Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • برطانیہ پلٹ شہری کےساتھ ڈاکوؤں نے کیا حشر کیا

    برطانیہ پلٹ شہری کےساتھ ڈاکوؤں نے کیا حشر کیا

    برطانیہ پلٹ شہری کےساتھ ڈاکوؤں نے کیا حشر کیا

    راولپنڈی میں برطانیہ سے آیاشہری دوران ڈکیتی مزاحمت پرزخمی ہو گیا .اشتیاق نامی شہری بیٹے ابرار کے ہمراہ برطانیہ سے آج اسلام آباد پہنچا تھا، واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ سے ملک بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں‌.دارلحکومت سمیت پنجاب میں بہت برا حال ہے . بزدار حکومت پنجاب میں جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔پنجاب میں ہر 15منٹ میں چوری،ڈکیتی،راہزنی اور گاڑی چھیننے کی ایک واردات پیش آنے لگی۔گزشتہ دورحکومت میں یہ شرح 20منٹ فی واردات تھی۔

    بزدار دورمیں پنجاب میں ایک گھنٹے میں چوری و ڈکیتی کی کتنی وارداتیں ہوتی ہیں؟۔۔۔بڑی خبر۔

    جب ڈاکو نے ڈکیتی سے پہلے اپنے دوست کو پہچان لیا

    ساہیوال، ڈکیتی اور جیب تراشی کی وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار

  • سعودی عرب سے ایک معروف قاتل کو انٹر پول کےذریعے گرفتار کرکے پاکستان بھیج دیاگیا ، یہ مشہورزمانہ قاتل کون ہے ،

    سعودی عرب سے ایک معروف قاتل کو انٹر پول کےذریعے گرفتار کرکے پاکستان بھیج دیاگیا ، یہ مشہورزمانہ قاتل کون ہے ،

    ملتان :قاتل بچ کے دکھائیں ، پنجاب پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مفرور ملزم مقتولہ کے بھائی عارف کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے ملتان پہنچا دیا گیا، ملزم سے متعلق الگ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا، قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انٹر پول نے ملزم عارف کو پاکستان منگوانے کے لیے چند دن پہلے ہی رابطہ کیا تھا جس پر فوری عمل کیا گیا

    ملتان پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عارف کے حوالے سے علیحدہ چالان عدالت میں پیش کرے گی، یاد رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو پندرہ جولائی دو ہزار سولہ کو قتل کیا گیا تھا۔جس کے قتل کا کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں ایک ملزم کو بری جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی

  • پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مسجد سے نکلتے ہوئے گولی ماردی گئی ، کس نے گولی ماری ، پتہ چل گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مسجد سے نکلتے ہوئے گولی ماردی گئی ، کس نے گولی ماری ، پتہ چل گیا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مسجد سے نکلتے ہوئے گولی ماردی گئی ، کس نے گولی ماری ، پتہ چل گیا ، اطلاعات کے مطابق عائشہ منزل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی چھان بین کررہی ہے

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آصف تحریک انصاف کاسابق عہدے دار تھا، کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، البتہ اس ضمن میں‌ مزید تفتیش جاری ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دشمنی بھی ہوسکتی ہے

    میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے،

    اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے پولیس مسجد کے اطراف میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، جائے وقوعہ سے گولیاں کے خول اکٹھے کر لیے گئے. جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی.خیال رہے کہ کراچی میں بے امنی کی تازہ لہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتوں کی جانب سے شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات بھی بڑھےہیں.

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

  • شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

    شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) درجنوں شہریوں کو جعلسازی اور دھوکہ دہی سے لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کی آبادی منظور ٹاﺅن کا رہائشی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالرحمن ساجد، جس کے خلاف شہریوں سے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزامات ہیں جسے سرگودھا پولیس کی ہاتھ ڈالنے میں قطراتی ہے ملزم کے خلاف سرگودھا کے ایک شہری کو ہزاروں روپے سے محروم کرنے کے الزام میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو ڈیڑھ ماہ کے بعد ڈی پی او سرگودھا کے حکم پر ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، ملزم کو پولیس نے دیگر وارداتوں کی تفتیش کیلئے علاقہ مجسٹریٹ سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم انتہائی چلاک اور مکار ہے جو مختلف بہانوں سے شہریوں کو لوٹ رہا تھا، چنانچہ مقامی شہری کی درخواست پر ڈی پی او کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے پولیس کی گرفت میں آنے سے بچتا رہا تاہم ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے،

  • باغی ٹی وی کی کوششیں رنگ لےآئیں،سابق گورنرکےکتےکوزخمی کرنےوالےشہری کےخلاف مقدمہ خارج

    مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس نے حقائق سامنے آنے پر سابق گورنر پنجاب کے ملازم کی جانب سے شہری پر درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے پر شہری پر درج کرایا گیا مقدمہ پولیس نے خارج کردیا.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق ڈی پی او کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری نے مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل کا بیان ریکارڈ کیا اور حقائق کا جائزہ لیا.پولیس ترجمان کا کہنا تھا حقائق سامنے پر شہری اسماعیل پر کتے کے زخمی ہونے کا مقدمہ خارج کردیا گیا.پولیس ترجمان کیمطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا کتا کھلا ہونے کے باعث خود موٹر سائیکل سے جاٹکرایا،لیکن موٹر سائیکل سوار شہری نے پھر بھی کتے کو بچانے کی کوشش کی.پولیس ترجمان وسیم خان کا کہنا تھا کہ پبلک پلیس پر پالتو کتا کھلا چھوڑنا ازخود غیرقانونی ہے.مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل نے مقدمے کے اخراج پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا.

  • باغی ٹی وی پر 5سالہ بچے سے زیادتی کی خبر چلنے کے بعد ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی خبر باغی ٹی وی پر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی،مقدمے کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ لعل شاہ میں 5 سالہ بچے تابش کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا،بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کیاگیا تھا.معاملے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تھی جس پر پولیس بھی حرکت میں آگئی.تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم باسط حسین کو گرفتار کرلیا.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر مزید کاروائی کی جائیگی.

  • مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 1 زخمی

    مظفرگڑھ میں تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا.مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر سنکی فلڈ بند کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص زخمی بھی ہوا.ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا.واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے.

  • میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون اور کہاں سے خبر آگئی

    میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون اور کہاں سے خبر آگئی

    فیصل آباد:میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون اور کہاں سے خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سفاک بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا ہے کہ ملزم وارث کی والدہ 60 سالہ ثریا اس رشتے کی مخالف تھیں، جمعہ کی رات بھی اسی مسئلے پر جھگڑے کے بعد مشتعل ہوکر ملزم وارث نے اپنی والدہ ثریا کا گلا دبادیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ملزم والدہ کو قتل کرنے کے بعد گھر سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے ملزم وارث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتولہ ثریا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

  • سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرکےکتےکوزخمی کرنےوالےکوباغی ٹی وی منظرعام پرلےآیا

    مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے قیمتی کتے کو زخمی کرنے والا موٹر سائیکل سوار منظرعام پر آگیا،باغی ٹی وی سے گفتگو میں اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ ختم کردیں تاکہ وہ محنت مزدوری کرسکے.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں چندروز قبل اسماعیل نامی شخص کی موٹر سائیکل کی زد میں آکر سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا قیمتی کتا زخمی ہوگیاتھا.واقعے کے بعد سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے اپنے ملازم کی مدعیت میں تھانہ سنانواں میں موٹر سائیکل سوار اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا.سابق گورنر پنجاب کھر کے کتے کو زخمی کرنے والا خوفزدہ شہری اسماعیل منظرعام پر آگیا.باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کردی.اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ دڑے سے دودھ لیکر گھر واپس آرہا تھا کہ روڈ پر کھلا چھوڑا ہوا کتا اچانک موٹر سائیکل کے سامنے آگیا.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپنی جان کو کسی نقصان کے خطرے کے پیش نظر وہ موقع پر رکا نہیں.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسے 2 روز بعد علم ہوا کہ اس پر مقدمہ درج کرادیا گیا،،مقدمہ درج ہونے پر وہ محنت مزدوری چھوڑ کر دو دن کے لیے روپوش ہوگیا.اسماعیل کیمطابق اس نے عدالت سے22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کراکر دوبارہ محنت مزدوری شروع کردی ہے.اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے.

  • مظفرگڑھ میں بھی پولیس اہلکار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ!

    مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بس سے اترنے والے کانسٹیبل پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حیدر زخمی ہوگیا.زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل حیدر کو دیہی مرکز صحت خانگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے.پولیس کیمطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی کی جارہی ہے.