قصور
کنگن پور کے نواحی گاؤں کوٹھہ کلاں کے رہائشی عثمان اور ساتھیوں نے رشتہ نہ ملنے پر مسمات زوہا نور کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
تفصیلات کے مطابق رات زوہا نور کے گھر میں گھس کر ملزم عثمان اور اس کے ساتھیوں نے خاتون کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا عثمان نے مقتولہ کو اپنے لئے رشتہ نا ملنے پر قتل کیا مقتولہ زوہا نور کی بتاریخ 6/7/19 کو شادی تھی مقتولہ کی والدہ شمشاد بی بی کی درخواست پر کنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی
پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے
Category: جرائم و حادثات

شادی سے 4 روز قبل خاتون قتل

منشیات فروشوں سے 29 کلو گرام چرس برآمد
قصور
منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر قصور پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 29 کلوگرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کرلی
تھانہ صدر پتوکی نے 2 خواتین سمیت 3 منشیات فروشوں سے 20 کلوگرام چرس تھانہ صدر پھول نگر نے ملزم قبال عرف بالی سے 5 کلو گرام چرس تھانہ کوٹ رادہاکشن نے 4 منشیات فروشوں سے اڑھائی کلو گرام چرس اور 40 لیٹر دیسی شراب جبکہ تھانہ سٹی پتوکی نے ملزم بلال سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کر لی
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئےشرقپور پولیس نے یہ کیا برآمد کر لیا؟
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ شرقپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی
ایس ایچ او سلیم نیازی کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امجد نامی شخص سے 1050 گرام منشیات برامد کرلی ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے

عزیز چھٹی شہید ہسپتال میں مریضہ کو لوٹ لیا گیا، ملزمان سی سی ٹی وی میں آ گئے
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) عزیزبھٹی شہید ہسپتال میں میڈیکل وارڈ زنانہ میں داخل مریضہ لالہ موسی کی رہائشی گلزار بی بی زوجہ احمد حسن کے نامعلوم افراد نے سونے کے کڑے اور بالیاں اتار لیں اور موقعہ پر فرار گئے سی سی کیمرہ میں نامعلوم ملزمان آگئے تھانہ پولیں سول لائن نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کرلی مریضہ کو بیہوشی کی حالت میں لوٹا گیا اہل خانہ نے اجتجاج شروع کر دیا۔

شاباش گجرات پولیس: 7 سالہ بچے کے قتل ایک ہفتے کے اندر گرفتار
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹبی سیکھواں کے سات سالہ زنیر کے قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار،سگی چچی نے ملازم کے ساتھ مل کر معصوم بچے کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ27.06.19کوتھانہ صدر گجرات کے موضع ٹبی سیکھواں میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا۔ بیرون ملک سعودی عرب مقیم محمد بشارت کے سات سالہ معصوم بچے کا دن دیہاڑے انتہائی سفاکی سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔اس دردناک واقعہ نے پورے علاقہ کو افسردہ کردیا اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تھانہ صدر گجرات پولیس نے مقتول کی والدہ شائستہ پروین کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا۔جس پر ڈی پی او گجرات نے سنگدل قاتلوں کی فوری گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی ریاض الحق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر بابر زمان کو خصوصی ٹاسک دیا اور ہدائیت دی کہ سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دلوائی جائے۔جو پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلاتے ہوئے وقوعہ کے اصل ملزمان کوچند یوم کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان میں منیر احمد ولد غلام محمد قوم مصلی سکنہ چک نمبر 8بھیرہ حال مقیم ٹبی سیکھواں اور مسماۃ عاصمہ زوجہ محمد آصف قوم جٹ سکنہ دیہہ شامل ہیں۔ ملزمہ عاصمہ نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کی مدعیہ کے ساتھ ناچاقی تھی جس کی بنا پر اس نے مدعیہ کو سبق سکھانے کیلئے معصوم بچے کو قتل کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ بنایا۔جس میں اس کا ملازم منیر احمد بھی شامل تھان۔دونوں نے مل کر درانتی سے معصوم زنیر کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

سرگودہا نوری گیٹ بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے پر رونق بازار نوری گیٹ پہ بجلی کا ٹرانسفرمر پھٹنے سے قریبی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گئے جس سے آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق آگ نے قریبی کھڑے چنگ چی رکشوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 6 چنگ چی رکشے جل کر خاکستر ہو گئے اور قریبی کھڑے 3 موٹر سائیکل بھی جل گئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،محکمہ انہار کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشیداورسید امان انورقدوائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرنے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤپر گہری نظر رکھیں۔اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادیوں کوقبل ازوقت محفوظ مقامات پرمنتقل کرکے ان کی ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوں نے تریموں ہیڈ پر پانی کے اخراج کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کنٹرول انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں۔انہوں نے ممکنہ سیلاب سے قبل،دوران سیلاب اور بعداز سیلاب کی تمام تر تیاریوں وانتظامی امور کو کماحقہ پورا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے قیام کامعیاراعلیٰ ہونا چاہیے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کے انتظامات کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے شہری علاقوں میں واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز،ٹاؤن کمیٹیز کے افسران اپنی تیاریوں کو جامع اور ان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج اور شاہرات کو کلیئر کرکے شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ طوفان بادوباراں کے دوران گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماحول خوشگوار رہے۔انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈی واٹرنگ سیٹس،کشتیوں،جنریٹرز،ڈوزرز،کرینز اوردیگر مشینری کو چالو حالت میں چوکس رکھنے اور انہیں سیلابی خطرہ کے مقام پر متعین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122سمیت ایمرجنسی سروسز کے لئے ادارے امدادی کارروائیوں میں مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈویژن،ضلع،تحصیل،محکمہ انہار،واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی فعال رہنے چاہیں۔
فیصل آباد میں موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق
فیصل آباد: ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ مسافر وین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں۔

جواں سالہ لڑکی اغواء
قصور
4 یوم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا
تفصیلات کے مطابق اشرف مسیح محلہ چونیاں گیٹ کھڈیاں خاص کے رہائشی کی جواں سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جسے آج اغواء ہوئے 5 دن ہو چکے ہیں مگر تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا
لڑکی کے والد اشرف مسیح نے اپنی بیٹی کے اغواء کی تحریری درخواست تھانہ کهڈیاں میں دے دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہےقتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا لاش کے ہمراہ مظاہرہ
مظفرگڑھ میں قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا لاش رکھ کر میانوالی روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج،احتجاج کے باعث کئی گھنٹے سے ٹریفک بلاک رہی۔بستی تلکوٹ کے رہائشیوں نے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کی لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میانوالی روڈ بلاک کردیا جس کے باعث اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے پولیس پر الزام عائدکیا کہ تھانہ سٹی پولیس قتل کے ملزمان سے ساز باز کر کے انہیں گرفتار نہیں کررہی جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں ایک ملزم کے خلاف تو قتل کی دفعات سرے سے درج ہی نہیں کی گئیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز اوباشوں کرم شاہ اور قمر نے بہن کے ساتھ چھیڑخانی سے منع کرنے پر طیش میں آکردوبھائیوں زوار اور فضل پر چھریوں سے حملہ کردیا تھا جس کے سبب زوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فضل زخمی ہوگیا تھا۔ مظاہرین کا کہناہے کہ جب تک ملزمان کو گرفتار اور ان کے خلاف درست ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا تاہم بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔









