چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ سے تھانہ سٹی کی حدود میں دو مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں دو ٹیکسی ڈرائیوروں کو راولپنڈ ی اسلام آباد سے بک کرکے چارسدہ لایا گیا اور گاڑی چھین کر ڈرائیوروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا. ایک واقعہ میں ضلع دیر کا رہائشی ڈرائیور عمر خان ولد خانزادہ جنکی لاش پولیس کو تھانہ سٹی کی حدود قلفی کورونہ میں ملی تھی جبکہ دوسرا ڈرائیور سوات لعل قلعہ کا رہائشی راحت اللہ ولد مسرت گل تھا. انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان کو واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جن پر تین مختلف ٹیکنیکل، سرولنس اور آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ چارسدہ پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کے ذریعے مختلف اہداف کو شارٹ لیز کرتے ہوئے سرولنس شروع کی اور آپریشن ٹیم کے ذریعے پکڑ دھکڑ شروع کی اور قلیل مدت میں واقعات کو ٹریس کرکے دونوں واردات میں چھینی گاڑیوں کو برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتا ر ملزمان میں 4 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں. ملزمان اپنے خاندان کے نوجوان لڑکیوں کے ذریعے ٹیکسی ڈرائیوروں کو ورغلا کر راستے میں اغواء کرتے اور اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے قتل کرتے تھے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پہلے واردات میں امجد علی اور اس کی بیوی شاہ بیگم، مرکزی ملزم صدیق اللہ، کامران اور مستری اعجاز کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری واردات میں ملوث عائشہ زوجہ عمر فاروق، مسماة مکینہ دختر سمیع اللہ اور شیبہ دختر بختیار گل ساکن سردریاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دونوں واردات کا اعتراف کر لیا جن سے واردات میں چھینی گئی دو گاڑیاں اور پستول بھی برآمد کر لی گئی جبکہ مزید 4 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
Category: جرائم و حادثات
-

ٹیکسی ڈرائیوروں کو لڑکیوں کے ذریعے ورغلا کر اغوا کرنے والا گروپ گرفتار
-

کسٹمز کی کارروائی، 3 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
کوئٹہ۔(اے پی پی)کسٹمز کوئٹہ نے کارروائی کے دوران لکپاس اور مانی خوا کے مقام پر چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 کروڑ روپے کی چھالیہ قبضے میں لے لیں۔کلکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاعات ملی کہ بڑے پیمانے پر چھالیہ پوڈر کی صورت میں ژوب کے راستے اندرون ملک اور لکپاس کے راستے سیب کی آڑ میں چھالیہ سمگل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹر پپریوینٹو جمیل بلوچ اور ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کہلوڑ، اسسٹنٹ کلیکٹر ز سلیم طاہر اور رانا عمیر اور سپرنٹنڈنٹس اسلم خان اور سلیم بگٹی بمعہ مانی خوا آفیسرز شبیر تبسم اعجاز خان اور لکپاس پر سینئر انسپکٹر یوسف نوتیزئی کو ہداہات جاری کیں جس پر مانی خوا کے مقام پر ٹرک سے چھالیہ 22 ہزار کلو گرام پاؤڈر کی صورت میں بر آمد کیں جو ایک بالٹی کی آڑ میں لکڑی کا برادہ کی صورت میں اندرون ملک سمگل ہونے کی کوشش کر رہا تھا قبضے میں لیا گیا۔ اسی طرح لکپاس پر ایک ٹرک سے جو سیب کی آڑ میں روکا گیا سے 10 ہزار سے زیادہ چھالیہ برآمد کی گئیں۔ دونوں ٹرکوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ چیف کلکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے سٹاف کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔
-

کلرکہار موٹر وے پر ٹرالر اور مسافر بس آپس میں ٹکراگئے،3 افراد جاں بحق، 17زخمی
چکوال۔ (اے پی پی) کلرکہار موٹر وے پر ٹرالر اور مسافر بس آپس میں ٹکراگئے،3 افراد جانبحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور FWO کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹرامہ سینٹر کلرکہار منتقل کیا، حادثہ دوسری لائن سے ٹرالر ڈیوائیڈر لائن عبور کرنے کے دوران پیش آیا،مسافر بس چک نمبر 15 شمالی تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا سے چکوال کے تحصیل تلہ گنگ جارہی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد شمل ولد نصیر احمد ساکن رحیم یار خان عمر بیس سال، غلام عباس عمر چالیس سال ساکن ضلع مظفر گڑھ، 16سالہ بچے کی شناخت نہیں ہوئی۔زخمیوں میں علی رضا ولد الفت حسین، ارسلان حیدر ولد شوکت حسین، نسیم عباس ولد ذوالقرنین حیدر، علی رضا ولد محمد رمضان، علی حسن ولد ذاکر حسین،محمد ظریف ولد قادر بخش، حیدر ولد امیر مختار، وحید اللہ ولد ناطق حسین، بلال ولد محمد اسلم، ندیم ولد مختار، نعیم ولد غلام عباس، ضمیر ولد عنصر عباس، فیاض ولد امتیاز حسین، سمیع اللہ ولد غلام حسین، قیصر ولد گلزار حسین، سید فیاض ولد امتیاز حسین، سمیع اللہ ولد صدام شامل ہیں۔
-

دو جعلسازوں نے بینک میں سادہ لوح شخص کو1لاکھ30ہزار روپے سے انوکھے طریقے سے محروم کر دیا
چکوال۔ (اے پی پی) دو جعلسازوں نے بینک کے اندر سادہ لوح شخص کو1لاکھ30ہزار روپے سے محروم کر دیا۔ شیراز سلطان ولد سلطان محمود نے درخواست دی کہ ایک عدد چیک مالیت4لاکھ50ہزار روپے کیش کرانے کیلئے بینک گیا جب کیش کاؤنٹر سے کلیئر کروایا تو پانچ ہزار کے نوٹ مجھے کاؤنٹر سے کیشیر نے دیے جو رقم پوری تھی۔ اسی اثناء میں دو نامعلوم اشخاص جو بینک کے کاؤنٹر کے سامنے موجود تھے جنہوں نے مجھے باتوں میں الجھا کر روک لیا اور کہا کہ تمہاری کیش پوری نہ ہے۔ اس نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے کیش گننے کیلئے دونوں کو دی جو انہوں نے کیش گن کر مجھے دی اور بینک سے تیزی سے سے نکل کر کار پر سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔ اس نے جب دوبارہ کیش گنی تو 26نوٹ پانچ ہزار روپے(ایک لاکھ تیس ہزار روپے چوری ہوچکے تھے۔ سب انسپکٹر بلاول حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
-

موٹروے پر خوفناک حادثہ پانچ افراد کی جان لے گیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی).موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں جانبحق افرادکی تعداد پانچ ھو گئی.کلر کہارکے قریب حادثہ ٹرالر کے بریک فعل ھونے سے پیش آیا . موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ کاشکار بس سرگودھا سے ماتمی حضرات کو محرم کےجلوس میں شرکت کیلیئے تلہ گنگ لے جارھی تھی.ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ میں تین افراد موقع پر جانبحق جبکہ دو زخمی ٹراما سنٹر کلرکہار میں دم توڑ گئے.بس اور ٹرالر کے تصادم میں چودہ افراد زخمی ھوئےجن میں پانچ کی حالت نازک ھے..حادثہ کے زخمیوں کو کلرکہار اور چکوال کے ھسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.
-
سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق
مظفرگڑھ کے سرکاری سکول کے واش روم میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے ماہڑہ کے سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.پولیس کیمطابق 5 سالہ ٹیپو سلطان اپنی بہن کے ساتھ پڑھنے کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول ماہڑہ آیا ہوا تھا.پولیس کیمطابق واش روم کے استعمال کے دوران بچے کو واش روم کی ٹونٹی کے ذریعے کرنٹ لگا.واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران بھی سکول میں پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں.
-

عثمان بزدار کے حلقہ میں مبینہ چوری کی سزاء جلتے کوئلوں پر چل کر دکھاؤ
بلوچستان اور پنجاب کی سرحدی علاقہ اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حلقہ کھرڑ بزدار میں کل شام 4 بجے ایک انوکھا واقعہ پیش آیا. ایک برادری کے اوپر چوری کا الزام لگایا گیا ہے . چوری کا الزام یہ تھا کہ انہوں نے شیرمحمد بزادر اور انکی برادری کی بندوق اور اسحلہ چوری کیا. علاقہ معتبرین نے فیصلہ کیا کہ گل زمان ولد عیدوں اور گل محمد ولد حامد کو آگ اور اس کے جلتے ہوئے کوئلوں پر چلایا جائے.جو جل جائے گا وہ چور ثابت ہو جائے گا .جبکہ متاثرہ ان دونوں افراد کا کہنا ہے کہ کسی قانون یا پھر اسلامی دائرے میں کسی انسان کو خواہ مخواہ آگ میں نہیں چلایا جاسکھتا ہے.اس طرح کا کوئی قانون بھی نہیں ہے اور قانونی جرم بھی ہے.
مزید کہا علاقہ متعبرین جن میں شیر محمد، جلال خان ، منیر ،میاں خان، فیض محمد، بشیر احمد،ملک تاج محمداور انتظامیہ بارڈر ملٹری پولیس دفیداد اسلم ان کے سپائی امان اللہ اور حمزہ و دیگر سب نے مل کر زبردستی ہمیں آگ پر چلنے کو کہا اور زبرستی چورثابت کردیا گیا ہے.ہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور اس طرح کی رسم و رواج کو ختم کر کے ان تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ کسی غریب کو اس طرح آگ میں نا ڈالا جائے.
-

موٹروے سالٹ ایریا، ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں بحق، 17 زخمی
سالٹ ایریا میں ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سالٹ رینج کلرکہار ایریا میں ٹرک بس کو پیچھے سے جا ٹکرایا ،چکوال:ٹرک میں موجود 5 میں سے تین افراد موقع پر جان بحق۔ ہو گئے، اطلاع ملنے ہر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مسافر بس سرگودھا سے تلہ گنگ جارہی تھی،زخمیوں اور جان بحق افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔
حادثے میں جان بحق افراد کا تعلق مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے تھا۔جبکہ بس میں موجود تمام مسافر بھلوال اور سرگودھا کے رہائشی تھے ، تمام متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ممتقل کیا گیا شدید زخمیوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں15ریسکیورز اور 5 ایمرجنسی گاڑیاں بھیجی گئی تھیں.
-

اسکول میں 13 سالہ طالبہ کا گینگ ریپ
تل ابیب : جنسی زیادتی دنیا کے ہر کونے میں پھیل رہی ہے ، تازہ واقعہ مین اسرائیل میں پولیس نے اسکول کے بم شیلٹر (بنکر) میں 13 سالہ طالبہ سے متعدد مرتبہ گینگ ریپ کے الزام میں 3 لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ طالبہ نے بیان دیا کہ زیر حراست ملزمان نے 10 دن تک بم شیلٹر (بنکر) میں ریپ اور تشدد کیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے اسرائیلی ٹی وی کو بتایا کہ 4 لڑکوں نے ان کی بیٹی پر حملہ جبکہ دو لڑکے بنکر کے اندر اور باقی دو نے بنکر کے باہر پہراہ دیا۔
اسرائیلی میڈیا میں یہ بات بار بار کی جارہی ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ’لڑکوں نے میری بیٹی اور اس کی چھوٹی بہن کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے‘۔
-

ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، بدبخت نے کیوں قتل کیا ؟ جان کر ہوگا ہرکوئی حیران
لاہور:جائیداد کے تنازعات جس طرح معاشرے کو تباہی سے دوچار کررہے ہیں اس سے پہلے شاید کبھی ایسا نہیں ہوا تھا ، اس دنیا کی فانی دولت کو ہتھیانے کے لیے کوئی بھائی کو قتل کررہا ہے تو کوئی باپ ، کوئی بہن کو جان سے مار رہا ہے تو کوئی ماں کو قتل کررہا ہے اور پھر آخر میں جیل جاکر خود بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیےاپنے آپ کے لیے آزمائش بن جاتاہے ،
پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے
ذرائع کےمطابق ایسا ہی ایک واقعہ نشترکالونی لاہو ر میں ہوا جہاں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ایک ہی گھر میں قیامت برپا کرنے والا بدقسمت کوئی بیگانہ نہیں اپنا ہی ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑے فائرنگ کرکے ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ملزم محمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
پولیس کے مطابق ان مقتولین کی شناخت والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جائیداد کا تنازع ہے، پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں