Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • غیر قانونی پیٹرول فروخت مراکز اور ڈبہ اسٹیشن کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور سول.ڈیفنس کے ضلعی آفیسر ذوالفقار اعوان نے چھاپہ مار کر 10 ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے

    ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے .

    یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشن پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں.

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.

  • بس اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین خوفناک تصادم،5افراد جاں بحق،2زخمی

    مظفر گڑھ میں میں بس اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کے خلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے احتجاج شروع کردیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید کے قریب بس اور موٹر سائیکل رکشے میں تصادم ہوگیا،ریسکیو کیمطابق حادثے میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو کیمطابق حادثہ کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.مرنے والے افراد میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے.ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.دوسری جانب واقعے کیخلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کا میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے.

  • اسلام آباد پولیس نے حادثے میں جان لینے والے ملزم کو بھگا دیا، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے حادثے میں جان لینے والے ملزم کو بھگا دیا، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک نہیں بلکہ دو قانون ، امیر زادے نے موٹر سائیکل سوار کو کچلا تو پولیس نے گرفتار ملزم کو بھگا دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے وفاقی دارالحکومت کی پولیس انکاری ہے .

    باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ ایف سکس سپر مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار کی لینڈ کروزر کی ٹکر سے موت ہوئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے عوام کی مدد سے گرفتار کو ملزم کو بھگا دیا، اور تھانہ کوہسار کی پولیس نے معاملہ کوختم کروانے کے لئے مدعی پر دباو ڈالا تاہم بعد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،.

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لینڈ کروزر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کے بھائی نے پولیس کو درخواست دی ،طارق غفور قریشی ولد عبدالغفور سکنہ راولپنڈی نے ایس ایچ اور تھانہ کوہساراسلام آباد کو کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ "میر ابھائی مسمی ناصر غفور ولد عبدالغفور جو کہ کنگز لے‌آرکیڈ کمپن کے دفتر ایف سکس نز شیل پٹرول پمپ مٰں بطور ایڈمن آفسیر کام کرتا تھا بذریعہ اطلاع معلوم ہوا کہ میرا بھائی مورخہ 21 جون کو سوا تین بجے اپنے دفتر سے نکلا اور سامنے والے یوٹرن پر موٹر سائیکل نمبر آر آءی کے 2645 ہنڈر سی‌ڈی ستر پر سوار تھا اچانک دوسری طرف سے نہایت تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے لینڈ کروذر نمبر اے جی ڈبلیو 984 رنگ سفید آئی اور جس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری اور گھسیٹتے ہوئے دوسری طرف لے گئی جس سے میرا بھائی شدید زخمی اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،اسی اثنا میں موقع پر چند لوگ اکٹھے ہوئے اور ڈرائیور اور گاڑی کو موقع پر روک دیا، میرے بھائی کے دفتر کے لوگ بھی موقع پر پہنچے ، ڈرائیور نے اپنا نام عباس بتایا ، پولیس بھی موقع پر پہنچی اور گاڑی اور ڈرائیور کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا یہ حادثہ لینڈ کروزر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور میرے بھائی کی موت ہوئی، ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ”

    باغی ٹی وی نے جب متوفی کے بھائی طار ق غفور سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے. وہ اسوقت بھائی کی میت کو غسل دینے میں مصروف تھے اس لیے انہوں نے باغی ٹی وی سے انتہائی مختصر گفتگو کی ہے .

  • باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    صوبائی دارلحکومت لاہور میں پارک میں کھیلنے والی بچی درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی، پارک میں موجود دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچائی

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے معرور پارک باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، درخت گرنے کے باعث موقع پر موجود دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچائی، نیو چوبرجی کی رہائشی پانچ سالہ حمنا اپنے والدین کے ہمراہ پار ک گئی تھی اور اچانک درخت گرنے کے باعث جاں بحق ہو گئی .

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    واضح رہے کہ باغ جناح لاہورمیں ایک تاریخی باغ ہے۔ یہ اس سے پہلے لارنس گارڈن یا لارنس باغ کہلایا کرتا تھا۔ جناح باغ جو 141 ایکڑ کے رقبے پر قائم ہے اس سے پہلے لاہور کے چڑیا گھر میں شامل تھا۔ اب یہاں صرف نباتاتی وسائل ہی دستیاب ہیں۔ یہ پاکستان کے چند انتہائی اہم اور خوبصورت ترین نباتاتی باغات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس باغ میں تقریباً 150 مختلف اقسام کے درخت، 140 اقسام کی جھاڑیاں، 50 قسم کی بیلیں، 30 قسموں کے یک سمتی درخت اور 100 مختلف قسم کے سرسبز پودوں کی اقسام ہیں۔

    باغ جناح کی دیکھ بھال کے لئے عملہ بھی موجود ہے لیکن درختوں کے حوالہ سے کبھی کسی نے غور نہیں کیا کہ کونسے درخت کی حالت خطرناک ہے یہ کسی آندھی ،طوفان میں گر سکتا ہے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے ایسے درخت کو کاٹ دیا جائے، پانچ سالہ حمنا کے درخت گرنے سے موت کا ذمہ دار کون ہے؟

  • کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے .پولیس نے بچی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاون میں کمسن گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کلا نشانہ بنایا گیا ہے، پندرہ سو روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والی کمسن ملازمہ کو مالکن نے شدید تشدد کا نشانہ بننایا، بچی کو دو ماہ قبل والدین ملنے کے لئے آئے تو مالکن نے بہانہ بنا کر نہیں ملنے دیا، گزشتہ روز جب والدین اپنی بیٹی کو ملنے آئے تو اس کی حالت خراب دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی، تھانہ ستو کتلہ پولیس نے بچی کو گھر سے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ملازمہ کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور اس کی عمر دس برس ہے. والدین نے بچی پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ چائلڈ ایکٹ کے تحت کمسن بچوں سے کام کروانا قانونی طور پر جرم ہے .اس کے باوجود پاکستان میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بچے کام کر رہے ہوتے ہیں، والدین غربت کے باعث کمسن بچوں کو کام پر بھیجنے پر مجبور ہیں،یہ پہلا واقعہ نہیں ماضٰ میں کمسن ملازمین پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں ، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 11 کے تحت چودہ سال سے کم عمر بچے کو کسی کارخانے یا کان یا دیگر پرخطر بھی جگہ ملازمت میں نہیں رکھا جائے گا۔

  • لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لاہور میں ایک خاتون کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک خاتون کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ہے جس کو قتل کرنے کے بعد نعش ملزمان نے ایک کار میں اس کے گھر پہنچائی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے گیٹ پھلانگ کر اندر سے گیٹ کھولا اور کار اندر لے کر آئے جس میں نعش تھی،

    خاتون کا تعلق سیاسی فیملی سے بتایا جا رہا ہے، خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کی نعش کو کار میں گھر چھوڑا گیا ہے. کار کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، خاتون کے بارے میں مزید معلومات ابھی تک دستیاب نہیں.

    ابتدائی خبر ہے. مزید تفصیلات ملنے کے بعد خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا

  • سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری ٹریفک حادثے میں جاں بحق،چار گھنٹے بعد لاش ملی

    سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری ٹریفک حادثے میں جاں بحق،چار گھنٹے بعد لاش ملی

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں سینئر فوٹو گرافر ٹریفک حادثے میں جاں‌ بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری کو مغلپورہ پل کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ نہر میں جا گرے، اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پہنچ گئے، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچی ، ڈی سی لاہور نے موقع کا دورہ کیا ، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے چار گھنٹے بعد ان کی نعش نہر سے نکالی، حسن جعفری کی عمر 50 برس تھی اور وہ روزنامہ دن کے ساتھ وابستہ تھے، حسن جعفری لاہور پریس کلب اور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے سینئر رکن تھے،

    صحافتی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن جعفری کے اہلخانہ کی امداد کی جائے اور لاہور پریس کلب کے کسی ایک ہال کو حسن جعفری کے نام سے منسوب کیا جائے .حسن جعفری 1995 سے شعبہ صحافت فوٹو گرافر کام سر انجام دے رہے تھے ،ریسکیو حکام نے جب ان کی لاش نہر سے نکالی تو کیمرہ ان کے کندھے پر لٹکا ہوا تھا.

  • مظفرگڑھ سے ایک لاکھ 26ہزار لیٹر ایرانی تیل پکڑا گیا،4ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 26 ہزار لیٹر ایرانی تیل سے لوڈ ٹرالر پکڑ کر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کیمطابق تحویل میں لیے گئے ایرانی تیل کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے.مظفرگڑھ کے تھانہ سی آئی اے سٹاف اور تھانہ سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ترکی کالونی بائی پاس پر سمگل شدہ ایرانی تیل سے لوڈ ٹرالر پکڑلیا،جبکہ ٹرالر ڈرائیور اور ڈیلر سمیت 4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیا.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کیمطابق پکڑے گئے ٹرالر پر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت ایک لاکھ 26 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی تیل لوڈ تھا.ڈی پی او کیمطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایرانی تیل کے بڑے سمگلروں اور ڈیلروں کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.

  • رحیم یارخان خطرناک ٹریفک حادثہ

    رحیم یارخان خطرناک ٹریفک حادثہ

    تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر خان بیلہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس وین مسجد سے ٹکرائی.ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 2 ایمبولینسوں اور ریسکیو وہیکل کے ساتھ جائے حادثہ پرپہنچ کر ریسکیوآپریشن کیا.11 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر خانبیلہ منتقل کیاگیا . ریسکیو1122کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے 2 افراد کو شیخ زید ہسپتال اور 3افراد کو وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور منتقل کیا جارہا ہے۔

  • تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر گئی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کدلتھی ٹال پلازہ فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی-
    حادثے میں 1 مرد اور 1 بچی زخمی ہو گئی-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
    زخمیوں میں منور حسین ولد منظور احمد 38 سال اور مریم دختر منور حسین 17 شامل ہیں –