Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیا چھینا؟ سن کر ہوں حیران

    لاہور میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیا چھینا؟ سن کر ہوں حیران

    لاہور میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیا چھینا؟ سن کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو بزرگ شہری سے 2بھینسیں لے کرفرارہوگئے ،مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے 80 سالہ بزرگ شہری ریاض پرتشدد کیا جس کے بعد شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    قانون کے محافظ سندھ میں ایسا کیا کرنے لگے کہ تین ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا

    پولیس نےنامعلوم ڈاکوؤں کےخلاف درخواست موصول کرکےقانونی کارروائی شروع کردی

    ایک اور واقعہ میں قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقےمیں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،نامعلوم موٹرسائیکل سواربابرنامی شہری پرتیزاب پھینک کرفرارہوگئے، بابر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

  • کوٹ رادھا کشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا

    کوٹرادھا کشن :- ( جرار شاکر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور)
    کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پریم نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن سے 7 کلومیٹر واقع گاؤں پریم نگر میں ایک حویلی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھوسے کے ڈھیر کو لگی تھی جو کہ پھیل گئی اور اردگرد کے کمروں تک پہنچ گئی۔
    ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کی 3 فائر بریگیڈ اور 1 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

    آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 2 کمرے گر گئے اور 1 عدد موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
    آگ لگنے کی وجوہات تاحال نہیں معلوم ہو سکیں۔
    ریسکیو آپریشن میں ریسکیو قصور ، ریسکیو کوٹرادھاکشن، ریسکیو بھوبتیاں لاہور کے فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
    3 گھنٹے تک مسلسل آگ بجھانے کا عمل جاری رہا ۔ ریسکیو آپریشن کی سربراہی شبیر صاحب ، ظہیر صاحب کر رہے تھے۔

  • ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھےبیٹوں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا

    لاہور: ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھے لخت جگروں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا ، اطلاعات کے مطابق خاوند کی بیروزگاری اور گھریلو جھگڑوں نے خاتون کو ناگن بنا ڈالا، رائیونڈ کے علاقے میں ماں نے اپنے ہی دو بچوں کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کرمارڈالا، بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کر لیا۔

    اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا

    پولیس حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سلامت پورہ میں 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑ کر رائیونڈ اپنے والدین کے گھرمقیم تھی، گزشتہ رات خاوند اسے لینے آیا تو خاتون نے جانے سے انکار کردیا۔ اسی رات جب سب گھر والے سورہے تھے کہ ناہید بی بی نے تقریباً صبح چار بجے اپنے دونوں بچوں چار سالہ احتشام اور پانچ سالہ مہروبہ کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جس کے بعد تیز دھار چھری سے خاتون نے اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی مگر اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

    بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ناہید بی بی کے والد اور دیگر اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ہے، خاوند کی بے روزگاری کے باعث اس کا تنازع چل رہا تھا، رات خاوند ناصراوراس کے گھر والے اسے منانے آئے تاہم ناہیدہ بی بی نے جانے سے انکار کردیا۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بچوں کے دادا کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی خاتون کے بیان اور بچوں کے پوسٹ مارٹم اورمزید شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • راولپنڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، ورثاء کا احتجاج اور دھرنا

    راولپنڈی :راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں 4 افراد کے قتل کیخلاف لواحقین نے فیض آباد پل پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے ٹریفک چار گھنٹے معطل رہا، انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور ٹریفک بحال ہوگئی۔راولپنڈی کے علاقےڈھوک کالا خان میں دو گروپوں میں تصادم اور چار افراد کے قتل کے واقعے کے خلاف ورثاء نے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاج کیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس دوران دوگھنٹے سے زائد راولپنڈی اسلام آباد کا زمینی رابطہ منقطع رہا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال کر جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد سڑک کھول دی گئی۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ سے ایک ہی گروپ کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔واقعے کے خلاف مقتولین کے ورثاء نے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کردیا اور لاشیں سڑک پر رکھ کر فیض آباد انٹرچینج اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس: چیئرمین اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون گرفتار

    راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت کے دباؤ کے نتیجے میں یہ معمولی جھگڑا چار افراد کے قتل میں تبدیل ہوگیا، پولیس کی موجودگی میں فائرنگ سیاسی چپقلش کا نتیجہ ہے۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس بھی سیاسی دباؤ کے باعث ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈال رہی ہے۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    دو گھنٹے احتجاج کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرت کامیاب ہوئے اور پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال کر فوری گرفتار کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی۔

  • مرغے کو قتل کرنےپر7افراد کےخلاف مقدمہ،پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل

    نئی دہلی: بھارت جہاں‌مسلمان کو تو قتل کیا جاسکتا ہے اور قاتل کو اس جرم کی سزا بھی کوئی نہیں‌دے سکتا ،مگر اسی بھارت میں ایلیٹ کلاس کی فیملی کی مرغے کو مارنے پر ایک نہیں 7 افراد کو جیل بھیج دیا جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار بھابہو ضلع کی پولیس نے مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔رپورٹ کے مطابق ویٹرنری اسپتال میں مرغے کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    ذرائع کے مطابق خاتون نے درخواست میں کہا کہ مرغے ہمارے فیملی ممبر کی طرح تھا، 7 افراد گھر میں داخل ہوئے اور مرغے کو قتل کردیا۔بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مرغے کو قتل کرنے کے لیے بلیڈ کا استعمال کیا گیا اور اس کی گردن پر بلیڈ سے حملہ کرکے قتل کیا گیا۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    ترزپور گاؤں کی رہائشی خاتون کملا دیوی درگاوتی پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل ان کا پڑوسیوں سے جھگڑاس ہوا تھا، شک ہے کہ پڑوسیوں نے مرغے کو قتل کیا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رگھوناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کملا دیوی کی مدعیت میں ایف آئی آر 429۔ 341 اور 323 کی دفعات کے تحت درج کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

  • بھارت: 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا

    نئی دہلی :بھارت میں خواتین کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔نہ صرف زیادتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں‌ بلکہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کے واقعات نے صورت حال مزید خراب کردی ہے ، بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زیادتی کا شکار لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

    ایس ایس پی الوک کمار جیسوال کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی جس سے لڑکی 80 فیصد تک جل گئی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جون 2018 میں ہونے والے سروے کے مطابق بھارت خواتین کے لیے رہائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی تعداددنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہے۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    یاد رہے کہ مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔15 سالہ لڑکی کےوالدین نے اپنی بیٹی کےساتھ زیادتی کیے جانے کی شکایت گاؤں کے سردار سے کی تھی۔ جس کے بعد جرگے نے ملزمان کو سو بار اُٹھک بیٹھک کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے اکثر واقعات کے بارے میں رپورٹس درج نہیں کروائی جاتی ہیں لیکن 2016 میں 40 ہزار زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔بھارت میں جنسی زیادتیوں‌کے بڑھتے ہوئے واقعات کی دنیا بھر میں پھیلنےوالی خبروں کے بعد خواتین اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے بھارت کے خلاف تحقیقات کرنے اورپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے

  • مانسہرہ :کنویں سے زندہ نکالی جانیوالی بچی ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث بچ نہ سکی

    مانسہرہ :مانسہرہ میں 80 فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکالی جانے والی 2 سالہ بچی بروقت طبی امداد نہ مل سکی ۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے دربند میں دوسالہ بچی جنت بی بی 4 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جسے جمعرات کو کنوئیں سے زندہ نکال لیاگیا تھا تاہم مقامی ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈسپنسرز اسے نہ بچا سکے۔

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

    پولیس کے کہنا ہے کہ 2 سال کی جنت بی بی کو نامعلوم شخص کنویں میں پھینک کرفرارہوگیا تھا۔ راہ گیر نے بچی کے رونے کی آواز سنی تو اطلاع دی جس پر بچی کو بحفاظت نکال کرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بچی کو ہسپتال لانے سے 6 گھنٹے پہلے کنوئیں میں چھوڑا گیا، شدید سردی لگنے کی وجہ سے بچی کو سانس کی تکلیف تھی۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ دربند ہسپتال والوں نے ہمیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال اوگی بھجوادیا، اوگی والوں نے انکار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ بھجوایا مگر ہر شخص کہتا ہے کہ یہ ہمارا کیس نہیں ہے۔ورثاء کے اصرار پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیصل نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سخت احکامات کے باوجود ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لیڈی ڈاکٹر کو طلب کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

  • بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا

    نئی دہلی :بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کو پتھروں سے مار مار کر جان سے ہی مار دیا ،اطلاعات کے مطابق کرشنا نگر کی ایک خاتون نے ایک گھناونا کھیل کھیلا ہےکہ جس سن کر سب کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، مذکورہ خاتون نے کتبا کے بچوں کو کیوں مارا یہ بھی ایک معمہ بن گیا ہے

    مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ

    ذرائع کے مطابق بھارت جہاں بڑی تعداد میں‌ لاوارث جانورپھرتے رہتے ہیں ،اور ان کو کوئی پوچھنے والابھی نہیں‌ ہوتا، اکثروبیشترگلیوں اورگھروں کےسامنے آوارہ کتے اور بلیاں عام پائی جاتی ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ لاوارث اورآوارہ جانوراپنے کھانے پینے کی تلاش میں ادھر ادھر مارے پھرتے رہتے ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ جانورکسی پناہ کی تلاش میں بھی رہتے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق کچھ لوگ تو کھانے کی چیزیں ان آوارہ جانوروں کو کھلادیتے ہیں‌لیکن یہ خاتون ایسا نہیں کرتی تھی ، یہ بھی بتایا جاتا ہےکہ اس مذکورہ خاتون کے گھر کے سامنے ایک کم وبیش 4 سالہ کتیا اکثروبیشترکھانے پینے کے لیے کرشنا نگرکے اس علاقے میں آتی رہتی تھی ،

    بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے:

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس کم بخت خاتون نے کتیا کے ان 8 بچوں کو کھانےکے لیے کچھ دینےکی بجائے ان کو ایک ایک کرکے پتھروں سے مار مار کرجان سے ہی مار دیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ عورت جب کتیا کے ان بچوں کوماررہی تھی تو ساتھ ساتھ خوش بھی ہورہی تھی ،جبکہ کتیا جسے محلے والے "امو”کے نام سے بلاتے تھے ، اپنے بچوں کومرتا دیکھ کر بے چین ہورہی تھی اور زورزورسے چیخ کرکسی کو مدد کے لیے پکاررہی تھی مگرکسی نے اس ظالم خاتون سے اس کے بچوں کی جان بخشی نہ کروائی

    کشمیر کے حالات پرفلم "کشمیردا فائنل ریزولیشن "20جنوری کو ریلیز ہوگی

    ذرائع کے مطابق پولیس نے اس خاتون کو گرفتارکرکے اس پرمقدمہ درج کردیا ہے اور پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ انہیں‌ اس عورت کی ذہنی حالت پر بھی شک ہے ، پولیس حکام کےمطابق یہ عورت دماغی طورپرتندرست دکھائی نہیں دیتی

    اس خاتون نے

  • گجرات سیلفی نے ایک اور جان لے لی۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم جابر حسین سکنہ گجرات سیلفی لیتے ریسکیو 1122 آفس کے قریب ٹرین تلے آکر جان بحق. موقع کی اطلاع ملتے ہی سیکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔۔

  • مرنے کے بعد تمہیں دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے، یوسف ٹھیلے والا کے سنسنی خیزانکشاف نے تہلکہ مچا دیا

    کراچی : 96 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے والے سفاک ملزم یوسف ٹھیلے والا کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔سفاک ملزم یوسف ٹھیلے والا کو سیاسی پشت پناہی حاصل تھی جس کا وہ اس طرح اظہار کرتا ہے ،

    قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

    ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ 2017 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مجھے گرفتار کیا تھا تاہم گرفتاری کے 93 روز بعد مجھے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جس دن گرفتار ہوا اس روز مراد علی شاہ مجھ سے ملنے آئے، دوران گرفتاری بھی وزیر اعلیٰ سندھ مجھ سے ملنے آئے، مراد علی شاہ نے کہا کہ تم دنیا کی کی نظروں میں مر چکے ہو ، تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    ملزم کے مطابق گرفتاری کے بعد ندیم نصرت نے میری موت کی خبر پھیلادی، گھر والوں نے مجھ سے ملتی جلتی لاش کو میری لاش کے طور پر شناخت کرلیا اور بیوی نے اس لاش کی تدفین کے بعد عدت بھی شروع کردی تھی۔

    خیال رہے کہ 2017 میں بھی یوسف ٹھیلے والا کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت کے ترجمان رینجرز سندھ قمبر رضا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ گرفتاری سے کچھ روز قبل ایم کیو ایم کی قیادت نے یوسف ٹھیلے والا کو روپوش ہونے کا کہا

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    قمر ضیا کے مطابق اس کے بعد یہ پریس ریلیز جاری کردی کہ یوسف کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔ ٹھیلے والا نے اس پریس ریلیز کے بعد مارے جانے کے خوف سے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا تھا۔