Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ: اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

    گوجرہ: اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

    گوجرہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

    گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 95 ج ب میں اتائی ڈاکٹر جاوید کے ہاتھوں ایکسپائر انجیکشن لگنے سے اختر علی ولد اسماعیل جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان سر درد کی شکایت پر اتائی کے پاس گیا تھا، جہاں انجیکشن لگانے کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

    اتائی جاوید نے اپنے گھر میں کلینک قائم کر رکھا تھا، جہاں انگریزی ادویات اور ایکسپائر میڈیسن کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اہل علاقہ نے ڈی سی ٹوبہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عطائی کو سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

    مقامی پولیس موقع پر موجود ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • تلہ گنگ: پی ٹی آئی احتجاج میں تصادم، چار پولیس اہلکار زخمی

    تلہ گنگ: پی ٹی آئی احتجاج میں تصادم، چار پولیس اہلکار زخمی

    تلہ گنگ(باغی ٹی وی رپورٹرملک محمد مزمل اقبال)تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم، پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار زخمی

    تفصیل کے مطابق پیٹرولنگ پولیس چکوال کے اے ایس تبسم مقبول سمیت چار پولیس اہلکار تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہزارہ موٹروے پر تصادم میں زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں میں عبد المالک کوٹ گلہ، حمید افضل پتوالی، اور طارق تلہ گنگ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عبد المالک شدید زخمی ہیں، جنہیں کلہاڑی اور برچھی کے وار سے نشانہ بنایا گیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سکھر: پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، لوٹی گئی رقم برآمد

    سکھر: پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، لوٹی گئی رقم برآمد

    میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگار مشتاق لغاری)سکھر پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت، لوٹی گئی رقم برآمد

    سکھر کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں جاگیر موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت عبدالخالق سولنگی اور مختیار سولنگی کے نام سے ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق، یہ دونوں ملزمان ہفتے قبل تھانہ بی سیکشن کی حدود بندر روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے، جہاں ایک موبائل کمپنی کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر بھاری رقم لے کر فرار ہو گئے تھے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 11 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے، جو ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا مجرمانہ ریکارڈ مختلف تھانوں اور اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔

    ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس پارٹی کی جواں مردی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے سی سی تھرڈ اور کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سکھر پولیس نے واقعے کو قانون کی بالادستی کی مثال قرار دیا ہے۔

  • احمد پور شرقیہ:شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا، جنریٹر کے دھوئیں سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون  کی حالت نازک

    احمد پور شرقیہ:شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا، جنریٹر کے دھوئیں سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون کی حالت نازک

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان )احمد پور شرقیہ میں شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا، جنریٹر کے دھوئیں سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون کی حالت نازک

    تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے علی کھاڑک میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کمرے کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ اور بیٹا دم توڑ گئے جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ محمد عامر اور 2 سالہ عمران شامل ہیں۔ متاثرہ خاتون 22 سالہ ثانیہ کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ واقعہ شادی کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کر گیا اور علاقے میں گہرا صدمہ پھیل گیا۔

  • اسلام آباد : پی ٹی آئی شرپسندوں نے  رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکار شہید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکار شہید

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج، رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی، 4 شہید، 100 سے زائد زخمی

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید تشویشناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ نصف شب کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے سری نگر ہائی وے پر رینجرز کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں چار رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنوں نے 26 نمبر چونگی سے گزرتے ہوئے سری نگر ہائی وے کی جانب پیش قدمی کی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی چوک کو صحافیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے شر پسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک رینجرز کے چار جوان شہید، پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں اور سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے۔

    احتجاجی مظاہروں کے دوران اشتعال انگیزی اور تشدد کی کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف قانون نافذ کرنے والے ادارے نشانہ بنے ہیں بلکہ عوامی املاک اور سیکیورٹی کی صورت حال بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

  • کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے

    کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے

    کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے۔

    اطلاعات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں چھ افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 کو ریسکیو کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ماہی گیروں کی تنظیم کے رہنما یونس خاصخیلی کے مطابق کشتی میں 6 افراد سوار تھے، جو حادثے کے نتیجے میں ڈوب گئے، جن میں سے 2 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جب کہ مقامی غوطہ خور ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کشتی میں سوار 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور لاپتا شخص آپس میں بھائی ہیں۔ یہ تمام لوگ کشتی پرسوار ہوکر بھنڈار میں عرس میلہ دیکھنے جارہے تھے۔واقعہ گزشتہ شب 8 بجے بھنڈار کے مقام پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

  • لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

    لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

    ویسٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرید ولد شیر محمد کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزم نوید کو ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، برآمد شدہ چھالیہ ڈمپر میں لوڈ کرکے کرش پتھر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔چھالیہ کا مجموعی وزن 6240 کلو گرام ہے جس کی مالیت مارکیٹ میں لاکھوں روپے کی ہے۔طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر نمبری SB-2146 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مشیات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

  • گوجرہ: ٹریکٹر ڈرائیور گنا لوڈ ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

    گوجرہ: ٹریکٹر ڈرائیور گنا لوڈ ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

    گوجرہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) ٹریکٹر ڈرائیور گنا لوڈ ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

    تفصیل کے مطابق چک نمبر 46 گ ب سمندری کے رہائشی سلطان مسیح، جو گنا لوڈ کرکے کمالیہ شوگر مل کی طرف جا رہے تھے، افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ سمندری روڈ پر چک نمبر 367 ج ب سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والے مزدا نمبر 1563 FDS کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹرالی کو ٹکر ماری، جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر 10 فٹ گہرائی میں جا گری۔

    حادثے میں سلطان مسیح ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے کافی کوششوں کے بعد انہیں نکالا اور فوری طور پر گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا۔ تاہم سلطان مسیح راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے کے بعد مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ نامعلوم مزدا ڈرائیور کی تلاش جاری

  • پرتشدد احتجاج، ہکلہ انٹرچینج پر پولیس کانسٹیبل شہید، 70 اہلکار زخمی

    پرتشدد احتجاج، ہکلہ انٹرچینج پر پولیس کانسٹیبل شہید، 70 اہلکار زخمی

    اسلام آباد(باغی ٹی وی رپورٹ)پرتشدد احتجاج، ہکلہ انٹرچینج پر پولیس کانسٹیبل شہید، 70 اہلکار زخمی،پی ٹی آئی کارکنان کے حملے میں کانسٹیبل مبشر شہید، وزیرداخلہ کا شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم

    تفصیل کے مطابق احتجاج کی آڑ میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہکلہ انٹرچینج پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر شہید ہو گئے۔ 46 سالہ کانسٹیبل مبشر، جو مظفر گڑھ سے تعلق رکھتے تھے، سر پر شدید چوٹ کے باعث تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شہید کانسٹیبل مبشر کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

    پرتشدد مظاہروں میں پولیس کے 70 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں سر، بازو، اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور شدت پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند مرتبہ حاصل کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • لنڈی کوتل: پولیس کی بڑی کارروائی، 3 کلو آئس برآمد، دو اسمگلرز گرفتار

    لنڈی کوتل: پولیس کی بڑی کارروائی، 3 کلو آئس برآمد، دو اسمگلرز گرفتار

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)لنڈی کوتل میں پولیس کی بڑی کارروائی، 3 کلو آئس برآمد، دو اسمگلرز گرفتار

    تفصیل کے مطابق ضلع خیبر کی لنڈی کوتل پولیس نے آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار سے 3 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران نور خان ولد محمد اشرف (سکنہ افغانستان) اور سلمان خان ولد آفتاب عالم (سکنہ ولی بیگ خیل) کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں منشیات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی شینواری اور ان کی ٹیم نے زیڑے پوسٹ پر یہ کامیاب کارروائی کی۔ مشکوک گاڑی (نمبر D2402) کے خفیہ خانوں سے آئس برآمد کی گئی۔

    پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور منشیات کے خاتمے کے لیے یہ مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔