Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • حوا کی ایک اور بیٹی قتل ہوگئی ، اندھا عشق دو سالہ بچی کی جان لے گیا

    حوا کی ایک اور بیٹی قتل ہوگئی ، اندھا عشق دو سالہ بچی کی جان لے گیا

    گوجرانوالہ: حوا کی ایک اور بیٹی قتل ہوگئی، قتل کی لرزہ خیز واردات ،بے وفائی پر جواں سالہ لڑکی نے اپنے دوست کی دو سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں جواں سالہ سونیا نے بے وفائی کا بدلہ لینے کے لئے اپنے دوست شاہد کی دو سالہ بیٹی ضامنہ کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔ شاہد کا سونیا سے پانچ سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔شاہد نے دو سال قبل اپنے گھر والوں کی پسند کی شادی کر لی ۔

    گوجرانوالا پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہد کی بیوی بازار سے اپنی دو سالہ معصوم بچی کیلئے عید کی شاپنگ کرنے گئی، موقع ملنے پر سونیا نے اپنے دوست کزن شاہد کی دو سالہ بیٹی ضامنہ کو گلی سے کھیلتے ہوئے اپنے ساتھ گھر لے جاکر بے دردی سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سفاک درندہ صفت ملزمہ لرزہ خیز واردات کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئی، والدین شدت غم سے نڈھال ہیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سونیا کو گرفتار کرلیا ۔

  • جرائم پیشہ گینگ کی مہارت، انٹر نیشل ایئر پورٹ سے  منوں سونا چرا لیا.جانیے دلچسپ کہانی

    جرائم پیشہ گینگ کی مہارت، انٹر نیشل ایئر پورٹ سے منوں سونا چرا لیا.جانیے دلچسپ کہانی

    جرائم پیشہ گینگ کی مہارت انٹر نیشل ایئر پورٹ سے منوں سونا غائب کر لیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برازیل میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک جرائم پیشہ گینگ نے جمعرات کے روز سان پاؤلو شہر کے مرکز سے 40 کلو میٹر دور Congonhas انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ بعد ازاں گینگ کے آٹھوں افراد وہاں سے گولڈ بار لے کر رفو چکر ہو گئے۔ ان گولڈ بار کا مجموعی وزن 750 کلو گرام اور 3 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن کے ایک شخص نے چوروں کے ساتھ تعاون کیا۔ اس لیے کہ یہ چور ایسے وقت وہاں پہنچے جب ورکرز اس سونے کو کنٹینروں کے اندر رکھنے کا سوچ رہے تھے تا کہ اسے کارگو طیارے تک پہنچایا جا سکے۔ چوروں میں شامل افراد پولیس کی وردیوں میں ملبوس 2 گاڑیاں لے کر جائے مقام تک پہنچے۔ انہوں نے بعض ورکروں کو مجبور کیا کہ وہ گاڑیوں میں سونا رکھوانے میں ان کی مدد کریں۔ بعد ازاں یہ چور گاڑیوں میں سوار ہو کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ انہوں نے سیکن کے نگراں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے لیا تھا۔ بعد ازاں 12 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد چوروں نے اس نگراں کو آزاد کر دیا اور گاڑی سے اتار دیا۔

    کارگو سیکشن کے نگراں نے چوروں کی مدد کا اعتراف بھی کر لیا۔ نگراں کے مطابق ان چوروں نے اپنی کارروائی سے ایک روز قبل اس نگراں کے گھر پر قبضہ کر کے اس کے بیوی بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ چوروں نے نگراں سے سونے کو کنٹینروں میں منتقل کرنے کے وقت کی بابت دریافت کیا بصورت دیگر اسے بیوی بچوں کی لاشیں اٹھانے کی دھمکی دی۔

    پولیس پوری تندہی کے ساتھ سونا چوری کر کے لے جانے والے افراد کو تلاش کر ر ہی ہے۔

  • محکمہ اینٹی کرپشن سرگودہا کی بڑی کاروائی ،جانیے اس خبر میں

    محکمہ اینٹی کرپشن سرگودہا کی بڑی کاروائی ،جانیے اس خبر میں

    محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سیمنٹ فیکٹری سے نقشہ فیسوں کی مد میں 13لاکھ سے زائد روپے ریکور کرلئے
    سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے فلائنگ سیمنٹ فیکٹری منگوال سے نقشہ فیسوں کی مد میں 13لاکھ8ہزار8سو14روپے ریکور کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی کرپشن سرگودھا نے مختلف اضلاع میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں میونسپل کاپوریشن کے نادہندوں کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے۔ احمد شیر تھہیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) اینٹی کرپشن خوشاب نے کاروائی کرتے ہوئے فلائنگ سیمنٹ فیکٹری کے مالکان سے نقشہ فیسوں کی مد میں 13لاکھ8ہزار8سو14روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔

  • جعلی پیرکے کارنامے سامنے آ گئے، جان کر کانوں کو ہاتھ لگائیں

    جعلی پیرکے کارنامے سامنے آ گئے، جان کر کانوں کو ہاتھ لگائیں

    اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیا

    جعلی پیر کی خاتون کے ساتھ زیادتی، پولیس کی بھی پیر کے ساتھ ساز باز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم سے جعلی پیر کو رنگے ہاتھو‌ں گرفتار کیا گیا ہے، جعلی پیر کالے جادو کی کاٹ کا دعویدار تھا ، سوشل ورکرسلمان نےمریض کا روپ دھار کرفراڈیئے پیرکی ویڈیو بنالی ،جعلی پیرشاہ محمد نے8ہزارروپے لیکرجن نکالنے کاڈھونگ رچایا ،جعلی پیرنے جن کا ڈراما کرتے ہوئے نوجوان پرتھپڑوں کی بارش کردی .

    کراچی میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ جعلی پیر گرفتار، کیسے کرتا تھا خواتین کو بلیک میل؟ اہم انکشافات

    مدعی مقدمہ محمد سلمان کا کہنا ہے کہ جعلی پیرکئی گھروں کی عزتیں پامال کرچکا ہے،پولیس نے جعلی پیرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • ایف آئی اے کے ’خصوصی سیل‘ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا

    ایف آئی اے کے ’خصوصی سیل‘ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کمپلائنٹس یونٹ (خصوصی سیل) نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی پہلی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد دہشت گرد احمد شاہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کمپلائنٹس یونٹ کی جانب سے احمد شاہ کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے میں اس کے منشی میر واعظ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ملزم کی گرفتاری کے لیے منصفی روڈ کوئٹہ میں واقع ہمدرد پلازہ پہ چھاپہ مارا گیا تھا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ وہ دفتر میں موجود نہیں تھا۔

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت کی واضح ہدایات پر سرکاری مشینری پوری طرح متحرک ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اس مقصد کے لیے ایف اے ٹی ایف سیل قائم کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نامزد ملزم احمد شاہ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قائم کردہ خصوصی سیل ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اورانویسٹی گیشن کے ماتحت قائم کیا گیا ہے۔ خصوصی سیل میں گریڈ 16 سے لے کر 19 تک کے چار مزید افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔

    خصوصی سیل ایف اے ٹی ایف کے تحت تیار کردہ ’ایکشن پلان‘ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ اس ضمن میں خصوصی سیل کو ایف بی آر، کسٹمزاور فیلڈ فارمیشنز سمیت دیگر کسی بھی متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے ہر طرح کی مدد و تعاون حاصل رہے گا۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اکتوبر تک پیش کردہ تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سال رواں کے ماہ جون میں آخری مہلت دی تھی۔
    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے تکنیکی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں کہ پاکستان اکتوبر2019 تک گرے لسٹ میں شامل رہے گا تاہم انہیں ایکشن پلان پرسختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔
    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے تین اہم ممالک جن میں چین، ترکی اور ملائشیاء شامل تھے، ان کا تعاون حاصل کیا تھا

  • کراچی: روئی کے گودام میں آتشزدگی ، بڑے پیمانے پر نقصان

    کراچی: روئی کے گودام میں آتشزدگی ، بڑے پیمانے پر نقصان

    کراچی :روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ، تفصیالات کے مطابق کراچی میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال جل گیا۔ 6 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر باوزر کے ہمراہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اسپارکو روڈ مواچھ گوٹھ میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

    اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی میں 8گاڑیاں مصروف ہیں۔

    دوسری طرف آگ بھجانے والے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسی دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں بھی پانی ختم ہوگیا جس کے باعث کام روکنا پڑا۔ تاہم ایک گھنٹے بعد پانی کی فراہمی ممکن ہوتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

  • کالے شیشے والی گاڑی نے نیب افسر کا پیچھا کیا تو …کیا ہوا؟ اہم خبر

    کالے شیشے والی گاڑی نے نیب افسر کا پیچھا کیا تو …کیا ہوا؟ اہم خبر

    سیاسی رہنما ؤں کو گرفتار کرنے والے نیب افسر کا پیچھا کرنے پر انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا

    آصف زرداری کے خلاف دائر پارک لین کیس سماعت کیلئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کرنے والے نیب افسر ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کا مشکوک گاڑی کچھ دنوں سے پیچھا کر رہی تھی جس پر نیب آفیسر نے اسلام آباد پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی.

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    پولیس نے نیب کی درخواست پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک گاڑی دفتر سے گھر جاتے ہوئے نیب افسر کا پیچھا کرتی رہی۔ پیچھا کرنے والے گاڑی کے شیشے کالے تھے اور گاڑی کا نمبر اے اے جی 712 ہے

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی ہے

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کونیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں.

    حسین نواز نے کتنے کروڑ کی آفر کی تھی؟ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کیا بتایا

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا: شہباز شریف

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

  • مانسہرہ، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ کاغان تا حال بند، دو لاشیں برآمد

    مانسہرہ، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ کاغان تا حال بند، دو لاشیں برآمد

    آسمانی بجلی گرنے سے شاہراہ کاغان تاحال بند ہے دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ سے ملبہ اٹھاتے ہوئے ایک مر د اور ایک خاتون کی لاش ملی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شاہراہ کاغان پر گزشتہ روز آٹھ مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ کاغان کل سے بند ہے، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان کھولنےمیں مزید4سے5 گھنٹےلگ سکتے ہیں،بھاری مشینری سے پہاڑی تودے ہٹانےکی کوشش کی جارہی ہے .

    ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ خراب موسم کےباعث امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاح بابوسرٹاپ سے چلاس کوہستان سے واپس جاسکتےہیں،

    شاہراہ کاغان کی گزشتہ 16 گھنٹوں سے بندش کے باعث سیکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، انہیں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنی پڑی اور غذا کی کمی کا بھی سامنا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ سیاحوں تک خوراک پہنچانا ہماری ترجیح ہے لیکن موسم خراب اور راستے بند ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے بغیر سیاحوں تک فوری رسائی نا ممکن ہے۔

    دوسری جانب شاہراہ کاغان پرلینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبہ اٹھانے کے دوران میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی لیہ کےرہائشی ہیں،لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے

  • پنڈی میں کارسواروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی

    پنڈی میں کارسواروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی

    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کار سواروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے.

    لاہور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد زخمی وہ گئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ بحریہ فیز 7 میں ہوا ہے، فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،

    لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے ،جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، کار سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں دو موٹر سائیکل سوا، تین کار سوار اور ایک دکاندار شامل ہے، سب کو طبی امداد کے لئے ہپستال منتقل کر دیا گیا.

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا جائے گا، ابھی تک وقوعہ کے حوالہ سے مزید معلومات نہیں، انکوائری کے بعد کچھ سامنے آئے گا .

    شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    علاوہ ازیں آج جمعہ کی صبح پنجاب کے شہر پتوکی میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا پتوکی میں فائرنگ سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ کار میں سوار فیملی شیرگڑھ سے حبیب آباد آرہی تھی جن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ،

    کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار

  • جائیداد کا تنازعہ پر شوہر نے بیوی قتل کر دی

    جائیداد کا تنازعہ پر شوہر نے بیوی قتل کر دی

    لاہور : جائیداد کا تنازعہ یا پہلی بیوی کا حسد کام کرگیا ، فیکٹری ایریا کےعلاقے میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ، تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پنجاب سوسائٹی میں ملزم الہی بخش کا اپنی بیوی یاسمین سے جھگڑا ہوا، اس دوران طیش میں آکرالہی بخش نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث یاسمین موقع پر ہی دم توڑ گئی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کے تنازعے پرپیش آیا، مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سےشواہد اکٹھے کیے، جبکہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی، مقتولہ کے ورثا نے کہا ہے کہ الہٰی بخش بڑے عرصے سے مقتولہ پر تشدد کررہا تھا لیکن مقتولہ نے اپنے خاوند کے گھر کو ہی اپنی منزل سمجھا اس کے باوجود خاوند نے اس کی وفا کی پرواہ کیے بغیر قتل کردیا ہے.