Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 20بار سزائے موت کا ملزم ہوا سپریم کورٹ سے بری

    20بار سزائے موت کا ملزم ہوا سپریم کورٹ سے بری

    سپریم کورٹ نےآراے بازار راولپنڈی خود کش دھمااکہ کیس کے ملزم عمر عدیل خان کو بری کردیا.2007میں راولپنڈی میں خودکش دهماکے میں 20 افراد شہید اور 36 زخمی ہو ئے تھے . ملزم عمر عدیل خان پر خود کش بمبار کی معاونت کا الزام تها،ٹرائل کورٹ نےملزم عمرعدیل خان کو20مرتبہ سزائےموت سنائی تھی.لاہورہائی کورٹ نےٹرائل کورٹ کافیصلہ برقرار رکھا تھا

    نواز شریف کو عدالت نے سنائی بڑی خوشخبری


    .سپریم کورٹ نے ملزم کو20بار سزائے موت کاٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردےدیا.سرکاری وکیل امجد رفیق نے موقف اختیار کیا کہ یہ عام دهماکہ نہیں ٹارگٹڈ بم دهماکہ تها، دوران سماعت وکلا کے لاہور رجسٹری سے ویڈیولنک کے ذریعے دلائل دیے.

    وزیراعظم بریانی تیار کروائیں، مولانا آ رہے ہیں، بلاول

    28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

  • باپ اور بیٹے کو چھریوں‌ کے وار کرکے قتل کردیا گیا، ہر طرف خوف وہراس

    باپ اور بیٹے کو چھریوں‌ کے وار کرکے قتل کردیا گیا، ہر طرف خوف وہراس

    کراچی:باپ اور بیٹے کے قتل نے ہر کسی کو رونے اور غم کے آنسوبہانے پر مجبور کردیا ، اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ، مقتولین کراچی سے امریکا منتقل ہونے کی تیاری کررہے تھے۔

    28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

    ایس ایس پی شیراز نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت ڈاکٹر فصیح عثمانی اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے، قاتلوں نے گھر میں کسی بھی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا۔پولیس کے مطابق واردات کے وقت دونوں باپ بیٹے سوئے ہوئے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ قتل میں کوئی گھر کا بھیدی ملوث لگتا ہے۔

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    گھر میں رہائش پذیر مقتول ڈاکٹر فصیح کی والدہ اور بیوی واقعہ کے وقت واک کے لیے گھر سے باہر تھیں، پولیس کی جانب سے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول فصیح عثمانی کراچی کے متعدد میڈیکل کالجز میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں، ایک سال قبل ہی ان کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوا تھا، ان کے ساتھ قتل کیے جانے والا بیٹا کامران امریکا میں مقیم تھا اور دو ماہ قبل ہی کراچی آیا تھا۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

  • بس، موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

    بس، موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

    خانیوال۔ (اے پی پی) بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق پیرووال کے قریب اکمل چیمہ کمپنی کی بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی،جس سے موٹر سائیکل سوار محمد سلیم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122 ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیاور نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ 87 جنوبی کے رہائشی عارف کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب عارف کو گھر سے اغوا کر لیا گیا ، عارف کی زوجہ کے بیان کے مطابق عارف عرصہ دراز سے 87 جنوبی میں رہائش پذیر تھا،10 سے زائد نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوگئے
    نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لےکر گئے
    اغوا ہوجانے کے بعد 15 پر کال کی اغواکاروں کے قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے عارف کو ٹریفک پولیسں کے حوالے کر دیا، اے ایس آئی ٹریفک پولیس ظفر وڑائچ عارف کو نامعلوم جگہ پر لے گیا ، عارف کی بیوی نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں اغواء کی درخواست دے دی آر پی او سرگودہا سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ

  • بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم غیرملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،

    ڈیرہ غازی خان(تنویراحمد) بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم غیرملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،چیک پوسٹ راکھی گاج پر دوران چیکنگ لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیاتھا جسے ملزمان ڈیرہ غازی خان کے راستے پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرناچاہتے تھے بی ایم پی پولیس کے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بتایاہے کہ ملزمان ایک عرصہ سے اس دھندہ میں ملوث تھے اور سمگلنگ کیلئے مختلف راستوں کااستعمال کرتے تھے جنہیں اس راستہ سے سمگلنگ کی کوشش پر پکڑلیاگیا انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے غیرملکی سگریٹ گاڑی نمبری TKW-406کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھاتھاجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • گٹکے مافیا کے  خلاف کریک ڈاؤن ، بڑے بڑے پکڑے جائیں‌گے

    گٹکے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، بڑے بڑے پکڑے جائیں‌گے

    کراچی: پاکستان بھر میں‌گٹکے کی بڑھتی ہوئی لت نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ، گٹکے کے خلاف عوامی ردعمل پر عدالتی حکم پر سندھ بھر میں گٹکا اور ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گٹکا فروخت کرنے والوں پر دفعہ 337 جے کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کے بعد سندھ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔تمام مقدمات میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337 جے شامل کی گئی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تمام کیسز نا قابل ضمانت ہوں گے اور 10 سال کی سزا ہوگی۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    ذرائع کےمطابق آج سندھ بھر میں گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 211 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایسٹ زون میں 40، ساؤتھ میں 23، حیدر آباد میں 57 کیسز درج کیے گئے، جب کہ شہید بینظیر آباد میں 65 اور میر پور خاص میں 4 مقدمات درج کیے گئے۔

  • 10 پاکستانی جاپان جانے کے چکروں میں‌جعل سازی کرتے پکڑے گئے

    10 پاکستانی جاپان جانے کے چکروں میں‌جعل سازی کرتے پکڑے گئے

    جاپانی ویزہ کے حصول کیلئے کراچی میں 10 پاکستانی شہریوں نے جاپان قونصلیٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرا دیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکیورٹی چیف کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد کو تحریری درخواست دی گئی تھی کہ کراچی کے رہائشی ایک شہری حسنین الحسن نے جاپان کے تفریحی دورے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکیورٹی چیف کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شہری نے ویزہ درخواست کے ساتھ دستاویزات میں خود کو ایک میڈیسن کمپنی کا سیلز ایگزیکٹو ظاہر کیا اور نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ کے 6 ماہ کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی دی جو چھان بین کے دوران مشکوک قرار دی گئیںقونصلیٹ نے مذکورہ دستاویزات کی مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے درخواست کی۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکیورٹی چیف کی جانب  اور قونصلیٹ کے سیکیورٹی انچارج کے مطابق اس عرصے میں بعض دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے فراہم کی گئی اسی طرح کی دستاویزات کی بھی چھان بین کی گئی تو وہ جعلی نکلیں۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ بینک نے تمام اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس کو بوگس قرار دیا ہے، اسی طرح مذکورہ میڈیسن کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے بھی ان درخواست گزاروں کی ملازمت اور تجربہ کے سرٹیفکیٹس کو جعلی قرار دیا ہے۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    ایف آئی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں جاپانی قونصلیٹ حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران درخواست گزاروں کے خلاف جعلسازی کے واضح شواہد مل گئے ہیں جن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • جعلی ڈگری کیس پر نا اہل ہونے والےجمشید دستی ایک بار پھر ہوئے بے نقاب!

    مظفرگڑھ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کالعدم قرار دیدیا.سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ اور رولنمبر سلپ پر الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر قومی اسمبلی کی ممبر شپ سے مستعفی اور سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی بی اے کی سند پر جمشید دستی نے وکالت کی ڈگری کے لیے ایل ایل بی میں داخلہ بھی حاصل کررکھا ہے۔ بی اے کے داخلہ فارم پر موجود تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی انٹر کے رزلٹ کارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی کنٹرولر امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی نے سابق ایم این اے جمشید دستی کے بی اے کا رزلٹ کارڈ اور رزلٹ منسوخ کر دیا۔

  • فیصل آباد میں انسداد تجاوزات وقبضہ مافیا کے خلاف مہم کو تیص کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات وقبضہ مافیا کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس ضمن میں مین شاہرات،گرین بیلٹس،چوکوں کے علاوہ فٹ پاتھ وعوامی گزر گاہوں سے تجاوزات کا صفایا یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،اسسٹنٹ کمشنرز زوہا شاکر،نازیہ موہل،عمر دراز گوندل،فیصل سلطان،خرم شہزاد بھٹی،چیف آفیسرز ضلع کونسل ومیونسپل کارپوریشن نعیم اللہ وڑائچ،سردار نصیر احمد،ڈائریکٹر پی ایچ اے عبداللہ نثار چیمہ کے علاوہ میونسپل کمیٹیز کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنیز کے مطابق قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی خالی کرانا اور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔اس ضمن میں مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشن جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والے راہ گیروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں پی ایچ اے بھی پودوں کی نرسریوں کے باہر فٹ پاتھ پرپڑے سامان کو فوراً اٹھوایاجائے۔انہوں نے ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے بعض شاہرات پر پھل ودیگر اشیاء کی فروخت کے لئے کھڑی مستقل ریڑھیوں کو ہٹوانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ انسداد تجاوزات وقبضہ مافیا مہم کے تحت واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی حفاظت کویقینی بنائیں اور اس ضمن میں تصدیقی سر ٹیفکیٹس بھی فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مارکیٹوں اوربازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے بھی مہم جاری رکھی جائے۔اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسرز نے انسداد تجاوزات مہم کی پیشرفت سے آگاہ کیا.

  • ڈینگی لاروا کی تلفی میں سست روی پرسخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی ہدایت پرانسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عاصمہ اعجازچیمہ نے اینٹی ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے سرویلنس کومزید تیزکرنے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جارہاہے اورڈینگی لاروا کی تلفی میں سست روی پرسخت ترین محکمانہ کارروائی سے گریزنہیں کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ڈینگی کی افزائش کی کوئی جگہ بغیرچیکنگ کے نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی اقدامات کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہے لہذا معمولی سی بھی غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے مختلف گلی محلوں میں خواتین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہو اورٹیموں سے تعاون بھی جاری رکھیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔