Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ: مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،ٹائرجلاکرانڈس ہائی وے بلاک کردی گئی

    میہڑ: مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،ٹائرجلاکرانڈس ہائی وے بلاک کردی گئی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،ٹائرجلاکرانڈس ہائی وے بلاک کردی گئی، مسافر سخت پریشان

    کچھ روز قبل ڈھوٹ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہواتھا،اس جھگڑے میں نامزد ملزمان کے خلاف میہڑ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں گیا،پولیس کی طرف مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈھوٹ برادری کے مرد وخواتین سمیت انڈس ہائی وے اٹک پٹرول پمپ کے قریب ٹائر نظر آتش اور رکاوٹیں ڈال کر روڈ کو مکمل بلاک کردیا ہے

    روڈ بند ہونے کے باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے مسافروں کو سخت گرمی میں باعث بے حد پریشانی کا سامناکرنا پڑا.

    مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ہمارےملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوگااس وقت تک انڈس ہائی وے پراحتجاج جاری رہے گا.

  • ڈیرہ غازی خان: سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان: سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر کی رپورٹ) سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافی سعید احمد شاہ کی بیٹی جو کہ گزشتہ روز وفات پاگئی تھی،جس کی آج 19 اپریل بروز جمعہ صبح 8 بجے قرآن خوانی قادریہ دربار میں ادا کر دی گئی ہے۔

    قرآن خوانی میں شہر بھر کے معززین، رشتےدار رفقاء، علماء اور تمام صحافی برادری نے شرکت کی ،سینئرصحافیوں کے علاوہ PJA جنوبی پنجاب صدر شیخ رمضان ندیم، رانا محمد سجاد، سیدریاض جاذب، جواد بھٹی، عامر قادری، دانش شیروانی، مصطفیٰ کنگ، اور دیگر نےبھی شرکت کی۔

  • قصور:پولیس محرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد سستانے لگی،شہری چوروں اور ڈاکوؤں سے لٹنے لگے

    قصور:پولیس محرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد سستانے لگی،شہری چوروں اور ڈاکوؤں سے لٹنے لگے

    قصور،باغی ٹی وی(بیوروچیف غنی محمود)شہر میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،شہری نقدی،موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم

    تفصیلات کے مطابق قصور اور اس کے گردونواح میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی موٹر سائیکلوں،موبائل فون،نقدی و دیگر سامان سے محروم کردیا ہے

    تھانہ اے ڈویژن میں کرامت علی نے مقدمہ درج کروایا کہ دربار خواجہ صاحب میری کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEM-16-2393
    نامعلوم چور لے گئے ہیں

    تھانہ صدر قصور میں ابو حنفیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر قصور گھر کو آ رہا تھاکہ شہر قصور سے تین کلو میٹر پیچھے تین کس ڈاکو آئے اور گن پواینٹ پر میرے دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا ور مجھ سے 39 ہزار روپے نقدی و یگر سامان لوٹ کر لے گئے

    تھانہ راجہ جنگ میں نوید مسیح نے مقدمہ درج کروایا کہ میری زیر تعمیر بلڈنگ کے پاس کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں

    تھانہ الہ آباد میں احمد حسن نے درخواست دی کہ میرے گھر کے باہر کھری موٹر ائیکل نمبری LEV-18-9465نامعلوم چور لے گئے ہیں

    تھانہ گنڈا سنگھ میں محمد لطیف نے درخواست دی ہے کہ میری کجیاں والا قرستان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEQ-6793 نامعلوم چور لے گئے ہیں

    مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے

  • اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی پنجاب سے گرفتار

    اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی پنجاب سے گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا انتہائی قریبی ساتھی گرفتار کر لیا

    سی ٹی ڈی پنجاب نے کاروائی کی ہے اور بڑی کامیابی ملی ہے،سی ٹی ڈی پنجاب کیمطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور عالمی سطح پہ مطلوب امین الحق کو گرفتار کرلیا گیا گیا ہے، القاعدہ کمانڈر جعلی دستاویزات کیساتھ پنجاب میں مقیم اور القاعدہ کی تنظیم نو کر رہا تھا ،

    ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا ۔القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ترجمان کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سینئر جنگجو امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ امین الحق کی گرفتاری پاکستان اور دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔
     ترجمان سی ٹی دی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردامین الحق ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا، یہ گرفتاری دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں حکومت پنجاب نے سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہا اور پوری قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کاو ¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں ۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب0800-11111 ۔

  • حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یارسمیت سندھ کےکئی اضلاع میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی بند

    حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یارسمیت سندھ کےکئی اضلاع میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی بند

    نوری آباد(باغی ٹی وی )حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یارسمیت سندھ کےکئی اضلاع میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی بند

    سندھ کے مختلف اضلاع جن میں حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ ،نورآبادسمیت میں بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،رات گئے طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ، پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے اور بجلی کی فراہمی معطل بھی ہوگئی۔

    حیدرآباد میں تیز بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ 130 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لطیف آباد کا بڑا حصہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا،حیسکو فیڈر بند ہونے ک سے شہر سے نکاسی آب کا عمل متاثر ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ نوری آباد اورضلع مٹیاری میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ضلع مٹیاری میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دوسری جانب ٹنڈو آدم ، شہدادپور، سانگھڑ او رگردو نواح میں گرچ چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور بجلی معطل سپلائی بھی معطل ہے .

  • اوکاڑہ یونیورسٹی،غیر اخلاقی ویڈیو وائرل،  کیمرہ مین پر مقدمہ درج

    اوکاڑہ یونیورسٹی،غیر اخلاقی ویڈیو وائرل، کیمرہ مین پر مقدمہ درج

    اوکاڑہ یونیورسٹی کی چھت پر طالب علم جوڑے کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ ڈپٹی رجسٹرار وقار کی مدعیت میں تھانہ سٹی رینالہ خورد میں مقدمہ درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیاکہ 12 جولائی کو اوکاڑہ یونیورسٹی کا طالب علم علی رضارولنمبر 1021 اور دو کیمرہ آپریٹر علی شان اے ایس سٹوڈیو اور سومیہ اور چند نامعلوم افراد بغیر اجازت یونیورسٹی میں آئے،اور ڈرون کیمرہ کے ذریعے باہمی مشاورت کے بعد غیر قانونی طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں،اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا،جس کی وجہ سے نہ صرف اعلیٰ تعلیمی ادارے کا نام بدنام ہوا بلکہ طلبا و طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا،لہذا طالب علم علی رضا سمیت دیگر کے خلاف کاروائی کی جائے

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، صارفین نے مختلف تبصرے بھی کئے تھے، صحافی امجد حسین بخاری نے ایکس پر ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ڈرون کیمرے سے ویڈیو بنانے والے کیمرہ مین اور سٹوڈنٹ پر مقدمہ درج

    https://x.com/AmjadHBokhari/status/1814001637079548321

    ایک صارف ارسلان جٹ نے لکھا کہ عجیب ملک ہے جرم کرنے والے کو نہیں بلکہ جرم کرنے والے کو ایکسپوز کرنے پر ہی سزا ملتی ہے،،،یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں جن سٹوڈنٹس نے غیر اخلاقی حرکت کی ان کی بجائے جس نے کیمرہ سے ویڈیو بنائی اسے یونیورسٹی سے نکال کر الٹا ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے

    ایک صارف نے لکھا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کرپشن، غیر اخلاقی حرکات، بلیک میلنگ اور آئس کی فروخت عروج پر رہتی ہے۔کیونکہ رینالہ خورد کا صحافتی مافیا ان کی پشت پناہی کرتا ہے۔پچھلے دنوں ایک جوڑے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی یونیورسٹی انتظامیہ نے بجائے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیرنے کے ویڈیو بنانے والوں پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ہے نا مزے کی بات؟اسے ذرا آگے پہنچائیں شاید کسی کے کان پر جوں رینگ ہی جائے

    صحافی جمیل فاروقی کہتے ہیں کہ سلام ہے اس بھائی کو جو یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی چوٹی پہ "باجی جان ” کو انتہائی تندہی سے دانت صاف کرنے کا طریقہ بتا رہا ہے آپ خوامخواہ ہر بات میں کیڑے نکالتے ہیں ، میرے حساب سے ایک آدھ پرائیڈ آف پرفارمنس ادھر بھی ہوجائے

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

  • فیصل مسجد کے مدرسہ سے بچہ لاپتہ،پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

    فیصل مسجد کے مدرسہ سے بچہ لاپتہ،پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

    سی ڈی اے ملازم کا 13 سالہ بیٹا اسلام آباد کے فیصل مسجد میں واقع مدرسہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ورثاء کی جانب سے پولیس تھانہ مارگلہ کو فوری قانونی کارروائی کے لئے تحریری درخواست دی گئی لیکن پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ تک درج نہ کیا اور ورثاء کو اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو تلاش کرنے کا کہہ کر واپس گھر بھیج دیا۔

    گلی نمبر 17، سیکٹر جی سکس ٹو اسلام آباد کے رہائشی سی ڈی اے فائر بریگیڈ کے ملازم حامد وسیم نے پولیس تھانہ مارگلہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالحاسب فیصل مسجد اسلام آباد کے مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کر رہا تھا۔ 18 جولائی 2024ء کی صبح آٹھ بجے میں نے اسے حسب معمول مدرسہ میں ڈراپ دیا۔ چار بجے چھٹی کے وقت اسے لینے مدرسہ گیا لیکن وہ گیٹ پر نہیں آیا۔ جس پر میں نے مدرسہ کے اساتذہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ بچہ چار بجے تک مدرسہ میں ہی تھا۔ لیکن کافی تلاش کے باوجود نہ مل سکا۔ جس کے بعد فیصل مسجد کے چاروں اطراف بھی اسے تلاش کیا لیکن اس کا کہیں پتہ نہ چلا۔

    ورثاء کے مطابق جب پولیس تھانہ مارگلہ کو واقعہ کی تحریری درخواست دی گئی تو ایس ایچ او نے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرنے کو کہا۔ اگر کسی وزیر، ڈپلومیٹ یا بیوروکریٹ کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آتا تو پولیس کی دوڑیں لگ جاتیں۔ نہ تو پولیس نے مقدمہ درج کیا، نہ جائے وقوعہ پر گئی، نہ ہی مدرسہ انتظامیہ و عملہ کے بیانات قلمبںد کرنے یا سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں سے کسی قسم کی مدد لینے کی زحمت کی۔ متاثرہ سرکاری ملازم نے وزیر داخلہ، آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

  • کرول گھاٹی جنگل میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    کرول گھاٹی جنگل میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    تھانہ گجر پورہ : کرول گھاٹی جنگل میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا

    ایس ڈی پی او سرکل گجر پورہ سہیل حسین کاظمی کی رہنمائی میں انچارج چوکی کرول گھاٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کی،ترجمان پولیس کے مطابق ملزم آصف شوکت بچوں کو ورغلا کر اور لالچ دے کر جنگل میں لے جاتا اور بچوں سے بدفعلی کرتا تھا ، 14 سالہ محمد انس مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کر کے گھر جا رہا تھا جسے ملزم نے لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھایا اور جنگل میں لے جا کر بدفعلی کی ،جس پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا ، ایس ڈی پی او سرکل گجر پورہ سہیل حسین کاظمی کی رہنمائی میں انچارج چوکی کرول گھاٹی محمد عدنان گجر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف تھانہ گجرپورہ میں مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا

    ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ محمد آصف ادریس انچارج چوکی کرول گھاٹی محمد عدنان گجر و پولیس ٹیم کو شاباش دی،اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ،

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

  • پولیس جلاد بن گئی،تشدد سے ملزم مار دیا، لواحقین کو خاموش رہنے کیلئے 7 لاکھ کی پیشکش

    پولیس جلاد بن گئی،تشدد سے ملزم مار دیا، لواحقین کو خاموش رہنے کیلئے 7 لاکھ کی پیشکش

    وردی بدل گئی مگر عادتیں نہ بدلیں،چور ی کے الزام میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ سے رشوت نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کر کے نوجوان کی جان لے لی

    واقعہ تھانہ گوجر خان میں پیش آیا،چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد کے بعد نوجوان جان کی بازی ہار گیا،ذیشان نامی ملزم کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا،جس کے بعد اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی،رشوت نہ ملنے پر نوجوان ذیشان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران پولیس نے ایک اور مقدمے میں ذیشان کو گوجر خان پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس تشدد سے ملزم کی حالت غیر ہوئی اسکے بعد ذیشان کی موت ہو گئی،

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجر خان میں سب انسپکٹر کاشف ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمہ کے مطابق مدعی خادم حسین نے ایک مقدمہ میں ذیشان صدیقی کو ملزم نامز د کیا تھا،جس کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا گیا مگر ملزم گرفتار نہ ہو سکا، بعد ازاں تھانہ سول لائن نے اطلاع دی کہ ملزم کو گرفتار کیا ہے،اسکو لے جائیں جس کے بعد پولیس اہلکاروں ساجد ثقلین،بابر علی، حسنین حسن،کو راولپنڈی بھجوایا تا کہ ملزم کو لے کر آئیں، پولیس اہلکار جب ملزم کو لے کر آئے تو اسکی طبیعت خراب تھی،میں نے پرائیویٹ کلینک رابطہ کیا، مسمی شعیب کو بلا کر ملزم کاچوکی میں چیک اپ کروایا،شعیب نے بتایا کہ اسے سانس کی تکلیف ہے، بعد ازاں ملزم نے خود بھی بتایا کہ اسے کافی عرصے سے سانس کی تکلیف ہے،ہم ملزم کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ ملزم کی موت ہو چکی ہے،ملزم کے وارثان کو اطلاع دینے کی کوشش کی لیکن محرم کی وجہ سے موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے اطلاع نہ دے سکا،بعدازاں ذیشان کا ماموں شعبان،و دیگر تھانہ آئے، ان سے قانونی کاروائی کے لئے درخواست طلب کی گئی،تو ذیشان صدیقی کی ہمشیرہ نے گواہوں کی موجودگی میں تحریری بیان میں کہا کہ ہم کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے نہ ہی پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں،جس کے بعد افسران کو بتا کر لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی

    درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ بعد ازاں انکوائری ہوتی رہی تا ہم یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکاروں محمد اسحاق،لیاقت علی، عابد علی،پولیس تھانہ سول لائن نے ملزم ذیشان کو گرفتار کیا،اور بغیر اندراج روزنامچہ ،رپٹ کے ملزم کو گوجر خان پولیس کے حوالے کر دیا،ملزم کو ہسپتال لے جانے اور موت کے حوالہ سے چوکی میں بھی کوئی رپٹ درج نہ کی گئی،مذکورہ پولیس افسران و اہلکاران غفلت کے مرتکب ہوئے،مقدمہ درج کر کے قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جائے،

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ گوجر خان پولیس کی حراست میں شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،واقعہ میں ملوث آٹھ اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کر کے معطل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم ذیشان رابری کے مقدمہ میں گوجر خان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا، تھانہ منتقلی کے دوران ملزم کی طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی، ملزم کی موت کے متعلق 174 ضابطہ فوجداری کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے واقعہ میں ملوث تمام 8 اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی،سی پی او سید خالدہمدانی کے حکم پر ایس ایچ او سول لائنز کو کلوز ٹو لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی،معاملہ کی انکوائری ایس پی ہیڈکوارٹرز عمل میں لا رہی ہیں جس کو 72 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصورواران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس خوداحتسابی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ملزم ذیشان صدیقی کی موت ہوئی ہے، سوال یہ ہے کہ اسکی موت کیوں ہوئی؟ یہ سوال حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، پنجاب پولیس کے افسران سے ہونا چاہئے کہ یہ ملزم چور یا ڈاکو تھاکیا تھا؟ تحقیقات کیوں نہیں ہوئی،ملزم پر بہیمانہ تشدد کیوں ہوا، ملزم کی گرفتاری پر اسکے اہلخانہ سے رشوت کیوں طلب کی گئی، ایک تھانے سے دوسرے تھانے میں منتقلی کی رپٹ درج کیوں نہیں کی گئی،

    ملزم کی والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے،میرا بیٹا چور نہیں تھا،پولیس نے ظلم کیا ہے، میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا، ہمارے سامنے پولیس نے اٹھایا،پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا، ہمیں انہوں نے لاش دے دی، یہ کونسا انصاف ہے،کیا پولیس اس لئے بنی ہے کہ بندہ مار دو، جس نے مارا ہے وہ ہمارے سامنے لایا جائے ہو سکتا ہے ہم معافی دے دیں، ملزم ذیشان کی بہن نے انکشاف کیا کہ ذیشان کی موت کے بعد پولیس نے ہمیں سات لاکھ کی آفر کی یہ کونسا طریقہ ہے، ہمیں انصاف چاہئے، انسان کی کوئی قیمت ہے بھلا؟ہمیں انصاف چاہئے پیسے نہیں چاہئے، ہم غریب ہیں لیکن پیسے نہیں لیں گے،

  • میرپور ماتھیلو:نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    میرپور ماتھیلو:نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)نصراللہ گڈانی قتل کیس،گرفتارملزم کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا

    تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نصراللہ گڈانی قتل کیس میں گرفتارملزم اصغرلنڈ کو پیش کیا گیا اور
    تفتیشی آفیسر سراج لاشاری بھی عدالت میں پیش ہوئے

    تفتیشی آفیسر سراج لاشاری نے عدالت سے استدعا کی مجھے وقت دیا جائے گرفتار ملزم کے بیان ریکارڈ کرنے ہیں،اس پرجج نے استفسارکیا کہ صرف بیان ہی ریکارڈ کرنے ہیں یا کوئی اورتفتیش بھی ہوگی، اب تک کیس میں کیا پیش رفت کی گئی ہے.

    عدالت نے ملزم اصغر لنڈ کے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی.