Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • غیرت کے نام پر قتل کی گئی 9 سالہ بچی کی قبر کشائی

    غیرت کے نام پر قتل کی گئی 9 سالہ بچی کی قبر کشائی

    دادو:دادو میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پتھر مار کر قتل کی گئی 9 سالہ بچی گل سماء کی قبر کشائی کی گئی۔ اطلاعات کےمطابق عدالتی حکم پر 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے سول جج جوہی کی موجودگی میں مبینہ طور پر قتل کی جانے والی کمسن بچی کی قبر کشائی کی۔

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم

    دادوسے ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ارکان کا لاش کے معائنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بچی کے سرپر بھاری چیز لگنے کی چوٹ ضرور ہے لیکن سنگسار جیسے زخم نظر نہیں آئے۔بورڈ نے بتایا کہ بچی کے سر، ناک اور جبڑے پر فریکچر ہے اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ڈی این اے سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اور یہ بچی وہی ہے یا نہیں جسے دفنایا گیا ہے۔

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ،

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے واہی پاندھی میں 9 سال کی بچی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا تاہم 3 دسمبر کو واقعہ رپورٹ کیا گیا اور مبینہ قتل کا مقدمہ 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔لڑکی کے والد سمیت 3 افراد گرفتار اور والدہ زیرتفتیش ہے تاہم لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی پہاڑ سے گرنے والا پتھر لگنے سے ہلاک ہوئی تھی۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی, ڈاکو ہلاک-

    شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی, ڈاکو ہلاک-

    کراچی : فیڈرل بی ایریا بلاک 17 سمن آباد میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، فاٸرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک جب کے دیگر فرار.اطلاعات کےمطابق آج سمن آباد کے علاقے میں ایک بہادر نوجوان نے ڈاکووں کی لوٹنے کی کوشش کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک ڈاکوکو ہلاک بھی کردیا

    کوئی معاشرہ بیٹوں اوربیٹیوں پرجنسی تشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا: محمدناصراقبال خان

    ذرائع کے مطابق آج اس وقت صورت حال بہت دلچسپ ہوگئی جب تین سے چار ڈاکووں نے ایک ایک راہگیرکولوٹنے کی کوشش کی ، اسی دوران ایک کارسوا جو کہ آگے کی طرف جارہا تھا اس نے بڑی مہارت سے گاڑی کو بیک دوڑایا اور ایک نوجوان نے کار کی چھت سے شیشہ ہٹا کرڈاکوکوفائرکرکے ماردیا اس دوران ساتھ ہی کھڑے دیگرڈاکوبھاگ نکلنے میں‌ کامیاب ہوگئے

    ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

    پولیس کے مطابق اس نوجوان کی کمال مہارت اور دیدہ دلیری پر حکام کیطرف سے مبارک دی گئی ،اطلاعات کے مطابق علاقے کے مکینوں‌نے بھی ڈاکووں پرفائر کرنے والے نوجوان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ اس نوجوان کے اس عمل سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی میں بڑی کمی آجائے گی

    بھارت: لڑکی سے’گینگ ریپ’ لاش جلادی گئی، 2017 میں33 ہزارسے زائد خواتین…

  • سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا

    سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا

    لاہور :سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا،اطلاعات کےمطابق معمولی تلخ کلامی پانچ ماہ کی معصوم بچی کی ہلاکت کا سبب بن گئی، سفاک والد اور پھوپا نے بچی کو چھت سے پھینک دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں5ماہ کی بچی کے والد اور پھوپا نے معمولی سی بات پر بچی کی ماں سے رنجش کے باعث بچی کو قتل کردیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے رپورٹ درج کرائی ہے، بچی کی والدہ کے مطابق ضد اور ہٹ دھرمی میری بچی کی موت کا سبب بنی ہے

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    بچی کی والدہ کی طرف سے درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچی کا پھوپا گھر آیا تو اس دوران میری بیٹی اسے دیکھ کر روپڑی میں نے اتنا کہا کہ آپ کی وجہ سے روئی ہے۔جس پر وہ طیش میں آگیا اور اس بات پر میرے شوہر اور بچی کے پھوپا نے بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقتولہ بچی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور بچی کے والد اور پھوپا کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    Comments

  • رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20 ایسے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے جوکہ خطرناک اورچالاک جانے جاتے تھے، ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، شاہراہ فیصل، سعید آباد، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، ملیر، زمان ٹاؤن، نبی بخش، مٹھادر اور بریگیڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کۓ گۓ۔

     

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    سندھ رینجرزترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان شان عرف شانی، عمیر خان، فرخ خان، عامر، عنایت اللہ عرف اڈہ، ساجد عرف کٹو، گل ولی خان، سبحان عرف حسنین، محمد یوسف عرف اسد، محمد ہارون، عبدالوحید، محمد کامران، زبیر، نبیل، محمد عاصم اور ساجد علی شامل ہیں۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    گرفتار 16 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔کلاکوٹ، بغدادی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتار منشیات فروشوں میں سہیل، محمد عرف حسین، نصیر اور تنویر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن, مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔

    امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ رینجرز نے میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

  • جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون نرس کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون مہک کو سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا.

    سٹاف نرس اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں اور اورنوسر باز مہک نامی خاتون زوجہ شکیل جو لدھڑ پنڈکی رہائشی ہے۔آؤٹ ڈور میں داخل ہوئی اور نرس کے ساتھ محو گفتگو ہوئیں، خاتون نے نرس کو کہا کہ آپ کو دوسرے شعبے میں سٹاف ممبر بلا رہا ہے اور جیسے ہی وہ اپنے کاؤنٹر سے دوسرے شعبے میں جانے کے لئے نکلی اُس نوسر باز خاتون نرس کا پرس لے کر بھاگ نکلی نرس کی حاضر دماغی کی وجہ سے اُس خاتون کو بھاگتے ہوئے دبوچ لیا گیااور ہسپتال کی سکیورٹی کو بلایا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کی حاضری دماغی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی سکیورٹی کو مزید چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ایل جی ایچ میں آنے والے مریض اور اُن کے لواحقین ڈاکٹرز،نرسزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی اولین ترجیح ہیں اور اگر کوئی بھی شخص کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہو تو فوراً ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ فوری کاروائی کی جا سکے

  • 61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    کرلا:61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی شہرممبئی کےوسط میں کرلا نامی علاقے کی ایک ننھی سے 6 سالہ بچی کےساتھ ایک 61 سالہ سفاک ہندودرندہ صف انسان کی زیادتی کے واقعہ نے دہلی کا ہلا دیا مگرمودی کے سرپرابھی جوں تک نہ رینگی ،

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی تجارتی مرکزممبئی کے وسطی علاقے کرلا میں ایک 61 سالہ بھارتی سفاک ہندودرندہ صفت انسان نے اپنے ہمسائے کی 6 سالہ بچی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا .اطلاعات کے مطابق یہ بچی اپنے دروازے کے ساتھ ہی کھڑی تھی کہ اس ظالم شخص نے اسے اٹھاکراپنے گھرمیں‌لے گیا اورجنسی زیادتی کا نشانہ بناکربچی کودروازے کے باہرپھینک دیا گیا

    پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، غلام سرور خان

    مختلف ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ مغرب کے بعد پیش آیا جب گلی میں کچھ کچھ اندھیرا سا چھاگیا تھا ،اس ظالم شخص نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکربچی کو جلدی سے اپنے گھر میں لے گیا ،اور زیادتی کرکے اسے اس لڑکی کے گھرکے دروازے پرپھینک دیا ،مگرجب یہ اطلاع پولیس کوملی تو پولیس نے تفتیش کے ذریعے اس ظالم ہندوسفاک کوگرفتارکیا

    موبائل یوزرکے لیےاچھی خبر،موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران61 سالہ ہندوجنسی درندے نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم کوتسلیم کرلیا ، علاقے کے لوگ پریشان ہیں ہیں اور انہوں‌نے مودی حکومت سے درخواست کی ہےکہ وہ ملک کے اندر بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے لیکن مودی سرکارکو ابھی تک کوئی پرواہ نہیں

    ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

  • تلخ کلامی پر دوست نے خواجہ سرا کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ ….

    تلخ کلامی پر دوست نے خواجہ سرا کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ ….

    تلخ کلامی پر دوست نے خواجہ سرا کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ ….

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے راجن پور میں تلخ کلامی پر خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق دوست نے تلخ کلامی پر تیزدھار آلے سے خواجہ سرا کا گلا کاٹ دیا، واقعہ پر تھانہ کوٹ مٹھن راجن پورمیں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں پنجاب کے شہر بوریوالہ میں خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا،کچہری میں جب خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا،اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی ،نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا پر شدید تشدد کیا تھا.

  • لو میرج کر کے جہیز کی ڈیمانڈ کرنے پر بیوی کی خود کشی، دولہا کو عدالت نے دی سزا

    لو میرج کر کے جہیز کی ڈیمانڈ کرنے پر بیوی کی خود کشی، دولہا کو عدالت نے دی سزا

    جہیز کی ڈیمانڈ پر بیوی نے کی خود کشی، لو میرج کرنیوالے کو سنائی عدالت نے سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہیز کے لئے بیوی کو ہراساں کرنے والے دولہا کو عدالت نے سزا سنا دی، عدالت نے ملزم کو دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے، بھارتی ریاست حیدر آباد میں فاضل جج نے سزا سنائی،

    پولیس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع ورنگال کے رہائشی 20سالہ سومیشوری کی 22سالہ بی رامو سے 2009ء میں شادی ہوئی تھی۔ دونوں کی یہ شادی لو میرج تھی،شادی کے بعد وہ ورنگل سے شہر منتقل ہوگئے اور میڈی پلی علاقہ میں رہائش پذیر ہو گئے. شادی کے دوسال بعد ہی رامو کی جانب سے جہیز کا مطالبہ سامنے آ گیا، جس پر سومیشوری کے والدین نے ورنگل میں موجود اپنی زمین دولہا کے نام کر دی اورنقد رقم بھی دی،

    پولیس کے مطابق دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، ملزم کی جانب سے اپنی بیوی کو جہیز کے لئے ڈیمانڈز بڑھتی جا رہی تھیں جس سے تنگ آکر سومیشوری نے 24جنوری2014ء کو خودکشی کرلی۔ پولیس نے بی رامو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ آئی پی سی کے تحت 304Bکے میں ایک مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس معاملہ کی چارج شیٹ داخل کی گئی جس پر فاضل جج نے ملزم کو دس سال قید کی سزا سنائی.

  • لفٹ کے بہانے پولیس ملازم نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ خاتون تھانے پہنچ گئی؟

    لفٹ کے بہانے پولیس ملازم نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ خاتون تھانے پہنچ گئی؟

    لفٹ کے بہانے پولیس ملازم نے کی خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ خاتون تھانے پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے پولیس اہلکار نے خاتون کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، واقعہ بھارت کے علاقے اڑیسہ میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے پولیس ملازم اور دیگر تین اس کے دوستوں پر پولیس کوارٹرز میں اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا، محکمہ پولیس نے تفتیش کی تو بات سچ نکلی جس کے بعد پولیس ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ

    خاتون نے اپنے بیان مین کہا کہ وہ سٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ مجھے تین لوگوں میں سے ایک نے کار پر چھوڑنے کی پیشکش کی، بس نہ آنے کی وجہ سے میں نے اس پیشکش کو قبول کر لیا،وہ مجھے کار میں بٹھا کر پولیس کوارٹرز لے گئے اور اجتماعی زیادتی کی، پولیس کوارٹرز لانے کی وجہ سے مجھے شک ہوا کہ یہ پولیس ملازم ہو سکتے ہیں اسلئے درخواست دی تا ہم تحقیقات کے بعد وہ پولیس ملازم ہی نکلے.

  • سجاول میں حوا کی بیٹی ایک بار پھر درنددگی کا شکار

    سجاول میں حوا کی بیٹی ایک بار پھر درنددگی کا شکار

    کراچی : ایک اورحوا کی بیٹی حیوانوں کی ہوس کا نشانہ بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق5 بچوں کی ماں سکینہ کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    نیپال سے ٹھنڈی ہوائیں‌ :ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر گاوں جاتے ہوئے چار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، ملزمان نے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، چاروں ملزمان نے مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے سکینہ کی وزیر اعلی کو دہائی۔

    ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سجاول نے واقعے نوٹس لیا اور ایس ایچ او سجاول کو فوری۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔سجاول پولیس نے چار ملزمان اسلم ،امین ،لطیف ۔ اسلم عرف ابلو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے کیلئے اجزا بھی لیئے گئے ہیں۔