Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

    ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی۔چک نمبر 126 جنوبی المعروف 26 گیمن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق 116 جنوبی کے رہائشی بلال اور ریاض موٹر سائیکل پر جا رہے تھےکہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

  • مظفرگڑھ پولیس بھتہ مافیا کی مبینہ سرپرست،بھتہ نہ دینے والی ویگنوں سے پولیس اہلکار مسافر اتارنے لگے

    مظفرگڑھ میں بھتہ مافیا کو پولیس کی مبینہ سرپرستی پر ویگن ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین نے پولیس اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظفرگڑھ میں مقامی پولیس کی جانب سےبھتہ مافیا کو مبینہ سرپرستی دینے اور ڈرائیوز کوہراساں کرنے کے خلاف ویگن ڈرائیورز نےمظفرگڑھ پریس کلب کے باہر اجتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھتہ مافیا اور پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کے مطابق بھتہ مافیا کی جانب سے سابقہ کے بی اسٹینڈ پرمبینہ غیرقانونی ویگن اسٹینڈبنایا گیا ہے جس کی سرپرستی مقامی پولیس کررہی ہے۔غیر قانونی اسٹینڈ بنانے والے ڈرائیوروں سے فی چکر کے حساب سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ احتجاجی ڈرائیوز کے مطابق بھتہ دینے سے انکار کرنے والوں کو مقامی پولیس کے ذریعے ہراساں کئے جانے کے ساتھ ناجائز چالان بھی کیے جاتے ہیں۔مظاہرین نے صحافیوں کو پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی دیکھائی جس میں وہ مبینہ طور پر گاڑیوں سے زبردستی مسافروں کو اتاررہے ہیں۔ اجتجاجی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور جنرل بس اسٹینڈ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان نے ڈرائیوروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقامی ویگن اسٹینڈ مالکان کے جھگڑے کے بعد تحریری معاہدہ میں طے ہوا ہےکہ کسی ویگن اسٹینڈ کے سامنے دوسرے اڈے کی گاڑی کھڑی نہیں کی جائے گی اور تحریری معاہدہ کے مطابق جھگڑے روکنے کیلئے سزا کے طور پر گاڑیاں خالی کروائی جاتی ہیں ۔

  • شہری سے ناروا سلوک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

    شہری سے ناروا سلوک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

    ‏سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )سیال موڑ انٹرچینج پر شہری سے ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتارکرکے تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجہ شریف کا رہائشی خان بہادر شہ زور ڈالے پر بھینس لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ سیال موڑ انٹر چینج پر کاغزات اور راہداری چیک کروانے کے دوران کانسٹیبل محمد اشرف نے خان بہادر کو مکے اور تھپڑ رسید کر دیے جس سے اس کی ایک آنکھ زخمی ہو گئی پولیس اہلکار نے مال اور گاڑی ضبط کر لی جس پہ خان بہادر نے ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کو شکایت کی فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار کو تھانہ لکسیاں میں بند کر دیا گیا

  • چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل ، جائیداد نے ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا

    چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل ، جائیداد نے ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا

    گوجرانوالہ:وراثت اور جائیداد کے تنازعات پر خونی رشتے سفید ہونے لگے .بھائی بھائی کا قاتل تو کہیں بیٹا والدین کا قاتل، ایسے ہی ایک واقعہ گوجرانوالامیں پیش آیا جہاں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

    گوجرانوالہ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کے مطابق میں تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقے ریتانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ملزم شہباز نے فائرنگ کرکے عبدالروئف کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔:دونوں بھائیوں میں وراثت میں ملی دکانوں کے کرائے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ماڈل ٹائون پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ

  • ڈاکووں کی نیٹ ورکنگ پکڑی گئی ،5 شہروں کے ڈاکوملک کر وارداتیں کرتے تھے

    ڈاکووں کی نیٹ ورکنگ پکڑی گئی ،5 شہروں کے ڈاکوملک کر وارداتیں کرتے تھے

    گوجرانوالہ: گوجرانوالا کی پولیس بھی ٹیکنیکل نکلی ،ڈاکووں کی نیٹ ورکنگ پکڑ کر سب کو حیران کردیا .پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھتا ہے.گوجرانوالہ میں پانچ شہروں کے ڈاکووں کا یہ گروہ بڑی بڑی وارداتوں میں ملوث نکلا،

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان تجوریوں کے ساتھ ساتھ، کچن اور فریج کا بھی صفایا کرتے تھے۔ڈی ایس پی عمران عباس کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان نے تین ماہ میں نو گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا۔ ڈکیت گینگ زیورات، نقدی کے ساتھ ساتھ اہلخانہ کے کپڑے بھی لے جاتے تھے ۔ملزمان نے وارداتوں کے دوران تین افراد کو زخمی بھی کیا

  • معمولی جھگڑے پر دکاندار زخمی حالت تشویشناک

    معمولی جھگڑے پر دکاندار زخمی حالت تشویشناک

    قصور
    کوٹ رادھاکشن چونگی نمبر 6 پر دوکاندار کا ہمسایہ کاشف سے معمولی جھگڑا
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن چونگی نمبر 6 میں بااثر دوکاندار کاشف نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ حملہ کر کے 45 سالہ عمران نامی شخص کو أستروں اور قینچیوں سے شدید زخمی کردیا
    عمران کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
    تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا

  • لڑکی کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ہوا گرفتار

    لڑکی کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ہوا گرفتار

    ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے کو ایف آئی اے نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    ساہیوال سے دولہا بن کر آنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہف آئی اے لاہور نے قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    ایف آئی اے کے ملازم سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟

    لڑکی کے والدہ نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ ملزم محسن منظور بیٹی کو قابل اعتراض ویڈیوزکی بناپر بلیک میل کررہا تھا، ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا .

    تلہ گنگ،چائلڈ پورن گرافی کیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا

     

    ایف آئی اے نے خواتین سےدرخواست کی ہے کہ وہ اپنی پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز کو کسی بھی صورت کسی سے بھی شیئر نہ کریں تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

  • لاہور،چھت گرنے سے میاں بیوی پانچ بچوں سمیت جاں بحق

    لاہور،چھت گرنے سے میاں بیوی پانچ بچوں سمیت جاں بحق

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارشوں کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی، گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہو گئے

    شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک فضل پورہ اسد ٹاون میں بارش کی وجہ سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں میاں بیوی، اور پانچ بچے شامل ہیں، چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا، ملبہ اٹھانے کے بعد نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا،

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ الشبہ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ایک ہی خاندان کے7افراد کی ہلاکت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کاعملہ تاحال نہ پہنچ ،مقامی ایم پی اے یاایم این تاحال نہ آئے ،اسسٹنٹ کمشنراورڈپٹی کمشنربھی چھت گرنےکےواقعےپر موقع پر نہ پہنچ سکے ،جاں بحق ہونےوالے7افرادکی نمازجنازہ ظہرکےبعدادا کی جائے گی

  • چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

    چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

    قصور
    قصور کی تحصیل پتوکی شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام تھانہ سٹی کی حدود میں میگا روڑ پر حسن ٹیلرز کی دوکان کے تالے توڑ کر 20سوٹ سلائی کیے ھوئے اور 10سوٹ ان سلے ہوئے چور لیکر فرار ہو گئے آج سے ڈیڑھ سال پہلے بھی اسی دوکان میں چوری کی واردات ھوئی تھی
    ٹیلر ماسٹر کا کہنا ہے اگر اسں پر ایکشن لیا ھوتا تو آج یہ کام نا ہوتا ٹیلر ماسٹر کا ڈی پی او قصور سے انصاف کا مطالبہ

  • ہنجروال :ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان ساہیوال سے  بازیاب

    ہنجروال :ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان ساہیوال سے بازیاب

    لاہور:لاہور کے علاقہ ہنجروال سے تقریباً 1 ماہ پہلے اغوا ہونیوالی بچی کو بازیاب کروا لیا گیا، اغواکرنےوالے ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ بچی کی والدہ نے پہلے تین ماہ کی عمر میں بچی ان کو دے دی اور جب وہ اسے ملوانے کیلئے لائے تو بچی کو واپس نہ جانے دیا، جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ہنجروال سے 10 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ساہیوال سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچی کے رشتہ دار تھے جنہوں نے بچی کو جائیداد کی خاطر اغوا کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ10سالہ مسکان کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔