Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    پنجاب کے بڑے شہر سے خاتون سمیت 3 افراد لاپتہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قلعہ دیدار سنگھ سے خاتون سمیت تین افراد لاپتہ ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

    چہل کلاں کے قریب لاپتہ افراد کی گاڑی پولیس نے برآمد کر لی ہے، پولیس نے گاڑی سے شناختی کارڈز،موبائل فون اوردیگردستاویزات برآمد کر لی ہیں، پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کاتعلق لاہورکےعلاقہ والٹن سے ہے،پولیس نے کاراوردیگردستاویزات تحویل میں لے لیں. پولیس نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،.

  • 3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    لاہور:3 لاکھ 73 ہزار 58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف ، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی،اطلاعات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پیمکو بھٹی میں جلایا جانے والا بین شدہ مضرصحت گٹکا مختلف شہروں سےبرآمد کرکے لاہورلایا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور سے 10ہزار954 ساشے گٹکا قبضے میں لیا گیا، ڈی جی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے گٹکا کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کیا گیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کےمطابق گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ہے، جو کہ کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے، پنجاب بھرکوگٹکا فری زون بنانے کے لیے کسی بھی فوڈ پوائنٹ سے گٹکا برآمد ہونے پر اس کو سیل کر دیا جاتا ہے۔ گٹکا کے کاروبار میں ملوث افراد صحت دشمن کاروبار ترک کردیں۔

  • قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

    قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

    لاہور:قانون کے رکھوالےوکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی ،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں اوروکلا کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، مشتعل وکلا کی بڑی تعداد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پردھاوابول دیا ہے۔

    مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…

    تفصیلات کےمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے حملہ کرکے نا صرف ہنگا مہ آرائی کی بلکہ ایمرجنسی گیٹ بھی توڑ دیا۔وکلائ نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی جبکہ پولیس وکلا کو روکنے میں‌ بالکل بے بس دکھائی دی۔

    ذرائع کے مطابق سینکڑوں جانیں خطرے میں ہیں جبکہ اس تما م صورتحال پر وزیر صحت کی بے حسی جاری ہے۔ ہسپتال سے ڈاکٹرز، نرسزاورعملے کا دوبارہ سیکیورٹی خطرات کے باعث کام معطل کرنے کا خدشہ ہے جبکہ حساس وارڈز میں مریضوں کا علاج تعطل کا شکار ہے ۔

    بھارتی مسلمان سخت پریشان، مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدارنےپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

    ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہوراورصوبائی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی گئی جبکہ وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    ٹانک:ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ جانے والی پک اپ بے قابوہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، جس میں‌ ہلاکتوں کا خطرہ ہے،

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حادثے کے شکارلوگوں کولانے کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ایمبولینسز جائے حادثہ پرپہنچ چکی ہیں،ریسکیوحکام کاکہناہےکہ اس حادثے میں پک اپ کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے بعد ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی

    واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کےمطابق اس حادثہ میں 7 مسافر شدید زخمی ہوگئے،یہ بھی خبریں‌موصول ہورہی ہیں کہ تمام زخمیوں کو ایمبولینسز میں ڈال کر ڈی ایچ کیو ٹ منتقل کیا جارہا ہے،دوسری طرف اس حادثہ میں شکارہونے والوں کے عزیزاقرباء‌ بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ رہے ہیں‌

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

  • لاہور پولیس ان ایکشن،کتنے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے؟ رپورٹ جاری

    لاہور پولیس ان ایکشن،کتنے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے؟ رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے،سٹی ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری، بوگس چیک ،فراڈ ، دھوکہ دہی ، خیانت مجرمانہ اور دیگر جرائم میں ملوث 13مفرور اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا ہے.

    لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق مستی گیٹ ، لوئر مال ، نیو انارکلی ، شاہدرہ ، شاہدرہ ٹاؤن ، راوی روڈ ، بھاٹی گیٹ ، شاد باغ ، مصری شاہ اور اسلام پورہ پولیس نے کاروائی کی اور اشتہاریوں کو گرفتار کیا،مستی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری عظیم کو گرفتار کیا، مفرور اشتہاری خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔لوئر مال پولیس نے کاروئی کے دوران مفرور اشتہاری یعقوب کو گرفتار کیا ، مفرور اشتہاری بوگس چیک کے مقدمہ میں لاری اڈہ پولیس کو مطلوب تھا ۔۔

    نیو انارکلی پولیس نے کارائی کرتے 3 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری نبیل ، راشد اور لیاقت خیانت مجرمانہ اور بوگس چیک کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے 2/ دو مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری عبدالحمید اور مدنی راوی روڈ اور شاہدرہ پولیس کو مطلوب تھے ۔

    موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

    وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاورائی کرتے عبدالرحیم اشتہاری کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا ۔راوی روڈ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری حاجی محمد کو گرفتار کیا ،مفرور اشتہاری ایک سال سے راوی روڈ پولیس کو مطلوب تھا ۔شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری عثمان کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا ۔مفرور اشتہاری  بوگس چیک کے مقدمہ میں شاد باغ انویسٹی گیشن ونگ کو مطلوب تھا ۔

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    مصری شاہ پولیس نے کاروئی کرتے مفرور اشتہاری جمیل کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔اسلام پورہ پولیس نے کاورائی کرتے مفرور اشتہاری رفاقت کو گرفتار کر کے شیخوپورہ پولیس کے حؤالے کیا ۔مفرور اشتہاری چوری کے مقدمہ میں شیخوبورہ پولیس کو مطلوب تھا ۔مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

    ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم انچارجوں کو شاباش دی اور مزید کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں سے متعلق ملنے والے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کریں گے ۔

  • ایک اور ٹرین حادثہ، انجن الٹ گیا، ایک جاں بحق،آٹھ زخمی، ذمہ داری کس پر ڈال دی گئی

    ایک اور ٹرین حادثہ، انجن الٹ گیا، ایک جاں بحق،آٹھ زخمی، ذمہ داری کس پر ڈال دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے،سرگودھا سے لاہور جانیوالی ٹرین سرگودھا ایکسپریس نشتر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن الٹ گیا، انجن الٹنے سے ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم موقع پر جاں بحق ہو گیا

    ٹرین کا انجن الٹنے سے ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، انجن کو پٹڑی سے ہٹانے اور ٹریک لائن کو بحال کرنے کے لئے کرین منگوائی گئی ہے ،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد انجن کو اٹھا لیا جائے گا، جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.

    انجن الٹنے سے ٹرین کی ایک بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی ہے، حادثہ میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی.

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • ایمراکی ایسوسی ایٹ پروڈیوسراحسن قاسم پرقاتلانہ حملےکی مذمت،مجرموں کی جلد گرفتاری کامطالبہ

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر احسن قاسم پر قاتلانہ حملہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس غنڈہ گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ نے قانون شکن بااثر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو سرعام گھوم پھر رہے ہیں اور پولیس خوف کے مارنے ان کے کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے کی بجائے ان کو اطلاع دیکر فرار کروانے کے لیے کام کررہی ہے

    سینئر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف اور ایمرا گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس سے جرائم پیشہ افراد اور کرائے کے قاتلوں کو72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کاالٹی میٹم دے دیا ہے

    ایمراکے صدرمحمد آصف بٹ اورسیکرٹری سیلم شیخ نے کہاہےکہ اگر ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار نہ ہوئے تو ایمرا باڈی پی ایف یو جے ، پی یو جے ، لاہور پریس کلب اور اینکا باڈی کے ہمراہ مال روڈ اور زمان پارک کو بند کرکے ملزمان کی گرفتاری تک اجتجاج جاری رکھی گی

     

    دوسری طرف اطلاعات یہ ہیں‌ کہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم رانا طیب کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں ،،ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرے کردارتک پہنچایا جائے گا کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں،تمام ملزمان کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • ڈاکٹرنمرتاکومارنے والے میں کیا خوبیاں ہیں،منظرعام پرآگئیں‌

    لاڑکانہ:ڈاکٹرنمرتاکومارنے والے میں کیا خوبیاں ہیں،منظرعام پرآگئیں‌،اطلاعات کےمطابق آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا قتل کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پولیس کی زیرحراست مہران ابڑونے 653 نمبرحاصل کئے ہیں۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    واضح رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا ۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    پولیس نے موبائل ڈی کوڈ کرنے کے بعد نمرتا کے ساتھی طالب علموں کو 17 ستمبر کو حراست میں لیا تھا۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے موبائل فون سے کچھ میسجز ڈیلیٹ بھی ہوئے۔ڈاکٹرنمرتا کے کیس میں ابھی کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی تاہم پولیس کہتی ہے کہ یہ مذکورہ طالب ہی قاتل لگتا ہے

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

  • برطانیہ میں قتل کے ملزم عثمان خان کی آزاد کشمیر میں تدفین

    برطانیہ میں قتل کے ملزم عثمان خان کی آزاد کشمیر میں تدفین

    لندن:برطانیہ میں قتل کے ملزم عثمان خان کی آزاد کشمیر میں تدفین،اطلاعات کےمطابق لندن برج واقعے کے ملزم عثمان خان کو ان کے آبائی قصبے میں تدفین پر مقامی مسلمان برادری کے اعتراضات کے بعد آزاد کشمیر میں ان کے اہل خانہ کے آبائی گاؤں میں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    امپائرکی انگلی کے اٹھنےکاانتظارکرنے والے دیکھتے رہ گئے اورانگلی اٹھ گئی

    عثمان خان کی میت جمعہ کی صبح پاکستان پہنچی تھی۔ خان کے اہل خانہ نے برطانیہ میں دفن کرنے کی بجائے ان کے آبائی علاقے آزاد کشمیر میں جنازہ کا اہتمام کیا۔ ایک کزن نے بتایا کہ اس کے والدین اسے برطانیہ میں دفنانے کے لئے تیار نہیں تھے۔عثمان خان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے ضلع کوٹلی کے گاؤں کجلانی سے ہے

    افغان طالبان کومنانے کے لیے امریکی وفد قطرمیں اپنی کوششوں میں مصروف

    یاد رہے کہ28 برس کے عثمان خان مشروط ضمانت پر جیل سے باہر تھے جب انھوں نے 29 نومبر کو لندن برج پر چاقو کے حملے سے دو افراد کو قتل جبکہ تین کو زخمی کر دیا تھا۔

    لاہور میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،متعدد زخمی

  • اترپردیش’ ریپ کیپٹل ‘سال کے آغازسے اب تک عصمت دری کے 86 واقعات ہوچکے

    اترپردیش’ ریپ کیپٹل ‘سال کے آغازسے اب تک عصمت دری کے 86 واقعات ہوچکے

    نئی دہلی :اترپردیش’ ریپ کیپٹل ‘ اس سال اب تک عصمت دری کے 86 واقعات ہوچکے،اطلاعات کےمطابق اناؤ ضلع، اتر پردیش کےدارالخلافہ لکھنؤ سے کوئی 63 کلو میٹر دور ایک جگہ ہے۔ اس کی شناخت اب ’ریپ کیپٹل‘ کی شکل میں ہونے لگی ہے۔

    دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم

    بھارتی اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سال جنوری سے نومبر کے درمیان اناؤ میں عصمت دری کے 86 معاملے درج ہوئے ہیں۔ تقریباً 30 لاکھ کی آبادی والا اناؤ راجدھانی لکھنؤ سے ایک گھنٹے اور صنعتی شہر کانپور سے محض نصف گھنٹے کی دوری پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں عصمت دری کے 86 معاملے کے علاوہ اس ضلع میں جنسی استحصال کے بھی 185 کیس درج ہوئے ہیں۔

    گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا

    عصمت دری سے متعلق اہم معاملوں میں اناؤ کا تازہ معاملہ تو اس مظلوم کا ہی ہے جس نے گزشتہ رات دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں دم توڑ دیا، لیکن سب سے زیادہ بدنامی اس شہر کی سا کیس میں ہوئی ہے جس میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سینگر اہم ملزم ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے اسوہا، ایگن، ماکھی اور بانگر مئو میں سب سے زیادہ عصمت دری کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

    10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی