Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوکاڑہ:تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    اوکاڑہ:تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    تفصیلات کے مطابق آج ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو کی انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے خصوصی ملاقات ہوئی ،تاجروں کے ساتھ خصوصی ملاقات میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

    اس موقع پر ڈی پی او نے کہا تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت میں تا جر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،

    ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے قیام کے بعد جرائم میں نمایاں کمی نظر آئے گی

  • گوجرہ:موٹر وے ایم 4 پرٹریلر اور ڈالے میں ٹکر، ڈالہ کنڈیکٹر جاں بحق

    گوجرہ:موٹر وے ایم 4 پرٹریلر اور ڈالے میں ٹکر، ڈالہ کنڈیکٹر جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ) موٹر وے ایم فور پرٹرالے اور ڈالہ میں حادثہ کے نتیجہ میں ڈالہ کنڈیکٹر جاں بحق ہو گیا۔

    معلوم ہواہے کہ مزداڈالہ نمبری 973ایل او کے پر ڈرائیورمحمد علی اور کنڈیکٹرآصف اللہ یارگوجرہ سے بذریعہ موٹر وے ایم فور فیصل آبادکی طرف جا رہے تھے کہ علاقہ نواں لاہورکے چک نمبر337ج ب کے قریب اوور ٹیک کر تے ہو ئے پیچھے سے ٹرالرنمبر6799جے آئی کے ڈرائیور نے ٹکر دے ماری

    جس کے نتیجہ میں مزدا سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے کنڈیکٹر آصف اللہ یار جاں بحق ہو گیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے ٹرالرچھوڑ کر فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا

    اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ٹرالراپنے قبضہ میں لے کرڈرائیور کی تلا شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ:دوران ڈکیتی مزاحمت ،ڈاکوؤں کی فائرنگ  32سالہ شخص قتل

    گوجرہ:دوران ڈکیتی مزاحمت ،ڈاکوؤں کی فائرنگ 32سالہ شخص قتل

    گوجرہ،با غی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں لوٹ مار کا بازارگرم ہو گیا۔بلاناغہ وارداتوں کا سلسلہ جاری، واردات میں مذاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے32سالہ شخص کوقتل کر دیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر343ج ب کاعبدالمجیداپنے ڈیرہ پربیٹے ندیم کے ہمراہ سویا ہواتھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوارچار نامعلوم مسلح ملزمان ڈیرہ میں داخل ہو گئے اور اس کے قیمتی بکر ے کھو ل کر فرارہو نے لگے توعبدالمجید کا بیٹا ندیم بیدار ہو گیا جس نے ملزمان سے مزاحمت شروع کر دی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ندیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اورملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔

    علاوہ ازیں چک نمبر335ج ب کا طارق محمود اورچک نمبر339ج ب کاشاہد نوازنواں لاہور سے موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ راستہ میں چک نمبر337ج ب موٹر وے پل کے قریب انہیں دونامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے مجموعی طورپر15ہزارروپے نقدی، دو عدد موبائل چھین لئے اور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

  • معشوق کے خاوند کو  اغوا کروا کر تشدد کرنے پر پولیس افسران پر مقدمہ درج

    معشوق کے خاوند کو اغوا کروا کر تشدد کرنے پر پولیس افسران پر مقدمہ درج

    لاہور معشوق کے خاوند کو ماتحتوں کے ذریعے اغوا کرکے غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے پر بعد از انکوائری ایس پی حفیظ بگٹی سمیت ماتحت افیسران انسپکٹر سب انسپکٹر اے ایس آئی سمیت دیگر کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ سجاد ندیم قریشی نے درج مقدمے میں کہا کہ 18 اپریل کو اپنے دوست سہیل ظفر کے دفتر واقع ڈی ایچ اے میں موجود تھا،انسپکٹر وجیح الحسن رضوی، دیگر پولیس افسران و اہلکار سید تفہیم مہدی،اسد مقبول، خالد نوید،نعیم صادق،عمران خان، جن کے ساتھ سول کپڑوں‌میں بھی اہلکار تھے آئے اور ہمیں زدوکوب کیا،انکے پاس اسلحہ بھی تھا اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیان بھی دیتے رہے،سائل اور سائل کے دوست سہیل ظفر کو غیر قانونی حراست میں لے کر تشدد کیا گیا، دونوں سے موبائل، نقدی، پرس، کارڈز چھین لئے گئے،ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم جگہ لے گئے،حفیظ بگٹی کے حکم پر سائل کے بہنوئی شوکت علی اور سہیل ظفر کو چھ گھنٹے جبکہ سائل کو دو روز تک بند رکھا گیا،تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو حفیظ بگٹی کو بھیجی گئیں،وجہ عناد یہ ہے کہ حفیظ بگٹی نے سائل کی بیوی سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے ہیں،اور سائل کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا.ہسپتال ذرائع کے مطابق اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے.اشفاق احمد سیال قومی اخبار روزنامہ خبریں سے منسلک تھے،مظفرگڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.

    صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کردیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے اور صدر سیال ایسوسی ایشن پاکستان حاجی مہر ارشاد سیال صاحب نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مظلوم صحافی اشفاق سیال کے قاتلوں کو فوری بے نقاب کیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    صحافی مہر اشفاق حسین سیال کے قتل کے وقوعہ پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہر اشفاق حسین کے قتل پر انتہائی دکھ ہے، ظالم قاتلوں کو ٹریس کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او،ز سٹی و صدر اور سی آئی سٹاف نے ٹیکنیکل ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کردیا ہے، بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، ملزمان کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی،

    مظفر گڑھ میں صحافی کا قتل،لاہور پریس کلب کا اظہار مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے مظفرگڑھ میں روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئے ۔ گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں اور انھیں جان سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کیاجاتا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

  • چنیوٹ :  تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    چنیوٹ : تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان جھانب قبرستان کے قریب ڈالے سے واردات کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    گشت پر مامور تھانہ صدر پولیس موقع کیلئے روانہ ہو گئی ,نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔

    فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران, پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ۔

    ملزم کی شناخت صابر ولد لانگو قوم گلوتر کے نام سے ہوئی, ملزم ڈکیتی, راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

    ملزم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا, جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ۔فرار ملزمان کی تلاش, گرفتاری کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے ۔

  • ایف آئی اےکی  کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اےکی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان :ایف آئی اے، انٹرپول اور امیگریشن کی مشترکہ کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملزم جہان خان 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، وہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کےخلاف ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ملزم بین الاقوامی عمان سے پاکستان پہنچا تھا، اسے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سےگرفتارکیا ہے ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا؎ اور کرپشن کے مقدمات تھے ۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

     

    قبل ازیں پشاور میں ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    او جی سی ڈی ایل کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک ملازم …

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

  • بچے سے بدفعلی کرنیوالے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    بچے سے بدفعلی کرنیوالے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرتے ہوئےملزم گرفتار کر لیا

    مقتول محمود نے 16سالہ امین عرف لاڈی کے ساتھ بدفعلی کی جو قتل کی وجہ بنی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،مقتول کی طرف سے بدفعلی کرنے پر ملزم امین طیش میں آ گیا اور محمود کے گلے میں پھندا ڈال اور سر میں صفائی والے برش مار کر قتل کر دیا،ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد مقتول کی نقدی اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا، مقتول پیشہ کے اعتبار سے مستری ہے اور محنت مزدوری کرتا تھا،ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈ اکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے جائے گی،

    دوسری جانب نولکھا پولیس کی کامیاب کاروائی 6 روز قبل اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو تلاش کر لیا،بچہ گھر سے کام کے لیے نکلا اور لاپتہ ہو گیا، والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او نولکھا نے ٹیم کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کی،14 سالہ فیضان کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا،لڑکا اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے رشتے دار کے ساتھ چلا گیا،نولکھا پولیس نے کاروائی کے دوران بچے کو حفاظت میں لیکر کزن سے تحقیقات شروع کر دی ہیں،لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والد نے نولکھا پولیس کا شکریہ ادا کیا پھولوں کے ہار پہنائے کیا اور دعائیں دیں

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ،ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

  • اوچ شریف:آفیسران کی مبینہ ڈیل، ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ

    اوچ شریف:آفیسران کی مبینہ ڈیل، ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، سول ڈیفنس، پٹرولنگ و ٹریفک پولیس کی ٹرانسپورٹ مافیا سے بڑی ڈیل، بھاری منتھلی کے عوض اوچ شریف سے ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی درجنوں اوور لوڈ کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ ، کارگزاری دکھانے کیلئے اِکا دُکا چالان کر کے افسران کے سامنے بھی سرخرو ہو گئے ، مجبور مسافر خطرناک جان لیوا ویگنوں پر سفر کیلئے مجبور، سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں بھی بہاول پور شہر تک محدود، شہریوں نے اوگرا کے احکامات کے باوجود مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان اور ان کو تحفظ دینے والے ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    ملک بھر میں مسافر گاڑیوں میں آتشزدگی کے کئی واقعات ک رونما ہوچکے ہیں ان حادثات میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئی تھیں ،جس پر تمام مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سیلنڈرکے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آر ٹی سیکریٹریز، سول ڈیفنس افسران، ٹریفک پولیس، اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو سخت کاعروائی کرنے کے ساتھ گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، لیکن پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگنوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ، کوٹ خلیفہ ،علی پور چلنے والی درجنوں کھٹارا مسافر ویگنوں پر ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں جنہیں پٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس کی آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے کھلی آزادی حاصل ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ مافیا نے ضلعی اعلی افسران سے ساز باز کر کے بھاری منتھلی کے عوض یہ رعایت حاصل کی ہوئی ہے جبکہ افسران کے سامنے بھی سرخرو ہونے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک دو چالان کر دیئے جاتے ہیں

    ان ویگنوں پر سفر کرنے والے مسافروں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی گاڑیوں میں مجبوری کے عالم میں سفر کرتے ہیں لیکن تمام سفر انتہائی خوف کے عالم میں طے ہوتا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس اہلکار راستے میں ناکوں پر روک کر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر دیکھ کر بھی کارروائی نہیں کرتے،

    شہریوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے بھی مسافر گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈروں کے استعمال کے خلاف مہم کو صرف بہاول پور شہر تک محدود کر رکھا ہے، جہاں کرائے بڑھانے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں پر قابو نہیں پایا جا سکا

    دوسری طرف احمد پور شرقیہ، اوچ شریف میں چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں میں اوور لوڈنگ اور ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال کھلے عام جاری ہے جس کے خلاف پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس سمیت کوئی بھی کارروائی کیلئے تیار نہیں ہے

    مسافروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور ضلعی پولیس انتظامیہ اس اہم ترین ایشو پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ سول ڈیفنس سمیت ٹریفک پولیس کو ایل پی جی گیس سیلنڈر استعمال کرنے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹس والی گاڑیوں اور ناجائز کرایوں کے ساتھ اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے سخت کارروائیاں کریں اور غفلت کی صورت میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس عملے سمیت ٹریفک پولیس ۔ پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو یقینی تحفظ فراہم کیا جا سکے