Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • دوران ڈکیتی  شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار

    دوران ڈکیتی شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، موٹروے کے قریب سڑک پر دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے. خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ موٹر وے کے قریب ساندل بار میں 2 روز قبل پیش آیا، جس کا مقدمہ3 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ہمیں چنن کے قریب روکا اور مجھے درخت کے ساتھ باندھ کربیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک کرا لیا گیا ہے، 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی نشاندہی بھی کی ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر نے علی شیر نامی ملزم کو نامزدکیا ہے،خاتون کے شوہر کے مطابق 2 ڈاکوؤں کے فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

  • ننکانہ : عیدالفطر کے لیے ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی پلان جاری

    ننکانہ : عیدالفطر کے لیے ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی پلان جاری

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز): پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب نے عیدالفطر کے لیے ایمرجنسی کور پلان مرتب کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد سعید اور میڈیا کوآرڈینیٹر علی اکبر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں عیدالفطر کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ایمرجنسی ریسکیو پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ آپریشنل اسٹاف اور آفیسرز کی چھٹیاں محدود کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کا عملہ معمول کے حادثات اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ساتھ نماز عیدالفطر کے موقع پر تمام جامع مساجد میں ریسکیو کور فراہم کرے گا۔

    اہم مقامات پر موٹر بائیک سروس، ایمبولینس اور فائر وہیکلز کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔ مزید برآں، عیدالفطر کے موقع پر محفوظ حد رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • اوکاڑہ: تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی، دیپالپور روڈ سے عارضی تجاوزات ختم

    اوکاڑہ: تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی، دیپالپور روڈ سے عارضی تجاوزات ختم

    اوکاڑہ (نامہ ملک ظفر) ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے ضلع کونسل کے افسران کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی۔ انہوں نے ضلع کونسل کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ کی اور دیپالپور روڈ سے اپنی نگرانی میں عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

    اس موقع پر ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ حکومت پنجاب کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    اس لیے تجاوزات کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تجاوزات کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔

  • اوچ شریف: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق

    اوچ شریف: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف چوک بھٹہ روڈ پر حسن دریا دربار کے قریب ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ اس افسوسناک واقعے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصر اللہ اور محمد فہد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق جلال پور پیر والا سے تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ تیز رفتار ٹرک کے کراسنگ کے دوران پیش آیا۔

    حادثے کا شکار ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ٹرک کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے، تاہم ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس فرار ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔

  • گوجرہ: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، قتل کا شبہ

    گوجرہ: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، قتل کا شبہ

    گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 98 ج ب کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کو اطلاع چک نمبر 99 ج ب کے رہائشی کامران رسول نے دی، جس نے بتایا کہ سیر کے دوران اس نے نہر کے موگے میں ایک لاش پھنسی ہوئی دیکھی۔

    کامران رسول کے مطابق لاش کی حالت سے شبہ ہوتا ہے کہ اسے قتل کرکے نہر میں پھینکا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ریسکیو 1122 کے ذریعے لاش کو گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس مقتول کی شناخت اور ورثاء کی تلاش میں مصروف ہے۔

  • لاہور:  خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    لاہورپولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے لاہورمیں ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو گرفتار کر لیا چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کر عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے، ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

    علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کردیا گیا پیدل اور سائیکل پر گشت کرتے اسکواڈ نے مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا ۔

    ہرسال عید کے آخری عشرے میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں ، ان کو روکنےکے لیےاس مرتبہ پولیس نے شہرکے 65 تجار تی مراکز کے بازاروں میں فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ تشکیل دیئے ہیں، جو پیدل اور سائیکلوں پر پٹرولنگ کررہے ہیں، اسکواڈ میں شامل پو لیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اورشاپنگ کے لیے آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کا کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نہ تو کوئی خواتین کو ہراساں کرے گا اور نہ واردات کرنے کی کوشش کرے گا دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کی تعیناتی سے انہیں تحٖفظ کا احساس ہوا ہے-

  • سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    لاہور،بادامی باغ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات برآمد کرلیے ہیں۔ اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو سرکاری دواخانے سے ادوایات چوری کر کے انہیں بازاروں میں فروخت کر رہے تھے۔ ان ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان کا سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہے۔ دیگر ملزمان میں بابر، باقر اور عمران شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری لیبل اتار کر ادوایات کو مارکیٹوں میں بیچتے تھے اور ایک منظم گروہ کی شکل میں سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں دوسرے اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 16 کاٹن برآمد ہوئے ہیں، جن میں مختلف قسم کی ادویات اور میڈیکل آلات تھے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ میو ہسپتال سے میڈیسن چوری کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔

    ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق عوام الناس کے علاج معالجہ کے لیے آئی سرکاری ادویات پر شب خون مارنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ایس ایچ او بادامی باغ اور سب انسپکٹر عدنان گجر سمیت ٹیم کی بروقت کارروائی کو شاباش دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • قصور:ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

    قصور:ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو) ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن اور 7 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

    گرفتار پولیس اہلکار عاشق جٹ سکنہ شیخ سعد کالو والا کا رہائشی ہے۔ تفتیش کے مطابق، وہ ڈرون کے ذریعے سرحدی دیہات سے ہیروئن سمگل کرتا تھا۔ گزشتہ روز ڈرون کھیتوں میں گرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک محنت کش کو زخمی کرنے پر اس کا جرم بے نقاب ہوا۔

    ملزم کے خلاف امتناع منشیات اور 155C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے بیان دیا کہ پولیس اہلکار کو ریگولر انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا، اور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں جیتنے والوں سے بیوی کا ریپ کروا دیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ضلع وہاڑی کے علاقے ساہوکا تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں جواری نے ہارنے کے بعد جیتنے والوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروایا، مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص اس دوران ویڈیو بھی بناتا رہا اور اس نے خاتون کو اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم اپنے دوستوں سے شرط ہارنے پر انہیں اپنے گھر لے آیا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی نازیبا ویڈیو بنائی.

    دسری جانب خاتون کے والد کی شکایت پر ساہوکا پولیس نے اس کے شوہر سمیت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایف آئی آر میں جوئے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم متاثرہ خاتون اور اس کے والد نے اس واقعے کی بنیادی وجہ جوئے کو ہی قرار دیا۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

  • جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    جھوٹا نکاح کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔

    پولیس کے مطابق 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا رہا۔

    لڑکی کے والد کے مطابق 3ماہ تک ملزمان کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی بھاگ کر سلا نوالی ویگن اڈے پر پہنچی۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کامران اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم