Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق

    ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق

    لاہور: تیز رفتاری خطرہ جان، لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت کی حدود گجر کالونی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے پیش آیا موٹرسائیکل چودہ سالہ عثمان چلا رہا تھا۔ ریسکیو کے مطابق عثمان ،3سالہ حسن اور چھ سالہ مقدص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چالیس سالہ نصرین اسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ماں بیٹا اور اسکے دونوں بھتیجے گجر کالونی کے رہائشی تھے۔پولیس نے ٹرکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے سپرد کردیا

  • اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، غفلت کی انتہا مریضہ کی جان لےگئی

    اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، غفلت کی انتہا مریضہ کی جان لےگئی

    حيدرآباد:اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، اطلاعات کے مطابق لیاقت میڈیکل ہسپتال جامشورو میں یونیورسٹی پروفیسر کی غفلت سے 65 سالہ مریم جان کی بازی ہار گئیں۔

    ذرائع کے مطابق معدے کے کینسر میں مبتلا مریم کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا۔آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں تکلیف بڑھ گئی تو حیدرآباد سول ہسپتال لایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں خاتون کے پیٹ میں قینچی ہونے کا انکشاف ہوا۔

    دوسری طرف ڈھٹائی اور بربریت کا حال یہ ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن ستار جتوئی کے مطابق آپریشن یونیورسٹی کے پروفیسر نے کیا ہے اس لئے ہسپتال انتظامیہ خود کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔ہسپتال انتظامیہ نے لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معاملے کی انکوائری کی سفارش کردی ہے

  • معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے خودکشی کرلی

    معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے خودکشی کرلی

    کراچی : یہ کراچی ہے جہاں کلفٹن کے علاقے گزری میں معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر قائم فلیٹ میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

    پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ ندیم خان ولد زمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او رضوان حیدر نے بتایا کہ متوفی اسٹیٹ ایجنٹ تھا اور معاشی پریشانی کے باعث بیوی بچوں کو آبائی گاؤں بھیج دیا تھا۔

    دوسری طرف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقروض ہونے کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان تھا اور پیر کی رات کو دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

  • شوہر یا جلاد ، بیوی پر کلہاڑیوں سے وار ، ایک کان بھی کاٹ دیا

    شوہر یا جلاد ، بیوی پر کلہاڑیوں سے وار ، ایک کان بھی کاٹ دیا

    لاہور :خاوند یا جلاد ، بیوی کو کلہاڑی کے وار کے مارنے کی کوشش ، اطلاعات کے مطابق کاہنہ میں گھریلو جھگڑے کے باعث خاتون پر اس کے شوہر اور سسر کا بیہمانہ تشدد ، خاتون پر کلہاڑیوں کے وار، پندرہ سے زائد جسم پر تشدد کے نشانات، خاتون ایک کان سے بھی محروم ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور چند روز قبل اسکے خاوند اور سسر نے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کلہاڑی کے واروں سے خاتون شدید زخمی ہوگئی اور کان بھی کاٹ دیا گیا تھا، خاتون کو طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • سرگودہا،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق

    سرگودہا،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے کمسن بچہ عظیفہ ولد بلال جاں بحق تفصیلات کے مطابق ،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی غلط سائیڈ سے اوور کراسنگ سے حادثہ پیش آیا ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر بیٹھا کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا بچے کا تعلق نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی سے بتایا جا رہا ہے اہل علاقہ کا شدید اجتجاج آئے روز ان ٹرکوں کی ٹکر سےجانوں کا ضیاع ہوتا ہے ضلعی انتظامیہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے اور ان خادثات کی روک تھام کیلیے اقدامات کرنے چاہئیں

  • سرکل پولیس بھلوال کی بڑی کاروائی، 7 افراد کا گروہ گرفتار

    سرکل پولیس بھلوال کی بڑی کاروائی، 7 افراد کا گروہ گرفتار

    سرگودہا،بھلوال(نمائندہ باغی ٹی وی) سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے سات افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق بھلوال سرکل میں ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس اور ایس ایچ اوتھانہ بھیرہ ذیشان اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنھوں نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو گرہوں کے سات افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان نے گیارہ سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل، لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے پولیس ٹیم کی کامیابی پر ڈی پی اوسرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔

  • مظفرگڑھ میں مضرصحت گوشت کھانے سے 3بچوں اور خواتین سمیت 7افراد کی حالت غیر

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مبینہ طور پر مضرصحت گوشت کھانے سے3بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی.متاثرہ خاندان کو ہمسایوں نے صدقے کاگوشت دیا تھا۔متاثرہ خاندان نے صدقے میں ملنے والا گوشت پکا کر کھایا تو خاندان کے3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو 1122 کیمطابق متاثرہ افراد میں 3 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیاگیاہے.پولیس نےواقعے کی تحقیقات شروع کردیں.واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی پور میں مضرصحت دودھ پینے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی.

  • غیرقانونی نیلی بتی،ریوالونگ لائٹس اور رنگدار شیشوں کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز

    فیصل آباد(اے پی پی)حکومتی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام کے ۱ٓغاز کے باعث فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے غیرقانونی نیلی بتی،ریوالونگ لائٹس اور رنگدار شیشوں کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا گیاہے جبکہ درجنوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان سے بھاری جرمانہ بھی وصول کیاگیاہے اور انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر دوبارہ مذکور ہ گاڑیوں پر رنگدار شیشے، غیر قانونی نیلی بتیاں، ریوالونگ لائٹس یا ہوٹرز نصب کئے گئے تو ان گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیاجائیگا اور ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانوں سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ محرم الحرام کے ۱ٓغاز کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ٹریفک رولز کی سختی سے پابندی کاحکم جاری کیا گیاہے جس کے تحت محرم الحرام کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے غیرقانونی نیلی بتی،ریوالونگ لائیٹس اور رنگدار شیشوں کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے تما م ٹریفک وارڈنز کو سخت ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کارروائی اور کارکردگی کا جائزہ ٹریفک سرکلز کی سطح ُپر لیاجارہاہے۔انہوں نے تما م شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر غیر قانونی نیلی بتی، ریوالونگ لائٹس اور رنگدار شیشوں کے استعمال سے گریز کر یں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی یا قانونی کاروائی سے محفوظ رہ سکیں۔

  • ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اینٹ، روڑا، پتھر وغیرہ جمع کرنے پر پابندی

    فیصل آباد (اے پی پی)ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں عشرہ محرم اور یوم عاشور کے تعزیہ، ذوالجناح، علم اور دیگر ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارات میں اینٹ، روڑا، پتھر وغیرہ جمع کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ عزاداری کے جلو سوں کے راستوں میں سریا، ڈنڈے، سوٹے وغیرہ بھی سٹاک نہیں کئے جا سکیں گے۔فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی سیز و ڈی پی اوز کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور اس ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

  • عشرہ محرم کے دوران خوف و ہراس،سنسنی خیزی اور افواہیں پھیلانے پر پابندی

    فیصل آباد (اے پی پی)عشرہ محرم الحرام کے دورا ن امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت فیصل ۱ٓباد سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں خوف وہراس اور سنسنی خیز بے بنیاد اور حقائق کے منافی افواہیں پھیلانے،امن وامان میں خلل ڈالنے والے قابل اعتراض تحریروں پر مبنی بینرز، پمفلٹس، پوسٹرز، ہینڈ بلز کی اشاعت،لٹریچر کی تقسیم اور وال چاکنگ کرنے پر فوری طور پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کے ان احکامات کے تحت کسی بھی ضلع کی ریونیو حدود میں محرم الحرام کے جلوسوں ومجالس کے علاوہ دیگر مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے،قابل اعتراض اور مذہبی منافرت پر مشتمل آڈیوو وڈیوکیسٹس کی ریکارڈنگ،فروخت اور چلانے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے، نعرے لگانے اور آتشیں اسلحہ ودیگر ہتھیاروں کی نمائش و لیکرچلنے کی ممانعت ہوگی جبکہ محرم کے جلوسوں ومجالس وغیرہ دیکھنے کیلئے مکانوں ودکانوں اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر جمع ہونے اور محرم جلوسوں ومجالس کے راستوں پر ہر قسم کی تجاوزات کھڑی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔