Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور میں گولیاں چل گئیں، ماں بیٹا قتل،ملزم فرار

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، ماں بیٹا قتل،ملزم فرار

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، ماں‌بیٹے کو قتل کر دیا گیا

    واقعہ بیدیاں‌روڈ پر پیش آیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق عائشہ نامی خاتون اپنے 15سالہ بیٹے کیساتھ سیشن کورٹ جارہی تھی کہ بیدیاں روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے، 35سالہ عائشہ پر اپنے سابق شوہر کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا،خاتون قتل کے مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالت جارہی تھی کہ اسی دوران راستے میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،لاشوں‌کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • ناجائز تعلقات کا شک،بھابھی کی جان لینے والا دیور گرفتار

    ناجائز تعلقات کا شک،بھابھی کی جان لینے والا دیور گرفتار

    اپنی بھابھی ثناء کو قتل کرنے والا دیور بلال شاہ گرفتار، آلہ قتل چھری برآمد کر لیا گیا

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزم بلال شاہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا اور ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ رانا شرافت علی کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی ثناء کو چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا،ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے

    دوسری جانب لاہور تھانہ بھاٹی گیٹ ایس ایچ او زین اور ایس ایچ او لوہاری گیٹ حاجن آسیہ کی ٹیم نے مشترکہ کوشش کرکے گمشدہ بچی کو بازیاب کروا لیا ، مورخہ 2024-05-12 کو بوقت 05/00بجے شام ایک بچی زہرہ جہانگیر بعمر 6سال گم گئی تھی جس کی بابت مقدمہ نمبر 710/24بجرم 363ت پ تھانہ بھاٹی گیٹ لاہور درج رجسٹر کیا گیا تھا دونوں تھانہ کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد سے امروز زہرہ جہانگیر کو مقامی پولیس نے بازیاب کرواکر بچی کے لواحقین ے حوالے کیا گیا ، اس سلسلے میں اہل علاقہ بھاٹی گیٹ نے مقامی پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی اور پولیس افسران پر گل پاشی کی .

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • لاہور میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار

    لاہور میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے ،جس کے بعد زخمی حالت میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے

    پولیس مقابلہ شاہدرہ کے دور میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق پٹھہ منڈی کے قریب پولیس ناکے پر موٹر سائیکل پر سوار افراد کو روکا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے رکنے کی بجائے پولیس نے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، گرفتار ڈاکو ؤں کی شناخت محسن خان اور عمر عظمت کے طور پر ہوئی، ملزمان ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ، گرفتار ڈاکوؤں کے 4 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں،

    پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جایئے گا

     پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    چوہنگ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    دوسری جانب چوہنگ چوکی شیر شاہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے بعد 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 1 فرار ہو گیا،ملزم کے قبضہ سے تین قیمتی موبائل فونز دو پرس اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزم کے قبضہ سے تھانہ سبزہ زار سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،چوہنگ پولیس نے ناکہ پر 2موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ،1ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاجبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،زخمی ملزم کا نام اسد ولد مبارک معلوم ہوا،ملزم رابری سمیت دیگر بیسیوں سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

    چوکی سبزی منڈی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    علاوہ ازیں چوکی سبزی منڈی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،منشیات فروش شیراز شیخ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کرتا تھا،ملزم کو مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ہے، علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں انکے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔افسران کے ویژن پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،منشیات فروش سے وزن والا کانٹا،بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

  • تنگوانی: پولیس چوکی اور گاؤں  پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک، سی ڈی ٹی اہلکاراغواء

    تنگوانی: پولیس چوکی اور گاؤں پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک، سی ڈی ٹی اہلکاراغواء

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ )پولیس چوکی اور گاؤں پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک،ایک اہلکااغواء

    کندھ کوٹ کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں باہو پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ ، پولیس اور ڈاکو میں شدید فائرنگ ہوئی ، ڈاکو سی ڈی ٹی اہلکار نویدجکھرو کو زخمی حالت میں اغوا کر کے کچے طرف لے گئے،

    اسی طرح غوث پور کے قریب گاؤں عبدالغفور ڈاہانی میں ڈاکوؤں کا حملہ شدید فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک آدمی زخمی ہوا ہے
    ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والےشخص کی شناخت علی نواز ڈاہانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دلیل ڈاہانی شدید زخمی بتایا جا رہا ہے

    تنگوانی کے قریب تھانہ ڈیرہ سرکی کے حدود میں پولیس اور ڈاکو میں مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو دلبر عرف دلو ولد لونگ ملک ہلاک ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں

    پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ ضلع میں گزشتہ 4 ماہ میں 1 پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو اغوا کیا گیا۔دوسری طرف مغوی پولیس اہلکار کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، جس میں نوید جکھرو نے خود کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

    مغوی پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر پولیس سبزوئی گینگ کے لوگوں کو رہا کرے گی تو ڈاکو مجھے چھوڑیں گے۔نوید جکھرو نے مزید کہا کہ گرفتار لوگوں کو نہیں چھوڑا گیا تو ڈاکو مجھے قتل کردیں گے۔ میں آئی جی، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے بچایا جائے۔

  • رحیم یارخان: شادی سے انکار، والداوربھائیوں نے18سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

    رحیم یارخان: شادی سے انکار، والداوربھائیوں نے18سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

    رحیم یارخان(باغی ٹی وی) شادی سے انکار پر والداوربھائیوں نے18سالہ لڑکی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا، پولیس نے مقتولہ کےو الدین اور رشتےد اروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ کی بستی میانی میں نوجوان لڑکی کے قتل کی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے والدین اور رشتےد ار دفنانے کی کوشش کررہے تھے۔

    پولیس کے مطابق والدین کی جانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر لڑکی نے انکار کیا جس پر والد اور رشتے داروں نے لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلادیا،

    پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد اور بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قبرستان میں تدفین کے وقت چھاپا مارا گیا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر بدترین تشدد اور آگ سے جھلسنے کے نشانات پائے گئے ہیں، لڑکی کی لاش ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    وہاڑی: :پنجاب کے شہر وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بھیانک اور بہت بڑا جنسی سکینڈل منظر عام پر آیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گروہ سادہ لوح لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے نہ صرف رقم وصول کرتا تھا، ان کا جنسی استحصال بھی کیا جاتا تھا اور ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ان کی ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،وہاڑی میں سامنے آنے والی اس بڑی کارروائی نے علاقہ مکینوں کو خوفزدہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ پہلے اسے دبئی کے نمبر سے کال کی گئی اور انٹرویو کیلئے بلایا جس جگہ بلایا گیا وہ ایک گھر تھا جہاں مجھے کولڈ ڈرنک پلائی گئی جسے پی کر میں بے ہوش ہوگئی اور پھر میرے ساتھ نازیبا سلوک کیا گیا،بعد ازاں ان لوگوں نے کہا کہ اگر تم اپنی جان چھڑانا چاہتی ہو تو کسی اور لڑکی، کسی سہیلی یا بہن کو لے کر آؤ، ورنہ تم ہم سے جان نہیں چھڑا سکتیں، کئی لڑکیوں نے بلیک میل ہوکر مزید لڑکیاں بھی اس گینگ کے حوالے کیں۔

    آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے،وزیرِ خزانہ

    متاثرہ لڑکی کے مطابق 40 ہزار روپے تنخواہ اور لیپ ٹاپ کا سن کر لڑکیاں ان کے چنگل میں باآسانی پھنس جاتی تھیں، پولیس نے ملزم حامد کو رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا جب دو لڑکیاں اس کے ساتھ ہی موجود تھیں ملزم اتنا شاطر اور چالاک ہے کہ پولیس کو گھر میں داخل ہوتے دیکھتے ہی اس نے یو ایس بی کو منہ میں ڈال کر نگل لیا جس میں سینکروں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز کا ڈیٹا موجود تھا تاہم وہ پولیس کے سامنے اس بات کا مسلسل انکار کرتا رہا۔

    جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    گرفتار ملزم حامد کا باپ وہاڑی کا سابق ضلعی خطیب قاضی وہاج احمد ہے جو اپنے بیٹے کی گرفتاری کا سن کر وہاں پہنچ گیا تھا اور پولیس کی منت سماجت کرنے لگا، بعد ازاں ملزم کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے کے ذریعے اس کے جسم میں یو ایس بی کی موجودگی کا ثبوت مل گیاڈاکٹروں کے مطابق نگلی جانے والی یو ایس بی گزشتہ چار روز سے ملزم کے معدے میں موجود ہے اور انتظار اس بات کا ہے جب وہ نظام ہاضمہ کے مراحل سے گزر کر جسم سے خارج ہوگی تو بعد کی کارروائی کی جائے گی۔

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے …

  • ہمسائے کی  مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ہے-

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، فحش ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر کم عمر لڑکوں کو پھنسانے اور پھر فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے سرغنہ سخاوت کو پولیس نے دھر لیا،گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ …

    پولیس کے مطابق ملزم عائشہ نام کی آئی ڈی کے ذریعے نوعمر لڑکوں سے رابطہ کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی بن کر میسج کیا اور وہ جھانسے میں آگیا ملزم نے ویڈیو کال پر طالب علم کی فحش ویڈیو بنا لی اور وہ بلیک میل کرنے لگا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش ویڈیوزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے-

    ۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

  • اوچ شریف:للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

    اوچ شریف:للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان ) للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، ریسکیو زرائع،

    تفصیلات کے مطابق ایک آئل ٹینکر (TLW-780) 48000 لیٹر پٹرول لیکر کراچی سے ساہیوال کی طرف جا رہا تھا کہ سامنے سے آتے ہوئے لوڈر رکشہ سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں لوڈر رکشہ پر سوار دو آدمی شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک آدمی موقع پر جاں بحق ہو گیا

    جبکہ دوسرے آدمی کو ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے آر ایچ سی اوچ شریف میں شفٹ کر دیا ہے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق آئل ٹینکر میں کوئی لیکج نہیں ہے بیٹری کے ٹرمینل اتار دیے گئے ہیں ایریا کارڈن آف کر دیا گیا ہے اور پولیس موقع پرموجود ہے۔

  • منڈی بہاوالدین:محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی کارروائی،لاکھوں روپے  کی جعلی ادویات برآمد

    منڈی بہاوالدین:محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی کارروائی،لاکھوں روپے کی جعلی ادویات برآمد

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی س (نامہ نگارمحمد افنان طالب کی رپورٹ )ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدینمحمد افضل ندیم اور ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکا کامیاب چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر کے ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، شہریوں کا جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین

    و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا۔

    ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ۔ ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اورڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی کو بھی جعلی ادویات کا کاروبار کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اس گھناونے دھندے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    ضلع کے شہریوں نے جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

  • اوچ شریف:جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر پیچھےبیٹھا نوجوان گرنے پر ٹریلرکے نیچے آکرہلاک

    اوچ شریف:جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر پیچھےبیٹھا نوجوان گرنے پر ٹریلرکے نیچے آکرہلاک

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) جمپ لگنے سے موٹر سائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا سوار نوجوان ٹریلر کے نیچے آکر کچلا گیا ،موقع پر جاں بحق، ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں ناکام ، جیسے پولیس دھوڑکوٹ نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا مقامی پولیس کارروائی میں مصروف
    ،
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف جلال پور پیر والا ایکسپریس روڈ بستی مانک پر تیز رفتار موٹر سائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا شخص اچانک جمپ لگنے سے اچھل کر سڑک پر گر گیا اور دوسری طرف سے آنے والے ٹریلر TLE/713کے ٹائروں کے نیچے آکر کچلا گیا، اور موقع پر جاں بحق ہو گیا

    حادثہ ہوتے ہی ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس اوچ شریف نے ٹریلر ڈرائیور کے فرار ہونے کی اطلاع دھوڑکوٹ تھانہ کو دی تھانہ دھوڑکوٹ کی پولیس نے فرار ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

    مقامی پولیس اوچ شریف نے نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف منتقل کر دیا جسکی شناخت محمد مٹھا ولد محمد رمضان بعمری 28/30سالہ سکنہ بدھو والی اوچ شریف سے ہوئی ہے