Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لودھراں : چینی کی مہنگائی میں مافیا ملوث نکلا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن سے بڑے بڑے انکشافات اور حقائق سامنے آ رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لودھراں میں عقب ڈی سی آفس گودام پر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے چھاپہ مارا ۔ اس دوران گودام میں موجود ذخیرہ کی گئیں ہزاروں چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئیں ہیں

    ذخیرہ اندوز عمیرانور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہزاروں کی تعداد میں چینی کی بوریاں ہیں گنتی کی جاری ہے اس کا یہ ایک بڑا گودام تھا مزید بھی بہت کچھ سامنے آنے کے امکان ہیں

  • بالکونی گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تحصیل فیروزوالہ کے گاوں ونڈالہ دیال شاہ میں افضل نامی شخض کے گھر کی بالکونی گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ایک شددید زخمی
    جاں بحق ہونے والی بچیوں میں گیارہ سالہ مہک 8 سالہ اقصہ اور زخمیوں میں 4سالہ آمنہ شامل۔
    افضل نامی شخض اپنے بیوی بچوں کے ھمراہ صحن میں سویا ھوا تھا کہ بالکونی کی دیوار گر گئ۔

  • چئیر مین نیب کےساتھ دکھائی جانے والی خاتون کون ہے جانیے اس خبر میں

    چئیر مین نیب کےساتھ دکھائی جانے والی خاتون کون ہے جانیے اس خبر میں

    ‏(نمائندہ باغی ٹی وی )تصویر میں دکھا ئی جانے والی یہ خاتون طیبہ فاروق ہیں جن کا اسکینڈل چیئرمین نیب کے ساتھ دکھایا گیاہے تفصیلات کے مطابق ‏خاتون کو نیب نے 15 جنوری کو نیب کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا
    ‏ان کا تعلق چنیوٹ کے علاقے سے بتایا جاتا ہے
    ‏گرفتاری کے بعد انہوں نے نیب تفتیشی کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست بھی احتساب عدالت میں دائر کی تھی

  • سرگودہا مبینہ پیر کے ظلم کا شکار ہونے والی ماریہ کے ساتھ کیا ہوا جانیے اس خبر میں

    سرگودہا مبینہ پیر کے ظلم کا شکار ہونے والی ماریہ کے ساتھ کیا ہوا جانیے اس خبر میں

    ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ کی تیزاب گردی کا معاملہ
    (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی کی ہدایت پر بچی علاج کیلئے جناح ہسپتال کے برن یونٹ لاہور منتقل،سینئر ڈاکٹرز علاج کریں گے , , واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی گرفتار، وزیراعلی کا ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان , , شفاف انکوائری کیلئے ڈی پی اوبھکر انکوائری افسرمقرر،انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی:ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل
    ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ نے تیزاب پھینکا تھا -وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بچی کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیاہے -ماریہ کا علاج جناح ہسپتال برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹرز کریں گے اورپنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی -ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہی-واقعہ 2سال قبل پیش آیا اور اتنا طویل عرصہ بچی کو بغیر علاج کے رکھا گیا-انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی کو گرفتار کر لیا گیا ہے -متاثرہ فیملی کی بروقت دادرسی نہ کرنے اور نازیبا سلوک پر تھانہ میانی سرگودھا کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی -انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شفاف انکوائری کرنے کیلئے ڈی پی اوبھکر کو انکوائری افسر لگایا ہے-انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی -ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس واقعہ پر رنجیدہ ہیں-ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے گی-متاثرہ بچی ماریہ کے والد رمضان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی امید ہی-وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر میری اپیل پر نوٹس لیاہے اورترجمان وزیراعلی شہباز گل میرے گھر آئے اور بچی کا علاج شروع ہو رہا ہی-انہوںنے کہا کہ ملزم عزیر شاہ نے زیادتی کی، اسے سخت سزا ملنی چاہیی-ماریہ کے والدرمضان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے مشکور ہیں-

  • قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار خبر آگئی

    قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار خبر آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کا بھتہ خور گروہ کے خلاف کارروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جیل بھجوائے جانے والوں میں رمضان چدھڑ، خرم شہزاد، ابرار شامل ہیں گروہ مختلف طریقوں سے سادہ لوح شہریوں کو پھنسا کر ان کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ طلب کرتا تھا، گروہ میں چار افراد اور تین خواتین شامل ہیں، ایف آئی آر کا متن گروہ کے ایک رکن اور دو خواتین نے 27 مئی تک انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ڈی پی او سرگودہاکا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

  • شیخوپورہ پولیس ایکشن میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او اے ڈویژن ظہیرعالم شاہ کی کاروائی، محلہ رحمان پورہ کے رہائشی عبدالمتین خان کو لوٹنے والی رقم واپس دلوا دی، 6ماہ قبل ملزمان عبدالرحمان اورعلی حیدر نے 10لاکھ 50ھزارروپے چھینے تھے
    7لاکھ پہلےاورساڑھے3لاکھ روپے کی رقم آج مدعی کو واپس کردی گئی
    ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ظہیر عالم شاہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی

  • گھر میں کام کرنےسے انکار،سابق وزیر خارجہ نے اپنی تین سابقہ ملازماوں کوگرفتار کرادیا

    لاہور میں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر کام کرنے والی 3 ملازمہ بہنوں کو مبینہ چوری کے الزام میں مظفرگڑھ سے حراست میں لے لیا گیا۔گرفتار لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں کو ظلم کانشانہ بنایا جاتا،،روز روز کے ظلم سے تنگ آکر بیٹیوں کی شادیاں کرنے کے لیے انھیں واپس بلایا تو انکی بیٹیوں پر چوری کا جھوٹا الزام عائد کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں سے 3 ملازمہ بہنوں کو لاہور کے تھانہ سرور روڈ پولیس نے حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا.تھانہ سنانواں مظفرگڑھ پولیس کیمطابق لاہور پولیس نے تینوں بہنوں کو لاہور میں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر میں مبینہ چوری کے مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔دوسری جانب گرفتار کی گئی تینوں بہنوں کی والدہ حمیدہ بیگم کیطابق عائشہ،عابدہ اور شاہدہ گزشتہ 11 سال سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اور انکی بہن خدیجہ کھر کے گھروں میں کام کررہی تھیں جہاں انکی بیٹیوں پر ظلم کیا جاتا اور گھر آنے کے لیے چھٹیاں بھی نہ دی جاتیں.

    والدہ کیمطابق اس نے بچیوں کی شادیاں کرانے کے لیے انھیں گھر بلایا تو پہلے چھٹی دینے سے انکار کیاگیابعدازاں بچیاں اپنی شادیوں کے لیے گھر آئیں تو 3 ماہ پہلے حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر ہونے والی چوری کی واردات میں اسکی بیٹیوں کو ملوث کردیاگیاہے.حمیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل ہونے والی مبینہ چوری کی واردات کے بعد تفتیش میں متعلقہ پولیس اور اداروں نے اسکی بیٹیوں کو بیگناہ قرار دیا تھا.اسکی بیٹیوں نے شادیوں کے لیے خدیجہ کھر کے گھر کا کام کرنا چھوڑا تو ان پر چوری کا جھوٹا الزام لگادیاگیا.حمیدہ بیگم نے اپنی بیٹیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے.

    دوسری جانب کھر خاندان کیمطابق ملازماؤں کو چوری کے مقدمہ کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس نے حراست میں لیا ہے،چوری کے مقدمے میں گرفتار نامزد ڈرائیور نے تفتیش میں ملازماؤں کے نام لیے تھے.

  • کوئٹہ دھماکہ میں امام مسجد شہید، تیرہ افراد زخمی

    کوئٹہ دھماکہ میں امام مسجد شہید، تیرہ افراد زخمی

    کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان شہید ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان شہید ہو گیا جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ کا ریڈیو کے ذریعے عوام سے رابطہ

    ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ریڈیو پروگرام میں شرکت، کالرز نے فون پر ڈی پی او سے براہ راست بات کی، مسائل اور شکایات کا فوری حل ہونے پرعوام نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نےایف ایم ریڈیو 98.8 کے پروگرام "پولیس آن لائن” میں شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان کاشف عباس آکاش اور فضا چوہدری تھے۔ ڈی پی او نے پروگرام میں چند دنوں کی تعیناتی میں مظفرگڑھ میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا قیام اور ڈولفن سکوارڈ کی کامیابی سے شروعات کا خصوصی ذکر کیا ہے، پروگرام کے دوران ضلع بھر سے کالرز نے کالز کر کے ڈی پی او کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈی پی او نے ان کے مسائل کے حل کےلیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ میزبان کاشف عباس آکاش کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی تبدیلی ہے عوام آج براہ راست گھر بیٹھے اپنے علاقہ کے ڈی پی او سے مسائل پر گفتگوکر رہے ہیں۔