Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    ڈی آئی خان :بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں کہری کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، بس اور ٹریلر میں ٹکرسے 8افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    ذرائع کے مطابق یہ مسافر بس مردان جارہی تھی، حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

    وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اور ان کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرا عظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ڈی آئی خان ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ نے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

    پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، رمک کےعلاقے میں مسافربس اورٹرالرمیں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8افرادجاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا

    بس کراچی سے مردان جا رہی تھی،ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں‌بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں‌ کے بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی.

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بس حادثہ میں انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کےورثا سےاظہار تعزیت کیا اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی

  • کراچی :تین سال میں 14 مرتبہ گرفتار’دہشت کی علامت‘ ایک بار پھر گرفتار

    کراچی: جسے دہشت کی علامت ہی نہیں‌ بلکہ ایک حقیقت سمجھا جاتا تھا ،جسے پولیس پکڑ کرچھوڑ دیتی تھی ،آج ایک بار پھر پکڑا گیا ہے،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ساجد کالا گرفتار کر لیا گیا ہے، سیف عرف ساجد کالا کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہ فیصل پولیس نے اہل کاروں پر حملے کے دوران سیف عرف ساجد کالا کو گرفتار کیا تھا، آج پولیس نے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار خمی ہوا تھا، ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، سیف عرف ساجد کالا 2014 سے 2017 تک 14 مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتا تھا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ کورنگی کے اسپتال میں لوٹ مار کی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو شناخت کر لیا۔

    فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ ملزم نے 2019 میں پولیس اہل کار سے اسلحہ بھی چھینا تھا، سیف عرف ساجد کالا نے چھینے پستول کا نمبر مٹا کر اسے تبدیل کر دیا تھا، پولیس اہل کار نے بھی گرفتار ملزم کو شناخت کر لیا۔

    یاد رہے کہ 20 نومبر کو ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 96 افراد کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا، ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

  • تیز رفتاری ایک اور جان نگل گئی

    فاروق آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی سے) تیز رفتار کوسٹر بس نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا تفصیل کے مطابق
    بنگلہ نہر لاہور سرگودھا روڑ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا -نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقعہ پر جانبحق
    جانبحق ہونے والے کی شناخت یونس ولد شریف سکنہ ڈیرہ ملیاں سے ہوئی سٹی پولیس نے مو قعہ پر پہنچ کر نعش کوتخویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا موٹرسائیکل سوار گاوں سے فاروق آباد کی طرف آرہا تھا

  • ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گرگیا، بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

    کراچی: کہں‌ خوشی تو کہیں‌ غم، شہر قائد کے علاقے شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گرگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ پر ڈمپر انڈر پاس میں گرنے سے موٹر سائیکل پر سوار 2 سالہ بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے، تیز رفتار ڈمپر راشد منہاس روڈ سے ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔

    بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

    ذرائع کےمطابق اس واقعے کے بعد شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام رہا، ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے شاہراہ پر موجود ڈمپر کو ہٹایا گیا۔حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت روحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹا کر انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔لیکن اس کے باوجود ٹریفک قوانین کو فالو نہیں کیا جارہا

    اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…

  • فیصل آباد شیخوپورہ روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی

    فیصل آباد (محمد اویس) شیخوپورہ روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے

  • ماں بیٹا تاحال بےہوش، مقدمہ درج نہ ہوسکا ، شادمان کے واقعہ سے دل دہل گئے

    کراچی: ماں بیٹا تاحال بےہوش، مقدمہ درج نہ ہوسکا ، شادمان کے واقعہ سے دل دہل گئے ، اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق شادمان ٹاؤن میں کمسن بیٹی کوقتل کرنے جبکہ بیوی اوربیٹےکوزخمی کرنے واقعہ پیش آیا تھا، ماں اور بیٹے کو تاحال ہوش نہ آسکا

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    کراچی سے ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کےاہل خانہ شدید صدمےسےدوچارہیں، متاثرہ خاتون اب تک ہوش میں نہیں آ سکیں، مقتول کاشف نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیوی اور بیٹے کو ہتھوڑےکے وار سے زخمی کیا۔ایس ایس پی کے مطابق کاشف نےچوتھی منزل سےچھلانگ لگاکرخودکشی کی، اب تک ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ بیروزگاری کی وجہ سے پیش نہیں آیا بلکہ اس کی دوسری وجوہات ہیں۔

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع شادمان ٹاؤن کے رہائشی کاشف نے گزشتہ روز بیوی اور دونوں بچوں کے سر پر ہتھوڑے کا وار کر کے انہیں زخمی کیا اور پھر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔پولیس خاتون کے ہوش میں آنے کے انتظارکررہی ہے تاکہ تفتیش کوآگابڑھایا جاسکے

    مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک جعلی…

  • شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    سرگودھا : ظلم کی انتہا ، شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سرگودھا کے علاقے منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹی پارلر جارہی تھی کہ راستے میں ملزم شیر محمد نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 سالہ سحرش جاں بحق ہوگئی۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    مقامی پولیس افسر افضال احمد کوثر کے مطابق 18 سالہ مقتولہ کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شیر محمد لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اور ملزم نے لڑکی کے والدین کے انکار پر شادی سے ایک روز قبل دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقامی تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • سوتیلےباپ اورسگی ماں کےہاتھوں کمسن بچے کے قتل نے دل دہلا دیئے

    نئی دہلی : دوسری شادی ، عورت کے لیے بہت ہی تکلیف دہ ہوتی ہے، اسے اپنی پہلی اولاد سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں یا سوتیلے باپ کی مار اورجھڑکیاں سگی ماں کی نظریں اورکان سننے کے باوجود کچھ نہیں‌ کرپاتے ،جیسے بھارت میں‌ سوتیلے باپ کے ہاتھوں پہلے چھوٹے بچے کو ٹھڈوں کے ذریعے شدیدمارنا اورپھرماں کو بچے کو قتل کرنے پر مجبورکرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ،

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    بھارتی پولیس 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش نالی میں پھینکے کے الزام میں سگی ماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے کھجوری خاص میں 3 روز قبل 5 سالہ بچے کی لاش ایک نالی سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تفتیش اور شواہد کی روشنی میں بچے کی سگی ماں، سوتیلے باپ اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سوتیلے باپ نے کسی بات پر غصے میں آکر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران اس کی لات بچے کے نازک حصے پر لگی جس سے وہ تکلیف سے بے ہوش ہوگیا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچے پر سوتیلے باپ کے تشدد کے وقت وہاں اس کی سگی ماں بھی موجود تھی۔

    جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی حالت غیر ہوئی تو دونوں میاں بیوی گھبرا گئے اور یہ سوچ کر بچے کو استپال نہ لےجانے کا فیصلہ کیا کہ اگر اسپتال گئے تو مشکل میں نہ پھنس جائیں، جس پر انہوں نے بچے کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سنگ دل ماں نے بچے کو دبوچا اور سوتیلے باپ نے اس کا گلا گھونٹا، جس کے بعد دونوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کےلیے رشتے دار کی مدد سے نالے میں پھینک دیا۔

    نئی دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی کیمرے سے اس بات کی تصدیق ہورہی تھی کہ لاش پھینکنے والے 3 ہیں اور ان میں سے ایک خاتون ہے لیکن ان کی شکلیں واضح نہیں ہورہی تھیں تاہم پولیس کو گاڑی میں لگے ایک اسٹیکر نے انہیں ملزمان تک پہنچایا۔

    سنکیانگ میں مسلمانوں پر ہرگز کوئی رحم نہ کھائیں، چینی حکومت نے حکام کو جاری کی…

    پولیس نے اسی ماڈل کی 200 گاڑیوں کی تلاش کی اور بالاخر مطلوبہ کار مل گئی جس سے وہ ملزمان تک پہنچے۔ڈپٹی پولیس کمشنر کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل اور جرم کے شواہد مٹانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک جعلی ادویات کا سرغنہ نکلا

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدر،شیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک جعلی ادویات کا سرغنہ نکلا، اطلاعات کےمطابق دارالحکومت اسلام آباد میں کسٹم حکام کی جانب سے معروف شاہین کیمسٹ کے گودام پر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں’جعلی‘ (فوڈ سپلیمنٹ) ادویات قبضے میں لینےکی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بڑی مقدار میں پکڑی جانے والی ادویات کے ان سٹیکرز پر ادویات کے نام اور ’میڈ ان یو ایس اے‘ لکھا ہوا تھا

    دارالحکومت اسلام آباد میں کسٹم حکام کی جانب سے معروف شاہین کیمسٹ کے گودام پر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں ’جعلی‘ (فوڈ سپلیمنٹ) ادویات قبضے میں لینے کی خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے اس حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس معاملے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جی ہاں یہ درست خبر ہے۔ کسٹم اہلکار اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہم بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ جلد اس حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔‘

    پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے نائب صدر شیخ داود مریم نواز کے بہت قریبی بتائے جاتے ہیں‌ اور یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پچھلے دور حکومت میں‌ مریم نواز اورمسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کے کار خاص جانے جاتے تھے اور شیخ‌داود کے جعلی ادویات کے نیٹ ورک”شاہین کیمسٹ”کومریم نواز اورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی خصوصی شفقت بھی حاصل تھی

    خیال رہے کہ ادویات کے کاروبار میں شاہین کیمسٹ ایک بڑا نام ہے اور عام تاثر یہی ہے کہ یہاں سے غیرملکی ادویات اصلی ملتی ہیں۔گذشتہ رات سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی تھیں جن میں کسٹم اہلکار ایک گودام میں ادویات کی خالی بوتلیں اور سٹیکرز دکھا رہے تھے۔ان سٹیکرز پر ادویات کے نام اور ’میڈ ان یو ایس اے‘ لکھا ہوا تھا۔

    ان ادویات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کسٹم ٹیم کے ’چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ ایمپورٹڈ ادویات‘ کو قبضے میں لیا گیا ہے۔یہ چھاپہ کسٹم کی ایڈیشنل کلیکٹر عائشہ وانی کی نگرانی میں مارا گیا۔

    کسٹم اہلکاروں کاکہنا ہے کہ ’یہ ادویات کی خالی بوتلیں ہیں جنھیں یہیں بھرا جاتا ہے اور ان پر غیرملکی (میڈ ان یو ایس اے) ادویات کے لیبل لگائے جاتے ہیں۔‘ ان ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شاہین کیمسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ میں افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیادہ تر صارفین کہتے ہیں‌ کہ ’شاہین کیمسٹ کو تو سب سے زیادہ قابل بھروسہ سمجھا جاتا تھا۔‘لیکن اس شخص نے بھرپورسیاسی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی سالوں سے انسانوں کی جانوں‌سے کھیلنے کا دھندہ اختیار کررکھا تھا

    کنور معیز خان نے اپنی ٹویٹ میں کسٹم اہلکاروں کے چھاپے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا: ’شاہین کیمسٹ کی تمام برانچز کو بلیک لسٹ قرار دے کر بند کر دیا جانا چاہیے۔ یہ اپنے منافع کے لیے ہماری جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔‘

    جاوید اقبال نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر شاہین کیمسٹ وفاقی دارالحکومت میں کئی سالوں سے لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے تو ہم دیگر سٹورز کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں۔ ہم نیچے سے اوپر تک سب کرپٹ ہیں۔ نہ تو ادویات اور نہ ہی دودھ خالص ہیں۔ لوگ جائیں کہاں؟‘

    اسی طرح مارگلہ ہلز نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس کے ساتھ انھوں نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے: ’یہ تصویر آج کی ہے۔ شاہین کیمسٹ وہی ادویات فروخت کر رہا ہے اور کسی کو کوئی پروا نہیں۔ ان میں سے ایک سپلیمنٹ بچوں کے لیے ہے۔ میں نے دوکان کے ایک اہلکار سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلہ ہوتا تو ہم کیوں فروخت کر رہے ہوتے۔‘