Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اس ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ”ملک چور "موجوں میں جبکہ "آم چور”……

    اس ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ”ملک چور "موجوں میں جبکہ "آم چور”……

    بہاولنگر:تبدیلی کے نعروں کے باوجود ابھی تک امیر اور غریب کے خلاف عدل کا پیمانہ نہیں بدلہ .اس ملک میں ملک کو لوٹنے والے پروڈکشن آرڈرز پر موجیں کررہے ہیں‌تو کہیں‌دوسری طرف ایک غریب جس کے پاس اپنا یا اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پیسے نہ ہوں اور وہ شخص پیٹ کی آگ بھجانے کے لیے ایک آدھا آم اٹھا لے .ایسا ہی ایک واقعہ بہاولنگر ضلع کے شہر فورٹ عباس میں‌پیش آیا.

    اطلاع کے مطابق فورٹ عباس میں شہریوں نے چوک فوارہ میں فروٹ چوری کرتے ہوئے ایک شخص کوپکڑ کر اپنی عدالت لگا لی، پھل چوری کرنے والے شخص کو بجلی کے پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چور نے بھوک کی وجہ سے ایک کلو فروٹ چوری کیا تھا،ملزم کا کہناتھا کہ پیسے نہیں تھے بھوک لگی تھی اس لئے پھل چوری کئے۔

    چور کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوہے کے پول کے ساتھ باندھ دیا گیا اور اس پر شہریوں نے خوب تشدد کیا، جس سے چور نڈھال ہوکر ہوش ہو گیا۔شہریوں کیطرف سے اس غلطی پر اتنے بڑی سزا پر غصے میں آگئے اور اس معاملے پر درگذر کرنے یا تنبیہ کرنے کا مشورہ دیا .

  • عمان میں قاتل پکڑا گیا

    عمان میں قاتل پکڑا گیا

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان میں دو افراد کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز المصنعہ تھانے کی حدود میں البلوشی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولین کا تعلق الشرش قصبہ سے ہے۔ رائل عمان پولیس نے بتایا کہ قاتل کو صلالہ کے قریب ثمریت کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو مقتولین کا کزن ہے۔ باغی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق قتل خاندانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا۔ دو ماہ قبل قاتل کا مقتولین میں سے چھوٹے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی ہوا تھا جس کے بعد قاتل ایک ماہ تک پولیس کی حراست میں رہا۔ جو گزشتہ ہفتے ہی حوالات سے رہائی پانے کے بعد موقع کی تلاش میں رہا۔ اور پھر موقع ملتے ہی دونوں بھائیوں کو بیچ سڑک گولیاں مار دیں جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور قاتل خود فرار ہو گیا تھا۔

  • لیگی ممبر صوبائی اسمبلی کا غریب کاشتکار کی زمین پر قبضہ

    مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے غریب کاشتکار کی زمین پر قبضہ کر کے اسے گھر سے بے گھر کردیا۔وزیراعظم شکایت سیل میں درخواست دینے پر لیگی ممبر صوبائی اسمبلی نے کاشتکار پرزمین تنگ کر دی۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید کے رہائشی ربنواز نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی سے کاشتکاری کے لئے25ایکڑ زرعی اراضی خریدی لیکن مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردار اظہر چانڈیہ کے بیٹے مظہر چانڈیہ نے زمین پر قبضہ کرلیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے وزیراعظم شکایت سیل میں درخواست بھی دی جس پر لیگی ایم پی اے سردار اظہر خان چانڈیہ جان کا دشمن گیا اور اظہر چانڈیہ کے بیٹے مظہرچانڈیہ نے اپنےساتھیوں کے ہمراہ ربنواز اور اس کے بھائی کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ربنواز کا کہنا تھاکہ کہ اس نے مظہر چانڈیہ کے خلاف ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو درخواستیں دیں لیکن تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ربنواز کا کہنا تھاکہ ایم پی اے سردار اظہر چابڈیہ اور اس کے بیٹے مظہر چانڈیہ و ساتھیوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے اور دھمکیوں اور خوف کی وجہ سے وہ دربدر ہیں اور بااثر ملزمان کے ڈر سےگھر بار چھوڑ کر ملتان میں رہائش پذیر ہیں۔ربنواز نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے دادرسی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

  • ایفی ڈرین الزامات میں بے گناہ ہونے کے باوجود حینف عباسی کو جیل میں رکھے جانے کا انکشاف

    ایفی ڈرین الزامات میں بے گناہ ہونے کے باوجود حینف عباسی کو جیل میں رکھے جانے کا انکشاف

    لاہور:عدالتیں تو بےگناہ ثابت کر دیا لیکن پھر کون ہے جسے عدالتی فیصلوں کے باوجود جیل میں‌ رکھا گیا.سنئیے باغی ٹی وی ذرائع سے ایک اہم واقعہ.یہ کیس ہے ایفی ڈرین کا جس میں عدالت نے اس کے مرکزی کرداروں کو بے گناہ قرار دیا لیکن اس کے باوجود حنیف عباسی کی قید ختم نہ سکی .

    سابق وفاقی وزیر صحت مسلم لیگ نون کے اہم رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس میں لگائے گئے الزامات استغاثہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر اس کیس کے مرکزی کرداروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا لیکن اس کے باوجود رہائی نہ مل سکی،
    باغی ٹی وی ذرائع کو موصول ہونے والی دستاویزات سے حاصل ہونے والی عدالتی کارروائی کے مطابق استغاثہ مقدمہ نمبر 2011/40 اور مقدمہ نمبر 2012/45 میں ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔
    ذرائع کے مطابق استغاثہ نے وزارت صحت پر الزام عائدکیا تھا کہ ایفی ڈرین کیمیکل جس کی فروخت اور استعمال کے لیے اجازت نامہ اور مقدار کے لیے کوٹہ مقرر ہے ، سے تجاوز کیا گیا تھا۔اس میں‌ایک مقدمہ لاہور کے نیوٹرو فارما اور دوسرامقدمہ اسلام آباد کے گینم فارما کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وزارت نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹے سے زیادہ ایفی ڈرین دی ہے.
    ان فارما کپمنیوں نے اس ایفی ڈرین کا غلط استعمال کیا اور اس میں سے کچھ ایفی ڈرین سمگلروں تک پہنچائی گئی

    یاد رہے کہ ان دونو ں فارما کپمنیوں کے خلاف لگائے الزامات عدالت نے مسترد کرتے ہوئےکہا تھا کہ پولیس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کرسکی .لہٰذا ان دونوں مقدمات میں نامزد کپمنیوں کے ذمہ داران کو بری کرنے کے احکاما دئیے گئے تھے .لیکن عدالتی فیصلوں کے باوجود اس کیس کے مرکزی کردار حنیف عباسی کی جان بخشی نہ ہوسکی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی دستاویزات میں‌یہ انکشاف ہوا ہے کہ حنیف عباسی کے ساتھ جن کپمنیوں‌کے افراد پر لگنے والے الزامات عدالت نے مسترد کردیئے تھے لیکن پھر حنیف عباسی کو کس نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے پر مجبور کیاگیا اور 2014 اور2015 میں‌عدالتی فیصلوں کو کیوں قبول نہ کیا گیا اور حنیف عباسی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا

  • کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق پر امریکن استانی کوہوئی سزا

    کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق پر امریکن استانی کوہوئی سزا

    امریکی ریاست ایری زونا کی ایک عدالت نے 28 سالہ امریکن استانی برٹنی زیمورا [Brittany Zamora] کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹنی زیمورا کو رواں سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ زیمورا نے اعتراف کیا کہ اس نے ایری زونا کے شہر Goodyear کے ایک پرائمری اسکول Las Brisas کے طالب علم کو اپنے جال میں پھنسایا کیوں کہ وہ اس عمر کے لڑکوں کی جانب میلان رکھتی ہیں۔شادی شدہ استانی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک 13 سالہ شاگرد کو منظّم طریقے سے جنسی طور پر برانگیختہ کیا اور اس سے 8 مرتبہ جسمانی تعلق بھی قائم کیا۔

    تیرہ سالہ لڑکا ان ہیجان انگیز جذبات کے خلاف مزاحمت نہ کر سکا اور زیمورا کی شیطانی خواہشات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اس کے بعد وہ منتظر رہنے لگا کہ کب اسے موقع ملے اور وہ پھر سے زیمورا کے پاس پہنچ جائے۔ اس غرض کے لیے اس نے اسکول سے چھٹی کرنا شروع کر دی اور گھر اور دوستوں سے بھی دور ہونے لگا۔ اس صورت حال نے شاگرد کے والد کو شک میں مبتلا کر دیا اور اس نے بچوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن کا سہارا لیا۔ اس طرح وہ زیمورا کی اپنے بیٹے کے ساتھ بات چیت اور ارسال کردہ تصاویر جاننے میں کامیاب ہو گیا۔

    زیمورا کے شوہر کو ان تمام باتوں کا علم ہوا تو اس نے شاگرد کے والد کے ساتھ سمجھوتا کرنے کی پوری کوشش کی تا کہ پولیس اور عدالت تک بات نہ پہنچے۔ تاہم شاگرد کے والد نے اس کو مسترد کر دیا اور پولیس کو سارے معاملے سے آگاہ کر دیا۔ ٹھوس شواہد سامنے آنے پر پولیس نے فوری طور پر زیمورا کو گرفتار کر لیا۔ اس پر کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور صریح جنسی پیغامات ارسال کرنے کے الزامات عائد کیے۔ اس کے علاوہ زیمورا کو اس کے کام سے بھی برخاست کر دیا گیا۔

  • ٹبہ نین وال میں بچے سے نامعلوم افراد کی زیادتی

    ٹبہ نین وال میں بچے سے نامعلوم افراد کی زیادتی

    کھڈیاں خاص ، قصور:-

    ڈھولن ہٹھاڑ کے نواحی گاؤں ٹبہ نین وال میں 10 سالہ بچے کو ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص سے 6 کلومیٹر دور واقع گاؤں ٹبہ نین وال کا رہائشی 10 سالہ بچہ بکریاں لے کر کھیتوں میں گیا تھا۔
    رات کو گھر واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کردی ۔ رات بھر تلاش کرنے کے بعد بچے کی تشدد زدہ لاش گنے کے کھیت سے برآمد کر لی گئی ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

  • بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر  حیران  ہوں جائیں

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر حیران ہوں جائیں

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا، سزا جان کر حیران بھی ہوں گے اور خوش بھی .

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشل مجسٹریٹ اکاش پرمار نے بھارتی گٹکا فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تینوں مجرمان کو اپنے علاقوں میں 10، 10 پودے لگانے اور ان کی ایک سال تک دیکھ بھال کرنے کی سزا سنائی۔تمام مجرمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پوری ایمانداری سے ایک سال تک لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں۔بعد ازاں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مجرمان نے عدالتی فیصلے کی حمایت کی اور وعدہ کیا کہ وہ فیصلے کے مطابق پودیں لگا کر پورے ایک سال تک ان کی دیکھ بھال کریں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان 7 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور ان کے تباہ کن اثرات سے ہر سال ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
    عالمی اقتصادی فورم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں درختوں کی کٹائی اور قدرتی آفات کے باعث جنگلات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

    گٹکا یا گٹکھا ایک قسم کا مصالحہ جس میں جوز جوتری، پستہ، کتھا، لونگ، الائچی اور چھالیہ وغیرہ ڈال کر بناتے ہیں اور بھوپال میں پان کی بجائے کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں سادہ وقتوں میں چھوٹے سے پیکٹوں میں پایا جانے والا مادہ ہے۔ گٹکھا میں جو سپاری استعمال ہوتی ہے وہ سی گریڈ یعنی سب سے ناقص قسم کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو اور کچھ کیمیائی مادے اور خوشبو ڈال کر اسے پاؤچ میں پیک کیا ہوتا ہے۔ تمباکو کے عادی لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں جو مواد استعمال ہوئی وہ کیا اور کس قسم کی ہے۔ ان کا مزا تو نیکوٹین اور کیمیائی مادے پورے کر دیتے ہیں

  • عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) خلیجی ریاست سلطنت آف عمان کے سیاحتی مقام جبل اخضر پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں چار افراد جان بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایک منی بس جبل اخضر پر اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ سیاحوں کو لیکر واپسی کے سفر پر تھی۔
    رائل عمان پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ تاہم ابھی تک جاں بحق اور زخمی افراد کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

  • کراچی، رینجرز کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی، رینجرز کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرز نے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں پانچ کلاشنکوف، 11 ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، نائن ایم ایم، ایم پی فائیو پستول، میگزینز ایمونیشن، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یو ایس بیز اور کیمرہ شامل ہے.

    انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسندھ رینجرز نے 14 ملزمان کی گرفتاری کی

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے گولیوں کی بڑی تعداد بھی قبضہ میں لے لی . ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے یہ کارروائی گرفتار ملزمان نوید اقبال، خرم ممتاز اور اقبال عرف جرمن کی نشاندہی پر کی ، ملزمان جوڑیا بازار کے تاجر کے قتل میں ملوث ہیں۔

  • چکوال :ناقص اور خطرناک مائنز بند کر دی گئیں

    چکوال :ناقص اور خطرناک مائنز بند کر دی گئیں

    ناقص اور خطر ناک اور ایسی مائنز جن میں حادثے رونما ہوتے ہیں ایسی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے یہ بات انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے کہا کہ جو مائنز خطر ناک حالت میں تھیں جن میں حفاظتی اقدامات مالکان نے نہ کیے تھے ان کو بند کیا جا رہا ہے جن میں اے مجید اینڈ کمپنی کی مائین فہد ٹنڈل علی اینڈ کمپنی کی ابدال مائیں ماڈرنگ انجینئرنگ کی مائن نمبر 7 کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک کوئلہ کی نکاسی بند رہے گی مائینگ ریسرچ اینڈ کمپنی بوچھال کلاں ماٹن ایریا کی مائین نمبر 6 کو مکمل سیل کر دیا ہے جس میں مالکان کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا ان کو سیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے آ گاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس سے مائنگ کے حادثات کی روک تھام میں واضح کمی کے قوی امکانات ہیں اور بہتری کی توقع ہے مختلف اوقات کار میں مختلف مقامات پر آ گاہی مہم کے لیکچرر دیئے جائیں گے تاکہ مزدوروں کے اندر شعور اجاگر کیا جا سکے اور وہ اپنی سیفٹی کے متعلق اپنا اچھا برا سوچ سکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔چکوال:ناقص اور خطر ناک اور ایسی مائنز جن میں حادثے رونما ہوتے ہیں ایسی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے یہ بات انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے کہا کہ جو مائنز خطر ناک حالت میں تھیں جن میں حفاظتی اقدامات مالکان نے نہ کیے تھے ان کو بند کیا جا رہا ہے جن میں اے مجید اینڈ کمپنی کی مائین فہد ٹنڈل علی اینڈ کمپنی کی ابدال مائیں ماڈرنگ انجینئرنگ کی مائن نمبر 7 کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک کوئلہ کی نکاسی بند رہے گی مائینگ ریسرچ اینڈ کمپنی بوچھال کلاں ماٹن ایریا کی مائین نمبر 6 کو مکمل سیل کر دیا ہے جس میں مالکان کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا ان کو سیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے آ گاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس سے مائنگ کے حادثات کی روک تھام میں واضح کمی کے قوی امکانات ہیں اور بہتری کی توقع ہے مختلف اوقات کار میں مختلف مقامات پر آ گاہی مہم کے لیکچرر دیئے جائیں گے تاکہ مزدوروں کے اندر شعور اجاگر کیا جا سکے اور وہ اپنی سیفٹی کے متعلق اپنا اچھا برا سوچ سکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔