Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    بہاولپور میں شوہر نےمبینہ طورپر گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی پہلی بیوی کو قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی بستی دس بی سی میں شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شوہر نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق قتل کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم میاں بیوی پہلے ہی فرار ہوچکے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    ڈیرہ غازی خان: تیزہوا سےسردی کی شدت میں اضافہ، غریب عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

  • کشمور: 7  اسلحہ سمگلرز گرفتار، ڈاکوؤں کو سپلائی ہونے والا اسلحہ برآمد

    کشمور: 7 اسلحہ سمگلرز گرفتار، ڈاکوؤں کو سپلائی ہونے والا اسلحہ برآمد

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمختیاراحمد اعوان)کشمور پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں اسلحہ کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران سات بین الصوبائی اسلحہ اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم نے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر اور اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    پولیس نے ہیبت روڈ پر ناکہ بندی کے دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ایک ٹرک قبضے میں لیا جس سے 12,000 گولیاں، 4 جی تھری رائفلز، 4 ایس ایم جی رائفلز، ایک ایم فور اے ون رائفل، 2 پسٹلز اور متعدد میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ خیبرپختونخوا سے پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کشمور پولیس کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جس کے بعد تعداد 39 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دیں، جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے، اس سے قبل 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیزی، پروپیگنڈا کرنے والے ملزمان ریاست مخالف مواد پھیلانے کے مرتکب ہوئے، اسی لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا راستہ اپنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور سے اسلام آباد کے لیے احتجاجی مارچ کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مارچ کے شرکا کی ’ہلاکتوں‘ کے حوالے سے گمراہ کن مواد شیئر کیا، ان میں سے متعدد ویڈیوز ماضی کے احتجاج، غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مرنے والوں کی نکلی تھیں۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت ہنے والی 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھی شرکا نے پاک فوج کی اسلام آباد میں قانونی تعیناتی کے خلاف سیاسی فوائد کے لیے پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ زہر اگلنے، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج ختم کرنے کے لیے سخت قوانین و ضوابط بنائے اور ان پر عمل درآمد کرائے۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر   بیرون ملک  منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحہ جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ محمد جان نامی مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف عملے نے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی سامان کھولا گیا تو بیگ میں رکھے واسکٹ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 332 گرام آئس برآمد ہوئی جس پر منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • تنگوانی: دو بچے ہیپاٹائٹس بی سے جاں بحق

    تنگوانی: دو بچے ہیپاٹائٹس بی سے جاں بحق

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) دو بچے ہیپاٹائٹس بی سے جاں بحق، گاؤں میں غم کی لہر

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں قیصر خان گجرانی میں دو بچے ہیپاٹائٹس بی کے باعث سکھر کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
    دونوں بچے اس مہلک بیماری میں مبتلا تھے اور علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ان کی لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر طرف غم کی فضا چھا گئی۔

    گاؤں کے مکینوں نے محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی ان کے علاقے میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات یا وزٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

  • بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں بارات میں فائرنگ سے ہلاکت پر دولہے اور اس کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دولہے سمیت 3 افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں مدعی شاہد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز گلی میں بارات آئی تھی، بارات میں شامل عزت خان نے دولہے اور اس کے والد کی ایما پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے میرا بھتیجا عبدالمالک سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔مدعی شاہد خان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گولی لگنے سے ابرار بھی زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا عمل جاری ہے، دولہے اور اس کے والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی

    کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے، رپورٹ

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

  • کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد  جان سے گئے، رپورٹ

    کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے، رپورٹ

    شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں جب کہ شہر قائد ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں ٹریفک حادثات نے 710 سے زائد خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے 5 دسمبر تک 710 سے زائد افراد جاں بحق اور 7500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو سرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔رواں سال جنوری میں ٹریفک حادثات میں 94 افراد جاں بحق اور 734 افراد زخمی ہوئے جب کہ فروری میں 55 افراد جاں بحق اور 709 افراد زخمی ہوئے۔مارچ میں 39 افراد جان کی بازی ہارے اور 525 افراد زخمی ہوئے، اپریل میں 64 افراد جاں بحق اور 470 افراد زخمی ہوئے جب کہ مئی میں 51 گاڑیوں سے کچل کر مارے گئے اور 464 افراد زخمی ہوئے۔جون میں 75 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے اور 645 افراد زخمی ہوئے، جولائی میں 40 افراد جاں بحق اور 630 افراد زخمی ہوئے، اگست میں 45 افراد زندگی کی بازی ہارے اور 516 افراد زخمی ہوئے۔ستمبر میں 71 افراد جاں بحق اور 781 افراد گاڑیوں کی ٹکر سے زخمی ہوئے، اکتوبر میں 66 افراد جاں بحق اور 980 افراد زخمی ہوئے۔نومبر میں 90 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوا اور 987 افراد گاڑیوں سے کچل کر زخمی ہوئے، دسمبر کے 5 روز کے دوران 22 افراد مارے گئے اور 218 افراد زخمی ہوئے۔ٹریفک حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کو عباسی شہید، جناح اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات میں جنوری سے نومبر تک 150 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ٹریفک حادثات میں خواتین اور کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ٹریفک حکام حادثات پر قابو پانے کی حکمت عملی بنانے کے بجائے ریونیو بڑھانے میں مصروف ہیں، دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہے۔

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • ڈھائی کروڑ  اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    کراچی کے علاقے مومن آباد اورنگی ٹان پریشان چوک کے قریب خاتون کو قتل کرنے والا ملزم اس کا سگا بیٹا نکلا۔

    کراچی پولیس کے مطابق ملزم مختیار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا، خاتون پر اس کے 2 بھائیوں، بیٹے اور بھتیجے نے تشدد کیا تھا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل میں میرے ساتھ 2 ماموں اور ماموں کا بیٹا بھی شریک تھے۔ماں کے نام جائیداد میں شامل ڈھائی کروڑ روپے اور 22 تولہ سونا حاصل کرنا چاہتا تھا۔ملزم نے بتایا کہ قتل کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے کے لیے باہر بھیج دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

  • میرپور خاص: پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

    میرپور خاص: پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

    میرپور خاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)ایس ایس پی میرپور خاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات کے تحت پولیس نے منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

    ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ کی قیادت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن کالونی میں شراب فروشوں کے گودام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فیصل خان عرف میر زمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شیر زمان پٹھان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے گودام سے مختلف اقسام کی شراب کی بڑی تعداد برآمد کی، جن میں واٹ ون (48 بوتلیں)، ڈرائجن پوی (30 بوتلیں)، کلب ڈرائجن پوی (96 پوائنٹس) اور وسکی (48 بوتلیں) شامل ہیں۔ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایچ او غریب آباد انسپکٹر فیصل شفیع میمن کی قیادت میں پولیس نے سیال کالونی سے چند دن قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کی۔ پولیس نے دو ملزمان نظیر پنھور اور رائے چند بھیل کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایس پی میرپور خاص نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

  • اوچ شریف: ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک زخمی

    اوچ شریف: ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف کے نواحی علاقے زندہ لعل خان میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک تاجر کو لاکھوں روپے کی نقدی سے لوٹ لیا۔

    ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران فدا حسین نامی شخص نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فدا حسین کو پنڈلی میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ کمپلیکس اوچ شریف منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔