Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • صلاح الدین نے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

    محمد صلاح الدین گاؤں گورالی تھانہ واہنڈو نامی یہ شخص کسی ذہنی عارضے میں مبتلا تھا،جس کی وجہ سے اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے دوران اس میں لگے سیکیورٹی کیمرے سے چھپنے کی بجائے اس کی طرف رخ کر کے منہ چڑاتا تھا۔لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی یہ حرکت اسے موت کی دہلیز پر پہنچا سکتی ہے ۔مختلف ٹی وی چینلز پر اس کی اس حرکت کی ویڈیوز ڈھڑا دھڑ چلائی گئیں،جس کے بعد دو دن پہلے یہ رحیم یار خان میں ہجوم کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ہجوم کے انصاف سے گزرتا ہوا یہ پنجاب پولیس کے نرغے میں آ گیا۔وہاں اس نے گونگے ہونے کی اداکاری شروع کی،جس کے بعد پنجاب پولیس نے اس کی زبان کھلوانے کو چیلنج سمجھ کر قبول کر لیا،اور اس غریب پر اتنا تشدد کیا کہ گزشتہ رات یہ حوالات میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ہاں جاتے جاتے کچھ دن کے لئے ٹی وی چینلز کی روزی روٹی کا انتظام کر گیا اور ساتھ ہی اس حقیقت پر مہر بھی ثبت کر گیا،کہ پاکستان میں قابل سزا مجرم صرف غریب ہی ہوتا ہے ،چاہے اس نے ڈبل روٹی ہی کیوں نہ چرائی ہو ،امیر کو تو کبھی ہتکھڑی لگانے کی جرات بھی نہی کی جا سکتی،اور اس کی حوالات میں ائیر کنڈشنر ،ٹی وی،نوکر اور گھر سے منگوایا گیا کریلے گوشت کا سالن سبھی کچھ شامل ہوتا ہے۔

    تفتیش کے دوران صلاح الدین نے تفتیشی افسر سے ایک سوال بھی کیا کہ اگر جان کی امان ہو تو ایک بات پوچھوں؟ آپ لوگوں نے تشدد کرنا کس سے سیکھا ؟

    صلاح الدین ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔
    اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی پاداش میں پنجاب پولیس کے تشدد سے فوت ہونے والا صلاح الدین ایک دین دار گھرانے سےتعلق رکھتا تھا، تصویر میں نظر آنے والا اس کا بھائی عالم دین ہے

    گھر والوں نے صلاح الدین کا نام اور پتہ انمٹ سیاہی سے بازو پر کنندہ کرا رکھا تھا کہ گمنے کی صورت میں گھر کی راہ لے سکے۔
    مظلوم پولیس گردی کا شکار ہوا ۔

    صلاح الدین کو انصاف دلانے کیلئے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چل رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین حکومت وقت سے مطالبہ کر رہے کہ صلاح الدین کو کس جرم کی پاداش میں قتل کر دیا گیا اس کے قتل کی شفاف تحقیقات کرکے اس کے لواحقین کو انصاف دلایا جائے ۔

  • پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورکے علاقے تھا نہ گجر پورہ کے پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا 35 سالہ امجد ہسپتال میں دم توڑ گیا ،امجد کو پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب کروایا گیا تھان، گجرپورہ پولیس نے ٹارچر سیل میں امجد سمیت نو افراد کو حبس بے جا رکھا ہوا تھا۔ بازیابی کے وقت بھی امجد پولیس تشدد کے باعث چارپائی پر درد سے کراہتا ہوا پایا گیا تھا۔

    دوسری جانب گجرپورہ پولیس نے جاں بحق امجد کے بڑے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تین پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس ٹارچر سیل واقعے پر ایس ایچ او گجرپورہ سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    پولیس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے9 افراد کو فاریسٹ آفس میں غیرقانونی حراست میں رکھا، سی سی پی اولاہورنے ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختارکوانکوائری آفیسرمقررکردیا ہے،سی سی پی او لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعےکےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، واضح رہے کہ غیر قانونی حراستی سیل کی خبریں‌ میڈیا پر آنے کے بعد سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر اعلیٰ‌ پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا گیا ہے

  • بلکسر کے قریب خوفناک حادثہ ، معروف سنگر کی بیوی اور بیٹا جاں بحق

    بلکسر کے قریب خوفناک حادثہ ، معروف سنگر کی بیوی اور بیٹا جاں بحق

    میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)میانوالی کے معروف سنگر عطامحمدنیازی داؤدخیلوی کی بیوی اوربیٹا فیصل عطا بلکسر کے قریب حادثہ میں جاں بحق ہو گئے
    جبکہ دوسرے بھائی عامر عطا اور فیصل عطا دونوں کی بیویاں شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کارکوٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا . گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی سنگرعطامحمد نیازی طرہ باز ٹاؤن میانوالی میں رہائش پذیر ہیں ان کی فیمیلی کو یہ حادثہ دوران سفر پیش آیا

    ۔

  • اٹک، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

    اٹک، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

    پنجاب کے ضلع اٹک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے طالبہ سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں ےین موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے دسویں جماعت کی طالبہ اور اس کا کزن دونوں جاں بحق ہو گئے، پولیس موقع پر پہنچنی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا

    موٹر سائیکل پر سوار ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • 16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل کیوں پیا ، پولیس نے حقیقت کھول دی

    16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل کیوں پیا ، پولیس نے حقیقت کھول دی

    لاہور : نوجوان لڑکی یا لڑکے کا خود کشی کرنا کئی سوال چھوڑ جاتا ہے جیسے باٹا پور کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    اطلاعات کے مطابق باٹاپور کے علاقے جلو موڑ کی رہائشی 16 سالہ آسیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زہریلا کیمیکل پی لیا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ آسیہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ آسیہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھی نہیں جانتے کہ آسیہ نے خودکشی کیوں کی۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہونے والے بیچارے کون تھے ، خبر نے صدمے سے چور کردیا

    ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہونے والے بیچارے کون تھے ، خبر نے صدمے سے چور کردیا

    کراچی: کراچی میں آج پھر 4 افراد کے ڈوب کر جانبحق ہونے کی خبر نے ایک بار پھر کراچی کی فضا سوگوار کردی ، اطلاعات کے مطابق آج حب ندی میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی سے ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع حب ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے

  • مکان کی چھت اور بجلی کی تاریں کیوں گریں ؟ میانی صاحب قبرستان کے قریب افسوسناک واقعہ نے ہلچل مچا دی

    مکان کی چھت اور بجلی کی تاریں کیوں گریں ؟ میانی صاحب قبرستان کے قریب افسوسناک واقعہ نے ہلچل مچا دی

    لاہور : پیپل کے درخت کے گرنے سے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق میانی صاحب قبرستان کے علاقے باغ گل بیگم میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق میانی صاحب قبرستان کے قریب باغ گل بیگم کے علاقے میں پیپل کا درخت قریبی مکان پر گر گیا جس سے مکان کی چھت گر گئی اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری طرف اس واقعہ کے متعلق اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ اطلاع کے باوجود لٹکتی تاروں کی درستی کیلئے تاحال لیسکو ٹیم نہیں پہنچی، تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں

  • زمین تنازعہ پر تصادم! پولیس کے شیر جوان تصادم رکوانے کی بجائے چھپ گئے

    مظفرگڑھ کے علاقہ بیٹ میر ہزار میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران اینٹوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال ،تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے شیر جوان جائے وقوعہ پر تو پہنچنے لیکن تصادم رکوانے کی ہمت نہ کرسکے اوردیواروں کے پیچھے چھپ کر تماشہ دیکھتے رہے۔مظفرگڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار خان پولیس کے جوانوں کا تصادم ختم کرانے کی بجائے تماشہ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بیٹ میرہزارخان اڈا چوک کے نزدیک ماسٹر بلال بھٹی اور مخالف پارٹی میں کھالے کی تعمیر کا تنازعہ تھا جس پر دونوں پارٹی کے درمیان تصادم ہوا ۔تصادم کے دوران دونوں اطراف سے اینٹوں کے آزادانہ استعمال کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • مخالفین کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما زخمی!

    مظفرگڑھ میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ رائعلی میں فائرنگ کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء خضرحیات مکول شدید زخمی ہوگئے.پولیس کیمطابق خضرحیات مکول کو زمین کے تنازع پر 4 افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے زخمی کیا.زخمی ہونے والے مقامی رہنما کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہجمال میں درج کیا جارہا ہے.

  • ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    فیصل آباد : پولیس بالآخر اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا ملزم صلاح الدین کو بولنے پر کامیاب ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق تفتیش کے دوران بول پڑا، وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم 2 دن سے گونگا ہونے کا ڈراما کر رہا تھا، تفتیش کے دوران آخر کار اس کی گویائی لوٹ آئی۔ ملزم کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ نکالنے والے خودساختہ گونگے کے بارے میں پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم اے ٹی ایم سے چوری کارڈ شیخوپورہ میں ایک گروہ کو فروخت کرتا تھا، ملزم اے ٹی ایم کارڈ 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ ملزم فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔