Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ: جعلی ویزوں پر سفر کی کوشش، 3 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ: جعلی ویزوں پر سفر کی کوشش، 3 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں محمد توصیف شہزاد، ظفر اقبال، اور سرفراز علی شامل ہیں، جنہیں امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔

    ملزمان نے دبئی کے ذریعے سعودی عرب جانے کے بجائے جعلی وزٹ ویزوں پر ساؤتھ افریقہ کا بورڈنگ پاس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ویزوں کی تاریخ تنسیخ اور دیگر تفصیلات میں جعل سازی کی گئی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان متعدد سال ساؤتھ افریقہ میں مقیم رہے اور مختلف ایجنٹوں کی مدد سے ویزوں میں ٹمپرنگ کروائی۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • ٹھٹھہ: ایس ایس پی کا اردلی روم، 15 اہلکاروں کو سزائیں

    ٹھٹھہ: ایس ایس پی کا اردلی روم، 15 اہلکاروں کو سزائیں

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی،نامہ نگاربلاول سموں) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے گئے اور زیر التوا شوکاز نوٹسز اور انکوائریوں کے قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے گئے۔

    اردلی روم میں غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت اور مس کنڈکٹ سمیت منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث 15 پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں۔ ڈاکٹر عمران خان نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے سرانجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے اعلان کیا کہ پولیس اہلکاروں کے ویلفیئر، چھٹی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر بدھ کو ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

  • پشاورمیں رواں برس قتل واقدام قتل کے واقعات میں اضافہ

    پشاورمیں رواں برس قتل واقدام قتل کے واقعات میں اضافہ

    شاور پولیس نے رواں سال کے دوران پیش آنے والے قتل و اقدام قتل کے واقعات کے بارے میں تفصیلی ڈیٹا جاری کیا ہے، جس کے مطابق اب تک 574 افراد، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، قتل ہو چکے ہیں۔ ان افراد میں 415 مرد، 49 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق، 804 ایسے واقعات بھی مختلف تھانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اقدام قتل کی کوشش کی گئی۔ ان اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے قتل کے واقعات میں 33 فیصد کمی جبکہ اقدام قتل کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔مزید برآں، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مردوں کے قتل کے واقعات میں 4 فیصد کمی جبکہ اقدام قتل کے واقعات میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2023 میں قتل کے واقعات میں کچھ کمی آئی ہے، لیکن اقدام قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 618 افراد قتل ہوئے تھے جبکہ اقدام قتل کے 773 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) قاسم علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قتل و اقدام قتل کے بیشتر واقعات جائیداد اور زمینی تنازعات کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

    پولیس کے مطابق، قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ زمینوں کی ملکیت، جائیداد کے تنازعات اور خاندانی جھگڑے ہیں۔ یہ واقعات بعض اوقات مقامی سطح پر غیر قانونی قبضوں اور لینڈ مافیا کے ساتھ بھی منسلک ہوتے ہیں، جو امن و امان کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔

    سی سی پی او قاسم علی خان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قتل و اقدام قتل کے واقعات میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ عوام پولیس کے ساتھ مل کر ان معاملات کو حل کرنے میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے طور پر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس قسم کے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، مگر اس میں عوام کا تعاون بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔پشاور پولیس نے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ایک مہم بھی شروع کی ہے تاکہ وہ جرائم کی روک تھام میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور معاشرتی مسائل کو مل کر حل کیا جا سکے۔

  • ڈسکہ: کرین حادثہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    ڈسکہ: کرین حادثہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    ڈسکہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک عمران) گھوئینکی اڈہ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں کرین اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان عمر جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست علی حیدر شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان سیالکوٹ سے ڈسکہ کی طرف سفر کر رہے تھے۔ ایک کرین غلط سمت سے آتے ہوئے ان کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں عمر موقع پر ہی دم توڑ گیا اور علی حیدر کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کے بعد کرین کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق چونگ ہیڈمرالہ روڈ سے تھا۔

  • پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    پسند کی شادی پر جرگے کے ذریعے باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کنے بتایا کہ مقتولین کوپسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اولڈ سٹی ایریا نیپیئر تھانے کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے خاتون اور مرد کی شناخت میاں بیوی کے طور پر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میوہ شاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس میں مقتول شخص کی شناخت عطاللہ ولد پیرمحمد خان کے نام سے کی گئی، تاہم ابتدائی طور پر مقتولہ خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔ بعد ازاں رات گئے مقتولہ کی شناخت رہادیہ عرف ثمرین دختر محمد گل کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او نیپیئر کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور انہوں نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔جس کے بعد یہ لاہور اور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ اس دوران دونوں نے لیاری کے ایک نجی ہوٹل میں بھی قیام کیا اور پھر نیپیئر کے علاقے لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب کرایے پر مکان لے لیا۔گزشتہ روز مقتولین کلفٹن سی ویو کے قریب شاپنگ مال سے رکشے میں سوار ہو کر لیاری آئے، جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔مقتول عطااللہ کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ مقتول عطااللہ اور اس کی بیوی کوعلاقے کے معززین نے جرگے کے ذریعے علاقہ بدر کردیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کامقدمہ مقتول عطااللہ کے کزن اسفندیار کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد مقتولین میاں بیوی کی لاش اس کے کزن کے حوالے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

  • میرپور خاص: پاگل کتے کو مارنے  پر منتخب کونسلر اور کارکن گرفتار، شدید عوامی ردعمل

    میرپور خاص: پاگل کتے کو مارنے پر منتخب کونسلر اور کارکن گرفتار، شدید عوامی ردعمل

    میرپور خاص (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) سٹیلائٹ ٹاؤن یونین کونسل 4 میں پاگل کتوں کے کاٹنے کی شکایات پر کارروائی کرنے والے منتخب کونسلر لیاقت علی شاہ، کاشف اقبال، اور جماعت اسلامی کے کارکن آصف صدیق کو پاگل کتے کو مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس گرفتاری پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر یونین کونسل کے منتخب نمائندوں نے متعلقہ محکمے کو اطلاع دی، جس کے بعد 1122 کے عملے نے پاگل کتوں کے خلاف کارروائی کی۔ تاہم ایک کتیا کے مالک نے اپنے”اثرو رسوخ” کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ نمائندوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    پولیس نے کونسلر لیاقت علی شاہ، کاشف اقبال، اور جماعت اسلامی کے کارکن آصف صدیق کو گرفتار کرکے 8 گھنٹے سے زائد حبسِ بےجا میں رکھا۔ گرفتاری کے دوران ان کی تصاویر بھی بنائی گئیں، جس پر عوامی حلقوں نے سخت اعتراض کیا ہے۔

    آج فرسٹ ایڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو کر گرفتار شدگان نے اپنی ضمانت حاصل کی، جس کی ذمہ داری یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے دی۔

    اس واقعہ پر علاقے کے عوام اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاگل کتے علاقے کے لیے خطرہ تھے اور ان کے خاتمے کے لیے کی گئی کارروائی عوامی مفاد میں تھی۔ 1122 کے اہلکاروں نے بھی بتایا کہ کتیا کے جسم پر کیڑے تھےاور وہ واقعی خطرناک تھی۔

    یونین کونسل 4 کے چیئرمین فاروق ملک اور وائس چیئرمین جاوید احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے واقعات ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ گرفتار شدگان نے بھی عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ خدمت جاری رکھیں گے۔

    عوامی مفاد میں کیے جانے والے کاموں کو جرم قرار دینا کس حد تک جائز ہے؟کیا منتخب نمائندوں کو عوامی خدمت سے روکنے کی کوشش علاقے کے مسائل کو مزید پیچیدہ نہیں کرے گی؟ایسے واقعات عوام کے منتخب نمائندوں کے اعتماد پر کیسے اثر ڈال سکتے ہیں؟
    یہ واقعہ عوامی نمائندوں کی خدمت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے اور اس پر مزید غور و فکر

  • بھارت میں غربت،والدین نے چار سالہ بچی فروخت کر دی

    بھارت میں غربت،والدین نے چار سالہ بچی فروخت کر دی

    بھارت کی ریاست بہار میں غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر ایک والدین نے اپنی چار سالہ بچی کو 40 ہزار بھارتی روپے کے عوض فروخت کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں والدین کی مالی حالت اتنی خراب تھی کہ انہوں نے اپنی معصوم بیٹی کو ایک بے اولاد جوڑے کے حوالے کر دیا جو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

    بھارتی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب بچی کے فروخت ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کر لیا اور اس کے والدین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین نے اپنی غربت کا تذکرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو فروخت کرنے پر مجبور تھے۔پولیس کے مطابق بچی کے والدین پیشے کے اعتبار سے مزدور ہیں اور ان کی مالی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کرنے کے قابل نہیں تھے۔ والدین نے اڑیسہ کے ایک بے اولاد جوڑے کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہوں نے اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہونے کی مدد کی۔

    یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں غربت اور معاشی عدم مساوات کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں غربت کی سطح بہت زیادہ ہے اور بہت سے لوگ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔پولیس حکام نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے والدین سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو جلد ہی اس کے حقیقی خاندان کے حوالے کر دیا جائے گا اور اس کے والدین کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    اس واقعے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے اداروں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔بھارت میں غربت کی وجہ سے ایسے واقعات افسوسناک طور پر نیا نہیں ہیں۔ چند سالوں میں متعدد بار اس قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں والدین نے غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو فروخت کیا یا انہیں غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بنیادی وجہ تعلیم، صحت اور معاشی مواقع کی کمی ہے۔

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

  • گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ   مالیت کے زیورات چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

    گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

    فیصل آباد: پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ کی نشاندہی پر چوری شدہ زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق، یہ واقعہ النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر کے ساتھ پیش آیا۔ محمد زبیر نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بہو کے 65 تولے کے زیورات گھر سے چوری ہو گئے ہیں۔ زیورات کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد تھی۔درخواست گزار محمد زبیر نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا، جس کی بناء پر پولیس نے فوری طور پر اس سے تفتیش شروع کی۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں سحر فاطمہ نے زیورات کی چوری کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اس کی تفتیش کے دوران چوری شدہ زیورات بھی برآمد کر لیے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمہ نے بتایا کہ زیورات کو وہ چھپانے کے لیے کسی محفوظ جگہ لے گئی تھی، جس پر پولیس نے برآمدگی کے دوران زیورات کو بازیاب کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس کارروائی کے بعد مزید قانونی کارروائی کے آغاز کا عندیہ دیا ہے۔

    یہ واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ گھریلو ملازمین پر اعتماد کرتے وقت محتاط رہنا ضروری ہے، کیونکہ بعض اوقات یہ لوگ ہی گھریلو مال و دولت کی چوری میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین کے حوالے سے مکمل چھان بین اور احتیاط سے کام لیں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

  • غلام اللہ: 13 سالہ مزدور بچے پربہیمانہ تشدد،گرم چائے انڈیل دی، 40 فیصد جسم جھلس گیا

    غلام اللہ: 13 سالہ مزدور بچے پربہیمانہ تشدد،گرم چائے انڈیل دی، 40 فیصد جسم جھلس گیا

    ٹھٹھہ (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) غلام اللہ کے ایک ہوٹل میں کام کرنے والے 13 سالہ مولا بخش درس پر ہوٹل مالک اور عملے کا ظالمانہ تشدد سامنے آیا ہے، جس نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہوٹل مالک ابراہیم چانڈیو کے حکم پر بیرے ابلی چانڈیو نے معصوم لڑکے پر ابلتی ہوئی گرم چائے ڈال دی، جس کے نتیجے میں بچے کا 40 فیصد جسم بری طرح جھلس گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکے کو معمولی غلطی پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    زخمی بچے کے والد اللہ بخش درس نے بتایا کہ ان کا بیٹا شدید تکلیف میں ہے اور اسے فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    لواحقین نے ہوٹل مالک ابراہیم چانڈیو اور بیرے ابلی چانڈیو کے خلاف تھانہ غلام اللہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ غلام اللہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابلی چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے نذرانہ لیکر ہوٹل مالک کو گرفتار نہیں کیا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے بھی گریزاں ہے

    علاقے کے شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے اور معصوم بچے کے لیے انصاف یقینی بنایا جائے۔

  • سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش ، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش ، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاکھوں کی رقم لوٹنے کا الزام سابقہ سسر پر لگانا چاہتا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ون فائیومددگار پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینا شہری کو مہنگا پڑگیا، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اپنے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ون فائیو مددگار پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص احمد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    پولیس نے بتایا کہ ون فائیومددگار پر احمد نے ایمرجنسی کال کہ اور بتایا کہ احسن آباد چڑھائی کے قریب ہائی روف میں سوار ملزمان نے ہم سے 14 لاکھ 95 ہزار روپے چھینے ہیں جس پر پولیس فوری پہنچی ، جہاں یاروگوٹھ کے رہائشی تین افراد موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ کالر احمد نے کہا اس کا دوست حیدرآباد سے پلاٹ فروخت کرکے رقم کے ہمراہ آرہا تھا ، جس نے اسے پک کرنے کے لیے بلایا تھا، جب وہ اسے لے کر جارہے تھے تو ان سے واردات ہوگئی۔پولیس نے شبہ ہونے پر سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزمان نے سچ اگل دیا، احمد نے بتایا کہ اس نے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ڈرامہ کیا تھا اور جس ہائی روف کا نمبر پولیس کو دیا وہ اس کے سابقہ سسر کی تھی۔پولیس نے تصدیق کے لیے ملزم کے سسر کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے 2 ماہ پہلے احمد سے خلع لے لی تھی۔پولیس کا کہنا ہے ملزم جھوٹی اطلاع کے ذریعے دوستوں کے ساتھ مل کر سسر کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی پر نوکری سے برطرف

    سندھ حکومت کا پاور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع پلان کا اعلان

    مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے لیکن کن شرائط پر، جانیے