Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ٹھٹھہ:مکلی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    ٹھٹھہ:مکلی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی سخت ہدایت پر ایس ایچ او مکلی لھنو خان بوزدار نے مکلی کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مکلی نے سجاد ببر اور وجاہت اقبال کو بڑی مقدار میں منشیات جس میں چرس، ہیروئن، اور گٹکا شامل ہیں سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مکلی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ رسول بخش کمان، مشتاق احمد، مہیش کمار، عبدالعزیز کمبھار، محمد خان عرف گڈو جوکھیو، اور بابو جان جوکھیو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گرفتار افراد میں سے کچھ نے تحریری طور پر منشیات فروشی سے توبہ کرلی ہے۔ تاہم پولیس نے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے اپنے جرم کو تسلیم کیا ہے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اس آپریشن کے دوران پولیس نے مکلی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، پولیس نے علاقے میں موجود مختلف نالوں اور کھنڈرات کی بھی تلاشی لی جہاں منشیات فروش اپنا کاروبار چلاتے تھے۔

    اس موقع پر ایس ایچ او مکلی لھنو خان بوزدار نے کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے علاقے میں رہنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے منشیات فروشی کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • لاہور میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے

    لاہور میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے

    پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا، خاتون نے مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے فوری کاروائی کی، ترجمان پولیس کے مطابق لکھوکی پولیس چوکی نے اجتماعی زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے ہیئر اور روڑا گاوں سے حراست میں لیا گیا، ملزمان کی شناخت افضال، امانت اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم افضال نے متاثرہ خاتون کو اس کا ماموں بن کر گھر سے باہربلایا،خاتون کے گھر سے نکلتے ہی ملزم افضال زبردستی انہیں قریبی کھیت میں لے گیا جہاں اس کے 2 ساتھی چھپے ہوئے تھے، تینوں ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔

    دوسری جانب ایک اور خاتون کے ساتھ بھی اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے نوٹس پر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں ذوالفقار اورافضال شامل ہیں،ملزمان کو سب انسپکٹر صدف رشید SSOIU ماڈل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا۔

    دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، جن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

     وادی تیراہ میں 25 خواج کو جہنم واصل کر دیا گیا

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

  • پسند کی شادی: جوڑےکو 2 روز بعد دلہن کے والد نےگھر میں گھس کر قتل کردیا

    پسند کی شادی: جوڑےکو 2 روز بعد دلہن کے والد نےگھر میں گھس کر قتل کردیا

    لاہور: نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور چچی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق محراب پور کے گاوں چانڈیو محلہ میں ملزم نے اپنی بہن اور چچی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، ملزم بگا چانڈیو کو محراب پور پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا،مقتول خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    قبل ازیں لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر میں موجود 2 خواتین نند اور بھاوج کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا،شان نامی ملزم نے 25 سالہ بیوی حنا اور 24 سالہ بہن سحرش کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ملزم شام کو اپنی اہلیہ حنا اور بہن سحرش کے کردار پر شبہ تھا،پولیس کی فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کرنے کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

    دوسری جانب بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو شادی کے دو روز بعد قتل کر دیا گیاپولیس کے مطا بق دلہن کے والد نے ساتھیوں سمیت دلہا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دونوں دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے، مقتو ل لڑکا لڑکی نے دو روز قبل پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کا باپ بیٹی اور داماد کو قتل کرکے فرار ہوگیاآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

  • ملتان ائیرپورٹ  پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے  کوکین بھرے کیپسول برآمد

    ملتان ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول برآمد

    راولپنڈی: ملتان ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے درجنوں کوکین بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں ملتان ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسقط سے آئے غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے 48 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلیےگرفتار کیا گیا غیر ملکی انگولا کا رہائشی (افریقی باشندہ) ہے، جس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولز کا مجموعی وزن 624 گرام ہے۔

    رواں سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد کا تعلق افریقی ممالک سے تھا، منشیات اسمگلنگ میں غیر ملکی باشندوں کے بڑھتے کیسز تشویش کا باعث ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • بہاولپور: شاداب کالونی کھوکھر چوک میں گھر کو آگ لگ گئی

    بہاولپور: شاداب کالونی کھوکھر چوک میں گھر کو آگ لگ گئی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)بہاولپور کی شاداب کالونی کھوکھر چوک میں گھر کو آگ لگ گئی

    تفصیل کے مطابق بہاولپور کی شاداب کالونی کھوکھر چوک میں ایک گھر کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق گھر کے مکین استری جلتی چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے اور گھر کو لاک کر دیا تھا۔ استری کی گرمی کی وجہ سے کمرے میں موجود ضروری ساز و سامان، بشمول صوفے اور پردے، آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

    ریسکیو سٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریسکیو حکام نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ گھر چھوڑتے وقت بجلی کے آلات کو بند کرنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • ڈیرہ غازیخان: مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان: مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ماڑکی سرتھوخ مسکلانی، مبارکی تمن بزدار کوہ سلیمان میں شادی کی تقریبات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مسکلانی برادری کے بچے کھیلتے ہوئے کھیتوں کی طرف چلے گئے اور پانی کے تالاب میں نہانے کے دوران تین معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

    واقعے میں دو بھائیوں کی دو بیٹیاں اور ایک کزن کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ معصوم بچیاں پانچویں کلاس کی طالبات تھیں اور ان کی اچانک موت نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔

    تینوں بچیوں کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے سرتھوخ ماڑکی میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ،شادی والے گھر سے ایک ساتھ اکٹھے تین جنازے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،اس شادی کی خوشیوں والا گھر سوگ میں ڈوب گیا.

  • علی پور:دیپالپورپولیس کی غنڈہ گردی،60 سالہ بوڑھی خاتون، 2بہو ؤں اور شیرخوار بچے سمیت 4 افراد کواغواکرلیا

    علی پور:دیپالپورپولیس کی غنڈہ گردی،60 سالہ بوڑھی خاتون، 2بہو ؤں اور شیرخوار بچے سمیت 4 افراد کواغواکرلیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)ضلع مظفرگرح کی تحصیل پور کے تھانہ سیت پور کی حدود سے 60 سالہ بوڑھی خاتون، اس کی بہو، اور ڈیڑھ سالہ شیر خوار بچے سمیت چار افراد کو غیر قانونی طور پر دیپالپور ضلع اوکاڑہ پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اغوا کر لیا۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود بازیابی نہ ہونے پر متاثرہ خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تھانہ سیت پور کے ایس ایچ او کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواحی موضع گبر آرائیں، تھانہ سیت پور کے رہائشی خادم حسین آرائیں نے صحافیوں کو بتایا کہ دیپالپور سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر شبیر احمد نے اپنے اہلکاروں شعیب یاسین، طاہر رفیق اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرائیویٹ گاڑی میں ہماری بستی پر حملہ کیا۔ اس دوران وہ زوار حسین کے بارے میں معلومات لینے آئے جو محنت مزدوری کے لیے دیپالپور میں مقیم تھا۔

    اہل علاقہ نے انہیں بتایا کہ زوار حسین یہاں موجود نہیں ہے اور اس کے والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ زوار حسین نے ایک شادی شدہ خاتون سمیرا گلزار کو اغوا کیا ہوا ہے اور اس کے خلاف دیپالپور تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

    جب زوار حسین اور اس کے خاندان کا کوئی فرد قابو نہیں آیا تو سب انسپکٹر شبیر احمد نے انتہائی بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خادم حسین کی 54 سالہ بیوی نور مائی، 60 سالہ رقیہ مائی، 40 سالہ بہو طاہرہ بی بی اور دوسری بہو شازی بی بی کو زبردستی پکڑ کر ڈیڑھ سالہ شیر خوار پوتے سمیت اغوا کر لیا۔

    خادم حسین آرائیں کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا اور انہیں پرائیویٹ ہائی ایس ویگن میں ڈال کر لے جایا گیا۔ جاتے جاتے پولیس اہلکاروں نے دھمکی دی کہ سمیرا گلزار کو واپس کر کے اپنی خواتین کو واپس لے جانا۔

    لواحقین نے 15 اور 1787 پر کمپلینٹ درج کروا دی ہے، لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ خادم حسین آرائیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک خاتون ہونے کے ناطے بے گناہ خواتین کی بازیابی میں مدد کریں۔ انہوں نےآرپی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کی اس غیر قانونی کارروائی پر نوٹس لیں اور خواتین کی فوری رہائی ممکن بنائیں۔

    دوسری جانب بستی چاکی موضع گبر آرائیں کے رہائشیوں نے دن دیہاڑے شیر خوار بچے اور خواتین کے اغوا پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کر کے خواتین کی رہائی میں کردار ادا کریں۔

  • اوچ شریف: ناکارہ سیوریج سسٹم، عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف: ناکارہ سیوریج سسٹم، عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان ) شہر قدیم اوچ شریف کے ہاتھی بازار میں ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ گلیوں میں گندے پانی کا جمع ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ کئی لوگ تو اپنی جائیدادیں بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

    شہر کے نوجوانوں نے میڈیا کے ذریعے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جلد از جلد سیوریج سسٹم کی مرمت نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    شہریوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ تاریخی شہر کی ثقافت اور صحت کی حفاظت کے لیے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ان کی روزمرہ زندگی متاثر کر رہا ہے بلکہ شہر کی قدیم روایات کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اوچ شریف کی شناخت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈی پی  او کی تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر  احکامات جاری

    سیالکوٹ: ڈی پی او کی تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر احکامات جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

    نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے مقدمات کے مدعیان اور شہریوں کی شکایات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر سائل کی مکمل مدد اور انصاف فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔

    رانا عمر فاروق نے کھلی کچہری کے دوران پاکستان پریس کلب کوٹلی لوہاراں کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو سراہا۔

  • ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوٹ چھٹہ میں 10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانہ جھوک اترا کی حدود میں 10 سالہ بچی علیزہ کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی ہے۔

    گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ جھوک اترا میں درج کی گئی تھی۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

    ڈی پی او سید علی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس درندہ صفت کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔