Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ: ڈپٹی ڈائریکٹر کی بڑی کارروائی، 10 من مردار گوشت برآمد

    گوجرہ: ڈپٹی ڈائریکٹر کی بڑی کارروائی، 10 من مردار گوشت برآمد

    گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ٹوبہ، عدنان حیدر نے جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 10 من مبینہ مردار گوشت برآمد کیا ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیو پلاٹ گوجرہ کے رہائشی فقیر محمد ولد محمد بوٹا نے اپنی حویلی، گلی نمبر 12 میں ذاتی سلاٹر ہاؤس قائم کیا ہوا تھا، جہاں مردہ جانوروں کا گوشت تیار کر کے اندرون شہر اور گردونواح کے علاقوں میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    محکمہ فوڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 10 من مردار گوشت قبضے میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ملزمان اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہو کر پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں، مگر پھر بھی باز نہیں آئے۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کارروائیاں، چوری شدہ 20 قیمتی موبائل فونز برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کارروائیاں، چوری شدہ 20 قیمتی موبائل فونز برآمد

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں) ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ اور چوری شدہ 20 قیمتی موبائل فونز ٹریس کر کے اصل مالکان کو واپس کر دیے گئے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر انچارج ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل اور ٹھٹھہ پولیس کے مختلف تھانوں نے یہ کارروائیاں کیں۔

    مختلف اوقات میں چوری اور گمشدہ موبائل فونز کو برآمد کر کے ان کے اصل مالکان حسن علی جوکھیو، رمضان میمن، ذوالفقار جاکھرو، پرکاش کمار، جمعہ خان پٹھان، امجد اقبال، یوسف میرانی اور دیگر افراد کے حوالے کیا گیا۔

    اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوری اور گمشدہ موبائل فونز کی روزانہ کی بنیاد پر تلاشی جاری رکھی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فونز اصل مالکان کو واپس کیے جا سکیں۔

    قیمتی موبائل فونز واپس ملنے پر مالکان نے ٹھٹھہ پولیس اور ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

  • نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ کیوں نہیں دی،3 لڑکوں نے دوست کو قتل کردیا

    نیا موبائل خریدنے کی ٹریٹ کیوں نہیں دی،3 لڑکوں نے دوست کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کے بعد ‘ٹریٹ’ دینے سے انکار کرنے پر قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے شکرپور میں کل شام 7 بجے کے وقت پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے سچن کو اس کے 3 دوستوں نے مبینہ طور پر نیا موبائل خریدنے کی خوشی میں ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا جہاں گشت پر موجود پولیس کو شکرپور کے علاقے میں ایک جگہ خون کے دھبے ملے تھے۔

    پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کے ایک نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر چاقو کے وار کرکے زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • سیالکوٹ:اندھی گولی کا شکار 18 سالہ نوجوان، 8 روز بعد دم توڑ گیا

    سیالکوٹ:اندھی گولی کا شکار 18 سالہ نوجوان، 8 روز بعد دم توڑ گیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) سیالکوٹ کے علاقے نیا عدالت گڑھا کا 18 سالہ رہائشی حشام، جو عید میلاد النبی ﷺ کی رات اپنے گھر کی چھت پر رنگ برنگی لائٹیں لگا رہا تھا، اندھی گولی کا نشانہ بننے کے بعد 8 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سول ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    واقعہ عید میلاد النبی کی رات پیش آیا جب نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی حشام کو جا لگی۔ اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبی امداد کے باوجود حشام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 8 دن بعد چل بسا۔

    حشام کی اچانک موت نے علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ،معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

    آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ،معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ٹک ٹاکر ندیم نانی والاکو گرفتار کر لیا گیا ہے

    لاہورمیں ای چالان سے بچنے کے لیے ٹک ٹاکر کو جعلی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا،ڈیفنس سی پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والے کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ ملزم ندیم نانی والا مہنگی ترین گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر 2 سال سے گاڑی استعمال کر رہا تھا،پولیس نے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا مہنگی ترین گاڑی 2022 سے رجسٹرڈ ہی نہیں تھی،ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا،ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی

    خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

  • ملتان ایئرپورٹ پرمسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد

    ملتان ایئرپورٹ پرمسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمد

    ملتان: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز قبضے میں لے لئے –

    باغی ٹی وی: سٹمز حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنا دی،بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 25امپورٹڈموبائل فونز برآمدہو ئے ہیں ، جنہیں کسٹمز حکام نے اپنے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی،برآمد موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

    دوسری جانب کراچی میں سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سیکٹر فوراے میں شہری سے موبائل فون چھینے کی کوشش کرنے والاایک ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جب کہ دوسرا ڈکیت موقع پرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مشتعل افراد نے پکڑے گئے ڈکیت کوتشدد کا نشانہ بنانےکے بعد پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پکڑے جانے والے ڈکیت کی شناخت ذیشان اورفرار ہونے والے ڈکیت کا نام عارف معلوم ہوا ہے پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت اوراس کا ساتھی بغیر اسلحہ کے شہری سے موبائل فون چھین رہے تھے کہ شہری نے مزاحمت کی اورموقع پرموجود شہریوں نے گھیرے میں لے کر ایک ڈکیت کوپکڑلیا جب کہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت اوراس کا ساتھی نشے کے عادی ہیں۔ زخمی حالت میں پکڑے گئے ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سرگودھا: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ناقص انتظامات پر خواتین کااحتجاج

    سرگودھا: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ناقص انتظامات پر خواتین کااحتجاج

    سرگودھا (باغی ٹی وی،نامہ نگارشاہنوازجالپ) سرگودھا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی وصولی کے لیے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی باغ میں قائم کیمپ میں خواتین دور دراز سے آ رہی ہیں، مگر بدترین انتظامات کے باعث انہیں گھنٹوں دھوپ میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ نہ صرف پانی اور پنکھوں کی عدم دستیابی ہے، بلکہ بیٹھنے کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔

    کیمپ میں موجود خواتین نے شکایت کی کہ وہ گرمی اور دھکم پیل کے باعث جسمانی طور پر تھک چکی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔ کئی خواتین کو گرمی اور طویل انتظار کے باعث بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لیکن حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    مقامی افراد اور متاثرہ خواتین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کیمپ میں انتظامات بہتر کیے جائیں تاکہ انہیں مزید ذلت اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی امدادی رقوم تو ان کا حق ہیں، مگر ان کے حصول کے لیے اس قدر تکلیف دہ مراحل سے گزرنا ناانصافی ہے۔

    متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ اگر انتظامات بہتر نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی۔

  • قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو کی رپورٹ) پولیس نے الہ آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت استخار ولد طفیل کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ الہ آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم استخار شہر کے مختلف علاقوں جیسے مین بازار، دکانوں، گھروں، شادی ہالز اور سکولز کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے الہ آباد اور اس کے گرد و نواح سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ارکان تک پہنچا جا سکے۔

    ڈی پی او قصور کی جانب سے ضلع بھر میں موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جاری خصوصی مہم میں یہ ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا خاتمہ اور چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کو یقینی بنانا ہے۔

  • کوئٹہ: حجام کی دکان پر فائرنگ، بہاولپور کا رہائشی جاں بحق

    کوئٹہ: حجام کی دکان پر فائرنگ، بہاولپور کا رہائشی جاں بحق

    کوئٹہ (باغی ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری کلی ابراہیم زئی کے قریب واقع حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
    اس فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود نائی، 55 سالہ مجاہد، جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق بہاول پور سے تھا

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے حجام کی دکان میں موجود شخص پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے جو بہاولپور کا رہائشی تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: ایس ایچ او بڈیانہ کی شاندار کارروائی، موبائل چوروں کا گروہ گرفتار

    سیالکوٹ: ایس ایچ او بڈیانہ کی شاندار کارروائی، موبائل چوروں کا گروہ گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)ایس ایچ او بڈیانہ کی شاندار کارروائی، موبائل چوروں کا گروہ گرفتار

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ بڈیانہ کے ایس ایچ او غازی عرفان اشرف کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے موبائل چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرفراز احمد کی نگرانی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ او غازی عرفان اشرف اور ان کی ٹیم نے منڈیکی بیریاں کے رہائشی تین ملزمان دلاور عرف دادو، فہد، اور روحیل کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف مقامات سے موبائل فون چوری کرنے میں ملوث تھے۔

    پولیس نے ملزمان سے قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ان کے ایک ساتھی مدثر کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ملزمان سے مزید اہم معلومات بھی حاصل ہوں گی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کی قیمت لاکھوں میں ہے، اور ان کی گرفتاری سے علاقے میں چوری کی وارداتوں میں کمی آنے کی امید ہے۔