Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

    ضلع بھر میں دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 87 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد ہو گا، شرکاء کی جان و مال کی حفاظت ،سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،

    ڈی پی او محمد حسن اقبال مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ہر قسم کی شر پسندی اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔ ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے لمہ بہ لمہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

    دوسری جانب ریسکیورز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی تمام اہم جلوسوں میں ایمرجنسی میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، سروس میں بھی بلا تعطل سروسز فراہم کر رہے ہیں،ضلع بھر میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاوٹس اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا،

    آج 10 محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مختلف جلوسوں اور مجالس میں تمام ریسکیو افسران و انچارجز نگرانی کررہے ہیں،ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاؤٹس بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی نگرانی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے اعزاداروں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے ریسکیو موبائل ٹیمیں بھی موجود ہوں گئیں۔

    امام بارگا زہرہ بتول اڈہ پسروریاں، کینٹ، شاہ سیداں، مستری عبداللہ، کوٹلی سید میر، کوٹلی امیر علی، رتیاں سیداں, مظفرپور کے علاوہ تمام تحصیلوں کی اہم امام بارگاہوں میں ریسکیورز تعینات کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ چوک شہیداں میں ایمرجنسی میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں خواتین ریسکیو سکاوٹس بھی تعینات ہوں گے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں.

  • جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو تھانے کے مال خانہ میں دھماکا ہوا ہے،

    دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری تھانے میں پہنچ گئی، اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق جامشورو تھانے کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے، دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے

    وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • گوجرانوالہ:محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں، بلال اکبر خان

    گوجرانوالہ:محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں، بلال اکبر خان

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان شاہی ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں‘ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف امن و امان کے انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں‘ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں‘ ملک دشمنوں کوکو منفی مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی،آرپی او طیب حفیظ چیمہ،ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ڈی سی محمد طارق قریشی،سی پی او ایاز سلیم رانا‘ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ محمد شفیق،اے سی جی تنویر یسین ودیگر افسران کمشنر دفتر جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور ڈی پی اوز ویڈیو لنک سے منسلک تھے۔

    کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ10 ویں محرم الحرام کو گوجرانوالہ اوروزیرآباد میں 10 محرم الحرام کو 77 مجالس منعقد ہوں گی، 89 جلوس برآمد ہونگے، اے کٹیگری 11، بی کے 5 اور سی کیٹیگری کے 73 جلوس برآمد ہوں گے۔، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 3 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، تمام جلوسوں اور حساس مجالس کو جدید آئی پی کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے،داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ تنصیب کئے گئے ہیں، میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ماتمی جلوسوں کے روٹس اورمجالس کے کے ارد گرد صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ عزاداران کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے انتظامات تسلی بخش ہیں‘عاشورہ محرم الحرام کے اختتام پزیر ہونے تک اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے تاکہ شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ کنٹرول روم کے دورہ کے دوران انہوں نے موجود عملہ کو ہدایت کی کہ کیمروں کے زریعے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی جاری رکھیں اور فیلڈ میں موجود عملہ کو بھی غیر متوقع سرگرمیوں سے بروقت آگاہ کریں‘: شہری بھی اپنے اطراف میں شرپسندوں پرکڑی نظر رکھیں اور فوری 15 یا کنٹرول رومز9200020اور 9200070 پر اطلاع دیں۔

    بعد ازاں صوبائی وزیر نے کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے ہمراہ کھیالی دروازہ اور امام بارگاہ میں جاری مجالس اور جلوسوں کا بھی دورہ کیا اور منتظمین مجالس اور جلوسوں سے انتظامات بارے استفسار کیا‘منتظمین مجالس نے سیکیورٹی،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ مجلس اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی، سکیورٹی انتظامات قابل ستائش ہیں۔منتظمین، امام بارگاہ نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کی قیادت میں عزاداران کی سہولیات کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں لگانا قابل تعریف اقدام ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل،ڈی پی او سید علی خود سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

    ضلع بھر میں ٹوٹل 89 مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے،جن میں اے کیٹیگری کی 32 جبکہ بی کیٹیگری کی 37 اور سی کیٹیگری کی 20 مجالس ہوں گی۔اسی طرح اے کیٹیگری کا 14 جبکہ بی کیٹیگری کے 43 اور سی کیٹیگری کے 60 جلوس برآمد ہوں گے۔

    ڈیرہ پولیس کی طرف سے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ وولینٹییرز بھی پولیس کے ہمراہ فرائض سر انجام دیں گے۔خواتین عزاداروں کے لئے الگ سے لیڈیز پولیس تعینات ہے۔

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔

    خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ڈکیتی کا سراغ لگانے جانیوالے 5 کھوجی دو کھوجی کتوں سمیت اغوا

    ڈکیتی کا سراغ لگانے جانیوالے 5 کھوجی دو کھوجی کتوں سمیت اغوا

    چور کی تلاش کے لئے جانیوالے 5 کھوجیوں کو خیبر پختونخوا میں کھوجی کتوں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے

    واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق ٹانک کے علاقے ملازئی میں 5 افراد کو اغوا کیا گیا ہے جن کی رہائی کے لئے دس کروڑ تاوان طلب کیا گیا ہے،ڈی پی او ٹانگ کے مطابق ایک گھر میں ڈکیتی ہوئی تھی، گھر کے مالک نور علی نے کوہاٹ کی پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کیا تاکہ ملزمان کا تعین ہو سکے،کھوجیوں کی ٹیم کو کوہاٹ جاتے ہوئے دو کھوجی کتوں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے،اغوا ہونےوالوں میں شعیب خان،رفیع اللہ اور رئیس خان کا تعلق کرک سے ہے جبکہ شاہد عزیز بھٹی اور ماجد علی اوکاڑہ پنجاب کے رہائشی ہیں، پولیس کو اطلاع دیے بغیر کھوجی ٹیم کو بلایا گیا تھا، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود قصوری)ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی سخت سکیورٹی میں 10 محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز جاری ہے ،ضلع بھر میں 17 جلوس اور 55 مجالس کے پروگرامز جاری ہیں جن میں سے سب سے بڑا جلوس سادات منزل قصور سٹی سے برآمد ہو گا اور جامعہ الحسینیہ کوٹ رکن دین خان پر اختتام پذیر ہو گا

    یوم عاشورہ کے موقع پر قصور پولیس کے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور مجالس و جلوس کے دوران چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات ہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونیوالے عزاداروں کو میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جا رہا ہے
    اور تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں خود تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز تمام حساس مجالس اور جلوس کے پروگرامز پر موجود ہیں

  • خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برآمد

    خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برآمد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برامد

    جمرود پولیس کی ایک اور اہم و بڑی کارروائی،تعلیمی اداروں،ہاسٹلوں کے طلباء کو نشہ آور گولیاں ایکسٹیسی فراہم کرنے والا منظم نیٹ ورک بے نقاب ایکٹریسی گولیاں بنانے والے فیکٹری برآمد سرغنہ گرفتار، 1872 گولیاں اور 807گرام کیمکل گولیاں بنانے والہ مشین اور دیگر آلات برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ڈی پی او محمد نواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں انچارج بھگیاری ریاض خان اور دیگر پولیس نفری نے علاقہ سور کمر حجرہ نورباز پر چھاپہ زنی کی جسکے دوران خفیہ طریقے سے قائم نشہ اور(ایکٹریسی) گولیاں بنانے والی فیکٹری برآمد کرکے مجموعی طور پر 1872 گولیا اور 807 گرم کیمکل کو حراست میں لے کر پیکنگ میں مصروف ملوث ملزم نورباز ولد نارنج خان ساکن طورخیل سور کمر کو گرفتارکر لیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او خیبر کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، رواں سال تقریباً 25000 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی ہیں , نشہ اور گولیاں بنانے اور سمگلرز مافیا کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیگی ملزم تھانہ جمرود کی حدود علاقہ سور کمر میں مذموم مقاصد کی خاطر حجرے میں خفیہ طریقےسے ایکسٹیسی فیکٹری قائم کی تھی جس میں بڑی مقدار میں گولیاں تیار کرکے ملک کے دیگر علاقوں کو اسمگل کرتے ہیں

    پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم مخصوص گاہکوں سمیت تعلیمی اداروں ہاسٹلوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نشہ آور گولیاں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

  • چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی ڈوبنے سے 10بچے ڈوب گئے

    چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی ڈوبنے سے 10بچے ڈوب گئے

    نورپورتھل:چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے سے 10بچے ڈوب گئے ہیں،

    اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں،4بچوں کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا،6کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال بتائی گئی ہیں ،ڈوبنے والے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں،:ڈوبنے والے بچوں میں سمیع اللّه،عزیزاللّه،آفتاب،وقاص،اسد علی،شعیب اکرم شامل ہیں،تمام بچوں کا تعلق نواہی گاؤں پیلو وینس سے ہے،

    صحافی علی رامے کہتے ہیں کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے اور ساتھ ہی اس علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی معطل کرنا چاہیے جسے یہ معلوم نہیں کہ اس کے علاقے میں لائف جیکٹس کے بغیر یہ سب کچھ ہو رہا تھا.

  • دولہا دلہن دیکھتے رہ گئے،دولہا کا والد دلہن کی ماں کو لے کر فرار

    دولہا دلہن دیکھتے رہ گئے،دولہا کا والد دلہن کی ماں کو لے کر فرار

    دولہا دلہن دیکھتے رہ گئے، دولہا کی والد دلہن کی ماں کو لے کر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے،اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی اور لڑکے کی شادی کی تیاری ہو رہی تھی تا ہم انکی شادی سے چند روز قبل دولہا کا والد دلہن کی ماں کو لے کر بھاگ گیا،دولہے کا والد کا نام شکیل جبکہ دلہن کی والدہ کا نام عاصمہ بتایا گیا ہے،دلہن کے والد نے اب دولہے کے والد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ کاس گنج کے گنج ڈنڈوارہ علاقے میں پیش آیا۔ محمد پپو کی بیٹی کی شادی شکیل کے بیٹے سے ہونے والی تھی، شکیل پپو کے گھر اکثر آیا کرتا تھا۔ جب شادی کا دن قریب آیا تو 10 بچوں کے باپ شکیل نے پپو کی بیوی جو کہ 6 بچوں کی ماں ہے، کے ساتھ بھاگ کر دونوں خاندانوں کو دنگ کر دیا۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 3 جون کو پیش آیا اور شادی 17 جون کو عید کے دن ہونے والی تھی جب کہ کچھ رپورٹس کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہونی تھی۔

    محمد پپو کا کہنا ہے کہ گنیش پور کے رہنے والے شکیل نے اس کی بیوی کو لالچ دے کر اغوا کیا۔ اس نے شکیل کے خلاف بیوی کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پپو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔شکایت کنندہ پپو کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کی شادی شکیل کے بیٹے سے ہونے والی تھی، اس لیے شکیل اکثر ان کے گھر آیا کرتا تھا کہ نکاح سے پہلے دونوں خاندانوں کے درمیان رشتہ مضبوط کر لیا جائے۔ ان ملاقاتوں کے دوران، شکیل نے پپو کی بیوی کو "بہکا” لیا اور اس کے ساتھ فرار ہوگیا۔ پپو نے بتایا کہ اس کے بعد سے انہیں دونوں کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • سرگودھا: بھینس کی زبان  کاٹنے والاظالم شخص گرفتار

    سرگودھا: بھینس کی زبان کاٹنے والاظالم شخص گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرایدریس نواز چدھڑ کی رپورٹ)بھینس کی زبان کاٹنے والاظالم شخص گرفتار،سرگودھا میں لوڈر رکشے سے چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے بھینس کی زبان کاٹ دی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شاہ پور سٹی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں بلال نامی شخص نے بے زبان جانور کی زبان ہی کاٹ ڈالی۔

    پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتائی کہ بلال اپنے لوڈر رکشے میں چارہ رکھ رہا تھا کہ اسی دوران ایک بھینس آئی اور اس نے لوڈر رکشے سے چارہ کھانا شروع کردیا، غصے کے مارے رکشے کے مالک نے بھینس کو پکڑا اور چارہ کاٹنے والی درانتی سے اس کی زبان ہی کاٹ ڈالی۔

    پولیس کے مطابق بھینس کے مالک کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ڈی پی او سرگودھا نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

    دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک سے بھی بھینس کا طبی معائنہ کروایا گیا جس نے بھینس کی زبان کاٹے جانے کی تصدیق کی۔