Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار

    جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار

    کراچی: محافظ ہی لٹ گئے چوروں اور ڈاکووں کے ہاتھوں‌، کراچی پولیس ہی لٹ گئی ، لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، قائد آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، پولیس اہلکار سے لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    ذرائع کے مطابق صبح موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے اہلکار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے چھینے، ملزمان اہلکار ماجد خان سے نائن ایم این پستول بھی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس اہلکار ماجد خان سکھن تھانے میں تعینات ہے اور رقم بینک سے نکال کر جارہا تھا۔یاد رہےکہ اس قسم کے واقعات اکثر وبیشتر ہوتے رہتے ہیں‌مگر اس پر قابو نہیں‌پایا گیا

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

  • پولیس اہلکار پر فائرنگ کر نے والا اشتہاری گرفتار

    مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنےوالا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم پولیس کوسنگین نوعیت کے 7مقدمات میں مطلوب تھا۔مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں حیدر نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم ارشاد عرف چمچی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کے مطابق ملزم ارشاد عرف چمچی پولیس کو سنگین نوعیت کے 7 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا چند روز قبل ملزم نے کراچی ملتان روڈ پر پولیس اہلکار حیدر کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ ملزم کو ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوانسپکٹر محمد سلیم جتوئی سمیت پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ کا مزید کہناتھا کہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  • بھلوال اسٹیشن سے ملنے والا بچہ عبدالعلیم پراسرار طور پر پولیس حراست میں جاں بحق

    بھلوال اسٹیشن سے ملنے والا بچہ عبدالعلیم پراسرار طور پر پولیس حراست میں جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم بچے ریلوے اسٹیشن چوک بھلوال میں موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا کہ آخر یہ بچے کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس نے خود ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بچوں سے معلومات لینا شروع کردی اور چند گھنٹوں میں بچوں کے والدین سے رابطہ کیامحمد شعیب ولد مشتاق عمر 12 سال رہائشی غازی آباد جبکہ دوسرے بچے کا نام عبد العلیم ولد حبیب عمر 11 سال رہائشی چیچہ وطنی بتائی جاتی ہے
    مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی
    دونوں بچے مدرسہ جامعہ مسجد محمدیہ غازی آباد کے طالب علم ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ وہ استاد کے تشدد سے تنگ آکر بھاگے ہیں ڈی ایس پی بھلوال کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بچوں کا بروقت پولیس تک پہنچ جانا خوش قسمتی تھی ایک بچہ محمد شعیب ولد مشتاق 12سالُہ لاہور کو ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ عبدالعلیم پولیس کے پاس تھا دن ایک بجے طبیعت خراب ھونے کی صورت میں ہسپتال بھلوال لایا گیا تو اٹیک کی وجہ سے جان بحق ھو گیا ڈی پی اوسرگودھا حسن مشتاق سکھیراموقع پر پہنچ گئے

  • شہری لٹتے رہے،محافظ سوتے رہے

    شہری لٹتے رہے،محافظ سوتے رہے

    تھانہ ہاوسنگ کالونی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات
    تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر کے چھوٹے بھائی محمد وسیم شاکر گذشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے گاوں واپس آرہے تھے کہ گاوں کی حدود میں داخل ہونے کے بعد تعاقب کرتے دو نقاب پوش جو ہنڈا سی جی 125 موٹرسائیکل پر سوار تھے، نے اندھیرے میں گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و سمارٹ فون چھیننے کی کوشش کرنے لگے
    اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متاثرہ شخص نے سمارٹ فون دور گھاس پر پھینک دیا اور ہاتھ اوپر اٹھا دیے تاکہ ملزمان مشتعل ہو کر اسلحہ کی نوک پر زک نہ پہنچا دیں
    جیب روپوں سے خالی ہونے پر مشتعل ملزمان اسلحہ لہرا کر زدوکوب کرتے اور خالی جیب پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ روزمرہ استعمال کے دیگر ذاتی کاغذات و سرکاری دستاویزات بشمول شناختی کارڈ وغیرہ ساتھ لے گئے
    متاثرہ شخص نے فوری رپورٹ دست درازی درج کروانے کی خاطر تھانہ ہاوسنگ کالونی رخ کیا جہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اسٹیشن ہاوس آفیسر موجود نہیں لہذا رپورٹ درج نہیں ہو سکتی کمپیوٹر سیکشن نے محرر نے درخواست لکھوانے کی ہدایت کی جس نے صرف شناختی کارڈ گم ہونے کی رپورٹ لکھی اور کمپیوٹر سیکشن جانے کی ہدایت کی کمپیوٹر سیکشن پہنچنے پر متلعقہ شخص نے رپورٹ کے اندراج کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا جسے متاثرہ شخص نے پورا کرنے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ کس قسم کی رقم ادا کروں؟ میں تو متاثرہ فرد ہوں اور پولیس کو اطلاع درج کروانے آیا ہوں آپ اس پر بھی رقم طلب کر رہے ہیں
    بحث مذکورہ کے بعد کمپیوٹر سیکشن نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرہ فرد کو اگلی صبح آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تھانے سے رخصت کر دیا
    متاثرہ شخص پولیس کے اعلی افسران سے دست بہ سوال ہے کہ تھانے میں متاثرین سے پیسے وصول کرنے کا کلچر ختم ہو پائے گا؟
    سماجی و کاروباری شخصیات اور صحافی برادری نے اس وقوعہ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • راولپنڈی، دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کیا کیا؟

    راولپنڈی، دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کیا کیا؟

    راولپنڈی کے پوش علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈیکے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرمعمرخاتون کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا ہے، ڈاکوگھر سے 400 ریال اور 1200 امریکی ڈالرلوٹ کرفرارہو گئے.

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق مقتولہ کی 85 سالہ تاج بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے .

    دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پر اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے، ڈاکو آتے ہیں اور واردات کر کے چلے جاتے ہیں اس کے بعد پولیس آ جاتی ہے، ایسا کب تک چلتا رہے گا

    فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    پنجاب پولیس نے سندھ میں دو افراد مارے تو اہلکاروں کے ساتھ کیا ہوا؟

  • مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی

    مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)لاہور مدرسہ سے بھاگے ہوئے بچوں کو بھلوال پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم بچے اسٹیشن چوک بھلوال میں موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا کہ آخر یہ بچے کون ہیں اور ان کے ورثاء کو کیسے تلاش کیا جائے ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس نے خود ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بچوں سے معلومات لینا شروع کردی اور ایک گھنٹے میں بچوں کے والدین اور گھروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ملنے والے بچوں میں محمد شعیب ولد مشتاق عمر 12 سال رہائشی غازی آباد جبکہ دوسرے بچے کا نام عبد العلیم ولد حبیب عمر 11 سال رہائشی چیچہ وطنی بتائی جاتی ہے دونوں بچے مدرسہ جامعہ مسجد محمدیہ غازی آباد کے طالب علم ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ وہ استاد کے تشدد سے تنگ آکر بھاگے ہیں ڈی ایس پی بھلوال کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بچوں کا بروقت پولیس تک پہنچ جانا خوش قسمتی تھی وگرنہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا تھا انہوں نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں سے اساتذہ والا تعلق قائم کریں اور تشدد سے گریز کریں تاکہ بچے دوران تعلیم بھاگنے سے بچ سکیں ڈی ایس پی بھلوال نے ایس ایچ او سٹی مامون اور ان کے سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایک گھنٹے میں ورثاء کی تلاش کو یقینی بنایا

  • گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

    گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

    گجرات (طارق محمود سے ) نظام عدل پر مایوسی، انصاف کا متلاشی ناصر اعوان اپنے خاندان سمیت خودکشی کے لیے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود، تفصیلات کے مطابق گجرات کا ناصر اعوان اپنے بیوی بچوں سمیت گجرات کے فوارہ چوک کے قریب پانی والی بلند ٹینکی پر خودکشی کے لئے چڑھاچکا ہے ناصر اعوان کا کہنا ہے میں انصاف کے لیے پٹواری سے لے کر اعلی عدلیہ تک کے دروازہے کھٹکھٹا چکا ہوں لیکن افسوس کہ مجھے انصاف نہیں ملا، میں آج یہاں سے بیوی بچوں سمیت کود کر خودکشی کرنے والا ہوں، انہوں نے اپنا یہ پیغام سوشل میڈیا پر براہ راست شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچایا اس وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ناصر عوان کو اس کے بیوی بچوں سمیت نیچے اترنے پر رضامند کر لیا جائے۔

  • 9 ماہ میں ڈکیتیوں کے دوران 32 شہری جاں بحق ، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر ہے بھٹو جوہمیں بچالے

    9 ماہ میں ڈکیتیوں کے دوران 32 شہری جاں بحق ، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر ہے بھٹو جوہمیں بچالے

    کراچی: 9 ماہ میں ڈکیتیوں کے دوران 32 شہری جاں بحق ، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر ہے بھٹو جوہمیں بچالے، اطلاعات کے مطابق اس دوران مزاحمت 2 سو 84 شہری اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ 20 سے زاید تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں۔

    کراچی میں امن وامان کے حوالے سے آنے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال اسٹریٹ کرائم میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اور نو ماہ میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینے گئے، جنوری سے اب تک تیس کروڑ کے 36320 موبائل فون چوری ہوئے یا چھینے گئے۔

    دوسری طرف مختلف کاروائیوں میں صرف 2500 موبائل فونز برآمد ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت موبائل چھیننے کی واردتوں میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔ایک ارب روپے سے زاید مالیت کی 21 ہزار موٹر سائیکلیں بھی چوری یا چھینی جا چکی ہی، کار لفٹرز سوا ارب روپے سے زاید مالیت کی 13 ہزار گاڑیاں بھی لے اڑے ہیں۔

  • مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی  وزیراعلیٰ‌ کے ہاتھ میں پستول کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی وزیراعلیٰ‌ کے ہاتھ میں پستول کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    کراچی:مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی وزیراعلیٰ‌ کے ہاتھ میں پستول کیا یہ کھلا تضاد نہیں ، اطلاعات کے مطابق آج شہر قائد میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

    رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا…

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں پی ٹی آئی ارکان عالمگیر خان، ارسلان تاج اور شہریوں نے شرکت کی۔اس مظاہرےمیں‌مظاہرین نے سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کا ماسک پہن کر اور کھلونا پستول تھام کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    تبدیلیاں کیں ، حکمت عملی اپنائی مگر پھر بھی ہار گئے ، اگلا میچ جیتنے کی بھرپور…

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں جرائم کے واقعات سب سے زیادہ ہیں جبکہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں پولیس کے پاس کیسز کا اندراج سب سے کم ہے۔

    پرویز مشرف بھی میدان میں‌: کہتے ہیں‌بھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتو پھر وہ سبق سکھاتے 

  • محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی بھیانک حرکت سامنے آگئی

    محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی بھیانک حرکت سامنے آگئی

    کراچی: محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی بھیانک حرکت سامنے آگئی، اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں پولیس اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث نکلے، شارع فیصل پولیس کے چار اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے لیے بہت بڑا حکم جاری کردیا، کیا ہے یہ حکم ؟…

    ذرائع کے مطابق شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا نشانہ بننے والے 5 نوجوانوں نے اعلیٰ افسران کو درخواست دی کہ ان کو وقار نامی پولیس اہلکار سمیت 4 اہلکاروں نے 19 ستمبر کو اغوا کیا اور گلشن جمال میں واقع خالی پلاٹ پر لے گئے۔اہلکاروں نے متاثرہ نوجوانوں کی جیب سے 30 ہزار سے زائد کی رقم نکالی،

    انی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا

    وقار نامی شہری کا کہنا ہےکہ اسی دوران متاثرہ نوجوانوں کے دوست کا فون آیا تو پولیس اہلکاروں نے اس کو بھی بلالیا اور زبردستی اے ٹی ایم لے جاکر 37 ہزار روپے نکلوائے اور تمام افراد کو رہا کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے دھمکی دی کہ کسی کو بتاؤ گے تو مقابلے میں مارے جاؤ گے۔

    بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی…

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گاواقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے جو مثال بن سکے اور متاثرہ نوجوانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔