فیصل آباد (محمد اویس)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کے پٹواری اور منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو غلام محمد آباد کے رہائشی عمران جاوید نے درخواست گزاری تھی کہ پٹواری مقصوداحمد اور اس کے منشی فیصل حیات رقبہ کے ونڈاجات مرتب کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ سات لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوارالحسن شیرازی نے چھاپہ مارکر پٹواری اور اس کے منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چنیوٹ میں مقدمہ نمبر 10/2019درج کرادیا اورمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Category: جرائم و حادثات
-
یوسف ٹھیلے والانے ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کی نوکری بھی گنوادی
کراچی :یوسف ٹھیلے والانے ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کی نوکری بھی گنوادی، اطلاعات کےمطابق کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے دیے گئے بیان کے معاملے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کو نوکری سے اس لیے برطرف کیا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کی تحویل میں موجود ٹارگٹ کلر کا بیان ذرائع ابلاغ نے ریکارڈ کیا، برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی
کراچی سے ذرائع کے مطابق برطرفی کے آرڈر کے متن میں ہے کہ ہیڈکانسٹیبل عمران گجر نے پولیس کی وردی کا غلط استعمال کیا،محکمہ پولیس میں ایسے جرائم پیشہ و سازشی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹبیل عمران گجر نے محکمہ پولیس کے قواعد وا ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس سے متعلق ہیڈ کانسٹیبل عمران کو موقف دینےکا پورا موقع فراہم کیا گیا تاہم اس نے معطلی کےدوران بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔
خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…
-
خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ
لاہور : جوں جوںدوا کی مرضبڑھتا گیا ، اقدامات کے باوجود جرائم میں اضافہ ، خواتین کے حقوق کی حفاظت تو نہ ہوسکی ، خواتین کے خلاف جرائم بڑھ گئے ، اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے، پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان
رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل، اور تیزاب پھینکنے کے15ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے میں خواتین کے قتل اور زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے اس میں ہرسال اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سال2014میں خواتین سے زیادتی کے2ہزار228کیسز رپورٹ ہوئے۔
دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی
محکمے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سال2015میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار618کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سال2016میں دو ہزار746،سال 2017میں دو ہزار998کیسز رپورٹ رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سال2018میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار937کیسز کی رپورٹس درج کرائی گئیں جبکہ سال2019کے10ماہ میں خواتین سے زیادتی کے3ہزار387کیسز رپورٹ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ10ماہ کے دوران غیرت کے نام 149خواتین کو قتل کیا گیا،2018کے دوران غیرت کے نام پر 198خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ رواں سال 2019 کے10ماہ میں تیزاب پھینکنے کے36 واقعات رپورٹ ہوئے، سال 2018 کے دوران تیزاب پھینکنے کے37 کیسز رپورٹ ہوئے
خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…
-
آئس نشےمیں دھت شخص نےماں اوربیوی کوقتل کردیا،باقی خاندان شدید زخمی
پشاور:نشہ کرنے والا شخص نہ صرف اپنا نقصان کررہا ہوتا ہے بلکہ اپنے گھرباراورخاندان کے لیے بھی عزاب سے کم نہیں ہوتا جس طرح پشاور کے عزت خان نے اپنی اورگھروالوں کی عزت داوپرلگادی ، اطلاعات کے مطابق پشاور میں آئس نشہ کرنے والے جنونی شخص نے فائرنگ کر کے ماں اور بیوی کو قتل جب کہ بیٹی، والد اور بہن کو زخمی کردیا۔
کرفیو،مظالم اورتشدد جاری ، کشمیر میں حالات کشیدہ، جھڑپیں اور دھماکے 4 جاں بحق 5…
تفصیلات کے مطابق عزت خان ولد ریدی گل سکنہ چرگانو جو پیشے کے لحاظ سے مستری ہے اور بد قسمتی سے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہے نے کسی نامعلوم وجہ سے اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جن میں سے والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق اور بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئے۔اورہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں،
کسانوں نے برلن کی سڑکیں بلاک کیوں کیں، خبر نے یورپ میں ہلچل مچادی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے دو بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر لیا تھا، تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے دونوں بچوں کو ملزم کے چنگل سے آزاد کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
منہ توڑدوں گا ، ٹرمپ نے مخالفین کوباکسرروپ کے میں دھمکی دے دی
-
میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نےبس کواپنی لپیٹ میںلےلیا
لاہور: میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نے بس کواپنی لپیٹ میںلے لیا ،اطلاعات کے مطابق لاہورقذافی اسٹیڈیم میٹرواسٹاپ کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابوپالیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیوحکام کے مطابق گجومتہ سے شاہدرہ جاتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم اسٹیشن پر میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پرپہنچی اور آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ میٹرو بس کے پچھلے ٹائروں میں لگی، جس سے بس کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا۔
تاہم ڈرائیو کی جانب سے فوری گیٹ کھولنے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، میٹرو بس میں آگ لگنے کے باعث ٹریک پرمیٹرو سروس معطل کردی گئی اور مختلف اسٹیشنز پردیگر میٹرو بسوں کو روک لیا گیا۔ٹریک پر میٹرو بس سروس 30 منٹ سے زائد معطل رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
-
جہالت کہیں یا منچلا پن، نابینا گداگرکے ساتھ دنیا کا بھیانک سلوک ، جان چلی گئی
لاہور:جہالت کہیں یا منچلا پن، نابینا گداگرکے ساتھ دنیا کا بھیانک سلوک ، جان چلی گئی ، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے کاہنہ میں منچلوں کے جان لیوا مذاق کے نتیجے میں نابینا گداگر جاں بحق ہوگیا۔لاہور کے علاقے کاہنہ میں نوجوانوں کے جان لیوا مذاق کے نتیجے میں 45 سال کا اقبال پنکچر کی دکان پر پیٹ میں ہوا بھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا
ذرائع کے مطابق لڑکوں نے 45 سالہ نابینا گداگر اقبال کو بہانے سے پنکچر کی دکان پر بلایا اور اس کے جسم میں ہوا کا پائپ لگا کر کمپریسر کھول دیا۔نابینا گداگر اقبال کا پیٹ پھولنے سے حالت غیر ہوگئی اور جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلنے لگا، نابینا گداگر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانہ علاج دم توڑ گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا
ذرائع کےمطابق نابینا مقتول گداگر کے والد نے ملزم عمر اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ وہ بہت جلد مجرموں کو گرفتارکرلے گی ، دوسری طرف عوام نے بھی مطالبہ کیاہےکہ وہ ان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دے
ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان
-
کم عمر بہنیں ونی ، جہالیت کی انتہا، پولیس کی کاروائی ،ملزم گرفتار
شہداد کوٹ: کم عمر بہنیں ونی ، جہالیت کی انتہا، پولیس کی کاروائی ،ملزم گرفتار ، اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس نے قمبر میں ہونے والے جرگے کا مقدمہ درج کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا، پنچائیت نے دو کم عمر بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قمبر میں پانچ روز قبل قتل پرغیر قانونی جرگہ لگایا گیا تھا جس میں قتل کے ملزم پر دو بیٹیوں کو ونی کرنے کا جرمانہ عائد کیا۔
ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان
شہداد کوٹ پولیس کے مطابق جرگے میں عمائدین نے شرکت کی اور ملزم پر 90 لاکھ روپے اور دو بیٹیوں کی زبردستی متاثرہ خاندان کے فرد کے ساتھ شادی کرنے کا حکم دیا، لڑکیوں کی عمریں 12 اور دس سال کے قریب ہیں۔ جرمانے کی صورت ونی کرنے والی دونوں بیٹیاں عمر بھر اپنے والد کے گھر (میکے) نہیں جاسکتیں۔
بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار
ایس ایس پی نےقمبرمیں جرگےکا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ سرپنچ سمیت 17 افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جس کے بعد قمبر کی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور معاملے میں اہم پیشرفت کا بھی امکان ہے کیونکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان علاقے سے فرار ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ آئین پاکستان اور اپیکس کورٹ کے فیصلے کے مطابق جرگہ غیر قانونی عمل ہے البتہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی یہ عمل کیا جاتا ہے
اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود
-
کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے قاتل گرفتار
کراچی : ننھی بچے کے قاتل گرفتار، ملزمان نے واردات کے دوران موٹرسائیکل چھینی تھی ، چار سالہ بچی سدرہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
فائرنگ سے ملزمان کا ایک ساتھی اپنی ہی گولی سے زخمی ہوکر اسپتال منتقل ہوا تھا جس پر نیو کراچی کے نمراہ اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس کو طلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے سدرہ کو گولی مارنے کا اعتراف کرلیا۔
پالیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں معصوم سدرہ کا مامو بھی زخمی ہوا تھا ،چھینی گئی موٹرسائیکل سدرہ کے مامو نے ایک ماہ قبل ہی خریدی تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو کراچی کے علاقے سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔جاں بحق ہونے والی بچی کے والد نےعباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا تھا کہ بچی ماموں کے ساتھ چیز لینے گئی تھی،موٹر سائیکل نہ رکنے پر ڈاکوؤں نےفائرنگ کی جس سے دونوں کو گولیاں لگیں۔
-
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات اینٹی کرپشن ٹیم اور محکمہ مال کی بڑی کاروائی
فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرکے چک نمبر535گ ب تحصیل صدر میں 73کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی قیمتی 236کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر میں اس سرکاری اراضی پر عبدالجبار،عبدالعزیزاورمحمدانور نے فش فارم قائم کررکھا تھا جس کو واگزار کراکر اراضی کو محکمہ مال کے حوالے کردیا گیا ہے۔
-
چوری کرنے والوں کے ہاتھوں مرنے والے والے بھی غیر مخوظ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا ۔چوروں کے ہاتھوں زندہ افراد تو کیا مرنے والے بھی محفوظ نہیں ۔ ۔میت کی تدفین کے بعد قبرستان سے کفن چوری کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا شہریوں نے کفن چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔
پولیس نے کفن چور شخص کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کر دی۔