Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تلہ گنگ:تھانہ ٹمن پولیس کی  کارروائیاں، قمارباز اور منشیات فروش گرفتار

    تلہ گنگ:تھانہ ٹمن پولیس کی کارروائیاں، قمارباز اور منشیات فروش گرفتار

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی،نامہ نگارشوکت علی ملک سے) تھانہ ٹمن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر منشیات فروشوں اور قمابازوں کے خلاف کامیاب چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او ضمیر حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نہ صرف مقامی سطح پر جرائم کی روک تھام کی بلکہ علاقے میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور ایکشن لیا۔

    ایک حالیہ کارروائی میں، پولیس نے موضع بھگٹال میں قمابازوں کے خفیہ اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس میں گرفتار ملزمان سے نہ صرف قمابازی کے لیے استعمال ہونے والی بڑی رقم اور موبائل فونز برآمد کیے گئے، بلکہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب، منشیات کے خلاف جاری مہم میں، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے فرمان علی جیسے بدنام منشیات فروش کو گرفتار کیا، جو علاقے میں نشہ آور اشیاء کی فروخت میں ملوث تھا۔ پولیس نے برآمد شدہ چرس کے ساتھ ساتھ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کی فروخت کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

    اہلیانِ علاقہ نے پولیس کی ان مؤثر اور فوری کارروائیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف علاقے میں امن و امان قائم ہوگا بلکہ نوجوان نسل کو جرائم اور منشیات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ان گرفتار شدہ ملزمان کو جلد از جلد عدالت میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو اور معاشرہ ان سماجی برائیوں سے پاک ہو۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے اور علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنانے کے لیے مزید چھاپے بھی مارے جائیں گے۔

  • گوجرہ:جانوروں میں مہلک وباء، کسان پریشان

    گوجرہ:جانوروں میں مہلک وباء، کسان پریشان

    گوجرہ:(باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 241 گ ب میں جانوروں میں ایک مہلک وبا پھوٹ پڑی ہے۔ متاثرہ جانوروں کو تیز بخار ہوتا ہے اور پھر ان کا معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ صرف چند دنوں میں ہی جانور دم توڑ دیتے ہیں۔

    مقامی کسان محمد خالد ولد محمد انور نے بتایا کہ ان کی دو بھینسیں اس وبا کا شکار ہو کر مر چکی ہیں۔ متاثرہ جانوروں کا بخار 105 ڈگری فارن ہائی تک پہنچ جاتا ہے اور وہ چارا کھانا بند کر دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان کے گھر میں ایک کتا بھی اس بیماری میں مبتلا ہے۔

    مقامی ویٹرنری سینٹر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اویس نے کئی دنوں تک جانوروں کا علاج کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بیماری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس اس کا کوئی علاج موجود ہے۔

    عوام کا مطالبہ: علاقہ کے لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ڈاکٹر کی ٹیم تشکیل دے کر اس مہلک وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ وبا پورے علاقے میں پھیل سکتی ہے۔

    حکام کا نوٹس: ملت نیوز کی رپورٹ پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائرکٹر ویٹنری تحصیل گوجرہ محمد ارشد نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر اکبر کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

    اس کے علاوہ ایک ٹیم کو گاؤں چک نمبر 241 گ ب بھیجا گیا ہے اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کیے جا رہے ہیں۔

  • کوٹ ادو: کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوٹ ادو: کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی رپورٹ) کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے قصبہ گرمانی میں ایک کباڑ کی دکان میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والا 31 سالہ محمد وسیم جاں بحق ہوگیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ محمد وسیم دھماکے سے پہلے کچرے کی چھانٹی میں مصروف تھا کہ اچانک یہ واقعہ پیش آیا۔

    دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اور دھماکے کی آواز سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • علی پور:بچے کے اغواء اور ہلاکت کا واقعہ،آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب کانوٹس ،رپورٹ طلب

    علی پور:بچے کے اغواء اور ہلاکت کا واقعہ،آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب کانوٹس ،رپورٹ طلب

    ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر جواد اکبر)علی پور میں بچے کے اغواء اور ہلاکت کا واقعہ،آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب کانوٹس ،رپورٹ طلب

    تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ خیر پور سادات میں دو روز قبل اغوا ہونے والے چھ سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔21 ستمبر کو بچے کو اغوا کیا گیا، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے پولیس نے بھرپور کارروائیاں شروع کیں۔ تاہم دو روز بعد بچے کی لاش قریبی علاقے میں ملی، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادیا۔

    آر پی او سجاد حسن خان نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ یہ کیس جدید سائنسی طریقوں سے تحقیقات کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

    آر پی او نے کہا کہ "یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور ہمیں ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔” انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ پولیس لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کی اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • میرپورخاص : توہین رسالت پر مکمل ہڑتال،پولیس ملازمین کی برطرفی، کیا یہ انصاف ہے؟

    میرپورخاص : توہین رسالت پر مکمل ہڑتال،پولیس ملازمین کی برطرفی، کیا یہ انصاف ہے؟

    میرپور خاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) توہین رسالت کے خلاف میرپور خاص میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی تمام دکانیں بند رہیں۔ علمائے کرام اور تاجر برادری نے مشترکہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی، ڈی آئی جی میرپور خاص اور تمام ایس ایچ اوز کی نوکریاں فوری طور پر بحال کی جائیں۔

    احتجاج کے دوران علمائے کرام نے کہا کہ میرپور خاص عاشق رسول کا شہر ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے ساتھ کٹ سکتے ہیں، لیکن حضور اکرم ﷺ کی شان میں توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تاجر برادری نے بھی اس موقف کی حمایت کی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے، تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

    احتجاجی مظاہرین نے ایک آواز ہو کر کہا کہ حکومت کو عوام کی آواز سننی چاہیے اور ان کے مطالبات پر فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

  • میہڑ: بدامنی کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ: بدامنی کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لوٹ مار اور ڈکیتیوں کے خلاف سبزی منڈی یونین کے بیوپاریوں نے اربیلو کلہوڑو، نثار میمن اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں لوٹ مار، ڈکیتیاں اور چوریاں روز کا معمول بن چکی ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ کی ذمہ داری چھوڑ کر آرام کی نیند سو رہی ہے۔

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لے کر امن و امان کی بحالی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • خاتون کا بے دردی سے قتل،لاش کے 40 ٹکڑے فریج سے برآمد

    خاتون کا بے دردی سے قتل،لاش کے 40 ٹکڑے فریج سے برآمد

    بھارت میں ایک اور خاتون کا قتل،لا ش کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیئے گئے، پولیس کو ملزم کی تلاش ہے

    واقعہ بنگلورو میں پیش آیا،وائلیکاول میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے،خاتون کی لاش اسکے گھر سے ملی، خاتون کی شناخت مہالکشمی کے طور پر ہوئی جس کی عمر 29 برس تھی، خاتون کو قتل کر کے اسکی لاش کے ٹکڑے کئے گئے تھے، اور ان ٹکڑوں کو فریج میں رکھا گیا تھا، پولیس کے لاش کے چالیس کے قریب ٹکڑے ملے ہیں، پولیس کے مطابق امکان ہے کہ خاتون کو کم از کم 15 روز قبل قتل کیا گیا،خاتون کو فون 2 ستمبر سے بند تھا، یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون کے پڑوسیوں نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو شکایت کی،پولیس گھر پہنچی ، گھر کو گھیرے میں لیا اور تلاشی لی، اس دوران پولیس کو گھر کے فریج سے خاتون کی لاش کے ٹکرے ملے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال کے شروع میں اپنے شوہر ہیمنت داس سے علیحدگی کے بعد مہالکشمی بنگلورو میں اکیلی رہیں وہ نیپال کی رہنے والی تھی۔متاثرہ کی ایک 4 سالہ بیٹی ہے، جو اپنے سابق شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے شوہر ہیمنت داس بھی جائے واردات پر پہنچ گئے۔ مبینہ طور پر وہ ہر پندرہ دن میں اپنے بچے کے ساتھ مہالکشمی کے گھر آیا کرتا تھا۔

    پولیس نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ جب ہم گھر پر گئے تو فرش پر خون کے دھبے دیکھے، خون کمرے میں بھی پھیلا ہوا تھا خاتون کی لاش کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے گئے تھے، خاتو ن کی ٹانگیں کاٹ کر ریفریجریٹر کے اوپر رکھ دی گئیں، جبکہ جسم کے باقی حصوں کو درمیانی شیلف پر رکھا گیا۔ سر ریفریجریٹر کے نچلے حصے میں رکھا گیا تھا،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    موجودہ کیس شردھا واکر نامی 27 سالہ خاتون کے اس کے ساتھی آفتاب امین پونا والا کے ہاتھوں قتل کی یاد دلاتا ہے۔ اس نے 18 مئی 2022 کو مقتولہ کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور پھر اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔کئی دنوں کے دوران، آفتاب نے جسم کے اعضاء کو قومی دارالحکومت میں 18 مختلف مقامات پر ٹھکانے لگایا۔پولیس نے نومبر میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

    بوائے فرینڈ سے بات کیوں کی؟بیٹی خوشبو کا قتل،لاش کے ٹکڑے

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    بیوی نے بیٹی اور بھائی کے ساتھ ملکر شوہر کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے

    خاتون کی لاش کے ٹکڑے، کون ملوث ہو سکتا؟ شوہر نے نام بتا دیا
    مقتولہ مہالکشمی کے شوہر ہیمنت داس نے انکشاف کیا ہے کہ اسکی بیوی کے قتل کے پیچھے اسکا بوائے فرینڈ اشرف ہے، دونوں کی دوستی تھی اور انہوں نے آپس میں جسمانی تعلقات بھی بنا رکھے تھے، اسے یقین ہے کہ اس کا عاشق اشرف اس گھناؤنے قتل کا ذمہ دار ہے۔ اشرف اتراکھنڈ کا رہائشی ہے اور اس کے ساتھ وہ رابطے میں تھی،اشرف ایک سیلون میں کام کرتا تھا جہاں اسکی بیوی کی اس سے ملاقات ہوئی تھی، کئی ماہ قبل مہالکشمی شیشادری پورم پولیس اسٹیشن گئی تھیں اور اشرف کے خلاف بلیک میل کی شکایت درج کرائی تھی۔ہماری شادی چھ سال قبل ہوئی تھی اور نو ماہ قبل اختلافات کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی تھی۔ مہالکشمی نے ایک تنازعہ پر دسمبر میں نیلمنگلا پولیس اسٹیشن میں میرے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ہمارے الگ ہونے کے بعد وہ وائلیکاول میں اکیلی رہیں۔ جمعہ کے روز، مالک مکان نے فون کیا اور مجھے پہلی منزل سے آنے والی بدبو کے بارے میں بتایا، جہاں وہ رہتی تھی۔ میں نے مہالکشمی کی ماں کو مطلع کیا، جو ہفتہ کو چیک کرنے گئی،اسی دوران پولیس بھی آئی اور گھر کے فریج سے لاش کے ٹکڑے ملے

    کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس نے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ 150 سے زیادہ سی سی ٹی وی سے ویڈیو کی جانچ کرنے کے علاوہ، وہ دوسروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں مہالکشمی کا سیل فون، جس کے بارے میں قیاس کیا جاتا ہے کہ قاتل نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، حکام نے ابھی تک اس کا پتہ نہیں لگایا ہے۔ مزید یہ کہ مقتول کو قتل کرنے اور لاش کے ٹکڑے کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ہتھیار تاحال برآمد نہیں ہو سکا۔ پولیس نے 22 ستمبر کو اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔

  • چائلڈ پورنر گرافی ویڈیو دیکھ کر تین سالہ بچی سے زیادتی،کمپیوٹر ٹیچر گرفتار

    چائلڈ پورنر گرافی ویڈیو دیکھ کر تین سالہ بچی سے زیادتی،کمپیوٹر ٹیچر گرفتار

    کمپیوٹر ٹیچر قاسم ریحان 3 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا،

    واقعہ بھارت کا ہے،19 ستمبر کو، اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے اراکین اور دیگر ہندو تنظیموں نے بھوپال، مدھیہ پردیش میں ریڈکلف اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ یہ احتجاج کمپیوٹر ٹیچر قاسم ریحان کی جانب سے اسکول میں 3 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی خبروں کے بعد کیا گیا۔ اسکول پر معاملے کو دبانے کی کوشش کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ احتجاج کے بعد انتظامیہ نے سکول کو سیل کر دیا۔ ہندو تنظیموں اور اے بی وی پی کے مشتعل ممبران اسکول کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسکول میں 150 کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یہ واقعہ 16 ستمبر کو پیش آیا۔ چھوٹی بچی اپنی کلاس سے صرف 15 فٹ کے فاصلے پر واقع واش روم گئی تھی۔ ملزم قاسم نے مبینہ طور پر صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بچی کی ماں کو اس وقت معلوم ہوا جب اس نے بچی کے عضو مخصوصہ پر زخموں کے نشانات دیکھے،اسکے بعد بچی کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اسکول بھوپال کے کملا نگر تھانہ علاقے میں واقع ہے۔ جب بچی گھر واپس آئی تو اس کی ماں، جو کہ ایک پولیس کانسٹیبل ہے، نے محسوس کیا کہ اس کی بچی کا رویہ عجیب ہے۔ اس نے اپنے بچی کا معائنہ کیا اور اس کے عضو مخصوصہ شرمگاہ پر زخم ملے، جب ماں نے وجہ پوچھی تو بیٹی نے اسے سارے واقعہ کے بارے میں بتایا،قاسم لڑکیوں کے اسکول میں کمپیوٹر ٹیچر ہے،واقعہ کے بعد والدین سکول پہنچ گئے اور پرنسپل، انتظامیہ اور دیگر عملے کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسکول میں کسی نے ان کی شکایت پر توجہ نہیں دی اور قاسم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کے رویے کو دیکھ کر اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن جا کر شکایت درج کرائی۔پولیس نے شکایت کا نوٹس لیا اور بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) اور پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ پولیس نے قاسم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

    دوسری جانب اسکول انتظامیہ اور پرنسپل سواتی نے معاملے کو دبانے یا شکایت کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید کی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے واقعے کی معلومات پولیس سے حاصل کیں نہ کہ والدین سے۔ مزید برآں انہوں نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔مدھیہ پردیش کے اسکولی تعلیم کے وزیر ادے پرتاپ سنگھ نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ معاملے کو دبانے کی کوششوں سے متعلق شکایات کی بھی جانچ کی جائے گی۔ اگر الزامات درست نکلے تو حکومت اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

    رپورٹس کے مطابق، ملزم قاسم کے فون کی جانچ پڑتال کے دوران، پولیس کو اس کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی کے 100 سے زیادہ فحش فلموں کے کلپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے ثبوت ملے۔ فون کو فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسکول میں فارغ وقت کے دوران وہ فحش کلپ دیکھتا تھا۔ اس کے فوراً بعد اس نے ایک بچے کو واش روم جاتے ہوئے دیکھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔کمپیوٹر ٹیچر قاسم ریحان نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ 4-5 دنوں سے بچی پر نظر رکھے ہوئے تھا اور جب وہ واش روم جاتی ہے تو اس پر بھی نظر رکھے ہوئے تھا۔ واقعے کے دن وہ لڑکی کے پیچھے واش روم گیا اور وہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس سارے واقعے میں تقریباً 2-3 منٹ لگے۔ اس کے بعد لڑکی کو واپس کلاس میں بھیج دیا گیا۔لڑکی کے کلاس میں واپس جانے کے بعد، اس نے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ جب وہ 30 منٹ بعد دوبارہ باہر آئی تو اس نے طالبہ کو تنبیہ کی کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتائے اور اسے ٹافی کا لالچ دیا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد قاسم نے اسکول جانا بند نہیں کیا۔ جب اس نے دیکھا کہ اسکول کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو اس نے سوچا کہ اسے کچھ نہیں ہوگا۔ تاہم، اگلے دن متاثرہ کے والدین نے شکایت درج کروائی جس کے نتیجے میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی کے سربراہ ندھی سکسینہ نے کہا کہ والدین گزشتہ ہفتے جمعرات کو تھانے آئے تھے۔ لڑکی کی مشاورت کے لیے بال کلیان سمیتی کے ایک معاون شخص کو مقرر کیا گیا تھا۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں بھیجنے اور سات دنوں کے اندر چالان پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • سوتیلی ماں کا 9 سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد

    سوتیلی ماں کا 9 سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    شاہدرہ کے علاقے میں سوتیلی ماں نےبیٹی پر بدترین تشدد کیا ہے،سوتیلی ماں کے تشدد سے 9 سالہ مریم شدید زخمی ہو گئی ،شائستہ نامی سوتیلی والدہ تشدد کے بعد فرار ہو گئی ،مریم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بچی کی حقیقی والدہ رابعہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئی بیٹی کو سوتیلی ماں کے حوالے کر گئی تھی،بچی کی والدہ نے تشدد کرنے والی شائستہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دے دی، درخواست میں کہا گیا کہ عمرہ کی ادائیگی سے واپس آئی تو پتہ چلا بیٹی ہسپتال ہے ،ہسپتال جا کر بیٹی نے بتایا کہ شائستہ اور چاچو عمران نے تشدد کا نشانہ بنایا ،میری بیٹی کی حالت انتہائی خراب ہے،مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

  • پشاور:اے این ایف کا چھاپہ،کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیاں بنانیوالی فیکٹری سیل

    پشاور:اے این ایف کا چھاپہ،کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیاں بنانیوالی فیکٹری سیل

    پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نےفیکٹری سے کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیوں سمیت دیگر آلات قبضے میں لے کر فیکٹری کوسیل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے چھاپہ خفیہ اطلاع پر پشاور کے گنجان آباد علاقے دانش آباد میں واقعہ فیکٹری میں مارا،احاطے کی مکمل تلاشی میں ایک ٹیبلٹ پنچنگ مشین سمیت مختلف آلات جیسے کہ پنچ، ڈرائر، مکسرز اور سکیلز ضبط کر لیے گئے چھاپے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان کو سائٹ پر نشہ آور گولیاں تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    ملزمان کے قبضے سے 1425 نشہ آور گولیاں، 2.5 کلوگرام نشہ آور گولیاں بنانے والا پاؤڈر، 120 گرام میتھمفیٹامائن (آئس)، 35 گرام آئسوٹونیٹازین اور 13 گرام نیمٹازپم بھی برآمد کر لی گئیں،ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    0 روز قبل قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ نا مل سکا،ڈی پی او سے …