Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • زہریلی بوٹی کھانے سے 2بہن بھائیوں‌سمیت 4 بچے جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک

    نوشہرہ: زہریلی بوٹی کھانے سے 2بہن بھائیوں‌سمیت 4 بچے جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ کے ایک علاقے میں چار بچے زہریلی بوٹی کھانے کے سبب جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا۔

    اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی…

    ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں نعمان، اسماعیل، سلیم اور نادیہ شامل ہیں، جب کہ دو بے ہوش بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بچوں نے کھیل کے دوران زہریلی بوٹی کھائی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ بچوں نے جو بوٹی کھائی تھی اسے مقامی طور پر پھلی کہا جاتا ہے، جاں بحق بچوں میں بہن بھائی بھی شامل ہیں، انھوں نے قبرستان میں کھیلتے ہوئے بوٹی کھائی۔

    پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…

    نوشہرہ سے پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ایک بچہ موقع پر جب کہ دو بچے اگلے روز جان بحق ہوئے تھے، جب کہ 4 بچے تشویش ناک حالت میں خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جن میں ایک بچی آج دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔دو بچے اب بھی خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

  • تیز رفتار کوسٹر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ریگل سٹی نزد رضا چوک فیصل آباد روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی –
    حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کردیا-
    تیز رفتار کوسٹر بس لاہور سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار مسافر زخمی ہو گئے اور 1 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا-

  • ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

    لاہور:ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں ، حکام بیان دیکرحق ادا کرتے رہے ،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی، اطلاعات کےمطابق ایک اور بچہ دوسروں کی پتنگ بازی کے شوق کی زد میں آ گیا، وحدت کالونی میں 7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔

    پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ڈور گلے پر پھرنے سے ہونے والے افسوس ناک واقعات کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ بچے کو واقعے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی، اسپتال میں بچے کو بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اس کی جان محفوظ رہی۔

    ذرائع کے مطابق 7 سالہ ابوبکر والد کے ساتھ گھر کا سامان لینے جا رہا تھا، کہ راستے میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھر گئی، جس سے گلا کٹ گیا اور خون بہنے لگا، تاہم والد نے اسے فوراً اسپتال پہنچا دیا۔

    یاد رہے کہ 17 نومبر کو لاہور میں ایک اور قیمتی جان پتنگ بازی کی بھینٹ چڑھ گئی تھی، مغل پورہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا، ریسکیو کا کہنا تھا کہ 40 سالہ عامر موٹر سائیکل پر صدر بازار جا رہا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

    واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ جس علاقے میں پتنگ بازی ہوئی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران ذمے دارہوں گے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایس ایچ او مغل پورہ کو معطل کر کے لائن حاضر بھی کیا گیا، 20 اکتوبر کو بھی لاہور کے علاقے ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • خوشی خوشی پکنک کیلئے آنے والے 3 افراد سمندر میں ڈوب کرغم دے کرچل دیئے ،

    منوڑہ :کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقےمورو سے ہے جو پکنک منانے کراچی آئے تھے

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 نوجوانوں کے ڈوبنے کا واقعہ منوڑہ کے قریب پیش آیا، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے کی بحری خدمات کی ٹیم نے ان کی تلاش کی کوششیں شروع کردیں۔ہلاک ہونے والوں کے ورثا بھی اس مقام پرپہنچ چکے ہیں‌

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    ذرائع کے مطابق تلاش کے دوران سمندر سے تینوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قانونی کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مرنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقےمورو سے ہے اور تینوں پکنک منانے کراچی آئے تھے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • دوگاڑیوں کا خوفناک تصادم ، امام و اہلیہ جاں بحق، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

    شارجہ :دوگاڑیوں کا خوفناک تصادم ، امام و اہلیہ جاں بحق، دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں مسجد کا امام و اہلیہ ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے السیوح علاقے میں پیش آیا جب دو گاڑیوں آپس میں خوفناک تصادم ہوا۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    حادثے کے نتیجے میں ان کی 25 سالہ بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں شارجہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زندگی و موت کی جنگ لڑرہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تھے جسے فوری طور پر طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے لاپرواہی کی وجہ ہوا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ پیش امام اور 50 سالہ اہلیہ کو گہری چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث دونوں کے دماغ میں خون جم گیا تھا جبکہ ان کی بیٹی آئی سی یو میں زندگی و موت سے جوج رہی ہے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • ڈینفس خیابان راحت کے اپارٹمنٹ میں رکشہ ڈرائیور کے پر اسرار قتل سے سارے راز کھلنے کا امکان

    کراچی : ڈینفس خیابان راحت کے اپارٹمنٹ میں رکشہ ڈرائیور کے پر اسرار قتل سے سارے راز کھلنے کا امکان ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول اقبال رکشہ ڈرائیور تھا اور اپارٹمنٹ کی رہائشی خاتون کی بھانجی کو اسکول لاتا لے جاتا تھا، اقبال بچی کو چھوڑنے آیا تو پہلے سے موجود افراد نے اس پر فائرنگ کی۔

    یورپ نہیں‌ لاہور میں 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا کامیاب آپریشن

    پولیس کا کہنا ہے کہ گولی رکشہ ڈرائیور کے سینے میں لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔فلیٹ کی رہائشی عنبرین کے مطابق وہ رکشہ ڈرائیور کو 10 سال سے جانتی ہے، اسے کہیں بھی آنا جانا ہوتا تھا تو اسی رکشہ والے کے ساتھ جاتی تھی۔

    قرآن پاک کی بےحرمتی،ناقابل برداشت،مذمت کرتے ہیں،بدبختوں کولگام ڈالی جائے،پاکستان…

    پولیس کے مطابق عنبرین کی گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور اس کا سابق شوہر گزشتہ رات اپنے بچے سے ملنے فلیٹ پر آیا تھا۔پولیس نے عنبرین اور اس کے سابق شوہر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور امید ہے کہ پولیس جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائے گی

    پاکستانی ہیکرزکاانڈیاپرحملہ،سماج وادی پارٹی کی ویب سائٹ پرپاکستانی پرچم لہرادیا

  • گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    دیر بالا: کسی کوئی خبر نہیں‌ کہ کل اس کے ساتھ کیا ہوگا، موت کب آئے گی ، کیسے آئے گی اورکہاں آئے گی کوئی نہیں جانتا، اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقے دیر بالا میں دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد گالوم کوہستان سے باڈا جا رہی تھی کہ بریکوٹ کے پہاڑی مقام پر پنجکوڑہ دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

    سکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک

    ذرائع کےمطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر اکھٹے ہو کر ریسکیو کا کام کرنے لگے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور کار کو دریا سے کھینچ کر نکالا۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی شرینگل سے باڈا جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں، لاشیں نکالی جانے کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    یاد رہے کہ 12 جولائی کو مانسہرہ، کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، یہ واقعہ اپر کوہستان میں سیو سے داسو جاتے ہوئے پیش آیا تھا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اس حادثے کے وقت بھی پولیس اور انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالی تھیں۔

    کرکٹ بورڈ پر کالے بادل مُنڈلانے لگے،ایف آئی اے کی اہم پیش رفت

  • سکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک

    کیرالہ : بھارتی ریاست کیرالا کے سکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا کے سرکاری سکول میں کلاس کے اندر سانپ گھس آیا جس نے پانچویں جماعت کی طالبہ شیھالا شیرن کو کاٹ لیا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ بچی کی معلمہ نے سانپ کے ڈسنے کےبعد واقعہ کومعمولی جان کرتوجہ نہ دی، کلاس میں موجود ٹیچر کی جانب سے بچی کوہسپتال پہنچانے میں غفلت برتی گئی جس کے باعث انہیں معطل کردیا گیا۔

    طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ جب ہم بچی کو لے کرہسپتال پہنچے تو وہاں سانپ کے زہر کے خلاف ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے دوسرے ہسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، پھر تیسرے اس کے بعد چوتھے ہسپتال لے جانا پڑا مگراس وقت تک بچی کے جسم پوری طرح زہر پھیل چکا تھا

  • 22 سالہ حرا قتل میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟ اہم خبر

    22 سالہ حرا قتل میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل ہونے والی 22 سالہ حرا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

    22 سالہ حرا کے قتل سے کچھ دیر قبل دونوں رشتہ داروں نے اس سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کی اور مسیجز بھی کئے۔ پولیس کو حراست میں لئے گئے افراد اور مقتولہ حرا کے موبائل فونز کے سائینٹفک تجزیئے کا انتظار ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ایک روز قبل حراست میں لئے گئے نوجوان کو رہا کر دیا

    حراست میں لیے گئے افراد سےمختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے،حرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہ کو سکی

    واضح رہے کہ گلبرگ کے علاقے میں مقتولہ حرا کو شادی سے 3 روز قبل گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ پر 6 گولیاں چلائی گئیں، دماغ میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔مسلح افراد لڑکی کو گھر سے اٹھاکر لے گئے اور پھر تھوڑی دور لے جاکر قتل کردیا جب کہ مقتولہ نے تین روزبعد دلہن بننا تھا۔

    پولیس نے مقتولہ کے باپ کو شامل تفتیش کرکے لڑکی کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ حرا کے والد ریاض حسین گزشتہ رات گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ حرا گھر میں نہیں، وہ بیٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تو عقبی پارک میں حرا کی لاش مل گئی، نامعلوم افراد اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے تھے ۔

    ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مزاحمت کرنے پر حرا کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے لڑکی کو 6 گولیاں ماریں۔پولیس نے مقتولہ کو آخری کال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور محلے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

  • لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    کراچی:لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات،اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں رکشا ڈرائیوروں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں فرئیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشا ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والے رکشا ڈرائیور وقاص کو فرئیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم وقاص نے اعترافی بیان دیا، اس نے کہا کہ خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا تھا کہ اصلی ہے یا نقلی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دہلی کالونی میں خاتون پر تشدد کر کے چوڑیاں بھی اتروائی تھیں، ملزم وقاص نے بتایا کہ ایک واردات کے 5 ہزار سے 10 ہزار ملا کرتے تھے، زیادہ تر وارداتیں ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں کیں، سڑک پر خواتین کو دیکھ کر اندازہ لگایا کرتے تھے کس کے پاس مال زیادہ ہوگا۔

    پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی رکشا ڈرائیور گینگ نے دہلی کالونی میں خواتین سے بد سلوکی بھی کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں سے ایک وقاص اور دوسرا دلدار خان ہے جب کہ گینگ میں شامل مرکزی ملزم ریاض تاحال فرار ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے برسوں پرانے ملازم ہیں۔ ملزم اسداللہ انقلابی کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی، بکرا پیڑی، پرندہ مارکیٹ کا ہفتہ شریف آباد تھانے و سیکٹر پر دیتا تھا، عباسی شہید اسپتال میں میں نوکری دی گئی، 3 افراد کو ہوٹل سے اغوا کر کے لیاقت آباد کی دکان میں رکھا۔

    مولانا فضل الرحمن ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں اورعلی امین گنڈاپور کی تمنا

    گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان جانو نے بتایا کہ قتل کے لیے اغوا کیے گئے افراد کی رکھوالی میری ذمہ داری تھی، مجھے پارٹی کی طرف سے واٹر بورڈ میں ملازمت دی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار سرکاری ڈاکونے بہت اہم انکشافات کیے ہیں جن کی روشنی میں‌مزیدگرفتاریاں ہوسکتی ہیں،

    باکسرمحمد وسیم نے میکسیکن حریف کو چِت کرکے ایک اوراہم فائٹ جیت لی ،