-

مسافروں کو چھریوں سے قتل کرنے والا رکشا ڈرائیور گرفتار
کراچی : مسافروں کو سواری کا جھانسہ دیکر اورپھر بے دردی سے قتل کرنے والا گمنام رکشا ڈرائیور پکڑاگیا ، اطلاعات کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور شہزاد مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا۔
مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کردیا، سرجانی ٹاؤن سیکٹر51ڈی میں رکشہ ڈرائیور شہزاد نے45 سالہ یاسمین کو پہلے نشہ آور دوا کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ ملزم بہت چالاک اور ہوشیار ہے ، چالاک ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کے لئے خود کو بھی زخمی کرلیا تھا، رکشہ ڈرائیور شہزاد مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی عائشہ نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے رکشہ ڈرائیور کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس دینے سے منع کردیا تھا، آفس سے گھر آئی تو ملزم شہزاد ماں کو قتل کر چکا تھا۔
صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری
شور مچانے پر رکشہ ڈرائیور نے چھری کے وار سے خود کو بھی زخمی کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے واردات کو ڈرامائی رنگ دینے کی کوشش میں گیس سلنڈر سے گھر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔پولیس اس ملزم کے بارے میں مزید تحقیقات اور تفتیش کررہی ہے اور جائزہ لے رہی ہے کہ کہیں یہ نامی گرامی مجرم ہی تو نہیں
مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی
ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور دو سال سے مقتولہ کی بیٹی کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرتا تھا جبکہ مقتولہ کا شوہر جنید کام کے سلسلے میں پنجاب گیا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور شہزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
-

160افراد کو جیل سے باہرآنے سے روک دیا گیا، یہ کون بدقسمت ہیں؟
کراچی: حکومت کی طرف سے گٹکا مافیا کے خلاف سخت قوانین کے بعد اب عدالتون نے بھی معافی کے راستے بند کردیئے ہیں اطلاعات کےمطابق گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا ڈنڈا مزید سخت ہوگیا جس کے تحت گٹکے کے کیسز میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
سارے مر بھی جائیں تو … شیخ رشید نے مولانا کے بارے میں اہم بات کردی
یہ بات قابل ذکر ہےکہ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا مافیا کے خلاف مقدمات میں دفعہ 337-J کا اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ناقابل ضمانت دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !
گٹکا مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ لگنے کے بعدگٹکے کے کیس میں 160 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں جب کہ ضلع ویسٹ کی عدالتوں نے 50، سینٹرل اور ساؤتھ کی عدالتوں نے 15،15 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کریں۔
ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟
گٹکا مافیا کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں، خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔
-
انوکھا احتجاج!ڈاکوؤں کی فائرنگ زخمی ہونےوالے شخص کوورثاڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکےآفس چھوڑ کرفرار
مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر انصاف نہ ملنے پر ٹانگوں سے معذور زخمی شخص کو اسکے اہلخانہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس کی رحم وکرم پر چھوڑ کر چلےگئے۔زخمی شخص کیمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث اسکی ٹانگیں کاٹنی پڑیں پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اللہ ڈیوایا نامی بزرگ کی ٹانگیں زخمی کردیں تھیں۔بعدازاں ٹانگیں زخمی ہونے کے باعث اللہ ڈیوایا کی دونوں ٹانگیں کاٹنا پڑیں.مبینہ طور پر 2 ماہ میں بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر بطور احتجاج اللہ ڈیوایا کے اہلخانہ اسے ڈسٹرکٹ پولیس آفس مظفرگڑھ میں سٹریچر پر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے.اللہ ڈیوایا کیمطابق 5 افراد نے فائرنگ کرکے اس کو دونوں ٹانگوں سے محروم کردیا۔پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی.روتے ہوئے اللہ ڈیوایا کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے اور اہلخانہ پولیس کے رحم وکرم پر ڈی پی او آفس چھوڑ کر چلے گئے.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کررکھا ہے.پولیس ترجمان کیمطابق مقدمے کے مدعی اپنے خاندانی مخالفین کو مقدمے میں پھنسانا چاہتے ہیں.
-

محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی ،اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ سٹی میں ریڈ کر کے اے ایس آئی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے تھانہ سٹی میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا تھا کوئی بھی کام بغیر رشوت لیے نہیں کرتا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نیحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اپنی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے محمد حیاتASIکو 5 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم نے مقدمہ درج کرنے کے لیے 10ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔
مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ -

اپنےآپ کو خودکش دھماکے میں اڑانے والے کون تھے ؟
کوئٹہ: کوئٹہ روڈ پر زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر اپنےآپ کو خودکش دھماکے میں اڑانے والے کون تھے ؟ اس خبر نے سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کےمطابق کوئٹہ روڈ پردہشتگردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈينگی سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی
کوئٹہ سے کاونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران دو دہشتگردوں نے اپنے اپکو خودکش دھماکے سے اڑا لیا ۔حکام کے مطابق انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ زیڑکاریز کیمپ کے علاقے میں کچھ دہشت گرد کسی خطرناک صورت حال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں
زرداری کی طرح جیل میں رکھا جائے، نونی قیدیوں نے عجیب مطالبہ کردیا
کوئٹہ سے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت سپاہی لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
یونٹ41بل ایک کروڑ 13 لاکھ ،غریب ماراگیا
-

بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا
قلات:جب بھی بلوچستان کا نام میڈیا پر آتا ہے تو سب سے پہلے خیر کا لفظ منہ سے نکلتا ہےکہ اللہ خیر ہی کرے ، کیوںکہ بلوچستان کے حالات کی وجہ سے بہت بری خبریں ہی آتی ہیں ، ایسے ہی آج صبح صبح ایک ایسی خبر سننے کو ملی جس نے دہل دہلا دیئے ،
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
لیویز کے مطابق قلات سے 50 کلومیٹر دور بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر پنجگور سے تیل لے جانیوالے تیل بردار گاڑی مخالف سمت سے آنے والے گاڑی سے ٹکرا گئی ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیواسپتال قلات کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
