Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    بہاولپور:چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات پر ابھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور بچوں کے والدین ابھی تک غموں‌میں نڈھال ہیں اورابھی تک یہ صدمات نہیں‌بھولے ، تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی نگری جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپورمیں ایک بچے سے جنسی زیادتی نے پورے ملک کو تو ہلاکررکھ دیا ہے ، شاید کہ وزیراعلیٰ اسے ایک معمولی واقعہ سمجھ کر نظر انداز کررہےہیں‌،

    باغی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کے علاقہ یزمان کے نواحی چک نمبر DB/107 میں ایک آدمی نے ایک ننھے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے حکومت اور ریاست کی چولیں ہلاکر رکھ دی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق مذکورہ چک کے ایک ننھے بچے سمیع اللہ جو کہ کالونی کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گیا واپس نہ آیا جس پر کھلبلی اورکہرام مچ گیا


    ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہےکہ بچے سمیع اللہ کے والد محترم نےجب بچے کے جلد گھر واپس نہ آنے پر سمیع اللہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی تو راستے میں‌ دو افراد جن میں‌ایک کا نام محمد رمضان ولد بیر دین سکنہ چک نمبر DB/107 اورمحمد طارق ولد طالب حسین چک نمبر DB/107 سمیع اللہ کو بھانہ لے جاتے ہوئے دیکھا ، اس دوران انہوں نے دیکھا کہ دونوں افراد بچے کے ساتھ زیادتی کررہے تھے اور بچہ چیخ‌ رہا تھا ،دونوں گواہان نے انکشاف کیاکہ ذیشان نامی درندہ انہیں دیکھ کربھاگ گیا

    ذرائع کے مطابق بچے سے جنسی زیادتی کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس یزمان کو دی گئی ،ان دونوں گواہان نے پولیس کو بتایا کہ یہ ذیشان نامی نوجوان ایک درندہ صفت انسان ہے اور اس بچے کا حقیقی مجرم ہے ، مذکورہ گواہان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ اس درندہ صفت انسان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سے سخت دیکر عبرت ناک بنایا جائے

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس 4 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک مجرموں کو گرفتار نہیں‌کرسکی اور نہ ہی ذیشان نامی غنڈے کے خلاف تحقیقات کرکے مجرموں کو کٹہرے میں‌ لایا جاسکا ، اہل علاقہ ، بچے کے والدین اور کئی دوسرے افراد نے وزیراعلیٰ ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، اوروزاعظم سے مطالبہ کیا ہےک جلد سے جلد ذیشان نامی مجرم کے خلاف تحقیقات کرکے مجرم کو قرارواقعی سزا دی جاسکے

  • گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔

    گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کرکے رہائشیں تعمیر کر ڈالیں اہل علاقہ اپنے پیاروں کی قبریں مسمار ہونے پر با اثر افراد کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے گاؤں شیخ پور میں 200 سال پرانے بابا جیون شاہ قبرستان میں 150 کے لگ بھگ پرانی قبریں مسمار کر کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے رہائشیں، مویشیوں کیلئے ڈیرہ اور دکانیں تعمیر کر لیں اپنے آباو اجداد اور عزیزواقارب کی قبریں مسمار ہونے پر متاثرہ خاندانوں امان اللہ،خالد بٹ ؟چوہدری افضل نے محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کارروائی کر کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کا قبرستان 9 کنال چھ مرلے اراضی پر محیط تھا مگر مبینہ قبضہ مافیا نے پہلے سیوریج کا گندا پانی اور مویشی چھوڑ کر قبروں کی نشانات مٹانے کی کوشش کی اور پھر 150 قبریں مکمل مسمار کر کے 3 کنال چارمرلے اراضی پر قبضہ جما لیا اعلی حکام فوری طور پر قبضہ واگزار کروائیں

  • سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق

    سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق

    پل گیارہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ عطا شہید کے علاقہ چک نمبر 107 جنو بی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر مسلح افراد کی فاٸرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی جبکہ افسوسناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 107 جنوبی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر کریم داد خان اور اسکے بیٹوں نے مل کر فاٸرنگ کر کے تین سگے بھاٸیوں مظہر طور، فیصل طور، کاشف طور ولد حاجی امیر طور اور جعفر خان بلوچ کو شدیدزخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ایک بھائی کاشف امیر طور جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گٸے۔ پولیس تا حال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے

  • شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ

    شیخوپورہ میں معصوم بچی پر جنسی حملہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات رک نہ سکے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ میں معصوم بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا نے والا درندہ صفت شخص شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جوتے مارنے والوں میں ملزم کی ماں بھی شامل تھی
    لیکن اس سب کے بعد یہ سوال اپنی جگہ ابھی تک موجود ہے کہ کیا پولیس بے بس ہے یا اس کا رعب داب کم یا ختم ہو گیا ہے کہ مجرم کو کسی بھی جرم کے ارتکاب سے روک نہیں پاتا
    اگر پولیس کا رعب اپنی اہمیت کھو چکا ہے تو اس محکمہ میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے یا پھر اس محکمے کو فوج کے ماتحت کر دیا جائے تاکہ اس کی از سرِ نو ترتیب لگ سکے

  • بے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،مشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی

    بے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،مشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) پولیس تھانہ ٹھیکری والا فیصل ۱ٓباد کے علاقہ ٹھیکری والا جھپال مین جھنگ فیصل ۱ٓباد روڈپر ایک تیز رفتاربے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالاجس کے نتیجہ میں 2 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوری بعدمشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ جھنگ سے فیصل ۱ٓباد جا نے والی تیز رفتار مسافر بس نے ٹھیکری والا جھپال کے قریب مین جھنگ فیصل ۱ٓباد روڈ پر مخالف سمت سے ۱ٓنیوالے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں 2 موٹر سائیکل سوار 28سالہ محمد مجید ولد بوٹا سکنہ نیا لاہور اور 18سالہ شیراز ولد امتیاز سکنہ چک نمبر 347ج ب فیصل ۱ٓباد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان خالد محمود ولد محمد صادق سکنہ نیا لاہورعمر25سال شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے نیزہلاک شدگان کی میتیں مزید قانونی کاروائی کیلئے آر ایچ سی 30چک فیصل ۱ٓباد منتقل کردی گئی ہیں۔ المناک حادثہ کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد جا ئے وقوعہ پر اکٹھی ہوگئی جن میں سے مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ایک دوسرے واقعہ میں بڑا گھسیٹ پورہ شیخوپورہ روڈ فیصل ۱ٓبادکے علاقہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں گولی لگنے سے 26سالہ شخص وقاص ولد عنایت شدید زخمی ہوگیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فروکہ ،سلانوالی روڈ پر حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فروکہ/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) فروکہ سلانوالی روڈ پر شوگر مل کے قریب موٹر سایئکل سواروں اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
    تفصیلات کے مطابق سلانوالی روڈ S W شوگر مل کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ایک شدید زخمی
    جانبحق ہونے والوں میں نذر محمد جسکی عمر 55 سال حاجی نواز جسکی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے زخمی محمد صفدر کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا،

  • غلط انجکشن لگنے سے لڑکی جاں بحق

    غلط انجکشن لگنے سے لڑکی جاں بحق

    کراچی : ڈاکٹرز کی قابلیت کے بھی کیا کہنے ایک طرف حکومتوں کےخلاف احتجاج کرکے زبردستی مراعات لیتے ہیں‌تو دوسری طرف مریض کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا ، اور اگر مریض کو دیکھنے کا موقع مل جائے تو پھر دھیان اور توجہ نہیں رہتی جس کی وجہ سے مریض صحت مند ہونے کی بجائے ڈاکٹر کی نااہلی کا شکار ہوجاتے ہیں

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    ایسے ہی ڈاکٹرز کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلط انجکشن لگنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی ، طلاعات کےمطابق لیاقت آباد کی 13سالہ کائنات کو معمولی بخار کےباعث قریبی کلینک لے جایاگیا ,ہفتےکی رات بچی کوانجکشن لگایا،اتوارکوہاتھ میں انفیکشن ہونےپراسپتال لےجایاگیابچی کےہاتھ سےشروع ہونے والاانفیکشن سینے تک پھیل گیا تھا ،

    جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ، معاملہ کیا ہے ؟

    اس سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے بچی کی جان چلی گئی ، دوسری طرف بچی کے ورثا کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز نے بے رغبتی اور سستی کا مظاہرہ کیا ہے اور بچی کائنات کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی وادی میں اتار دیا ہے ، والدین نے حکام سے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

  • غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

    غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

    خضدار :غیرت کے نام پر ابھی قتل کا سلسلہ نہ رکا ، کہیں‌ غیرت آڑے آجاتی ہے تو کہیں غیرت کی آڑ میں دشمنی کی جاتی ہے اور اس ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے بدلہ اور انتقام لیا جاتا ہے ، یہ مسائل ان علاقوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں جہاں حکومتی عملداری نہ ہونے کے برابر ہو

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ رات کو بلوچستان کے ضلع قلات میں پیش آیا جہاں ایک نواحی گاؤں میں ایک مرد اور عورت کو غیرت کے نام پر مبینہ پھانسی دے دی گئی۔اس واقعہ کے متعلق لیویز فورس کا کہنا ہےک بلوچستان کے ضلع قلات میں غیرت کے نام پر قتل کا حالیہ واقعہ ضلع کے چھپر گیاوندرا یونین کونسل میں پیش آیا۔

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    لیویز فورس کے عہدیداران نے بتایا کہ قتل کیے جانے والے شخص کا نام امداد علی ہے لیکن انہوں نے خاتون کا نام بتانے سے انکار کردیا۔ایک عہدیدا ر نے گاؤں کے رہائشیوں کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے‘، انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کے پس پردہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

  • پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    کراچی: کتنی بد قسمی کی بات ہے کہ جب سرکاری ملازم اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کریں ، ایسے ہی جب کوئی وردی والا وردی کا سہارا لے کر لوگوں کے ستاھ زیادتی کرے ، پھر جو زیادتی کا شکار ہوتے ہیں ان پر کیابیتتی ہے ، سرکاری اہلکاروں کی طرف سے اس قسم کی وارداتیں کوئی نئی چیز نہیں مگر ضرور اس امر کی ہےکہ قانون ان کے لیے کیوں‌نہیں

    خبردار! ملک میں ڈینگی کے 50 ہزار مریض، 250 جاں بحق ،

    ذرائع کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ اتوار کی رات کراچی میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری میں سب انسپکٹر اور بیٹوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد پولیس ہی کے ایک افسر کی فائرنگ اور چھری کے وار سے زخمی ہوئے۔

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پانچوں افراد عنایت، غلام اللہ، جاوید، تمیز، عطا محمد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے میں ملوث سب انسپکٹر ارشاد اور اس کے بیٹوں محمد حکم، محمد شیراز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، گرفتار سب انسپکٹر تھانہ بلوچ کالونی میں تعینات ہے، پولیس افسر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر مذکورہ افراد کو زخمی کیا،

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

  • اللہ رکھا کی موت ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

    اللہ رکھا کی موت ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

    کاہنہ نو: اللہ رکھا قصور کا رہائشی اور اس بیچارے کی موت کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی کے ایک تالاب میں ہوئی یا پھر کوئی اور کہانی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں . اطلاعات کےمطابق اس نوجوان کی لاش پانڈوکی گاؤں کے ایک تالاب سے ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اسے اطلاع ملی کہ کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی میں ایک تالاب میں ایک لاوارث لاش پڑی ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا ہےکہ جب وہ وہاں‌پہنچی تو کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی گاؤں کے ایک تالاب سے نوجوان کی لاش مل گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت اللہ رکھا ولد طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بیدیاں قصور کا رہنے والا ہے۔

    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب ہی ایک موٹر سائیکل بھی ملی جو کہ تین روز قبل نشتر کالونی کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،