Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • حافظ آباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ریڈ، افسر رشوت لیتے گرفتار

    حافظ آباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ریڈ، افسر رشوت لیتے گرفتار

    حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ریڈ، افسر رشوت لیتے گرفتار

    حافظ آباد میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (لیبر ڈپارٹمنٹ) کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ افسر بھٹہ خشت کے منشی سے بھاری رشوت وصول کر رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق، ضلع حافظ آباد میں کرپشن عروج پر ہے، جہاں مزدوروں کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین سرکاری تنخواہیں لینے کے باوجود بھاری رشوت کے عوض فیکٹری، کارخانہ اور دکان مالکان کو غیر قانونی فائدے پہنچانے میں مصروف ہیں۔

    گرفتار افسر کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ اینٹی کرپشن حکام نے کرپٹ عناصر کے خلاف مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:پل غازی گھاٹ پرخوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

    ڈیرہ غازیخان:پل غازی گھاٹ پرخوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )پل غازی گھاٹ پرخوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

    پل غازی گھاٹ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق، ایک تیز رفتار ٹرک جو ڈیرہ غازی خان کی سمت جا رہا تھا، مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار افراد ٹرک کے نیچے آ کر کچلے گئے۔

    ریسکیو ٹیم کے مطابق، دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مزید افراد ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ شدید زخمی شخص کو ٹراما سینٹر ڈیرہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قاسم، حاجی محمد، اعظم اور احمد راجو کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ زخمی شخص کی شناخت ظفر کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام متاثرین کا تعلق سرور والی کے رہائشی تھے اور ان کا تعلق سیکر برادری سے بتایا گیاہے۔

    حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

  • گوجرانوالہ: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گوجرانوالہ اور سمبڑیال میں چھاپوں کے دوران سرفراز احمد عرف صفدر، عبد الرحمان، آصف حسین اور محمد افتخار کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ 43 ہزار روپے بٹورے۔

    حکام کے مطابق، سرفراز اور عبد الرحمان شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث تھے اور اس مقصد کے لیے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، تاہم شہریوں نے انکار کر دیا اور واپس آگئے۔

    گرفتار ملزم محمد افتخار سال 2016 سے اشتہاری تھا، جس نے دبئی، امریکا اور کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 43 لاکھ 69 ہزار روپے ہتھیائے۔ اسی طرح، آصف حسین نے شہری کو دبئی بھیجنے کے لیے 7 لاکھ روپے وصول کیے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • قصور:چونیاں میں5 دن سے دو بہنیں غائب،اغوا یا کچھ اور؟پولیس بے بس

    قصور:چونیاں میں5 دن سے دو بہنیں غائب،اغوا یا کچھ اور؟پولیس بے بس

    قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)چونیاں میں پانچ دن سے دو بہنیں غائب،اغوا یا کچھ اور؟پولیس بے بس

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصورکی تحصیل چونیاں کے محلہ حاجی لکھے خاں کے رہائشی پذیر سنہار عرف شاہ نواز کی جواں سالہ 2 بیٹیاں 18 سالہ ناہید بی بی اور 16 سالہ پارس بی بی 5 روز قبل گھر سے نکلیں مگر واپس نہ آئیں ۔ والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت ہر ممکن جگہ تلاش کی، لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

    مقامی پولیس بھی پانچ روز کی کوششوں کے باوجود لڑکیوں کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ جواں سالہ بیٹیوں کی عدم بازیابی پر والدین شدید پریشانی اور غم میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹیوں کے اغوا کے بعد قتل کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    غم سے نڈھال والدین نے روتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے فوری اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ پولیس جلد از جلد ان کی بیٹیوں کو بازیاب کرائے۔

    اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہواہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو جلد از جلد لڑکیوں کو بازیاب کرانا چاہیے۔

  • ماریہ قتل کیس، والد اور بھائی کو سزائے موت کی سزا

    ماریہ قتل کیس، والد اور بھائی کو سزائے موت کی سزا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا، جس میں مقتولہ کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    عدالت نے اس کیس میں شامل دو دیگر ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ مقتولہ کے دوسرے بھائی کو، جس نے قتل کے دوران ویڈیو بنائی تھی، عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ اس کے علاوہ ماریہ کی بھابھی، جو قتل کے وقت کمرے میں موجود تھی، کو بھی عدالت نے بے گناہ قرار دیا اور رہا کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 17 اور 18 مارچ 2024ء کی درمیانی شب پیش آیا تھا، جب 22 سالہ ماریہ کو اس کے بھائی نے والد کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تحقیقات کے مطابق، قتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے، تاہم شواہد کی روشنی میں عدالت نے دو افراد کو سزائے موت جبکہ دو کو بری کر دیا۔

    یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور افسوسناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں گھر کے افراد ہی ایک لڑکی کی جان لے لیتے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔عدالتی فیصلے پر مقتولہ کے اہلِ خانہ اور عوام کے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد نے اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا، جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید تحقیقات ہونی چاہیے تھیں۔

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گروہ میں دو مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔ ان ملزمان نے ایک شہری کو بینک سے نکلتے ہوئے روکا اور اس سے کرنسی ایکسچینج دفتر کا پتہ پوچھا۔ بات چیت کے دوران ملزمان نے پاکستانی کرنسی دیکھنے کی فرمائش کی۔ جیسے ہی شہری نے اپنی رقم نکالی، ملزمان رقم چھین کر فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ سیف سٹی آفیسرز نے کیمروں کے ذریعے ملزمان کو ٹریک کیا اور حاصل شدہ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا حادثے کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اجنبی افراد کی کسی بھی غیر معمولی درخواست پر محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک شخص سے فاصلہ رکھیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور مزید وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

  • تونسہ:جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک ہلاک، باقی فرار

    تونسہ:جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک ہلاک، باقی فرار

    تونسہ (باغی ٹی وی) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم پولیس کی مستعدی اور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد پسپا ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جھنگی میں پیش آیا، جہاں 20 سے 25 دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں نے جدید خودکار ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ یہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا تاکہ پولیس کو حیرت میں ڈال کر بھاری نقصان پہنچایا جا سکے۔

    چیک پوسٹ پر موجود پنجاب پولیس کے مستعد اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگا کر ان پر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

    پولیس کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ باقی دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کسی بھی اہلکار کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔

    یہ حملہ رواں ماہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کا آٹھواں حملہ تھا۔ جھنگی پولیس چیک پوسٹ کو پہلے ہی پنجاب حکومت کی جانب سے مزید محفوظ بنایا جا چکا تھا، جہاں اضافی نفری، جدید آلات اور ہتھیار فراہم کیے گئے تھے۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی موقع پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • تنگوانی : گاؤں سلیم خان کھوسو میں ڈاکوؤں کا وحشیانہ حملہ، علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا

    تنگوانی : گاؤں سلیم خان کھوسو میں ڈاکوؤں کا وحشیانہ حملہ، علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں سلیم خان کھوسومیں ڈاکوؤں نے خوفناک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ تنگوانی کی حدود میں واقع اس گاؤں پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ ڈاکوؤں نے دکانوں، آٹا چکی اور سولر سسٹم کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

    علاقے کے مکینوں کے مطابق تنگوانی اور اس کے گردونواح میں ڈاکوؤں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور دیہاتوں پر حملے، اغوا اور سڑکوں پر ڈکیتیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان واقعات نے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ضلع کشمور کی پولیس اور رینجرز ان واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہیں اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے منتخب نمائندوں اور اعلیٰ حکام کی عدم توجہی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    اس حملے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد بازار اور سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خوف کے سائے میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

    علاقے کے مکینوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

    نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

    لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ جمعہ کی رات 10 بجے اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو ایڈوانس علاج کے لیے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 4 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا بقیہ 4 زخمیوں کی حالت تاحال غیر واضح ہے۔

    جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    پولیس کے مطابق زخمیوں کی عمریں 16 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔ جائے وقوعہ سے ہینڈ گن کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    نیو میکسیکو کی گورنر میشل لوہان گریشام نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی وسائل کو بروئے کار لا کر تحقیقات میں تعاون فراہم کریں گی جبکہ لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    لاس کروسیس امریکہ،میکسیکو بارڈر کے قریب واقع ہے اور ایلبو، ٹیکساس سے 41 میل شمال میں واقع ہے، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔

  • جنوبی وزیرستان:رستم بازار  میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نور نامی شخص کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے،واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے