Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو 15 کو ریاض حسین چانڈیہ سکنہ موضع پائیگاہ کی کال موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان نے سیون سٹار رائس ملز کے قریب مرید حسین ولد نصیر چانڈیہ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    پولیس پارٹی نے شہری کو زخمی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔

    تھانہ گدائی کی پولیس ملزم حمزہ چانڈیہ کو اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی جب پل وٹو پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    کراس فائرنگ میں ملزم حمزہ چانڈیہ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایسے کریمینل اشخاص کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدود ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان کی لاش کوراہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرعلی پور پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغازکردیا ہے اور لاش کو علی پورہسپتال منتقل کردیا ہے

    لاش کی شناخت عاصم ولد عبد الغفار قوم گھلو کے نام سے ہوئی جس کاتعلق موضع بیٹ سیال بتایا گیا ہے.

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کراچی سے واپس نوتک اتراتوپیچھے سے آنیوالی کارکی زدمیں آگیا،کاروالے نےزخمی حالت میں اٹھاکرہسپتال لیکرجارہے تھے راستے میں اسکی موت واقع ہوگئی ،جس پرکاروالے ہیڈ پنجند کے قریب لاش کوچھوڑکرفرار ہوگئے،

    دوسری طرف میرہزارخان پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ہے.

  • اٹلی : تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی : تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ،کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کا حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر بڑی تعداد تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔

    آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حادثےکا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین وطن کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

  • گوجرخان: نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان: نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان، باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم ) نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق عید کے روز گوجرخان کے ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان حیدر نعیم ولد چوہدری نعیم گجر ساکن کڑولی گوجرخان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

    متوفی نوجوان اپنے دوستوں کے ھمراہ گوجرخان کے معروف ڈونگی ڈیم نہانے گیا تھا گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

  • قاتلانہ حملے میں زخمی سابق اداکارہ زینب جمیل گھر منتقل

    قاتلانہ حملے میں زخمی سابق اداکارہ زینب جمیل گھر منتقل

    لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق اداکارہ زنیب جمیل ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئی ہیں

    اداکارہ زینب نے گزشتہ روز عید کے پہلے دن اپنے دو بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، زینب نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بلند حوصلوں اور اللّٰہ پر یقین کا اظہار کیا ہے، سابق اداکارہ زینب جمیل نے کیپشن میں قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ” اللّٰہ کسی جان کو اس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا”۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ،زینب کو 6 گولیاں لگی تھیں،وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں تا ہم اب وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں.اداکارہ زینب نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر لگایا تھااور کہا تھا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے،وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

    بیوٹی پارلر کی مالکہ زینب جمیل پر بدھ کی دوپہر ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی،زینب جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • مٹیاری: سیاسی بحث، فائرنگ، ایس ایس پی افسر چچا سمیت قتل

    مٹیاری: سیاسی بحث، فائرنگ، ایس ایس پی افسر چچا سمیت قتل

    مٹیاری (باغی ٹی وی) نواحی گاؤں میں سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایس ایس پی افسر اپنے چچا سمیت قتل

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچی ڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہےاور قتل ہونے والا نوجوان سچی ڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ جاں بحق دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے۔مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو نظام الدین کاکا نے قتل کروایا ہے،

    دوسری جانب پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، جس پر ورثاء غصے میں نظر آرہے ہیں.

  • کراچی، سنٹرل جیل کے قریب ڈکیتی کی واردات

    کراچی، سنٹرل جیل کے قریب ڈکیتی کی واردات

    شہر قائد کراچی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، عید کے موقع پربھی شہری لٹتے رہے،کراچی میں سینٹرل جیل کے قریب کار سوار ملزمان نے ایک فیملی کو اسلحہ کے زور پرلوٹ لیا

    شہری کے مطابق سنٹرل جیل کے قریب کار سوار ڈاکو آئے اور انہوں نے مجھ سے اور میری اہلیہ سے موبائل فون، نقدی اور پرس اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے گا، ملزمان نے جو کار واردارت میں استعمال کی وہ بھی چوری کی ہی ہے.

    واضح رہے کہ کراچی میں عید کے موقع پر درجنوں وارداتیں ہوئی ہیں، دن دہاڑے ڈاکو شہریوں کو لوٹتے رہے، گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا، ٹرک میں 30 کے قریب بکرے فروخت کے لیے حیدرآباد سے فروخت کے لیے کراچی لائے گئے تھے، سائٹ ایریا میں ایک دکان پر ڈکیتی کی واردارت ہوئی، لانڈھی میں شہری کو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا، اختر کالونی میں خواتین کو لوٹا گیا.

  • مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ،15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ،15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    کولکتہ: بھارت کے مغربی بنگال میں مال گاڑی مسافر بردار ریل سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مال بردار ریل نے پیچھے سے ٹکر ماری اور یہ حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا، جائے وقوع پر موجود مغربی بنگال کے ضلع درجیلنگ کے سینئرپولیس عہدیدار ابھیشک رائے نے بتایا کہ الٹنے والی بوگی سے 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں،اس حادثے میں 54 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر کا عملہ پٹڑی سے ملبہ ہٹا کر راستہ صاف کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مال بردار ریل نے کنچن جنگا ایکسپریس کو نشانہ بنایا جو ریاست تریپورہ سے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ جارہی تھی اور ریل سے تین بوگیاں کٹ گئی ہیں فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مسافر ریل میں کتنے افراد موجود تھے۔

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …

    ریلوے بورڈ کے سربراہ جیا ورما سنہا نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ریل کا ڈرائیور اور مسافر بس میں تعینات گارڈ بھی شامل ہے حادثہ مال گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے سگنل توڑنے کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ امدادی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور حکام ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن ابتدائی طور پر خدشہ تھا کہ نقصان زیادہ ہوگا تاہم اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریلوے حادثے میں انسانی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیرریلوے ایشوینی ویشنا جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    واضح رہے کہ ایک سال قبل ہی اوڈیسہ میں بدترین ریل حادثے میں 288 افراد ہلاک ہوگئے تھے جو سگنل کی خرابی کے باعث پیش آیا تھا اور دو دہائیوں میں بدترین ریلوے حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

  • جم ٹرینر کے ساتھ تعلقات،خاتون نے شوہر کو قتل کروا دیا

    جم ٹرینر کے ساتھ تعلقات،خاتون نے شوہر کو قتل کروا دیا

    جم ٹرینر کے ساتھ دوستی، جنسی تعلقات کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کروا دیا

    واقعہ بھارت کا ہے، پانی پت میں 30 ماہ قبل ایک شخص کا قتل ہوا تھا، پولیس تحقیقات میں مصروف تھی، تا ہم اب انکشاف ہوا کہ اس شخص کا قتل کسی اور نہیں بلکہ اس کی بیوی نے کروایا ہے، جس کے ایک جم ٹرینر کے ساتھ جنسی تعلقات تھے، اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے،مقتول ونود برادا ایک تاجر تھا،ونود کی بیوی نے اپنے جم ٹرینر کے ساتھ ملکر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تا کہ اسکی جائیداد اور دولت پر قبضہ کیا جا سکے،

    قتل کے لئے مقتول کی بیوی نے ایک ٹرک ڈرائیور کر سپاری دی،تا کہ یہ لگے کہ ایک حادثہ ہوا ہے،ٹرک ڈرائیور دیوسنار عر ف دیپک نے ونود کو قتل کرنے کی کوشش کی، اسکی کار کو ٹکر ماری، ونود اس حادثے میں زخمی ہوا تا ہم اسکی موت نہیں ہوئی، وہ ہسپتال میں زیر علاج رہا اور بچ گیا،پولیس نے ٹرک ڈرائیور ونود کو گرفتار کیا تاہم دو ماہ اس کو رہائی مل گئی، ٹرک ڈرائیور نے نے رہائی کے بعد ونود کے دفتر جا کر اسکو گولی مار دی اور قتل کر دیا

    واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ،طویل عرصے تک یہ مقدمہ حل نہ ہو سکا، تا ہم پولیس کو ایک آسٹریلوی نمبر سے ایک ٹپ آف ایس ایم ایس موصول ہوا، جس میں مقتول کی اہلیہ ندھی کو قتل میں ملوث کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور مقتول کی اہلیہ سے تحقیقات کیں تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، اور کہا کہ اسکے جم ٹرینر سے تعلقات تھے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، اس نے اپنے شوہر کی دولت پر قبضہ کرنے کے لئے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا.

    داتا دربار کے قریب ہوٹلوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے کا انکشاف

    بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    مسجد کے محراب میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے پر امام مسجد گرفتار

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

  • گوجرانوالہ : برف کا ٹھیلہ لگانےکاتنازعہ ،فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ : برف کا ٹھیلہ لگانےکاتنازعہ ،فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی) برف کا ٹھیلہ لگانےکاتنازعہ ،فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، عید نماز کے بعد تینوں مقتول چوک میں کھڑے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

    پولیس ذرائع کے مطابق فریقین ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں گذشتہ رات برف کا ٹھیلہ لگانے پر معمولی جھگڑا ہوا تھا، عید کی نماز کے بعد مقتولین چوک میں کھڑے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے۔