Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

    ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق، ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 3 موٹر سائیکل، دو لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے گرفتار ملزمان سے رابری کی 15 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ ندیم عرف دیمی اور فیصل شامل ہیں۔ گینگ کا سرغنہ ندیم اشتہاری مجرم ہے، جو تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کو رابری کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب تھا۔

    ڈی پی او سید ندیم عباس نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کفایت حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

  • اوکاڑہ: شاہ بھور پولیس کا کریک ڈاؤن، سرغنہ سمیت تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ: شاہ بھور پولیس کا کریک ڈاؤن، سرغنہ سمیت تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) تھانہ شاہبھور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او شاہبھور میاں محمد سلیم سکھیرا، راؤ محمد مجاہد انچارج انویسٹی گیشن، چوہدری محمد حفیظ چدھڑ چوکی انچارج اور محمد طارق اے ایس آئی پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عاطی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کیا۔ گینگ میں سرغنہ عاطف عرف عاطی، مبشر اور داؤد شامل ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے شاہبھور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

  • حافظ آباد: معصوم بچی سے درندگی، ڈی پی او کا فوری نوٹس، ملزم گرفتار

    حافظ آباد: معصوم بچی سے درندگی، ڈی پی او کا فوری نوٹس، ملزم گرفتار

    حافظ آباد (خبرنگارشمائلہ) تھانہ کسیسے کی حدود میں ولیکی گاؤں میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت انسان خالق شیر ولد امتیاز احمد نے تین سالہ مناہل کے ساتھ بدفعلی کی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حافظ آباد عاطف نزیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کسیسے کو فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 116/25 درج کیا اور ملزم کو 1 گھنٹے کے اندر اندر روایتی و تکنیکی طریقہ اپناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او حافظ آباد نے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور واضح کیا کہ ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی درندہ صفت انسان ایسا گھناؤنا فعل کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

  • طالبات کے ساتھ  جنسی تعلق کرنے کی 59 ویڈیوز ٹی وی چینل کو موصول

    طالبات کے ساتھ جنسی تعلق کرنے کی 59 ویڈیوز ٹی وی چینل کو موصول

    اتر پردیش کے ہاتھرس میں پولیس ایک کالج کے معطل چیف پراکٹر کی تلاش کر رہی ہے، جن پر طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے کے لیے ان افعال کو ریکارڈ کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔

    رجنیش کمار سیٹھ پھول چند باگلا پی جی کالج (اولڈ ڈگری کالج) کے چیف پراکٹر ہیں۔ الزامات سامنے آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں معطل کر دیا۔ کمار اب فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ کالج کی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کی ان کی پریشان کن تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس سے سخت سزا کے مطالبات میں اضافہ ہو گیا ہے۔تقریباً 10 ماہ قبل، پولیس کو ایک گمنام خط موصول ہوا، جس میں کمار پر پاسنگ مارکس اور تدریسی ملازمت کے مواقع کے بدلے طالبات کو جنسی فعل میں بلیک میل کرنے کا الزام لگایا گیا۔ حال ہی میں، این ڈی ٹی وی کو بھی ایک گمنام خط موصول ہوا، جس میں لکھنے والی نے کہا کہ اس نے تمام حکام کو خط لکھا اور مدد طلب کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ "میں نے اپنا اصل نام استعمال نہیں کیا کیونکہ پھر یہ بے رحم پروفیسر مجھے مار ڈالے گا۔ لیکن جو بات میری سمجھ میں نہیں آتی وہ یہ ہے کہ کیا میرے ساتھ منسلک تصاویر اس کے جرم کو ثابت نہیں کرتیں؟”

    گمنام شکایات کے ساتھ ایک پین ڈرائیو منسلک ہے جس میں کمار کی طالبات کے ساتھ جنسی تعلق کرنے کی 59 ویڈیوز ہیں۔ طالبات کی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے ان کے چہرے چھپا دیے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کمارخفیہ کیمرے سے ان افعال کو ریکارڈ کرتا تھا اور بعد میں متاثرین کو دوبارہ جنسی عمل کرنے کے لیے بلیک میل کرتا تھا۔ این ڈی ٹی وی کو لکھے گئے اپنے خط میں، شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ کمار نے متعدد خواتین کو نشانہ بنایا ہے اور کالج انتظامیہ میں موجود دیگر لوگ بھی اس میں ملوث ہیں۔

    پولیس نے کمار کے خلاف عصمت دری، جنسی ہراسانی اور بااختیار شخص کے ذریعے جنسی تعلق سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے فوراً بعد کمار کو چیف پراکٹر کے عہدے سے معطل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کی تفتیش میں ایک اہم چیلنج شکایت کنندہ کے ریکارڈ شدہ بیان کی عدم موجودگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز 2023 کی ہیں۔ تاہم، شکایت کنندہ نے زور دیا ہے کہ وہ اپنی شناخت ظاہر کرنے سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمار کی طرف سے مبینہ طور پر زیادتی کا شکار کوئی بھی طالب علم بدنامی اور مزید ہراسانی کے خوف سے سامنے نہیں آئے گا۔

  • گوجرانوالہ : ایک ہی دن میں 4 افراد قتل، 2 زخمی

    گوجرانوالہ : ایک ہی دن میں 4 افراد قتل، 2 زخمی

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ایک افسوسناک واقعے میں 4 افراد قتل اور 2 زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق قتل کے یہ المناک واقعات تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، فیروزوالا، واہنڈو اور جناح روڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔ مختار کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔ گلہ رمضان والا میں ایک حافظ قرآن کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ جھنگی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا گیا۔ چھبوکی میں بھی ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس نے تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی الگ الگ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم بدقسمتی سے تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: 11 سالہ لڑکی سےجنسی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقہ میں 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق زیادتی کے ملزمان کو آرگنائز کرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا، ڈی ایس پی او سی یو نے کہا کہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نفیس اور شفیق شامل ہیں جبکہ پولیس تیسرے ملزم ارباز کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، ڈی ایس پی ارگنائز کرائم یونٹ نے کہا کہ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔ڈی آئی جی او سی یو سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔

    پاکستان، امریکی سفری خدشات کے پیشِ نظر مرکزی مجرمانہ ریکارڈ سسٹم قائم کرے گا

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

  • تنگوانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈرائیور قتل، دو مسافر زخمی

    تنگوانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈرائیور قتل، دو مسافر زخمی

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ڈاکوؤں نے مسافر وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو مسافر زخمی ہوئے۔

    خبر کے مطابق یہ واقعہ تنگوانی کے قریب ڈیرہ سرکی پولیس تھانے کی حدود میں ٹھل کندھ کوٹ ہائی وے پر صیفل اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے آنے والی وین کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن وین نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور یعقوب برڑو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو مسافر شدید زخمی ہوئے۔

    واقعے کے بعد ڈرائیور کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹھل کندھ کوٹ روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے غصے میں آ کر پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی جس سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

    خبر لکھے جانے تک روڈ بلاک تھا اور مظاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

    پولیس حکام نے واقعے پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • گوجرہ: سکول سے بھکاری کی نعش برآمد

    گوجرہ: سکول سے بھکاری کی نعش برآمد

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والے 60 سالہ شخص کی نعش ایک سکول سے برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ پرائمری سکول چک نمبر 373 ج ب میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا اور ٹی ایچ کیو منتقل کیا۔ شناخت کے لیے علاقے میں اعلانات کروائے گئے جس کے بعد نعش کی شناخت محلہ سراج ٹاؤن گوجرہ کے انور ولد صادق حسین کے نام سے ہوئی۔

    انور کے بھائی منور حسین کے مطابق ان کی عمر 60 سال تھی اور وہ کام نہ ہونے کی وجہ سے بھیک مانگ کر گزر بسر کرتے تھے۔ ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

  • اوچ شریف: مانجھی والا روڈ پر موٹر سائیکل تصادم، دو افراد زخمی

    اوچ شریف: مانجھی والا روڈ پر موٹر سائیکل تصادم، دو افراد زخمی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) مانجھی والا روڈ پر للو والی پل کے قریب دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد اسماعیل ولد عبدالعزیز، سکنہ ککس والا بھٹہ اوچ شریف (عمر تقریباً 35 سال) اور محمد کامران ولد حق نواز، سکنہ مانجھی والا اوچ شریف (عمر تقریباً 30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق، دونوں موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ دونوں سواروں کو شدید چوٹیں آئیں، خاص طور پر ان کے سر پر گہرے زخم لگے۔

    مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) اوچ شریف منتقل کر دیا۔

  • سیالکوٹ: احترام رمضان کی خلاف ورزی، 4 ہوٹل مالکان گرفتار، 3 سیل

    سیالکوٹ: احترام رمضان کی خلاف ورزی، 4 ہوٹل مالکان گرفتار، 3 سیل

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے رمضان کے احترام کے آرڈیننس کے تحت ایک بڑی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں انہوں نے چار ہوٹل مالکان کو خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے کر جیل بھیج دیا، جبکہ تین ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے شہر کے مختلف ہوٹلوں، بیکریوں اور ریسٹورنٹس کی اچانک جانچ پڑتال کی۔ اس دوران، انہوں نے من و سلوی ہوٹل، اکرم ہوٹل، بسمہ اللہ ہوٹل اور سیالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز میں رمضان کے احترام کی خلاف ورزی پائی۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر چار افراد کو گرفتار کیا اور تین ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے ہوٹل اور بیکری مالکان کو خبردار کیا کہ وہ رمضان کے احترام کے آرڈیننس کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بصورت دیگر، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ قیمتوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ رمضان کے احترام کے آرڈیننس کے تحت بھی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔