Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 24 کلوگرام ہیروئن، معاملہ کیا ، تہلکہ مچادینے والی خبر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 24 کلوگرام ہیروئن، معاملہ کیا ، تہلکہ مچادینے والی خبر

    لاہور :علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 24 کلوگرام ہیروئن، معاملہ کیا ، تہلکہ مچادینے والی خبر، سیکورٹی حکام ہوشیار ، اطلاعات کے مطابق آج اینٹی نارکوٹکس پنجاب نے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاہور ایئرپورٹ کارگو پر کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    اے این ایف حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر تلاشی کے دوران کنسائنمنٹ سےمنشیات کی بھاری مقدار برآ مد کر لی گئی، کنسائنمنٹ ملتان کے رہائشی مخدوم رشید کےنام سے لندن میں جیمز کے لیےبک کرائی گئی تھی، برآمد ہونے والی 24 کلوگرام ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ سالٹ لیمپ کارٹن میں چھپایا گیا تھا۔

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

    دوسری طرف ائیرپورٹ سیکورٹی حکام کا کہنا ہےکہ وہ مسلسل جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس سے پہلے بھی کئی مجرم پیشہ افراد پکڑے گئے ہیں جن کو سزائیں دی گئیں ، اب اس بہت بڑے جرم کے پیچھے چھپے چہروں کو بھی بہت جلد شناخت کرلیا جائے گا

    مریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

  • جعلی ڈگری کے بعد بس کا نمبر بھی جعلی،کس سیاستدان کی ہے یہ کارستانی!

    مظفرگڑھ میں پولیس نے رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ پرجمشید دستی کی بس کو قبضے میں لے لیا۔جمشیددستی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد انھیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے.مظفرگڑھ کے تھانہ شاہجمال کی پولیس نے شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق بس کو رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر قبضے میں لیاگیا.قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے.دوسری جانب عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے اعلان پر پولیس نے بس کو قبضے میں لیا،حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کی نشانہ بنارہی ہے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ بس وفاقی حکومت نے فلاحی تنظیم کو عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی حکومت کے پاس ہیں۔عطیہ کی گئی بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کا کام تھا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد اب حکومت کو بس کی رجسٹریشن یاد آگئی اور ان پر بنائے گئے پرانے مقدمات کھولے جارہے ہیں.جمشیددستی نے اعلان کیا کہ وہ اب مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں ہرصورت پختہ عزم کیساتھ شرکت کریں گے.

  • 9 بھینسوں کی ہلاکت

    9 بھینسوں کی ہلاکت

    لاہور
    کاہنہ میں 9 قیمتی بھینسیں مرنے پر 3 دن بعد بھی پرچہ درج نا ہو سکا
    تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے نواحی وڑائچ گاؤں کے رہائشی دو سگے بھائیوں محمد ارشد ساجد اور محمد راشد ساجد پسران حاکم علی نے شام 9-10 کو حاجی لطیف ونڈا سٹور موضع کاچھا بازار سے ونڈا خریدا اور اگلی صبح اپنی بھینسوں کو ونڈا ڈالا جس کے کھاتے ہی 4 بھینسیں موقع پر ہی مر گئیں جبکہ 7 بھینسیں سخت بیمار ہو گئیں جن میں سے 5 بھینسیں اگلے روز مر گئیں جبکہ باقی دو بھینسیں ابھی بھی بیمار ہیں اس سارے واقعے کی خبر میڈیا پر دیکھ کر ویٹرنری ہیلتھ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مرنے والی بھینسوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گھوڑا ہسپتال نزد سیکرٹیریٹ پہنچایا اور بیمار بھینسوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا
    اس سارے واقعے کی ایف آئی آر محمد راشد ساجد ولد حاکم علی سکنہ وڑائچ نے تھانہ کاہنہ میں حاجی لطیف ونڈا سٹور مالک کے خلاف درج کروائی مگر کاہنہ تھانہ کے تفتیشی ایس آئی سیف اللہ نیازی نے ملزم حاجی لطیف کو پیسے لے کر چھوڑ دیا جس کی بابت کل 13_10 کو راشد ساجد دوبارہ تھانے گیا تو تفتیسی سیف اللہ نیازی نے کہا کہ تم نے خبر میڈیا پر لگوائی ہے تو اب تھانے کیوں آئے ہوں دفع ہو جاءو کوئی پرچہ نہیں ہو گا جو ہوتا ہے کرلو
    محمد راشد ساجد نے بتایا کہ میرے بھائی ارشد کی 3 اور میری 6 قیمتی بھینسیں جبکہ میرے ہی گاؤں کے دیہاتی کالا جٹ کی 1 بھینس مر چکی ہے جبکہ الٹا پولیس ہمیں ہی ڈرا رہی ہے
    لہذہ وزیر اعلی پنجاب ڈائریکٹر جنرل ویزیٹری ہیلتھ اور آئی جی پنجاب ہمیں انصاف مہیا کریں

  • وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی گاڑی پر فائرنگ!

    مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا،نامعلوم افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں.مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال کے قریب گزشتہ رات مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تھی.مشیر وزیراعلی پنجاب کے ساتھی محمد نصراللہ کی مدعیت میں تھانہ خانگڑھ میں درج کروائے گئے مقدمے کیمطابق سردار خرم لغاری لاہور سے جتوئی واپس آرہے تھے،شاہجمال کے قریب سڑک پر رکھے پتھروں کے باعث انھوں نے گاڑی روکی تو 4 نامعلوم مسلح افراد انکے سامنے آگئے اور فائرنگ کردی.ایف آئی آر کیمطابق اس دوران گاڑی بھگانے کے باعث خرم لغاری اور انکی گاڑی محفوظ رہی.پولیس کیمطابق تھانہ خانگڑھ میں 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.

  • تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی

    تشدد کے شکار بچوں کے چہروں پر آئی خوشی

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نارنگ منڈی میں دوکانداروں کے تشدد کانشانہ بننے والے بچوں کو ملنے نارنگ منڈی پہنچ گئے بچوں کو کپڑے، کتابیں اور چاکلیٹس کے تحائف بھی دئیے۔

    بچوں پر وحشیانہ تشدد منہ کالا کر کے بازار کے چکر لگوانے کے اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث دو مجرم گرفتار کر لئے گئے ہیں
    واقعہ کی تفصیل کچھ یوں کہ موبائل مارکیٹ نارنگ منڈی میں چار کم عمر بچوں پر چوری کا الزام عائد کر کے ان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا
    ریل بازار نارنگ منڈی کے دکان داروں نے محض چوری کے شبہ پر بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا
    بچوں کا منہ کالا کر کےآدھے سر کے بال منڈوا کر پورے بازار کا چکر لگوایا گیا
    جوتوں، گھونسوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا
    جبکہ اس بہیمانہ تشدد سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی
    تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان فہد ریاض اور اختر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    تشدد کا نشانہ بننے والے دو بھائی دس سالہ مبشر نو سالہ کاشف علی محنت کش بابر علی کے بیٹے ہیں
    جبکہ دوسرے دو بھائی نو سالہ عمران عرف مانی اور گیارہ سالہ مصطفیٰ علی رضا کے بیٹے ہیں
    چاروں بچے آبادی گھوڑے شاہ لاہور سے نارنگ منڈی میں اپنے ننہال کے ہاں آئے ہوئے تھے

    جہاں پر کانسٹیبل تنویر کے والد نے ان پر مبینہ طور پر 20 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگایا
    اور تشدد کا نشانہ بنایا

    تشدد کیس کا مقدمہ 7 ملزمان عمران جہانگیر ندیم حیدری شاہد علی سمیع اللہ محمد اصغر فہد ریاض اور اختر ولد غلام حسین کے خلاف زیر دفعہ 342/337V/328A/355 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • گجرات موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔۔۔

    گجرات موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔۔۔

    گجرات (چوھردی فیضان ارشاد سے)موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور شادی شدہ خاتوں کا گھر اجاڑ دیا ھے جلالپورجٹاں میں دعا مارکی کے مالک اورمینجرنے لڑکی کے ساتھ موبائل فون پر دوستی کے بعد ملنے کے لئے آنے والی جہلم کی رھائشی شادی شدہ خاتون صبیحہ جاوید کے ساتھ جلالپورجٹاں کے میرج ھال کے مالک شہزاد ڈھلو اور مینجر زیشان نے اجتماعی زیادتی کی تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کر میرج ھال کے مینجر ذیشان کو گرفتار کر لیا جبکہ مالک شہزاد ڈھلو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رھے ھیں۔

  • ڈی ایچ کیو جوہر آباد کا ملازم خادثے میں جاں بحق

    ڈی ایچ کیو جوہر آباد کا ملازم خادثے میں جاں بحق

    ‏سرگودہا،جوہرآباد (نمائندہ باغی ٹی وی) خوشاب کی تحصیل جوہر آباد میں مظفرگڑھ روڈچونگی کےقریب رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں
    موٹرسائیکل سوارشبیرکالونی کارھائشی
    25سالہ ھارون خالدمجوکہ ولدخالدمحمودمجوکہ جاں بحق ھوگیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
    مرحوم ڈی ایچ کیوہسپتال میں درجہ چہارم کاملازم تھا ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اچانک حادثہ پیش آیا اور جان کی بازی ہار گیا

  • 2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

    کبیروالا: خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے کورائی بلوچ میں رات کو گھر سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے 3 روز تک اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں وسیم، علمدار اور قیصر سمیت دیگر 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کے بھائی کی درخواست پر صدر تھانے میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق 3 روز قبل رات گئے ملزمان ان کے گھر میں گھس آئے تھے اور ان کی بہنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے آم کے باغ میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    ایف آئی آر کے مطابق ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ روز ان کی دونوں بہنوں کو گھر کے قریب چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے اپنے ساتھ زیادتی ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا’۔واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ایک ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا۔

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    خانیوال :قرب قیامت ہے یا پھر جہالت کی انتہا سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر حافظ قرآن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا، اطلاعات کے مطابق سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    پولیس کے مطابق خانیوال میں سگی ماں نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو قتل کردیا، دس روز پہلے لاپتہ ہوئے13سالہ حافظ رضوان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی۔چک شیر خان کی رہائشی بیوہ فیضاں بی بی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیٹے کو نہر میں پھینکا، قاتل ماں نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیر والا میں درج کرائی تھی۔

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    ذرائع کےمطابق ڈی پی او نےکہا ہے کہ شک ہونے پر شامل تفتیش کیا تو ملزمہ کے قول و فعل میں تضاد پایا گیا، بعد ازاں ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا، تھانہ صدر کبیروالہ نے ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مزید تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ جاری کریں‌گے

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • گجرات پولیس کا عوام الناس کے لیے اہم اقدامات ڈی پی او گجرات کی انصاف کی فوری فراہمی کے لیے کھلی کچہری

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پرضلع بھر کے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پولیس لائنز میں تربیتی کورسزکا آغاز کر دیا گی۔ ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر اقوام متحدہ کے ادارہ UNODCکے تعاون سے گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید فرانزک سائنس اور کرائم سین کے متعلق ٹریننگ کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان تک پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتانا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے تفتیشی افسران کوپولیس لائنز میں عورتوں اور بچوں پر تشدد سے متعلق تربیتی کورس کروایا گیا۔پولیس افسران کو ماہرٹرینٹر ڈاکٹر ذیشان نعیم اور پولیس افسران نے عورتوں اور بچوں پر تشددکے متعلق خصوصی لیکچرز دیے۔تربیتی کورس کے تمام تر انتظامات لائن آفیسر فرزانہ کوثر اور انچارج کرائم سین یونٹ حسن عسکری نے کئے۔چار روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر ڈی پی او توصیف حیدر کی طرف سے تمام تفتیش افسران کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔