Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، یہ لاش کس کی ہے ؟ پولیس نے بتا دیا

    لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، یہ لاش کس کی ہے ؟ پولیس نے بتا دیا

    لاہور:مرنے والا کون ہے اور لاش کہاں سے آئی پولیس ابھی تک معلوم نہیں‌کرسکی ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاون کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے لاش کو نہر سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے باہر نکالا۔ پولیس حکام کے مطابق لاش کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ ریسکیو حکام نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے

  • پولیس تشدد میں ایک اور ہلاکت، 13 سالہ طالب علم جاں بحق، پولیس کا نعش دینے سے انکار

    پولیس تشدد میں ایک اور ہلاکت، 13 سالہ طالب علم جاں بحق، پولیس کا نعش دینے سے انکار

    صلاح الدین قتل کے بعد پولیس نہ سدھری، پولیس تشدد میں ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ میں پولیس تشدد میں ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نویں جماعت کا طالب علم 13 سالہ نوبہار جان کی باری ہار گیا، پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد طالب علم کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے اور انصاف کی اپیل کی ہے

    صلاح الدین قتل کیس، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا نوٹس، افسران طلب

    لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چند روز قبل ھمارے 3 بچوں کو گھر میں داخل ہو کر پکڑا تھا اور رشوت مانگ رہے تھے جو ہم نہ دے سکے جبکہ آج ہمیں معلوم ہوا کہ پولیس کے تشدد سے نویں جماعت کا 13 سالہ نوبہار جاں بحق ہو گیا ہے اہلکار اس کی نعش بھی نہیں دے رہے۔

    صلاح الدین قتل،سوشل میڈیا پر حکومت پر تنقید، آر پی او بہاولپور کی ڈھٹائی کہا تشدد نہیں ہوا

     

     

    ڈی پی او جھنگ کا کہنا ہے کہ انچارج سی آئی اے عبد اللہ جپہ، اے ایس آئی مبشر اور اے ایس آئی علی نواز اور دو کانسٹیبلوں لیاقت اور ثقلین کو معطل کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس پی مزمل حسین کو ہدایت کی ہے.

     

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

     

     

  • امریکن سکول میں‌استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکن سکول میں‌استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور : پرائیویٹ اور ٹاپ کلاس امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے ہاتھوں اپنے ہی طالب علم کی موت نے محکمہ تعلم کو مشکل میں‌ ڈال دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے تشدد سے میٹرک کے طالبعلم کی ہلاکت کا معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شرکت کرینگے جس میں پرائیویٹ سکولوں میں نااہل اساتذہ کی بھرتیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ سے کس طرح سے تشدد پر قابوپایا جاسکتا ہے.

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اہلیت کو چیک کیے بغیر کم تنخواہ پر رکھ لیا جاتا ہے، اساتذہ کو کس صورت میں بھی بچوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں ہے، اساتذہ اور پرنسپل کو مکمل اہلیت کے بعد پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی کیا جائے ،پرویز اختر نے بتایا کہ امریکن لائسٹف سکول میں بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے

  • لیڈی پولیس کانسٹیبل  کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

    لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

    لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

    باغی ٹی وی رپورٹ :غلط پارکنگ سے منع کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کو نوجوان شہری نے تھپڑ مار دیا تھا جس کو اگلے ہی دن ہتھ کڑی لگا کر عدالت پیش کر دیا گیا. ہتھ کڑی لگائے وہی خاتون سپاہی اس ملزم کو عدالت پیش کر ہی ہے جب کہ اس کےساتھ ا س کے ساتھی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں .جو اس ملزم کو عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے ہیں. پولیس کا یہ رویہ اگرچہ قانون کے مطابق ہے اور زیادہ بسندیدہ ہے.جب پولیس خود ہی عدالت بن کر ملزم کو سزا دیتی ہے تو ایسا فعل کرنے سے عام شہریوں کے ساتھ زیادتی بھی ہوتی ہے اور لوگوں کی جانیں بھی جاتی ہیں.

  • سرگودہا کی تحصیل سلانوالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    سرگودہا کی تحصیل سلانوالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    سرگودہا،سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی)سلانوالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،رات گئے حویلی میں سوئے شخص کو قتل کر کے لاش کو خراب ائیر کولر میں ڈال دیاتفصیلات کے مطابق مقتول یاسین رات جنازہ پڑھ کر واپسی حولی میں اکیلا سو گیا تھا تھانہ سلانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئ مقتول یاسین کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی
    مقتول یاسین نجی ٹی وی چینل شاہ نکڈر کے رپورٹر ملک محمد نواز کھوکھر کا بھائی تھا پولیس مزید شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کرے گی

  • سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کا مقدمہ درج

    سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کا مقدمہ درج

    لاہور،سابق ایم پی اے پروین سکندر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کی رہنما ،سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا مقدمہ نصیر آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ پروین سکندر کو فون کرنے پر جواب موصول نہ ہواتو پورشن پر گئے ،کافی دیر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہیں ملا،جواب نہ ملنے پر کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو پروین سکندر کی لاش ملی،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا، لاہورکےعلاقےنصیر آباد میں گھر سے سابق ایم پی اے کی لاش برآمد ہوئی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچی ،

    پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو بظاہر قتل کیاگیا،60سال کی پروین سکندر گل کے گلے پر رسی کا نشان ہے ،پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں ،سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں، پروین سکندر مشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں

  • نارووال میں افسوسناک حادثہ ، سکول کے 5 بچوں‌سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    نارووال میں افسوسناک حادثہ ، سکول کے 5 بچوں‌سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    نارووال: ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار سات بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
    رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد پانچ بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مزید بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

    افسوسناک سانحہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

  • بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان وارث خان کون ، گرفتار شخص کے بارے میں خطرناک حقائق آگئے

    بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان وارث خان کون ، گرفتار شخص کے بارے میں خطرناک حقائق آگئے

    راولپنڈی: پولیس بالآخراس ظالم اور درندہ صفت انسان کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی جو بچیوں کو سرراہ اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر غائب ہوجاتا تھا ، پولیس کے مطابق معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت انسان گرفتارکرلیا ہے ، ملزم نے وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں 7سالہ اور 8 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا، والدین کی اطلاع پر ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی راول ڈویژن ایس پی راول کا کہناہے کہ وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا ہے اور دونوں بچیوں کو مزید طبی امداد اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آصف مسعود کا کہناہے کہ تمام قانونی تقاضے کرکے ملزم کو سخت سے سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

  • بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، 7 ننھے طالب علم جاں بحق

    بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، 7 ننھے طالب علم جاں بحق

    نارووال:صبح صبح غمناک خبر نے ہر سننے والے کو بھی غمگین کردیا ، اطلاعات کے مطابق ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

    نارووال سے ریسکیوذرائع نے بتایا کہ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہو سکے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

  • جو بھی رشوت لے گا وہ جیل جائے گا ، انٹی کرپشن حرکت میں آگیا

    جو بھی رشوت لے گا وہ جیل جائے گا ، انٹی کرپشن حرکت میں آگیا

    لاہور : جو بھی رشوت لے گا وہ جیل جائے گا ، اور پھر ایسے ہی ہوا ، اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر احمد جہانزیب کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

    ذرائع کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نے”سیل ڈیڈ” پر پی ٹی ون میں عملدرآمد کیلئے شہری سے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن نے ایکسائز انسپکٹر کی جیب سے بطور رشوت وصول کئے گئے 10 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ ایکسائز انسپکٹر کے قبضہ سے 65 ہزار روپے مزید برآمد ہوئے ہیں-

    دوسری طرف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایکسائز انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین و افسران سے رشوت کی شکایات پر شہری آگاہ کریں، بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔