Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرانوالہ:شہریوں کو نکاسی وفراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا واسا کی اولین ذمہ داری ہے،کاشان حفیظ بٹ

    گوجرانوالہ:شہریوں کو نکاسی وفراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا واسا کی اولین ذمہ داری ہے،کاشان حفیظ بٹ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی) شہریوں کو نکاسی آب اور فراہمی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔

    ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے آج صبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں اور مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر بارش کے پانی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی خرم نبیل بٹ ہمراہ تھے۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ آج ہونے والی بارش میں واسا گوجرانوالہ کا عملہ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہے۔نکاسی آب کے عمل کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری فعال رکھنے کی ہدائت کی، انہوں نے واسا کے عملہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کلئیر رکھا جائے اور مین سڑکوں کو فوری طور پر کلئیر کیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ مون سون سیزن کے انتظامات اور سیوریج شکایات کی روک تھام کے لئے ڈیسلٹنگ آپریشن بھی تیزی سے جاری ہے۔انہوں ے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ واسا کی ڈرین میں نہ ڈالیں۔

  • گوندالوالہ پھاٹک پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی قتل، ایک راہگیر زخمی

    گوندالوالہ پھاٹک پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی قتل، ایک راہگیر زخمی

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نا مہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) گوندالوالہ پھاٹک پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی قتل، ایک راہگیر زخمی،مقتولین اور ملزمان میں پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا،

    گوجرانوالہ پیشی سے واپس آتے ہوئے گوندالوالہ پھاٹک گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 02 بھائی قتل اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان میں پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے .

  • ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

    ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ، یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی 400 سے زائد زخمی عزاداروں کو ٹانکے لگائے گئے گئے، 50سے زائد زخمیوں کو ٹراما سنٹر سشفٹ کیا گیا،

    پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے زخمی عزاداروں کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا

    یہ بات ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ ہماری ایمبولینسز موجود تھیں اور مختلف امام بارگاہوں کے باہر میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر زخمی عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی

    زیادہ زخمی ہونے والے عزاداروں کو ٹراماسنٹر میں شفٹ کیا گیا

  • اوچ شریف:گرمی کی شدت اور حبس کیوجہ سے کپاس کی فصل پر تھرپس اور سفید مکھی کاحملہ

    اوچ شریف:گرمی کی شدت اور حبس کیوجہ سے کپاس کی فصل پر تھرپس اور سفید مکھی کاحملہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) موسم گرما کی شدت اور حبس سے کپاس پر سفید مکھی اور تھرپس کا حملہ، محکمہ زراعت افسران ٹھنڈے کمروں تک محدود، کپاس کی فصل کو شدید نقصان ہونے کا اندیشہ، پیداواری اہداف میں کمی کے خطرات منڈلانے لگے، کاشت کاروں نے سر پکڑ لئے، حکومت فوری طور پر انتظامات کرے، کسان

    تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف کے نواحی علاقوں ترنڈبشارت، سرور آباد ،بکھری ،بیٹ احمد ،بیٹ بختیاری، رسول پور، بنگلہ مستوئی، کوٹ خلیفہ، حلیم پور سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کے بعد شدید حبس سے کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور تھرپس کا حملہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،اس سے کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشات بڑھ گئے ہیں

    کاشتکاروں محمد عمران، محمد شاہد، نذیر خان، حبیب خان ،محمد عارف ،محمد جاوید،گل محمد، ارشد ودیگر کا کہنا ہے کہ سفید مکھی اور تھرپس کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کی شدت کو کم کرنے کے لیے مختلف سپرے کرنا شروع کر دیئے ہیں تاہم اِن کا اثر نہ ہونے پر کاشتکاروں کی اکثریت پریشان ہے،حالات ایسے ہی رہے تو رواں سال کپاس کا مقرر کردہ ہدف پورا کرنا شاید ممکن نہ ہو۔

    جبکہ دوسری طرف محکمہ زراعت کے ملازمین فیلڈ میں کسانوں کی رہنمائی کرنے کی بجائے اپنے دفاتر میں وقت گزار تے ہیں ،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جہاں صوبے کے کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجراء کے ساتھ ساتھ شعبہ زراعت کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے وہیں اِسے جعلی زرعی ادویات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث فراد اور اُن کی پشت پناہی کرنے والے سرکاری افسروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے تاکہ کاشتکاروں کا معاشی استحصال کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں اور زراعت کے شعبے سے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکیں

  • اوچ شریف:بخاری کربلاکے قریب مبینہ  تشدد زدہ 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف:بخاری کربلاکے قریب مبینہ تشدد زدہ 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بخاری کربلاکے قریب مبینہ تشدد زدہ 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

    تفصیلات کےمطابق اوچ شریف میں محلہ بخاری کربلا کے قریب باغ سے مبینہ 21 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے،

    ریسکیو زرائع کے مطابق مذکورہ لاش کی شناخت شہزاد حسین ولد اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے، عینی شاہدین کے مطابق لاش کے سر پر ضربات کے نشانات ہیں اور اوندھے منہ پایا گیا ہے،

    ظاہری حالت سے اندازہ یہی ہے کہ اسکو ایک روز قبل مبینہ قتل کیا گیا ہے، تاہم مقامی پولیس و کرائم سین ٹیم موقع پر موجود ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

  • قصور:یوم عاشورہ پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا

    قصور:یوم عاشورہ پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا،ماتمی جلوسوں کیساتھ روٹین پیشنٹ بھی ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو 1122 عملہ نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیئے

    گزشتہ دن یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں 200 سے زائد ریسکیورز اور والینٹیرز تعینات کیے گئے تھے

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداران کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں 16 ایمبولینسز ، 25 موٹر بائکس اور 4 فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز کی مدد سے ماتمی جلوسوں کو ریسکیو اور میڈیکل کور فرام کی گئی نیز یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو اینڈ میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، پیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی بلا تعطل جاری رہیں

    یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں اور اور والینٹئیرز نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 620 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 12 اشخاص کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا

  • گوجرہ: چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

    گوجرہ: چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)گوجرہ وزیر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا خود جلوس کی نگرانی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

    اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سردار نعمان علی ڈوگر ڈی ایس پی چوہدری اختر وینس سی او چوہدری اشتیاق گوندل نے روٹس کے متعلق بریفنگ دی جس پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سردار نمان علی ڈوگر اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی کہ اپ نےایک مثال قائم کر دی ہے

    صفائی کا بہترین انتظام پانی کی سبیلیں میڈیکل کہ جگہ جگہ کیمپ ٹی ایم اے عملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ٹریفک پولیس رضاکار پنجاب پولیس 1122 ریسکیو خصوصی طور پر گوجرہ کی امن کمیٹی کے ممبران مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے عہدے دران سبھی نے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کیا میں تمام انتظامیہ اور ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مثال قائم کر دی ہے

  • صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور  پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہداہت پر صوبائی انتظامیہ یوم عاشورہ پر متحرک ہے،صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    محرم الحرام کے انتظامات کو موقع پر جاکر مانیٹر کیا،سردار شیرعلی گورچانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کرتے ہوئے
    ویڈیو سکریز پر محرم الحرام کے روٹس،جلوسوں،انتظامات کا جاٸزہ بھی لیا۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی نے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے بہترین لائیو کوریج پر ڈپٹی کمشنر اور سٹاف کو شاباش دی۔
    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف بلاکس39،یاعلی مدد ٹینکی،حیدریہ اور رضویہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

    امام بارگاہوں کے متولیوں،منتظمین،ممبران امن کمیٹی اور لائسنس داران سے ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کےجلوسوں،روٹس،سہولیات کی فراہمی بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر متولیوں،منتظمین،جلوس شرکاء اور لائسنس داران نے بہترین انتظامات اور معاونت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

    صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عاشورہ پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان ضلع و ڈویژن میں عاشورہ پر فول پروف انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،یوم عاشور پر ڈویژن بھر میں صورتحال قابل کنٹرول ہیں،

    سرادر شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر کے ممنون ہیں،امام بارگاہوں کے متولیوں،لائسنس داران اور منتظمین کے انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہیں،

    سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر امن کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹا جائے گا،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح الرٹ ہیں۔

  • نہاتے ہوئے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا کر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنیوالے گرفتار

    نہاتے ہوئے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا کر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنیوالے گرفتار

    نہاتے ہوئے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا کر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نصیب الدین اور مرتضیٰ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے خواتین کی نہاتے ہوئے برہنہ ویڈیو ز بنائیں اور انہیں پھر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کیا، ملزمان کو ویڈیو بنانے کے عوض پیسے ملے تھے.آسام پولیس نے ملزمان کو گرفتارکیا ہے.

    ایک خاتون جب نہا رہی تھی تو ملزمان نے اس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی، جس کے بعد خاتون نے شور مچایا، شور سن کر گھر والے اور پڑوسی جمع ہوئے اور ملزمان کو پکڑ لیا،ملزمان کو حوالہ پولیس کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے موبائل فون بھی تحویل میں لے لئے،دوران تحقیقات ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ فحش ویب سائٹس پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کماتے تھے۔ یہ واقعہ کھٹی کوٹیا علاقہ کا ہے ،ملزمان کے موبائل فون سے کئی خواتین کی برہنہ ویڈیوز برآمد ہوئیں جو انہوں نے خواتین کے نہاتے وقت چھپ کر بنائی تھیں

    پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کے نہاتے وقت میں فحش ویڈیوز بناتے تھے اور پھر ان ویڈیوز کو فحش سائٹس پر اپ لوڈ کرکے پیسے کماتے تھے۔ایک پولیس افسر نے کہا، ’’ہمیں ان کے فون پر کئی قابل اعتراض کلپس اور ویڈیوز ملے ہیں۔ وہ خواتین کے نہانے، کپڑے بدلنے اور دیگر حالات میں ریکارڈکی گئی ہیں، وہ پیسے کمانے کے لیے ان ویڈیوز کو مختلف پورن سائٹس پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ ہم ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔‘‘

    اس سال مئی کے شروع میں، کیرالہ پولیس نے کولم کے ایک بیت الخلا میں رکھے ہوئے کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے پر عاشق بدر الدین نامی یوتھ کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کو گرفتار کیا تھا،اطلاعات کے مطابق بدرالدین تھینمالا میں ٹوائلٹ آپریٹر کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسے اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب خواتین نے اس کی ویڈیوز بنانے کی کوشش کی شکایت کی۔ گرفتار ملزم عاشق بدرالدین پنالور بلاک میں یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کرتا تھا۔

    مارچ 2024 میں، کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے تین لڑکیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جو آٹھ ماہ قبل کرناٹک کے اڈوپی شہر میں نیترا جیوتی کالج کے واش روم میں اپنے ہندو ہم جماعت کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • سیالکوٹ:یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے

    سیالکوٹ:یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض)یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو گیا ہے ،

    ضلع بھر میں 77مجالس منعقد ہونگی جبکہ 87جلوس برآمد ہوں گے، اے کیٹگری میں آٹھ مجالس اور 16 جلوس شامل ہیں،

    جلوس کی سکیورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔ جلوس کی سکیورٹی کو تین لئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ترجمان
    جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے گے ہیں۔

    جلوس کی نگرانی لائیو سکیورٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے ، ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیالکوٹ پولیس نے آج مورخہ 17 جولائی 2024 کو 10 محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر صدر بازار سیالکوٹ کینٹ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بھیڈ پلی سے گھنٹہ گھر چوک تک ٹریفک کے لیے روڈ بند رہے گا

    غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں یا متبادل راستہ اختیار کریں