Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ:باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی

    ننکانہ:باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی

    ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر, ہر طرف کھڑا پانی انتظامیہ کی کارکردگی پر منہ چڑانے لگا, ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریض گندگی کی وجہ سے نئی بیماریوں کا شکار ہونے لگے,بشمول باغی ٹی وی میڈیا رپورٹس پر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس, سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ایم ایس سمیت دیگر عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بالخصوص ڈی ایچ کیو میں بنی رہائشی کالونی میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کے بلند وبانگ دعوؤں کی نفی کرتے نظر آرہے ہیں جن سے کئی خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے,

    گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر صفائی کی ابتر صورتحال کی نشاندہی پر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے,

    صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے ننکانہ صاحب میں ایڈوائزر ملک محمد اسلم کی طرف سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیو میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں جامع رپورٹ اور شواہد کے ساتھ جواب داخل کروائیں.

  • منڈی بہاؤالدین :دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین :دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 جاں بحق

    منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں ایک کشتی الٹ گئی، کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جارہی تھی جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک2خواتین اور 4 بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جب کہ کشتی پر کار، موٹرسائکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ملکوال کے نواحی علاقے نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ،ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کشتی (بیڑا )سگھر پور سے ملکوال آ رہی تھی۔ جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے جو کہ نواحی علاقے نور پور پیراں کے مقام پر الٹ گئی ،

    ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 29افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6افراد بشمول 4بچے اور 2خواتین جان کی بازی ہار گئے۔
    جن کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ۔

    ڈپٹی کمشنر نے افسوس ناک حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور انہیں ہر طرح کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

  • شہر قائد، منشیات فروشی میں ملوث خاندان سمیت 7 ملزمان گرفتار

    شہر قائد، منشیات فروشی میں ملوث خاندان سمیت 7 ملزمان گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،ایس آئی یو ، سی آئی اے نے بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں،دو مختلف مقامات سے ایک منشیات فروش خاندان سمیت 7 منشیات سمگلر،فروش بمع منشیات گرفتار کر لئے گئے

    ایس آئی یو نے پہلی کارروائی میں بمقام ندی راستہ، مگسی گوٹھ سے 5 بین الصوبائی منشیات سمگلروں ، فروشوں پر مشتمل ایک خاندان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔گرفتار منشیات سمگلروں،فروشوں کے نام 1. خدا بخش ولد حاجی خان،2. عبدالغفور ولد خدا بخش،3. اسما دختر عبدالغفور ،4. گل بانو دختر علی بخش،5. نور صبا دختر عبدالغفور ہیں.گرفتار منشیات فروشوں سے 05 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے چرس لاکر کراچی میں مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزم عبدالغفور اور خدا بخش صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے منشیات کراچی لاتے ہیں جوکہ وہ اپنے خاندان کی عورتوں کے ذریعے مختلف مقامات پر فروخت کرتے ہیں۔

    ایس آئی یو نے دوسری کاروائی میں گدھا موڑ، مین کوریڈور، برگیڈ سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس برآمد کر لی۔گرفتار منشیات فروشوں کے نام 1. وقاص انور ولد محمد انور 2. گل حمید ولد عبدالغفور ہیں،ملزمان سے 2 کلو 410 گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 5/6 سالوں سے منشیات فروشی کر رہے ہیں۔ وہ منشیات اسامہ اور صادق نامی اشخاص سے خرید کر کراچی میں مختلف مقامات پر فروخت کرتے ہیں۔ملزم گل حمید پہلے بھی منشیات کے 7 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔تمام گرفتار ملزمان سے برآمدہ منشیات کے مقدمات تھانہ ایس آئی یو میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قاٸم کیے گۓ ہیں۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے

    ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
    دوسری جانب ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے نادرن بائی پاس زیرو پوائنٹ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا ہے،مورخہ 30 اپریل 2024 کو سرجانی خان کوچ کے اسٹاپ پر واردات کے دوران شہری اشفاق ولد نذیر احمد کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر واقع میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی تو شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کے دوران ملزم شدید زخمی اور اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،ہلاک ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہلاک ملزم کی شناخت اور اس کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

    منشیات فروشی میں ملوث عادی ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
    ایسٹ، تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر PECHS بلاک 06 کے قریب کاروائی کر کے ملزم محبت خان ولد سرزمین خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (528 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔1. مقدمہ الزام نمبر 264/2020 بجرم دفعہ 380/454/457/34 تھانہ محمودآباد.2. مقدمہ الزام نمبر 71/2021 بجرم دفعہ 6-9-B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ محمودآباد.3. مقدمہ الزام نمبر 459/2021 بجرم دفعہ 6-9-C کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ محمودآباد.4. مقدمہ الزام نمبر 27/2022 بجرم دفعہ 6-9-B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ محمودآباد.

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد نکلے

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد نکلے

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد نکلے،

    ‏سی ٹی ڈی کراچی نے ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دو دہشت گردوں حسین اکبر اور وقار عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ نے نیوز کانفرنس میں‌انکشاف کیا کہ کراچی میں پچھلے کچھ عرصہ سے ٹارگٹ کلنگ کی جارہی تھیں. سی ٹی ڈی نے اس کی مانیٹرنگ شروع کی کہ اہلسنت والجماعت کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا.اہلسنت والجماعت سے وابستہ اہم رہنماؤں کے بجائے عام لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا. مین ٹارگٹ کلرز ہم نے گرفتار کئے ہیں ان کا تعلق زیںیبون بریگیڈ سے ہے اور اسی کے لوگ کارروائیوں میں ملوث تھے.انہیں احکامات کہیں اور سے ملتے تھے. کارروائیوں‌ کے طریقہ کار سے متعلق انہوں‌نے بتایا کہ ٹارگٹ کرنے اور ریکی کرنے والے لوگ الگ تھے. دو ٹارگٹ کلرز ہم نے گرفتار کئے ہیں. ان کا ماسٹر مائنڈ سید حسین موسوی ہے. 13 لوگ قتل کرنے اور 11 زخمی کرنے کا اعتراف کیا جا چکاہے. ٹارگٹ کلرز کے 23 سہولت کار بھی سامنے آئے ہیں انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا تھا.

    راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ ستمبر 2023 سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا. 17 کیسز ایسے سامنے آئے ہیں‌جن میں ایک ہی گروپ ملوث پایا گیا ہے.ان میں‌سے بعض اسٹریٹ کرائم میں پکڑے گئے تھے اور خاموشی سے سزا کاٹ رہے تھے جب ان سے تفتیش کی گئی تو انہوں‌نے سب کچھ بتا دیا ، ٹارگٹ کلرز گلگت سے کراچی آتے ہیں یہاں‌معمولی نوعیت کے کام کرکے گزاراہ کرتے ہیں جعفر طیار اور دیگر علاقوں میں رہائش رکھتے ہیں اس گروپ کے دو لڑکے اب بھی گرفتار ہونا باقی ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے. زیںیبون بریگیڈ کا نیٹ ورک غیر ملکی ایجنسیوں کی طرح کام کرتے ہے.

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • دریائے جہلم میں کشتی  ڈوب گئی ،خواتین بچوں سمیت6افراد  جاں بحق

    دریائے جہلم میں کشتی ڈوب گئی ،خواتین بچوں سمیت6افراد جاں بحق

    جہلم پنڈدادن خان کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوب گئی ،6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    جاں بحق افرادمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ملکوال کے نواحی علاقہ نورپور پیراں کے قریب بدقسمت خاندان نے پیراں والا ضلع جہلم سے اپنی کار کشتی (بیڑے) پر لوڈ کرائی دو خواتین اور چار بچے کار میں ہی بیٹھے تھے، کشتی دریا میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹنے سے کار دریا میں جا گری جس سے کار میں سوار دو خواتین اور چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال ملکوال منتقل کیا گیا ہے

  • خواتین اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنیوالے محکمہ تعلیم کے دو ملزمان گرفتار

    خواتین اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنیوالے محکمہ تعلیم کے دو ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی، جنسی ہراسگی میں ملوث ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار ملزمان میں عارف اقبال اور خالد فراز شامل ہیں،ملزم عارف اقبال ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا،ملزم عارف اقبال بطور سپرینٹنڈنٹ تعینات تھا،گرفتار ملزمان خاتون ٹیچروں کو جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے۔ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے،گرفتار ملزمان نے متاثرین کا قابل اعتراض ڈیٹا واٹس ایپ پر شئیر کیا،ملزمان سے 3 موبائل فونز اور قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف متعدد متاثرین نے بیان ریکارڈ کروانے کے لئے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی سے رابطہ کر لیا،ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے خواتین ٹیچرز کو ہراساں کر رہے تھے،ملزمان قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی آڑ میں رقم کا بھی مطالبہ کرتے رہے،ملزمان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے لکی مروت سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت کے دیگر افسران سے تفتیش کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اختیارات سے تجاوز کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

  • سیالکوٹ:ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ:ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاوسینگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں ، لینڈ سب ڈویژن اور دیگر تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،

    ڈسٹرکٹ آفیسرریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین نے پسرور روڈ اور ظفروال روڈ پر بغیر ضلع کونسل ک این او سی اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت 2پلازوں اور 18دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ غیر قانونی جاری تعمیرات کو مسمار کردیا اور جاری کام روک دیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین نے کہاکہ ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی تعمیرات سے قبل ضلع کونسل کی پلانگ ڈیپارٹمنٹ میں اپنا تعمیراتی پلان (نقشہ) جمع کروائیں اور این او سی کے اجراءکے بعد تعمیرات کاکام شروع کریں اور اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں ۔

    انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات اور ضلع کونسل کی اس ضمن میں واجبات اور محصولات کی وصولی میں زیروٹالرننس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کی جانب سے نوٹسسز جاری کئے گئے ہیں مقررہ ٹائم لائن کے اندر متعلقہ شعبہ میں رجوع کریں بصورت دیگر مقدمات درج کروائیں جائیں گے اور تعمیرات کو مسمار کردیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

    سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کا تھانہ صدر سیالکوٹ پر چھاپہ،اندراج مقدمہ کے لئے رشوت لیتا تھانیدار گرفتار،ہتھکڑی لگانے والے کو اپنے ہی تھانہ میں انٹی کرپشن نے ہتھکڑی لگا دی،سرکاری گاڑی پر گشت کرنے والے محافظ کو ہتھکڑی لگا کر انٹی کرپشن منتقل کیا گیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق پکی کوٹلی کے رہائشی نذر حسین کے ڈیرے سے ٹریکٹر ٹرالی و دیگر سامان چوری ہوا ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج نہ کیا ایس ایچ او مدعی مقدمہ کو ملزمان سے راضی نامہ کرنے پر زور دیتا رہا ،

    دوسری طرف تھانہ صدر سیالکوٹ میں تعینات اسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم نے مقدمہ درج کرنے کے لئے ایک لاکھ رشوت طلب کی جو 80 ہزار میں معاملہ طے پایا تو اے ایس آئی نے پچاس ہزار رشوت وصول کی باقی تیس ہزار کا مطالبہ شروع ہوا تو شہری نے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ملک ندیم منور کو درخواست دی

    جس پر سرکل آفیسر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ تیس ہزار پر خفیہ نشان لگایا جو شہری نے رقم تھانیدار کو دی تو انٹی کرپشن کی ٹیم نے تھانہ صدر کے کمرے سے اے ایس آئی کی جیب سے رشوت وصول کی گئی رقم برآمد کر کے ملزم اے ایس آئی کو ہتھکڑی لگا کر اسے تھانہ انٹی کرپشن منتقل کر دیا ہے

    سرکل آفیسر ملک ندیم منور کا کہنا ہے کہ کسی بھی محکمہ کا کوئی آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو فوری انٹی کرپشن حکام کو بتایا جائے رشوت خور آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے گا.

  • اوچ شریف : پنجند نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بچہ ڈوب کرجاں بحق

    اوچ شریف : پنجند نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بچہ ڈوب کرجاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) پنجند نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بچہ ڈوب گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش تلاش کرکے نکال لی ،ذرائع

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف پنجند نہر میں کم سن بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ان کے ساتھیوں نے انکے گھر والوں کو دی وارثان نے بروقت پنجند نہر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی انتھک کوششیں کے بعد بچے کی لاش اہلیان علاقہ نے تلاش کر لی

    علاقہ کے لوگوں نے لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا ڈوب کر مرنے والے بچے کی شناخت کلیم لاشاری کے نام سے ہوئی بچے کی لاش جب انکے گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا

  • صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس

    صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس

    اوچ شریف،ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی نمائندگان)صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس
    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے سینئر صحافی اشفاق احمد کے قتل پر جنوبی پنجاب ڈی جی خان سمیت اوچ شریف کے صحافی برادری شدیدغم و غصہ میں مبتلا ہوگئی ہے سینئر صحافی اشفاق احمد مظفرگڑھ میں روز نامہ خبریں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن پرنامعلوم مسلح افراد نے ان فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مگر ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

    جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان سمیت اوچ شریف کے صحافیوں نے ان کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صحافی برادری کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

    اوچ شریف کے سینئر صحافی اظہر علی دانش احمد حسن اعوان میاں محمد عامر صدیقی خواجہ غلام شبیر سید مجتہد رضوی حبیب خان عامر غنی خان لنگاہ ساجد خان ملک یعقوب ککس ملک زاہد صابر شمس خان رند لیاقت بلوچ دیگر عہدیداران کا کہنا تھاکہ سینئر صحافی اشفاق احمد سیال کا قتل انتہائی قابل مذمت ، افسوسناک اور دہشت گردانہ فعل ہے ۔ ہم مقتول صحافی کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    بدقسمتی سے صحافی اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں مگر حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کررہی انہوں کہا کہ آئے روز صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور قتل کے واقعات تشویشناک ہیں ان حالات میں صحافیوں کے لیے اپنے فرائض ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔

    انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی اشفاق احمد سیال کے قاتلوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ صحافیوں کو پروٹیکشن دے تاکہ صحافی اپنا کام بخوبی سر انجام دے سکیں

    ادھر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے مظفر گڑھ میں صحافی مہر اشفاق کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے ، ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،ڈی پی او مظفر گڑھ کو مجرمان کی فوری گرفتار ی یقینی بنانے کے احکامات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم ۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے واقعہ کی مکمل جدیدسائنسی بنیادوں پر تفتیش کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈی پی او مظفر گڑھ کو لواحقین کے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم

    آر پی او نے کہا کہ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ،واقعہ میں ملوث مجرمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمدکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
    مریم نواز نے ہدایت کی ہےکہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔