Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • باغی ٹی وی کامیاب،حناربانی کھرکی بہن کے گھر مبینہ چوری کےالزام میں گرفتار ملازمائیں رہا

    سابق وزیر خارجہ کی بہن کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار ملازماوں کو تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرالحسن کی شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    سنانواں کی حمیدہ بی بی نے گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اور ان کی بہن خدیجہ کھر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کام کرنے سے انکار پر اس کی بیٹیوں عائشہ بی بی ،عابدہ مقبول اور شاہد مقبول کو تین ماہ پرانی چوری کے الزام میں گرفتار کروادیا ہے ۔اس حوالے سے باغی ٹی وی پر خبر چلی تو حنا ربانی کھر نے اسے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئےبے بنیاد اور جھوٹی قرار دیا تھاتاہم بعدازاں دیگر میڈیا چینلز اور اخبارات پر خبر نشر ہونے پر حناربانی کھر نے خاموشی اختیار کرلی۔

    حناربانی کھر کی جانب سے اپنےٹویٹ کے ذریعےباغی ٹی وی کے خبر کو فیک کہنے پر ان کے اپنے ہی فالورز ان پر برس پڑے اور انہیں کھری کھری سنادیں تھیں۔

    مظلوم خاندان کی دوہائی سن کر مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر الحسن نے لاہور پولیس سے رابطہ کیااورگرفتار لڑکیوں کی شخصی ضمانت دے کر انہیں رہائی دلوائی۔لاہورپولیس کے مطابق تفتیش میں جب بھی تینوں لڑکیوں کی ضرورت پڑی تو جہانگیر الحسن انہیں پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

    واضح رہے کے لاہور کے تھانہ نارتھ کینٹ پولیس نے دو روز قبل عائشہ،عابدہ اور شاہدہ کو مظفرگڑھ کے علاقہ سنانواں سے گرفتار کیاتھا۔ضمانت کرانے پر متاثرہ خاندان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرالحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔

  • لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    لاہور کے ہربنس پورہ علاقہ سے چار سالہ بچہ اغواء، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    لاہور میں‌ پیپسی روڈ ہربنس پورہ روڈ سے عبداللہ نامی 4 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق معصوم عبداللہ دوپہر ایک بجے سے لاپتہ ہے. یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا کچھ وقت بعد جب عبداللہ گھر واپس نا پہنچا تو والدین نے گلی میں آکر ڈھونڈنا شروع کر دیا لیکن عبداللہ اپنے والدین کو کہیں نظر نہیں آیا. اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ میں غم اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. بچے کے اہل خانہ اور محلہ داروں نے ہر طرف ڈھونڈا لیکن عبداللہ نہیں‌ ملا۔

    عبداللہ کے ساتھ کھیلنے والے بچوں سے جب محلہ داروں نے پوچھا تو بچوں کا کہنا تھا کہ کوئی سفید کپڑے پہنے آدمی عبداللہ کو پکڑ کے لے کر جا رہا تھا۔ جب 4 گھنٹے گزرنے کے بعد عبداللہ کا کچھ پتہ نہیں چلا تو علاقہ مکینوں نے ہربنس پورہ روڑ بلاک کر کے احتجاج کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ جلد از جلد عبداللہ کو ڈھونڈا جائے۔ احتجاج کے دوران موقع پر ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی ناصر گل اور گلدشت چوکی انچارج شاہد رفیق گجر پہنچ گئے اور اہل خانہ کو حوصلہ دیا اور جلد از جلد ملزمان کو پکڑا جائے گا اور عبداللہ کو ڈھونڈا جائے گا۔

    عبداللہ نامی بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے.

  • عمانی شہری بڑا جُرم کرتے پکڑا گیا

    عمانی شہری بڑا جُرم کرتے پکڑا گیا

    عمان (مسقط۔ نمائندہ باغی ٹی وی) رائل عمان پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ ایک ایسے عمانی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی کے ذریعے سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکلنے میں مدد کر رہا تھا۔
    اپنے ایک بیان میں رائل عمان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہی گیر کو کشتی سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ جو پیسوں کے عوض عمان میں غیر قانونی طور پر مقیم ایشیائی شہریوں کے ایک گروہ کو سمندر کے ذریعے فرار ہونے میں سروس مہیا کر رہا تھا۔
    رائل عمان پولیس نے ایک اور کاروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروپ کے ارکان کو بھی گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ جو ایشیائی باشندوں کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
    تاہم پولیس کی جانب سے ان گرفتار افراد کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • فیصل آباد میں رشوت لینے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سجاد احمد خان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر چوکی بھائی والا کے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ فاروق آباد کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ اس کے کزن کو اسماعیل وغیرہ نے مضروب کردیا جس پر سائل نے چوکی بھائی میں مقدمہ کے اندراج کے لئے رجوع کیا تو وہاں سب انسپکٹر محمد شہباز نے ایف آئی آر کے لئے 18ہزار روپے رشوت وصول کی اور درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر شیخ ناصر عباس کوانکوائری کی ہدایت کی جنہوں نے انکوائری کے دوران سب انسپکٹرکو گنہگار تحریر کیا جس کے خلاف مقدمہ درج اور تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد طارق کے سپرد کردی گئی ہے۔ایک دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے پولیس میں بھرتی کرانے کے عوض ایک لاکھ 20ہزارروپے رشوت لینے پر محکمہ پولیس کے باورچی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔موضع مل فتیانہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی شوکت علی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ ایلیٹ سنٹر بیدیاں روڈ لاہورمیں تعینات باورچی آصف نے اس سے اس کے بھانجے کو پولیس میں بھرتی کرانے کے لئے رشوت وصول کی لیکن بھرتی نہ کرایا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش)ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی بھروانہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا اور انکوائری کے دوران باورچی کی طرف سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج اور تفتیش مقدمہ سرکل آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان تجمل کے سپرد کردی گئی۔

  • سوات میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 31 طالبات زخمی

    سوات میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 31 طالبات زخمی

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں سکول بس کھائی میں گرنے سے اکتیس طالبات سمیت 34 افراد زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک سکول کی بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث 31 طالبات زخمی ہو گئیں، بس سکول کی طالبات کو واپس لے کر جا رہی تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا.حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا.

  • میلسی کے لوگ گوشت کے نام پر کیا کھاتے رھے ؟

    میلسی ( نمائندہ باغی ٹی وی) گزشتہ روز مچھلی بازار میلسی میں انتہائی شرمندہ کر دینے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک بڑا مشہور قصائی گدھے کا گوشت کر کے بیچتا ہوا موقع پر پکڑا گیا میلسی پولیس نے گدھے کی کھالیں اور گوشت موقع پر برآمد کر لیا اور اس سنگین جرم پر ایف آئی آر درج کر لی گئی دوران تفتیش مجرم نے مزید انکشافات کیے کہ وہ چھ ماہ سے زیادہ عرصہ سے یہ سنگین جرم سرانجام دے رہا ہے میلسی کے بڑے بڑے مشہور ہوٹل پر کھوتے کا گوشت سپلائی کیا جاتا رہا ہے

  • مظفرگڑھ پولیس نے2015ءسے مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا

    مظفرگڑھ پولیس نے خواتین کے اغوا و زیادتی اورشہری کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحان کریم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم صدام کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم صدام تھانہ شہر سلطان پولیس کو قتل، اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم صدام نے 2015 ءمیں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرخواتین کےرشتہ داروں کے اوپر فائرنگ کردی فائرنگ سے محمد شفیع شدید زخمی ہو گیا بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا ۔ملزمان نے دونوں خواتین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • لودھراں : چینی کی مہنگائی میں مافیا ملوث نکلا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن سے بڑے بڑے انکشافات اور حقائق سامنے آ رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لودھراں میں عقب ڈی سی آفس گودام پر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے چھاپہ مارا ۔ اس دوران گودام میں موجود ذخیرہ کی گئیں ہزاروں چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئیں ہیں

    ذخیرہ اندوز عمیرانور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہزاروں کی تعداد میں چینی کی بوریاں ہیں گنتی کی جاری ہے اس کا یہ ایک بڑا گودام تھا مزید بھی بہت کچھ سامنے آنے کے امکان ہیں

  • بالکونی گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تحصیل فیروزوالہ کے گاوں ونڈالہ دیال شاہ میں افضل نامی شخض کے گھر کی بالکونی گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ایک شددید زخمی
    جاں بحق ہونے والی بچیوں میں گیارہ سالہ مہک 8 سالہ اقصہ اور زخمیوں میں 4سالہ آمنہ شامل۔
    افضل نامی شخض اپنے بیوی بچوں کے ھمراہ صحن میں سویا ھوا تھا کہ بالکونی کی دیوار گر گئ۔

  • چئیر مین نیب کےساتھ دکھائی جانے والی خاتون کون ہے جانیے اس خبر میں

    چئیر مین نیب کےساتھ دکھائی جانے والی خاتون کون ہے جانیے اس خبر میں

    ‏(نمائندہ باغی ٹی وی )تصویر میں دکھا ئی جانے والی یہ خاتون طیبہ فاروق ہیں جن کا اسکینڈل چیئرمین نیب کے ساتھ دکھایا گیاہے تفصیلات کے مطابق ‏خاتون کو نیب نے 15 جنوری کو نیب کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا
    ‏ان کا تعلق چنیوٹ کے علاقے سے بتایا جاتا ہے
    ‏گرفتاری کے بعد انہوں نے نیب تفتیشی کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست بھی احتساب عدالت میں دائر کی تھی