Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: چونڈہ پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

    سیالکوٹ: چونڈہ پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)چونڈہ پھاٹک کے قریب ایک افسوسناک ٹرین حادثے میں 40 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق اور 3 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اور بچہ ٹرین کی زد میں آ گئے۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ 3 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہوا۔

    ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے جاں بحق خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

    فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی،غیر قانونی بریڈنگ فارم پر چھاپہ، 3 گرفتار

    سیالکوٹ: وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی،غیر قانونی بریڈنگ فارم پر چھاپہ، 3 گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض): پنجاب وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ اور وائلڈ لائف سٹاف سیالکوٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن جنگلی حیات کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث بریڈنگ فارم پر چھاپہ مارا۔

    وائلڈ لائف ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران کی سربراہی میں سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی فرید ایمن آباد روڈ پر واقع H&R نامی بریڈنگ فارم پر چھاپہ مارا، جو جنگلی پرندوں اور جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

    کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے درجنوں جنگلی پرندے برآمد کیے، جن میں 16 کونجیں (Demoiselle Cranes)، 2 جوڑے مگھ (Bar Headed Geese)، مرغابیاں (نیل سر Mallard، Pochards) اور مختلف اقسام کے مور شامل ہیں۔ ٹیم نے فارم کے مالک سمیت 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزمان کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی 2025 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم کونجیں، مگھ اور مرغابیاں ضلع بنوں KPK سے منگوا کر فروخت کرتے تھے۔

    یہ کارروائی وائلڈ لائف ٹیم کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ ٹیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی اطلاع دیں۔

  • ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

    ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران) سرکل ڈسکہ کے تھانہ ستراہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چینی شہری سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والے ملزم حماد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، چینی شہری لینائی (Linhai) فیصل آباد سے موٹر وے کے ذریعے وڈالہ سندھواں انٹرچینج پر آیا تھا۔ جہاں اس کی گاڑی میں رکھی 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم چوری ہو گئی۔ ڈرائیور حماد بھی موقع سے فرار ہو گیا۔

    ایس ایچ او تھانہ ستراہ عادل مصطفیٰ باجوہ نے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم حماد شاہد کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    کراچی میں عدالت نے منشیات کیس میں مرحوم مصطفی عامرکا مقدمہ ختم کردیا عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات کیس میں مصطفی عامرکا نام عامرعرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے۔

    ایس ایچ اور اے این ایف نے مقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگردستاویزات پیش کیں جس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔

    شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں۔ عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،مصطفی عامر کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، مصطفی عامر اور دیگرملزموں کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مسلسل غیر حاضری پر حماد اظہر،مرادسعید ،فرح حبیب اشتہاری قرار

  • سیالکوٹ: بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سیالکوٹ: بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی/بیوروچیف شاہدریاض): پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اشتہاری ملزم عمر عرف عمیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم عمر عرف عمیر کا نام پی این آئی ایل (PNIL) میں شامل کیا گیا تھا۔ ملزم پر 2022ء میں ایک شہری کو آتشیں اسلحہ سے زخمی کرنے اور رواں سال بھی فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ سپیشل آپریشنز سیل نے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔

    اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، ملزم نے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے۔مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ مہران خالد اور شہروز جنید کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا، مسافر اور ایجنٹون کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

  • گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

    گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

    گوجرخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارساجدقیوم)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 سال سے مفرور 302 قتل کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی نگرانی میں پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر جہانگیر اور ان کی ٹیم نے تھانہ گوجرخان راولپنڈی کے درج مقدمہ قتل کے اشتہاری مجرم ارشد محمود ولد محمد بشیر سکنہ گوجرخان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

    ملزم ارشد محمود 14 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں نامزد تھا اور اس وقت سے فرار تھا۔ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی محمد بن اشرف نے اس کامیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

  • گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق

    گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، 2 گارڈ شدید زخمی ہوئے۔

    رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب پر ڈہرکی نرلی پل کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کیا، اس دوران جام مہتاب حسین کا ایک گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 2 گارڈ شدید زخمی ہوگئے، حملے کے دوران جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق جاں بحق گارڈ کی لاش اور زخمیوں کو ڈہرکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان جام ہاؤس کے مطابق جام مہتاب حسین ڈہر اپنی زرعی زمینوں پر گئے ہوئے تھے۔ ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، تین سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مجھ پر حملہ سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہریار شر سے اس کا بھرپور انتقام لیں گے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی گھوٹکی سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
    وزیراعلیٰ سندھ نے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

  • ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

    ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

    کراچی: گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے محافظ جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : گھوٹکی پولیس کے مطابق تھانہ کینجھو کی حدود لنک روڈ کینجھو نزد بٹڑی واہی پر مسلح افراد نے ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پہ حملہ کیا ہے، واقعے میں جام مہتاب حسین ڈہر بالکل محفوظ ہیں فائرنگ کے نتیجے میں جام مہتاب حسین ڈہر کا ایک محافظ ظفر ڈہر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد قریبی دوست اسد شاہ، ڈرائیور اختر پٹھان اور چنیسر دوندھو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو بمہ بھاری نفری نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس نے بروقت زخمیوں کو علاج کے لئے ڈہرکی اسپتال پہنچایا، علاقے میں سخت سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کولیکٹو ویزدم پر سوالیہ نشان؟ تحریر:ملک سلمان

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

    سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

  • شمالی مقدونیہ  میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    شمالی مقدونیہ میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی، انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی، مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے ایک مشکل اور افسوسناک دن ہے اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانوں کے ضیاع کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا، اور خاندانوں، دوستوں اور پیاروں کے لیے جو تکلیف ہے اس کیلئے الفاظ نہیں ہیں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں نائٹ کلب کے اندرونی مناظر میں افراتفری دیکھی گئی۔

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت