Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای)کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی کے ڈیلر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے اہلکاروں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے قریب پارکنگ گیٹ پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن سرکل نے بتایا کہ ملزم کو غیر ملکی کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے شواہد کے حامل موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ وہ برآمد شدہ غیرملکی کرنسی فروخت کرنے کے مقصد سے گجرات سے کراچی آیا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی تحویل سے 4 ہزار امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے مسلسل پاکستان بھر میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے جس میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • گوجرہ:گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

    گوجرہ:گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

    گوجرہ (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) تھانہ سٹی گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 298 ج ب میں گھریلو تنازعے پر نوجوان شہزاد علی ولد احمد علی نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ زہر کے اثرات کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر گورنمنٹ اے آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا۔

    ابتدائی طبی امداد کے بعد شہزاد علی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    گھریلو تنازعات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مسائل کے حل کے لیے بہتر رویوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  • علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے قاتل کو 8 بار سزائے موت

    علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے قاتل کو 8 بار سزائے موت

    علی پور (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) ایڈیشنل سیشن جج غلام مجتبیٰ خان بلوچ نے سات ماہ قبل اپنی بیوی اور سات بچوں کو قتل کرنے والے ملزم محمد سجاد کو آٹھ بار سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے فی مقتول جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو چھ ماہ اضافی قید کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈوالا میں رواں سال اپریل میں محمد سجاد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور سات بچوں کو نشہ آور مٹھائی اور مشروب دینے کے بعد تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتولین میں سجاد کی بیوی کوثر مائی (35-40 سال) اور بچے انسہ (8 سال)، کنزا، رمشہ، مہناز، محمد انس (3 سال)، محمد سبحان، اور منزہ (6 ماہ) شامل ہیں۔

    پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا تھا۔ عدالت نے ایک ماہ کے مختصر عرصے میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو آٹھ بار سزائے موت سنائی اور ہر مقتول کے لیے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    علی پور : سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کوقتل کرڈالا

    ملزم سجاد ایک معذور درزی تھا اور بیروزگاری کے باعث گھریلو جھگڑوں کا سامنا کر رہا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق قتل سے ایک دن قبل گھر میں لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ملزم نے یہ وحشیانہ اقدام اٹھایا۔

    اہل علاقہ اور ورثاء نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے سنگین جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کو روکا جا سکے۔

  • اوچ شریف: اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف: اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی رپورٹ) اوچ شریف کے نواحی علاقے بختیاری میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 7 سالہ حامد اتائی ڈاکٹر جعفر کے پاس بخار کے علاج کے لیے لے جایا گیا۔ علاج کے دوران اتائی ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایا جس کے فوراً بعد بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

    اس افسوسناک سانحے پر بچے کے ورثاء غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ لواحقین نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور اتائی ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور عوامی حلقوں میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: 8 سالہ بچے سے بدفعلی،کینٹ پولیس درندگی کرنے والے گرفتار نہ کرسکی

    سیالکوٹ: 8 سالہ بچے سے بدفعلی،کینٹ پولیس درندگی کرنے والے گرفتار نہ کرسکی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گاؤں کجلے وال میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 سالہ معصوم بچے اذان سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محنت کش افضال احمد کا 8 سالہ بیٹا اذان شام 6 بجے کے قریب گھر سے اکیلا دوکان پر کھانے کی کوئی چیز لینے گیا۔ اس دوران ملزم قاسم ولد منور حسین نے اکیلے بچے کو دیکھ کر ورغلا کر قریبی زیر تعمیر ایک مکان کے اندر لے گیا اور وہاں اس معصوم بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔ اس سفاکانہ فعل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

    بچہ ازان روتا ہوا اپنے گھر واپس گیا اور گھر والوں کو واقعے سے آگاہ کیا۔ گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور ملزم قاسم کے خلاف تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    بچے کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ہے لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا

    اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا

    سیشن کورٹ لاہور نے پاکستانی اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 15 سال کی سزا سنادی ہے، اور ساتھ ہی ملزم پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے مطابق، عماد بٹ کو نہ صرف قید کی سزا کا سامنا ہوگا بلکہ جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں انہیں مزید ایک سال کی قید بھگتنی پڑے گی۔ ملزم عماد بٹ کو چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹیگیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ نے گرفتار کیا تھا۔ این آئی یو نارتھ کی طرف سے کیے گئے تحقیقات اور کامیاب کارروائی کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی تھیں۔ منشیات کی مقدار اور نوعیت کے پیش نظر، ملزم کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ عماد بٹ مختلف ممالک سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ ان ممالک میں اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور بیلجیم شامل ہیں، جہاں سے وہ منشیات لانے کے بعد پاکستان میں ان کی غیر قانونی ترسیل کرتا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ تیار کیا اور اس کے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر ملزم عماد بٹ کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 15 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق، اگر ملزم جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے مزید ایک سال کی قید بھگتنا ہوگی۔

    اس حوالے سے اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ نگار چوہدری پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ ہیں اور ان کے شوہر کا اس سنگین جرم میں ملوث ہونا ان کے مداحوں اور شوبز صنعت کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔

    ملزم عماد بٹ کی گرفتاری اور اس کے نیٹ ورک کا بے نقاب ہونا ایک بڑی کامیابی ہے، جو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔ عدالت نے اس کیس کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے متعلق جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

    ملزم عماد بٹ کے وکلا کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔ قانونی ماہرین کے مطابق، اگر اپیل مسترد ہوتی ہے تو عماد بٹ کو 15 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

  • گوجرہ:تیز رفتاربس کی موٹرسائیکل کوٹکر،دو نوجوان جاں بحق

    گوجرہ:تیز رفتاربس کی موٹرسائیکل کوٹکر،دو نوجوان جاں بحق

    گوجرہ (نامہ نگار ، عبد الرحمن جٹ) گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر المناک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ مریم فلنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار منٹھار بس (BSC-688) نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل (TSM-6291) کو ٹکر مار دی۔

    موٹر سائیکل پر 327 ج ب بھیلر کے رہائشی ماجد علی ولد بابو خان اور برہان ولد نذیر سوار تھے جو ٹوبہ سے گوجرہ آ رہے تھے۔ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

  • قصور:پولیس سے تنگ خاتون نےتھانہ میں خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی

    قصور:پولیس سے تنگ خاتون نےتھانہ میں خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی

    قصور(بیوروچیف غنی محمود کی رپورٹ) تھانہ گنڈا سنگھ میں خاتون کا خودسوزی کا دلخراش واقعہ، پولیس رویے پر سوالات

    قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں سابق ممبر ضلع کونسل سکینہ بی بی نے پولیس کے مبینہ رویے سے تنگ آکر ایس ایچ او کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ واقعے کے بعد خاتون کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی پی او قصور کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سکینہ بی بی مبینہ طور پر تھانے میں پولیس کے رویے سے سخت نالاں تھیں۔ واقعے نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین اور شہریوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • نوشکی، گنداری ڈیم کی تعمیراتی کیمپ سے 6 افراد اغوا

    نوشکی، گنداری ڈیم کی تعمیراتی کیمپ سے 6 افراد اغوا

    بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ایک افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں مسلح افراد نے زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ اور گنداری ڈیم کی تعمیراتی کیمپ سے چھ افراد کو اغواء کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

    لیویز ذرائع نے بتایا کہ اغواء کے بعد مسلح افراد نے تعمیراتی سائٹ پر کیمپ کو بھی آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن کیمپ اور اس کے اطراف کے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔

    ڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اغواء کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔علاقے میں اس وقت سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تمام ممکنہ راستوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اغواء کیے گئے افراد کے خاندانوں نے حکام سے فوری بازیابی کی اپیل کی ہے بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات حالیہ مہینوں میں بڑھ گئے ہیں، جہاں دہشت گرد گروہ اور مسلح تنظیمیں سکیورٹی فورسز اور مقامی افراد کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

  • قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین سے مرد اہلکاروں کی بدتمیزی، عوام کا شدید احتجاج

    قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین سے مرد اہلکاروں کی بدتمیزی، عوام کا شدید احتجاج

    قصور (بیوروچیف غنی محمود)ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین سے مرد اہلکاروں کی بدتمیزی، عوام کا شدید احتجاج

    تفصیل کے مطابق تحصیل چونیاں کے گاؤں گھلن ہتھاڑ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم لینے آئی خواتین کے ساتھ سرعام بدسلوکی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ خواتین کو سرکاری اہلکار ابوبکر کی جانب سے دھکے دیے گئے اور جسمانی طور پر چھونے کی شکایات سامنے آئیں، جس پر علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    ابوبکر نامی اہلکار نے خواتین کو پیسے دیتے وقت نہایت غیر مہذب رویہ اختیار کیا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خواتین کو دھکے دے رہا ہے اور زبردستی ان کے جسم کو ہاتھ لگا کر ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک متاثرہ خاتون غزالہ شاہین جو اپنے معصوم بچے کو اٹھائے ہوئے تھی کو بھی زبردستی دھکے مارے گئے، جس پر لوگ مشتعل ہو گئے۔

    اہلیان علاقہ نے اس رویے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے "فرعون صفت” اہلکار کو فوری طور پر نوکری سے معطل کیا جائے اور خواتین کے ساتھ اس بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیا جائے۔ عوام نے غریب اور مظلوم خواتین کو اس طرح ذلیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ امدادی رقم جاز کیش یا دیگر موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے فراہم کی جائے تاکہ خواتین کو سنٹرز پر دھکے نہ کھانے پڑیں۔
    ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
    https://x.com/BaaghiTV/status/1862723846056403085

    وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے عوام نے فوری ایکشن لینے اور خواتین کی عزت و وقار کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔