Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خواتین سے نازیبا حرکات ،سکول پرنسپل کی ویڈیو وائرل

    خواتین سے نازیبا حرکات ،سکول پرنسپل کی ویڈیو وائرل

    شیخوپورہ کے ایک اسکول کے پرنسپل کو خواتین  سے نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم پرنسپل ارسلان ولد ریاست خواتین  کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتا اور ان کی ویڈیوز بناتا تھا۔ یہ ویڈیوز بعد ازاں ملزم ان اساتذہ کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پرنسپل کے خلاف اس وقت کارروائی کی گئی جب خواتین  کی چار ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، سکول میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، ملزم نے خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور نازیبا حرکات کیں، اس واقعے نے اسکول کے تعلیمی ماحول اور مقامی کمیونٹی میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ملزم نے اس نوعیت کی مزید ویڈیوز اور بلیک میلنگ کی سرگرمیاں تو نہیں کیں۔

    اس اسکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد مقامی اسکول کے اساتذہ اور والدین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم پر سنجیدہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

  • ڈی آئی خان میں گولیاں چل گئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارشتے دارقتل

    ڈی آئی خان میں گولیاں چل گئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارشتے دارقتل

    پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ثقلین گنڈاپور کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتہ میں چچا ہیں۔ یہ واقعہ وزیراعلیٰ کے خاندان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ ذاتی رنجش یا زمین کے تنازعے کے باعث ہو سکتا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے گا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے قریبی رشتہ دار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ واقعہ افسوسناک ہے اور ہم ہر ممکن اقدام اٹھا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔”اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور مقامی لوگ اس قتل کو ایک بڑے جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔پولیس کی ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ قاتلوں تک پہنچا جا سکے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حالیہ دنوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سرگودھا :کرائے کے قاتلوں کا نیٹ ورک کا انکشاف، عوام خوفزدہ

    سرگودھا :کرائے کے قاتلوں کا نیٹ ورک کا انکشاف، عوام خوفزدہ

    سرگودھا(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ)کرائے کے قاتلوں کا نیٹ ورک کا انکشاف، عوام خوفزدہ

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا ضلع بھر میں قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں کرائے کے قاتلوں کا ایک منظم نیٹ ورک فعال ہے جو چند لاکھ روپے کے عوض کسی کو بھی جان سے مارنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ واردات کے بعد یہ قاتل روپوش ہو جاتے ہیں اور مقتول کے لواحقین اپنے مخالفین کے خلاف مقدمات درج کروا دیتے ہیں۔

    اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ قتل کے اصل ذمہ دار یعنی قتل کروانے والے اور کرائے کے قاتل دونوں تفتیش کے دوران رعایت حاصل کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پاتے اور جرائم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

    پولیس کی کارکردگی صرف اتنا ہی ہے جو صرف مقدمات درج کرنے تک محدود رہتی ہے۔ بعض اوقات دشمنی والے افراد کے خلاف اسلحہ رکھنے کے باوجود مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں، جس سے عام شہری اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنے سے بھی کتراتے ہیں اور اپنے مخالفین کے ہاتھوں آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں۔

    عدالتی نظام اور تفتیشی نقائص بھی ان واقعات میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہیں۔ قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو رعایت دی جاتی ہے اور تفتیش کے دوران کرپشن کے معاملات بھی سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں۔ یہ صورتحال متاثرین میں بدلے کے جذبات کو بڑھاتی ہے اور علاقہ مزید بدامنی کا شکار ہو جاتا ہے۔

    علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ان کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم ہو سکے۔ قتل کے مقدمات کی غیر جانبدار تفتیش یقینی بنائی جائے اور ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں۔ پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ انصاف کے فقدان اور سزاؤں کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی دشمنیوں کو ختم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہے ہیں، جس سے علاقہ بدامنی کا شکار ہو رہا ہے۔ عوام نے وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ علاقے میں امن بحال ہو سکے۔

  • کراچی: تیز رفاتر  ڈمپر نے پروفیسر اور اہلیہ کو کچل دیا

    کراچی: تیز رفاتر ڈمپر نے پروفیسر اور اہلیہ کو کچل دیا

    کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کالج پروفیسر اور ان کی اہلیہ کو کچل دیا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی، لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں۔طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج میں فزکس کے پروفیسر اور اسکیم 33 کے رہائشی تھے اور انہوں نے حال ہی میں عزیز آباد میں نیا گھر لیا تھا اوراپنے گھر کے سامان کی شفٹنگ کروا رہے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے سوگواران میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا اور ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔دوسری جانب ، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے حادثے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 12 سال قید

    بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 12 سال قید

    راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مجرم ذیشان علی کو 12 سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم ذیشان علی کو 12 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف تھانہ صدر واہ پولیس نے سال 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

    سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

  • کراچی،فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

    کراچی،فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

    باگٰ ٹی وی کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر الیون جی مسلم کھتری اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق مضروب نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے چھوٹا گبول گوٹھ میں فائرنگ سے 46 سالہ شرف الدین نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

  • اوچ شریف:حادثے میں سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت2 جاں بحق ،3 زخمی

    اوچ شریف:حادثے میں سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت2 جاں بحق ،3 زخمی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان ) حادثے میں سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت2 جاں بحق ،3 زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں نبی پور کے قریب ٹریفک حادثے میں پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ مبینہ طور پر فارچونر گاڑی کے سڑک کنارے کھڑے لوڈر ڈالے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی اور دنیا پور کے اکبر خان شامل ہیں۔سید علی حسن گیلانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اوچ شریف جا رہے تھے۔ زخمیوں میں میاں سلطان، حنیف اور جند وڈا شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سابق ایم این اے کی نماز جنازہ سہ پہر 4 بجے غوث الاعظم گراؤنڈ اوچ شریف میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقامی اور غیر مقامی سیاستدانوں، پارٹی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ شہریوں نے اس جنازے کو اوچ شریف کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا ہے۔ متوفی کو دربار حضرت محبوب سبحانی کے اندر ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

  • لکی مروت میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانے پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گر فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ درہ پیزو پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دو اطراف سے حملہ کیا اور اسنائپر گن سے پولیس کانسٹیبل کرامت اللہ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا،دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا،شہید اہلکار کی لاش ریسکیو حکام کی مدد سے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت پہاڑ خیل پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو اس دہشت گردی کا شکار بن گیا، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

  • کرم میں قبائلی جھڑپوں کا 11 واں روز،ہلاکتوں کی تعداد 130 اور 186 زخمی ہو چکے

    کرم میں قبائلی جھڑپوں کا 11 واں روز،ہلاکتوں کی تعداد 130 اور 186 زخمی ہو چکے

    پاراچنار : ضلع کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپیں گیارہویں روز بھی جاری ہیں جس میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں اب تک 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں قبائلی جھڑپوں کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے دیگر راستے بھی بند ہیں جبکہ مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمدورفت بھی معطل ہے،شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس، فورسز کے دستے تعینات ہیں، باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں کرم میں امن امان سے متعلق گرینڈ جرگے سے خطاب میں ضلع کرم کے عوام کو پرُامن رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام غیرت مند اور پُرامن ہیں، امن و امان کے لیے حکومت کسی بھی حد جانے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدا یت دی کہ جو بھی امن کو خراب کرے گا اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علا قے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرےفریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں انہوں نے ہدایت دی کہ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیا جائے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے، علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔

  • کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سعید سے گلشن اقبال سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔اے وی ایل سی نے کارروائیوں کے دوران کاریں چوری اور چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے۔ملزمان سے سرجانی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں فرقان، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے جن سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چند گھنٹے قبل ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا تھا۔ملزمان رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی گئی ہے۔

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار