Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ : اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق

    گوجرہ : اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے)اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 12سالہ لڑکا جاں بحق،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک دواکھڑی کے آفتاب کے 12سالہ بیٹے مہتاب کو پیٹ میں تکلیف کے باعث دواکھڑی کے اعظم میڈیکل کیئر پر لے جایا گیا ،کلینک کے عملہ نے مبینہ طور پر دیہاڑی لگانے کے چکر میں اس کو یکے بعد دیگر ڈرپس لگانا شروع کر دیں جس سے بچے کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی اور اور اتائی کی مبینہ غفلت سے معصوم بچہ دیکھتے ہی دیکھتے موت کی آغوش میں چلا گیا

    بچے کی موت کی خبر ملتے ہی اس کی ماں پر غشی کے دورے شروع ہو گئے،والدین اور اہل علاقہ اتائی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اورمہتاب کے دادا نے کارروائی کیلئے پولیس کوتحریری درخواست دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ کلینک کا عملہ ایک درزی،ایک موبائل مکینک اور ایک لڑکی پر مشتمل بیان کیاجاتاہے۔مقامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

  • اوچ شریف:نہم کلاس کی طالبہ کا رول نمبر سلپ مانگنا جرم بن گیا،استانی کا بچی پر بہیمانہ تشدد

    اوچ شریف:نہم کلاس کی طالبہ کا رول نمبر سلپ مانگنا جرم بن گیا،استانی کا بچی پر بہیمانہ تشدد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)نہم کلاس کی طالبہ کا رول نمبر سلپ مانگنا جرم بن گیا،استانی کا بچی پر بہیمانہ تشدد

    مار نہیں پیار کے بورڈ اسکولوں کے گیٹوں پر لگے خانہ پری ہوتی ہیں اور لوگوں کو جھانسہ دینے کے مترادف ثابت ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محراب والا میں ماں کا درجہ رکھنے والی ٹیچر لاریب فضل جلاد بن گئی اور سلپ مانگنے پر طالبہ پر بیہمانہ تشددکیا جس پر ٹیچر کیخلاف تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں مقدمہ درج طالبہ پر بیہمانہ تشدد پر طالبات میں خوف و ہراس

    موضع محراب والا کے گرلز ہائی اسکول کی نویں کلاس کی طالبہ زینب بی بی اپنی رولنمبرسلپ لینے اسکول گئی تو موجود ٹیچر نے اسے تھپڑوں اور مکوں سے مارا بعدازاں اس کو بالوں سے پکڑ کر ڈیسک پر دائیں بائیں مارا اور گلے میں دوپٹہ ڈال کر جھنجھوڑتی رہی وہ چیختی چلاتی رہی، اس کے کاندھوں پر زخم کے نشان ہوگئے

    گواہان نےموقع پر پہنچ کر اسے چھڑایا اور اس کا میڈیکل بھی کرایا گیا، تشدد ثابت ہونے پر تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے مقدمہ نمبر 63/24 بجرم A 328 درج کیا لیا ہے

    یاد رہےمقدمہ متاثرہ طالبہ کے والد محمد جلیل ولد غلام رسول قوم نہڑ ساکن محراب والا کی درخواست پر درج کیا گیا ہے

  • اوچ شریف:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند پوائنٹ کھولے جائیں،خواتین سراپا احتجاج

    اوچ شریف:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند پوائنٹ کھولے جائیں،خواتین سراپا احتجاج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند پوائنٹ کھولے جائیں ،پریشان حال خواتین سراپا احتجاج

    تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ سمیت گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی (BISP) کی طرف سے سوشل میڈیا پر میسج چلنا شروع ہوئے کہ آمدہ چند دنوں میں خواتین کو 10500 روپے کی قسط شروع کر دی جائے گی تاہم بینیفشری خواتین ڈیوائسز نہ چلنے کی وجہ سے درپدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں

    ضرورت اس امر کی ہے اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین کو سپورٹ کرنا ہی ہے تو ان کے لیے باقاعدہ مختلف علاقوں میں کاؤنٹر قائم کیۓ جائیں تاکہ انہیں رقم وصول کرنے میں آسانی رہے

    صبح سے لے کر رات گئے تک یہ خواتین مختلف علاقوں میں ٹولیوں کی شکل میں پیسے لینے کے لیے قطاروں میں ذلیل و خوار ہیں مگر افسوس کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا

    کمشنر بہاولپور، ڈی سی او بہاولپور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط کو تقسیم کرانے کے لیے فوری طور پر عملی اقتدامات کرائیں تاکہ ان غریب خواتین کو باآسانی رقم کاحصول ممکن ہو سکے اورہ خواتین خوار ہونے سے بچ جائیں.

  • سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی 57 ملزمان گرفتار 70 کلو کے قریب منشیات برآمد

    سیالکوٹ:پولیس کی کارروائی 57 ملزمان گرفتار 70 کلو کے قریب منشیات برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا، مقدمات درج لیا گے

    سیالکوٹ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس ڈرگز فری سوسائٹی کے قیام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور صرف ایک ہی دن میں 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

    سیالکوٹ پولیس کا کہناہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو منشیات کا دھندہ کرتا ہو اسکے بارے میں فوراً سے پہلے ہمیں آگاہ کریں

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدودمیں چور کی لاش برآمد ہوئی ہے ، گاؤں سہراب بجارانی مین چور چوری کے ارادی سے قمر چولیانی کے گھر میں داخل ہوئے تو گاؤں والوں کو پتاچلا کہ چور داخل ہوئے ہیں تو دونوں کی طرف سے شدید فائرنگ ہوئی اور جس کے نتیجے میں ایک چور محمد شریف بنگلانی کی لاش بر آمد ہوئی ہے

    اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورکرم پور ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی گئی

    تھانہ جمال پولیس مزید اس کی تحقیقات کر رہی ہے، اس واقعہ کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محمد شریف بنگلانی کو قمر چولیانی نے کاروکاری کے تنازعہ پر قتل کیاگیا ہے

  • کراچی: بن قاسم میں200 سے زائد لوہے کے وزنی گیٹ چوری ہونے کا انکشاف

    کراچی کے علاقے بن قاسم میں اسکریپ کی چوری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پپری نیشنل ہائی وے پر واقع سرکاری چانول گوداموں کے 200 سے زائد لوہے کے وزنی گیٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ٹی سی پی سے لوہے کے چوری کا مقدمہ 13 مارچ کو گودام کے مینیجر آصف کی مدعیت میں تھانہ پپری تھانہ پپری میں درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ گودام نمبر 45 اور 46 سے لوہے کے وزنی گیٹ چوری کیے گیے ہیں، فی گیٹ کا وزن 5 سے 8 من ہے۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد گودام کے ڈپٹی مینیجر ذوالفقار بھٹو اور سیکیورٹی انچارج مختیار لاشاری سمیت اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں،جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی ملیرر طارق الہٰی مستوئی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی آپریشن بن قاسم، ڈی ایس پی بن قاسم انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او بن قاسم شامل ہیں۔

  • راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کرنے پر 6 ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    باغی ٹی وی: ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی ساجد اور ہیڈ کانسٹیبل وقار زخمی ہوگئےڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد زخمی اے ایس آئی اور ہیڈ کا نسٹیبل کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کی شناخت گل میرا اور حسن کے نام سے ہوئی،ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    روس ،پاکستان انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا،امریکی نائب ترجمان

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

  • سیالکوٹ :رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں

    سیالکوٹ :رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں سینکڑوں معصوم بچے،نوجوان لڑکیوں سمیت عورتیں اور مرد شہر کے مین بازاروں اورگلیوں میں دندنانے لگے ہیں، بھکاری بازاروں میں خواتین کو بھیک دینے پر مجبور کرتے ہیں،شہریوں کا جینا محال ہو گیا حکام نوٹس لیں

    تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ضلع سیالکوٹ کی تحصیلوں ڈسکہ سمبڑیال پسرور سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے درجنوں پیشہ ور بھکاری مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا امکان ہے ،

    رمضان المبارک کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں جن میں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور اس کے گردونواح میں درجنوں پیشہ ور بھکاری عوام کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا،

    شہر میں خریداری کے لیے آنے والی لڑکیوں اور خواتین کو بھکاریوں نے ہراساں کرنا بھی معمول بنا لیا،

    مکمل فیملی پیشہ ور بھکاری جیسے مکروہ پیشے سے منسلک ہو گئے ہیں ،جنہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے ر کھ دی ہے، پیشہ ور بھکاریوں میں خواتین بوڑھے بچے نوجوان شامل ہے

    بیشتر ایسے گداگرہیں جو بھیک نہ ملنے پر گالی گلوج پر اتر آتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر گداگروں کے خلاف فوری اپریشن کیاجائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

  • کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان برآمد

    کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان برآمد

    کوئٹہ میں پولیس نے بجلی کے کنڈکٹرز اور تاریں چوری کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نو حصار تھانے کی پولیس نے کیسکو کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد فاروق، علی حیدر اور کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزم فاروق کے گھر پر چھاپہ مارکر وہاں سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 20ہزار میٹر بجلی کی تاریں برآمد کرلیں۔

    پولیس کے مطابق بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ 15افرادپر مشتمل ہے، گروہ کے افراد کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں چوری کرتے ہیں، کیسکونے بجلی کے کنڈکٹرز اورتاریں چوری ہونے کے واقعات پر صوبے کے مختلف پولیس تھانو ں میں تحریری درخواستیں جمع کرادیں۔

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

  • اچھرہ مارکیٹ    واقعہ کے  مرکزی ملزمان گرفتار

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو عربی خطاطی والا لباس پہنے پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش شامل ہیں، جنہوں نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی، ملزمان نے ہجوم کو بھی خاتون پر تشدد کیلئے اُکسایا تھا، وقوعہ کے بعد ملزمان روپوش تھے اور موبائل فونز بند کر لئے تھے، لیکن آپریشنز و انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا لیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے، مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

    دوسری جانب منگل کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اچھرہ مارکیٹ میں 400 افراد نے خاتون کو محبوس کیا، خاتون کو دھمکیاں اور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ملزم محمد ندیم، عادل سرور، بلال اور التمش ثقلین سے تفتیش درکار ہے۔

    تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے، 3 روز کا ریمانڈ دیا جائے.عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    حیض کی بندش کا شکار خواتین کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹس کتنا نقصان …

    واضح رہے کہ 25 فروری کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

    پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا بعدازاں خاتون پر عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟