Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق گھر بوسیدہ تھا، شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت اچانک گرنے سے گھر کے دس افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا.

    جاں بحق بچوں میں10سالہ سونیا،8سالہ ہارون اور12سالہ خرم شامل ہیں زخمی رضیہ اور دیگر3کی حالت خطرے سے باہر ہے ،متاثرہ خاندان 8سال سے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا

    واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مون سون کی بارشیں جاری ہیں، تیز بارش کی وجہ سے لاہور کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بھی رش ہو جاتا ہے.

  • ڈاکٹرز میاں بیوی پر قتل کرکے نعش ویران گھرمیں پھینکنے کا شبہ

    رحیم یارخان( )ڈاکٹرزمیاں بیوی کے گھر کام کرنے والی 50سالہ ملازمہ کی نعش15روز بعد ورثاءنے شناخت کرلی ڈاکٹرز میاں بیوی پر قتل کرکے نعش ویران گھرمیں پھینکنے کا شبہ پولیس نے ورثاءکی شکایت پر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سردخانہ منتقل کردی ۔تفصیل کے مطابق سردار کالونی کی رہائشی50سالہ آمنہ بی بی جوکہ نیو آفیسرز کالونی کے رہائشی ڈاکٹر جام ریاض اور ڈاکٹر عابدہ ریاض کے گھر گھریلو ملازمہ تھی 9جولائی کو 50سالہ آمنہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس پر ورثاءقریبی رشتہ داروں کے گھر تلاش کرتے رہے تاہم 9جولائی کی شب ہی ویران گھر جوکہ ڈاکٹر جام ریاض اور ڈاکٹر عابدہ ریاض کے گھر کے ملحقہ تھا سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر لاوارث قرار د ے کر ہسپتال کے سردخانہ منتقل کردیا تھا گزشتہ روز آمنہ بی بی کے ورثاءکو معلوم ہوا کہ ہسپتال کے سردخانہ میں نامعلوم خاتون کی نعش پڑی ہے جس پر ورثاءنے ہسپتال کے سردخانہ پہنچ کر آمنہ کی شناخت کرلی اور شبہ ظاہر کیا کہ آمنہ کو ڈاکٹر جام ریاض اور اس کی بیوی ڈاکٹر عابدہ ریاض نے قتل کرنے کے بعد نعش ویران گھر میں پھینک دی تھی لاپتہ ہونے کے دوران ڈاکٹر جام ریاض اپنی بیوی ڈاکٹر عابدہ ریاض کے ہمراہ آمنہ بی بی کے ورثاءکو یقین دلاتا رہا کہ اس کے لاپتہ ہونے میں اس کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے جبکہ مقتولہ آمنہ بی بی گزشتہ 3ماہ سے ڈاکٹر جام ریاض اور ڈاکٹر عابدہ ریاض کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی ورثاءکی شکایت پر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کے سردخانہ منتقل کردی ہے۔ واضح رہے کہ مقتولہ آمنہ 2بچوں کی ماں تھی جبکہ اس کا شوہر چند سال قبل اسے چھوڑکر دوسری شادی رچاچکا ہے۔

  • خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکراجتماعی زیادتی کرڈالی

    خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکراجتماعی زیادتی کرڈالی

    لاہور: حواکی بیٹوں کے ساتھ ظلم کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ، تھما نہیں ایک اور بنت حوا ہوس کے پجاریوں کی درندگی کا بنی شکار، ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کی روایتی سستی، مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

    پولیس کے مطابق اچھرہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں کو ملزم عمران نے نوکری ک جھانسہ دیکر بلایا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے کیری ڈبہ میں بٹھا کر نشہ آور بوتل پلائی اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تین دن تک ملزم عمران سمیت تین ملزمان اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور تین روز بعد مانگا منڈی مین روڈ پر بے یار و مددگار پھینک دیا۔

    نشتر پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرانے پر مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ جس میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کی عزتیں لوٹی جاتی ہیں اس سے پہلے کئی واقعات ہوچکے ہیں .لیکن ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جاسکا

  • شہر کےمختلف نواحی علاقوں میں حادثات کی وجہ سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

    شہر کےمختلف نواحی علاقوں میں حادثات کی وجہ سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

    سیالکوٹ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر کےمتعدد نواحی علاقوں میں حادثات کی وجہ سے مختلف افراد جان کی بازی ہار گئے زرائع کے مطابق سید پور روڈ پر کھوجے چک کا رہایشی 50 سالہ ظفر اقبال موٹر سایئکل پر بجوات جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سایئکل نے اسے ٹکر مار دی جس سے ظفر اقبال موقع پر جانبحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق دوسری جانب تھانہ اگوکی کے علاقہ دلچیکے میں 38 سالہ فیض موٹرپمپ چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا زرائع کے مطابق تھانہ ستراہ کے گاؤں کوٹلی ملیاں میں 15 سالہ محمد علی ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ بریک کی بجائے ریس دبا دی جس سے ٹریکٹر الٹ گیا اور وہ اسکے نیچے آ کر جانبحق ہو گیا

  • سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

    سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

    ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایکسیڈنٹ حادثہ معاملہ فروکہ کی رہائشی 25 سالہ شبانہ نصیر کی گزشتہ روز قبر کشائی کر دی گئی۔ سول جج سرگودہا کی عدالت میں چند روز قبل سرگودہا لاہور روڈ پر ایکسیڈنٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی شابانہ نصیر کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی کہ میری بہن کو اس کے شوہر پرویز نے قتل کیا جس عدالت نے قتل کا پتہ لگانے کے لئے قبر کشائی کا حکم دیا۔ سول جج سرگودہاحسنات اسلم گوندل صاحب نے اپنی نگرانی میں سینئر ڈاکٹر کی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی سخت سیکورٹی میں قبر کشائی کے بعد باڈی کے مختلف حصوں کو فرانزک رپورٹ کے لیئے بھیجوا دیاتاکہ پتہ چل سکے کے قتل کیا گیا ہے یا روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔جاں بحق ہونے والی 25 سالہ شبانہ نصیر سیشن کورٹ سرگودہا میں بطور جونیئر کلرک کام کرتی تھی۔ لواحقین کی درخواست پر پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن مصروف تفتیش ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر پرویز اپنی بیوی شبانہ نصیر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ شک کی بناء پر کاوائی کی گئی۔ پولیس سٹیلائٹ ٹاون سرگودہا کا کہنا ہے کہ ملزم پر قتل ثابت ہونے پر جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار

    لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ باٹا پور میں پیش آیا تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم اعظم بٹ نشے کا عادی ہے،پولی گرافی ٹیسٹ کے لیے پہلےاعظم بٹ کوحراست میں لیا گیا تھا

    پولیس کے مطابق ملزم نےنشے کی حالت میں بچے کوزیادتی کےبعد قتل کیا اورملزم نے قتل کےبعد بچےکی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی

    واضح رہے کہ رواں ماہ چودہ جولائی کو سبحان امجد نامی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا،قتل کئے جانے والے بچے کا تعلق باٹا پور لکھن شریف علاقہ سے تھا.بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ سبحان امجد نامی یہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تاہم وہ واپس گھر نہیں‌ آ سکا. گھر سے باہر کسی درندے نے اسے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا،

  • تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی پر مقدمہ درج کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف کراچی کے اتحاد ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی ایک مبینہ ویڈیو کی بناء پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں وہ آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان علاقہ سے منیشات کے خاتمے کے لئے بھی سرگرم ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس افسران سے بھی ملاقاتیں کی تھیں ،آئی جے سندھ سے ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ نے بلدیہ ٹاؤن سے منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ کے مکمل خاتمہ ہونے تک کارروائی کے یقین دہانی کروائی تھی. جس کے مطابق پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقےاتحاد ٹاون، عابد آباد،رشید آباد، ترک کالونی، گلشن غازی میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کو ملک شہزاد اعوان مدینہ کالونی،اتحاد ٹاؤن اور سعید آباد پولیس میں موجود کرپشن میں ملوث اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی لسٹ فراہم کریں گے۔

    ملک شہزاد اعوان نے دو روز قبل جاری ہونے والے ایک بیان مین کہا کہ پولیس کانسٹبل کو رنگے ہاتھوں پکڑا، اس لئے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ میں عوام کو جوابدہ ہوں،انہوں نے مجھے منتخب ہی اسی لیے کیا کہ ان کے ساتھ کہیں کسی بھی موقع پر نا انصافی نہ ہو۔ ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز کانسٹیبل اختر تنولی کو رشوت خوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔اس حوالے سے کچھ لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں کیونکہ وہ اس کے پس منظر سے واقف نہیں ہیں ۔

    ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اختر تنولی سے تنگ آچکی تھے۔ مجھے بار بار اس کے خلاف عوام نے شکایات درج کروائی۔اختر تنولی ڈی ایس پی اور پولیس کے اعلی افسران کا نام استعمال کر کہ بھتہ وصولی کرتا تھا ۔ٹھیے والوں کے پاس زبردستی ماوے رکھوا کر پھر انہیں ڈرانے دھمکانے آجاتا تھا۔

    ملک شہزا د اعوان کا کہنا تھا کہ میں ان سیاسی لوگوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جن کی منشیات فروشوں کو پشت پناہی حاصل ہے وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بلدیہ ہمارا گھر ہے کسی کو بھی بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ناجائز کام کرنے والوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہونگے۔

  • شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    شجاع آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے شجاع آباد میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کی طالبہ کو ٹیوشن سے واپس گھر آتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، طالبہ کے والدین نے دو دن پہلے پولیس کو اطلاع دی تھی اور تھانہ صدر میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی تھی، والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کو راجا رام کے علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے، طالبہ کو فیاض نامی شخص نے اغوا کیا تھا، پولیس کے مطابق اس اغوا میں ملوث دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کمسن بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں آئے دن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تا ہم شجاع آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو دن میں طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے.

    ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پنجاب بھر سے 149 بچے اغوا ہوئے، 55 بچے ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے۔ گزشتہ 8 سال سے 260 بچے تاحال بازیاب نہ ہوئے، 2016 میں 28، 2017 میں 34 جبکہ 2018 میں 68 بچے بازیاب نہیں ہوسکے۔ رواں سال سب سے زیادہ اغوا ہونے لاہور سے66 بچوں میں سے 26 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ فیصل آباد سے 24 بچے اغوا ہوئے جن میں 5 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ سرگودھا سے 10 بچے اغوا ہوئے،6 تاحال لاپتہ ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 3 بچے اغوا ہوئے 2 لاپتہ ہیں جبکہ راولپنڈی سے 8 بچے اغوا ہوئے 3 تاحال لاپتہ ہیں.

  • کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار

    کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار

    خیبر پختونخواہ کے علاقے کوہاٹ میں پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں پولیس نے بڑی کاروائی کی، اطلاع پر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، کوہاٹ کے تھانہ استرزئی حبیب اللہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلرکوگرفتارکرلیا، گرفتاراسمگلر کے قبضے سے 8کلوسے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، ملزم بین الصوبائی سمگلر تھا جو خیبر پختونخواہ سے پنجاب منشیات سپلائی کرتا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گولڑہ پولیس اسلام آباد نے بھی سعودی عرب منشیات لے جانے والے ملزمان کو گرفتار کیا تھا.

    ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

    اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3خواتین سمیت 39ملزمان گرفتار کئے گئے، برآمد منشیات میں842.55 کلوگرام چرس،500.465کلوایمفیٹامائن،115.11کلوافیون شامل ،ہے، برآمد منشیات میں 42.419 کلو ہیروئن ،800گرام میتھ ایمفیٹامائن،نشہ آور4ہزارگولیاں بھی شامل ہے.برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت2ارب76کروڑروپے ہے

  • بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ سے دس سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ، خدشہ ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ہے.

    بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پانچویں کلاس کی طالبہ تھی وہ گھر سے دودھ لینے کے لئے نکلی لیکن واپس گھر نہیں آئی، بچی کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دی گئی تھی، تاہم رات کو اطلاع ملی کی ان کی بیٹی کی بوری بند لاش امرود کے باغ سے برآمد ہوئی ہے. جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    دس سالہ بچی کی لاش ملنے پر ان کے گھر میں کہرام مچ گیا، والدین نے ملزم کو گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں.