Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    موچکو پولیس کراچی نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان علی نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات سپلائر 5 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ہے،ملزم حب چوکی بلوچستان سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر منشیات لے کر آیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت بلال عرف دادڑ کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 5240 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

    ذرا کان لگا کر سننے کی دیر ہے. تحریر:تابندہ سراج

    سی پیک اتھارٹی ایکٹ کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے،سفارش

  • شادیوں کا شوقین،9 برسوں میں 20 شادیاں کرنیوالا گرفتار

    شادیوں کا شوقین،9 برسوں میں 20 شادیاں کرنیوالا گرفتار

    مہاراشٹر کی پولیس نے ایک 43 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جو خواتین کو شادی کے جھانسے میں مبتلا کرکے ان سے پیسے اور قیمتی سامان لوٹ لیتا تھا۔ ملزم کی شناخت فیروز نیاز شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو 2015 سے اب تک مختلف ریاستوں میں 20 سے زائد خواتین کو اپنا شکار بنا چکا تھا۔

    پالگھر ضلع کی پولیس کے مطابق، فیروز نیاز شیخ کا شوق شادیاں کرنا تھا، لیکن اس کی اولین ترجیح طلاق شدہ اور بیوہ خواتین تھیں۔ شیخ نے اپنی عمر 43 سال ہونے کے باوجود خود کو کبھی کنوارہ اور کبھی طلاق یافتہ ظاہر کرکے خواتین کو اپنی جال میں پھنسایا۔ اس نے میٹرومنئیل ویب سائٹس پر اشتہارات دئیے اور اس کے ذریعے خواتین سے ابتدائی رابطہ قائم کیا۔ بعد ازاں، وہ ان سے مسلسل رابطے میں رہتا اور انہیں اپنے جھانسے میں مبتلا کر لیتا۔پولیس کے مطابق، متاثرہ خواتین نے بتایا کہ فیروز کی باتوں میں ایسا سحر تھا کہ کوئی بھی خاتون اس سے بچ نہیں سکتی تھی۔ ایک مرتبہ جب وہ کسی خاتون سے بات کرتا تو وہ اس کے جال میں پھنس جاتی اور اپنا سب کچھ لٹا دیتی تھی۔ ملزم شادی کے بعد اپنی ذاتی مشکلات اور مالی پریشانیوں کا رونا روتا اور خواتین سے پیسے، زیورات اور قیمتی سامان لے لیتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری نالا سوپارہ کی ایک خاتون کی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ اس خاتون کا کہنا تھا کہ شیخ نے ویب سائٹ پر دوستی کے بعد اسے شادی کی پیشکش کی، اور کچھ دن تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ بعد ازاں، شیخ نے اس سے نقدی، ایک لیپ ٹاپ، اور دیگر قیمتی سامان لے لیا۔ اکتوبر اور نومبر میں اس خاتون سے مزید 6.5 لاکھ روپے لے لیے گئے۔ جب خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی تو تفتیش کے دوران ملزم سے ایک لیپ ٹاپ، موبائل فون، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، چیک بک اور کچھ زیورات برآمد ہوئے۔

    پولیس کے سینئر انسپکٹر وجے سنگھ بھاگل کے مطابق، تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ فیروز نیاز شیخ نے طلاق یافتہ اور بیواؤں کو نشانہ بنایا اور ان سے شادی کے بعد ان کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔ اس نے مہاراشٹر کے علاوہ مدھیہ پردیش، اتر پردیش، دہلی اور گجرات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کو دھوکہ دیا۔پالگھر پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فیروز نیاز شیخ کی مزید وارداتوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے دیگر متاثرین کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے جرائم کا مکمل سراغ لگایا جا سکے۔

    پولیس نے خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے ملاقات کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کرلیں اور کسی بھی غیر ضروری تعلقات میں نہ پھنسیں۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • پنجاب یونیورسٹی،طالب علم کا قتل،مقدمہ درج

    پنجاب یونیورسٹی،طالب علم کا قتل،مقدمہ درج

    : پنجاب یونیورسٹی میں طابعلم کو گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے

    مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہیں،درج مقدمے کے مطابق رانا اختر جاوید ولد فضل مدعی ہیں،مدعی مقدمہ نے کہا کہ سائل محنت مزدوری کرتا ہے میر ابٹیا رانا عمار بعمر 22 سال جو کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جینڈر سٹیڈی کا طالب علم تھا مجھے امروز اطلاع ملی کہ آپ کا بیٹا ذریعہ فائرنگ مضروب ہو کر شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے جب اس اطلاع پر میں شیخ زید ہسپتال پہنچاتو وہاں پر رانا محمد مصدق ولد محمد ارشاد اور شعیب ولد رانا ارشاد علی موجود تھے اور میرا بیٹاز خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکا تھا مصدق اور شعیب نے مجھے بتلایا کہ رانا عمار ملزم حذیفہ عبد اللہ ولد غلام مصطفی اور دلاور حسن ولد ثنا اللہ جنڈر سٹیڈی طالب علم ہنڈا سٹی برنگ سفید 18/4592-LED پر قریب 12/45 بجیدن مورخہ 5/12/24 نزد جمنیزیم PC ڈھا بہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور پہنچے جبکہ ہم وہاں پر کھانا کھا رہے تھے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے حذیفہ اور دلاور حسن نے رانا عمار پر فائرنگ شروع کر دی حذیفہ نے فائرنگ کی جس سے رانا عمار کو دو فائر کمر پر لگے، دلاور حسن کا فائر رانا عمار کے پٹ اور پیٹ پر لگا ،عمار شدید مضروب ہو گیا تو دونوں ملزمان رانا عمار مضروب سمیت کار کو بھگا کر لے گئے بعد میں معلوم ہوا کہ را نا عمار زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال میں داخل ہے جو ہم دونوں شیخ زید ہسپتال پہنچے تو دوران علاج معالجہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا یہ وقوعہ مسمیان مصدق اور شعیب نے بچشم خود دیکھا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ چند یوم قبل رانا عمار کی ان دونوں ملزمان سے توں تکرار اور لڑائی ہوئی تھی جس کا ذکر رانا عمار نے ہمارے ساتھ بھی کیا تھا جو اسی رنجش کی بنیاد پر ان دونوں ملزمان نے ہم مشورہ ہو کر فائرنگ کر کے میرے بیٹے کو ناحق قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاوے

    قبل ازیں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے رہنما انعام الرحمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ جامعہ کا کہنا تھا کہ
    پنجاب یونیورسٹی کا سیکورٹی سسٹم فیل ہو چکا ہے ، یہاں کسی کی جان محفوظ نہیں ، یونیورسٹی میں اسلحہ کیسے آیا ، یہ بڑا سوالیہ نشان ہے ؟ یونیورسٹی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، ہمارا مطالبہ یہ اب تک اسکی تحقیقات کیوں نہ ہو سکیں ، پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ واقعے کو ماننے سے انکاری ہے ، کبھی کہتے واقعہ ہوا ہی نہیں ، کبھی کہتے ہیں ، واقعہ 3 بجے ہوا ، اگر وقعہ یونیورسٹی کی حدود میں نہی ہوا تو سیدھی بات سی سی ٹی وئی فوٹیج پبلک کی جائے ، اور واقعہ باہر ہی ہوا تو مقتول کے ساتھی کو تحویل میں لینے اور سب سے چُھپانے کی وجہ ؟ یہ 1 ماہ کے اندر دوسرا واقعہ ہے ، اس سے پہلے سوشیلاجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آ چکا جس میں فائرنگ کرنے والے کا تعلق بھی جامعہ سے نہی تھا ، جسے طلبہ نے پسٹل سمیت پکڑ کے سکیورٹی کے حوالے کیا تھا ۔ ہمارا مطالبہ ہے چیف سیکورٹی افیسر کو فی الفور ہٹایا جائے

  • سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف شر انگیز پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانات کے ذریعے عوام میں اشتعال پھیلانے والے مزید سات افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد پھیلا کر لوگوں کے ذہنوں میں ریاست کے خلاف منفی تاثرات پیدا کر رہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں کراچی کے رہائشی محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔ یہ ملزمان مختلف واٹس ایپ گروپس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف مواد اور جھوٹا بیانیہ نشر کر رہے تھے تاکہ لوگوں کے درمیان نفرت اور تقسیم پیدا کی جا سکے۔قانونی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، اور انہیں جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یہ بھی واضح کیا گیا کہ گزشتہ روز ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، اور ان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ ان ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے مکمل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • مغلپورہ میں 7  سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    مغلپورہ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور: مغل پورہ میں پولیس نے 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے 15 پر آنے والی کال پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن بچی سے زیادتی کے ملزم طیب کو موقع پر گرفتار کرلیا،ملزم بچی کا کزن ہے جس نے معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا ہے، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ زناکاری کرنے والے کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • میہڑ: فریدآباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر دو مزدور شدید زخمی

    میہڑ: فریدآباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر دو مزدور شدید زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) فریدآباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر دو مزدور شدید زخمی
    فریدآباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی پر کام کرنے والے دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ گاؤں گرکن کے رہائشی عبدالحفیظ عرف بگن اور وسیم پنھور ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں مزدوروں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    طبی امداد دینے کے بعد عبدالحفیظ عرف بگن کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ،40 ہزار ڈالربرآمد

    جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ،40 ہزار ڈالربرآمد

    کراچی: جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پکڑی گئی، جہاں سے 40 ہزار ڈالر اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز شوکت اور خالد ایوب کے نام سے ہوئی، جنہیں کلفٹن میں واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان جیولری شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے،چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر اور 23 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزمان غیر ملکی کرنسی سے سونے کی خریدو فروخت کرتے تھے اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

    خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

  • عظمیٰ بخاری کی گاڑی حادثے کا شکار

    عظمیٰ بخاری کی گاڑی حادثے کا شکار

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو لاہور کینال روڈ پر واقع جیل روڑ انڈر پاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں محفوظ رہیں۔

    عظمیٰ بخاری کی گاڑی جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثے کا شکار ہوئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، کہ اچانک ان کی گاڑی رکشے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے باوجود عظمیٰ بخاری نے فوری طور پر متبادل گاڑی کا انتظام کیا اور بغیر کسی تاخیر کے پنجاب یونیورسٹی روانہ ہو گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وہ محفوظ رہیں۔

    صوبائی وزیر کی گاڑی کے حادثے کی خبر کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیر اطلاعات کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ان کے قریب ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی نوعیت کا تھا اور وزیر اطلاعات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔اس حادثے کے باوجود عظمیٰ بخاری نے اپنی مصروف شیڈول کو متاثر ہونے سے بچایا اور پنجاب یونیورسٹی پہنچ کر وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کی۔

  • شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فنکارہ کی موت،دلہا گرفتار

    شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فنکارہ کی موت،دلہا گرفتار

    ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے فنکارہ مہندی کی ہلاکت کے مقدمے کے نامزد ملزم دُلہا جمال سپیو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ٹنڈو جام کے گوٹھ نصیر خان سپیو میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران 22 سالہ مہندی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔خاتون 29 نومبر کو دورانِ علاج سول اسپتال حیدرآباد میں دم توڑ گئی تھی جس کے بعد پولیس نے دُلہا جمال پسیو اور ان کے بھائی جلال ظفر سمیت دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی تھی،ایس ایچ او ٹنڈو جام کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں مقتولہ مہندی، اس کی چچی و دیگر کو پرفارمنس کے لیے بلایا گیا تھا، تقریب میں دُلہا اور اس کے بھائیوں نے ہوائی فائرنگ کی جس پر مقتولہ اور اس کی چچی نے پرفارم کرنے سے انکار کیا تو زبردستی پروگرام شروع کروایا گیا، اس دوران ملزم نے فائرنگ کی جس سے دُلہا کا بھائی جلال اور مہندی زخمی ہوگئے، زخمی مہندی کو سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ جمعے کی صبح دم توڑ گئی تھی۔

  • خالہ زاد کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹ کر ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسےنکلوا لئے

    خالہ زاد کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹ کر ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسےنکلوا لئے

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے خالہ زاد بھائی کو قتل کردیا۔

    ملزم نے خالہ زاد بھائی کو قتل کے اس کا انگوٹھا کاٹا اور اے ٹی ایم سے دس لاکھ روپے نکلوا لئے،پولیس حکام کے مطابق مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر بوری بند نوجوان کی لاش ملی، ملزمان مقتول یاسین کی لاش ڈگی میں رکھ کر نہر میں پھینکنےجارہے تھےپولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

    دوسری جانب شیخوپورہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ایک شدید زخمی ہو گیا،لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے نزدیک ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،مرنے والے دوسرے ڈاکو کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی،مرنے والے ڈاکو کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،قصبہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ سجاد ٹاؤن کے نزدیک ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے،ڈاکوؤں کی لوٹ مار دیکھ کر علاقہ کے متعدد مسلح افراد وہاں پہنچے تو فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا