Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ہیڈ قادر آباد کے قریب چاول سے بھرا ٹرک نہر میں الٹ گیا، مقامی افراد چاول کی بوریاں لے اُڑے

    ہیڈ قادر آباد کے قریب چاول سے بھرا ٹرک نہر میں الٹ گیا، مقامی افراد چاول کی بوریاں لے اُڑے

    حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) ہیڈ قادر آباد کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جلالپور بھٹیاں سے گوجرانوالہ جانے والا چاول سے بھرا ایک ٹرک نکی چھٹہ پل پر بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ حادثے کے فوری بعد، ٹرک کو نکالنے کی کوشش کی گئی اور رات کی تاریکی میں جتنی چاول کی بوریاں بچائی جا سکتی تھیں، نکال لی گئیں۔

    تاہم، صبح ہوتے ہی مقامی افراد نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہر میں موجود باقی چاول کی بوریوں پر دھاوا بول دیا۔ نہر میں گری ہوئی چاول کی بوریوں کو نکال کر لے جانے لگے۔ کچھ لوگ رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر بوریاں لے جاتے نظر آئے، جبکہ کئی افراد نے سر پر رکھ کر چاول اٹھائے اور چلتے بنے۔ اطلاعات کے مطابق، تقریباً 100 کے قریب چاول کی بوریاں لوٹ لی گئیں۔

    یہ واقعہ معاشرتی بے حسی کو بے نقاب کرتا ہے کہ کس طرح لوگ موقع پرستی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ رمضان المبارک، جو صبر، ایثار اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے، اس مقدس مہینے میں بھی بعض افراد نے چاول کو مالِ مفت سمجھ کر لوٹ لیا۔ روزے دار ہونے کے باوجود، لوگوں نے کسی اخلاقی یا مذہبی تقاضے کی پرواہ کیے بغیر چاول کی بوریوں پر ہاتھ صاف کر دیا۔

    یہ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔ مقامی افراد اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور معاشرتی بے حسی کے اس رویے کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کی لوٹ مار کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

  • پنڈی بھٹیاں: چوری کی بڑی واردات، چور  5 ٹرانسفارمر لے اڑے

    پنڈی بھٹیاں: چوری کی بڑی واردات، چور 5 ٹرانسفارمر لے اڑے

    حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ)تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے، جس میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں پانچ ٹرانسفارمرز چوری کر کے فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ نواحی علاقوں شوری مانیکی اور میاں راجہ میں پیش آیا، جہاں مقامی زمیندار اور رہائشی صبح بیدار ہوئے تو اپنے علاقوں کو بجلی سے محروم پایا۔

    ذرائع کے مطابق، چوروں نے منظم طریقے سے واردات انجام دی اور بغیر کسی رکاوٹ کے قیمتی ٹرانسفارمرز اتار کر لے گئے۔ اس چوری کے باعث علاقے میں شدید پریشانی پائی جا رہی ہے، اور زمینداروں کو فصلوں کی آبپاشی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ چوروں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

  • بیوی سے ناجائز تعلقات،شوہر نے کرایہ دار کو زندہ دفن کر دیا

    بیوی سے ناجائز تعلقات،شوہر نے کرایہ دار کو زندہ دفن کر دیا

    بھارتی ریاست ہریانہ ایک دل دہلا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے، ہریانہ کے روہتک میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے کرائے دار کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا پتہ چلنے پر اسے اغوا کر کے زندہ دفن کر دیا۔ پولیس کے مطابق، یہ قتل دسمبر 2023 میں ہوا تھا، لیکن مقتول کی لاش تین ماہ بعد، پیر کے روز برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق، ہردیپ نامی شخص کو معلوم ہوا کہ اس کے گھر میں کرائے پر رہنے والا یوگا ٹیچر جگدیپ، جو بابا مست ناتھ یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا، اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر چکا ہے۔ اس انکشاف کے بعد، ہردیپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ بنایا۔ اس نے چرخھی دادری کے پانتواس گاؤں میں سات فٹ گہرا گڑھا کھدوایا، 24 دسمبر کو، ہردیپ اور اس کے ساتھیوں نے جگدیپ کو اغوا کر لیا جب وہ کام سے واپس آ رہا تھا۔ انہوں نے اس کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں، اسے چرخھی دادری لے جا کر اس کے منہ پر ٹیپ لگا دی تاکہ وہ شور نہ مچا سکے اور پھر اسے گڑھے میں پھینک کر مٹی سے زندہ دفن کر دیا۔

    جگدیپ کی گمشدگی کی رپورٹ 3 جنوری کو شواجی کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی، مگر پولیس کو کوئی خاص سراغ نہ ملا۔ بعد میں، جب پولیس نے جگدیپ کے کال ریکارڈز کا تجزیہ کیا تو ہردیپ اور اس کے ایک ساتھی دھرام پال پر شک ہوا۔عدالت سے تحویل میں لینے کے بعد، دورانِ تفتیش ہردیپ اور دھرام پال نے جرم کا اعتراف کیا اور قتل کی مکمل تفصیلات بتائیں۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے 24 مارچ کو لاش برآمد کی،جرم کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انچارج کلدیپ سنگھ نے کہا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

  • گوجرہ:موٹروے ایم فور پر المناک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

    گوجرہ:موٹروے ایم فور پر المناک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

    گوجرہ(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ ) موٹروے ایم فور پر انٹرچینج کے قریب ایک المناک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چھ افراد پر مشتمل ایک اے پی وی وین، جس کا نمبر LEF 8831 تھا، ملتان سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق، گوجرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب پہنچتے ہی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔ اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، زخمیوں کی شناخت رحمان (عمر 28 سال، چک 80 ج ب، فیصل آباد)، ذوالفقار علی (عمر 64 سال، فیصل آباد)، ثمر عباس (چک 337 ج ب)، اور شعیب حمید (نڑ والا بنگلہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کے نتیجے میں زخمیوں کو گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • سیالکوٹ: جسم فروشی کا اڈہ پکڑا گیا، 9 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ: جسم فروشی کا اڈہ پکڑا گیا، 9 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو ) سیالکوٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 9 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، تھانہ صدر پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ندیم احمد موضع ایمن آباد روڈ، دوبرجی ملیاں میں ایک مکان میں موجود ہے۔

    پولیس ٹیم نے جب چھاپہ مارا تو خاتون امبر نے شور مچا کر ملزم ندیم احمد کو فرار کرا دیا۔ تاہم، پولیس نے مکان کے مختلف کمروں کی تلاشی لی تو قابل اعتراض حالت میں 9 خواتین اور 3 مرد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مسکان، تانیہ، صائمہ، کنزہ، کرن، رحیم، عادل، زویہ، علیزہ، علی حسن اور امبر شامل ہیں۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فحاشی کے اڈے کو چلانے والی ملزمہ امبر نے بتایا کہ وہ اجرت دے کر خواتین کو جسم فروشی کے لیے پیش کرتی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق، جسم فروشی جیسے حرام اور غلیظ دھندے میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • گھوٹکی: سی پیک سے تاریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

    گھوٹکی: سی پیک سے تاریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر گھوٹکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ تنگ کر دیا۔ گزشتہ رات تھانہ بی سیکشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی پیک سے تاریں چوری کرنے والے ایک ملزم کو چوری شدہ تاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

    ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن محمد قابل بھیو کو دوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان سی پیک کی تاریں چوری کر کے لے جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بی سیکشن محمد قابل بھیو نے بھاری نفری کے ساتھ فوری طور پر گھوٹکی کندہ کوٹ روڈ پر کارروائی کی۔ پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ تنگ کر دیا اور ایک ملزم محمد بچل ولد گل حسن چانڈیو کو چوری شدہ تاروں، ایک موٹر سائیکل اور ایک تار کٹر سمیت گرفتار کر لیا۔

    ملزم کے تین ساتھی شھمور علی کلھوڑو، اسد علی کلھوڑو اور دلبر چانڈیو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس نے برآمد تاروں، موٹر سائیکل اور تار کٹر کو تھانہ بی سیکشن منتقل کر دیا۔ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 20/2025 دفعہ 379، 411، 324 اور 353 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے فوری کارروائی کرنے پر پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام دیا۔

  • لاہور پولیس کی کاروائی،خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور پولیس کی کاروائی،خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    خواتین پر تشدد کے واقعات کا سدباب کرتے ہوئے پولیس نے ایک اور فوری کارروائی کی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے ایک خاتون پر تشدد کرنےوالے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

    15 کی کال پر پولیس نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم خاور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ویڈیو میں ملزم کو خاتون پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شہر بانو نقوی نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "خواتین پر اٹھنے والا ہر ہاتھ ہتھکڑیوں میں پہنے گا، اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔”

    ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے ایس پی کینٹ کی چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور ان کی ٹیم کی تعریف کی، جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔یہ کارروائی ایک اور اہم پیغام دیتی ہے کہ پولیس کسی بھی قسم کے تشدد یا زیادتی کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے گی، اور متاثرہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

  • غلط انجکشن سے لڑکی کی موت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی سمیت گرفتار

    غلط انجکشن سے لڑکی کی موت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی سمیت گرفتار

    کراچی کے علاقے ملیر سٹی بچل گوٹھ کھوکھراپار چمن کالونی میں غلط انجیکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی نصرت بی بی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر، اس کے داماد اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد واحد بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل بالسبب اور غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔والد کے بیان کے مطابق ان کی بیٹی طبیعت خراب ہونے پر والدہ کے ہمراہ ڈاکٹر رشید کے کلینک گئی، جہاں غلط انجیکشن لگنے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔جب والد کلینک پہنچے تو بیٹی کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جبکہ ڈاکٹر رشید، اس کا داماد اور بیٹی موقع پر موجود تھے۔

    دوا لانے کے بعد والد کو معلوم ہوا کہ بیٹی انتقال کرچکی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر رشید کا داماد امجد اور بیٹی کلینک میں بطور اسٹاف کام کرتے تھے۔ حکام نے تفتیش شروع کردی ہے اور ڈاکٹر سمیت کلینک اسٹاف کی اسناد بھی چیک کی جا رہی ہیں۔

    کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

    کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

    ایم کیو ایم انصاف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق

  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود جاں بحق

    کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود جاں بحق

    کراچی(باغی ٹی وی) واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود جاں بحق

    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ملیر ہالٹ کے قریب پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون حاملہ تھی، جو زخمی حالت میں بچے کو جنم دینے کے فوراً بعد چل بسی جبکہ نومولود بھی جانبر نہ ہو سکا۔

    پولیس نے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب سے آرہا تھا اور ملیر ہالٹ پل کے نیچے تیزی سے شارع فیصل کی طرف بڑھا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی حادثے کا شکار ہو گئے۔

  • میرپور ماتھیلو: پولیس کی  کارروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو: پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزم گرفتار

    میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

    تھانہ میرپور ماتھیلو کےایس ایچ او لیاقت علی لاشاری اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر سومرا کالونی کے قریب ریلوے لائن کی طرف جانے والے راستے سے ایک منشیات فروش چاکر ولد عبدالعزیز بوزدار کو 670 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے اس کے خلاف کرائم نمبر 67/2025، دفعہ (Sr 3 b 9 (i (Amendment) 2022 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    تھانہ کھمبڑا کےایس ایچ او ظفر اللہ چنڑ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نزد رینی کینال پل سے روپوش ملزم سعید احمد ولد محمد سچل چانڈیو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ کھمبڑا میں درج کرائم نمبر 28/2024، دفعہ 337f(iii) ت پ کے کیس میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس پارٹی کی کامیاب کارروائیوں پر ٹیم کو شاباش دی۔