Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہور،راہ چلتی خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

    لاہور،راہ چلتی خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    واقعہ کیولری گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حکام موقع پر پہنچے، پولیس بھی موقع پر پہنچی، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کیولری گراؤنڈ سے ایک خاتون کو جلانے کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ایک کال آئی اور بتایا گیا کہ نامعلوم شخص نے سرعام سڑک پر جانے والی عورت پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی،امدادی ٹیموں نے خاتون کو میو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، خاتون تقریبا 70 فیصد جھلس گئی ہے

    ریسکیو 1122 حکام کے مطابق خاتون کی شناخت شمائلہ زوجہ سخاوت علی کے طور پر ہوئی ہے، خاتون کی عمر 28 سال ہے، اے ایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،خاتون کےاہل خانہ کی تلاش بھی جاری ہے،معاملے کے اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

  • گھوٹکی:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    گھوٹکی:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ، وحشی ملزم محمد علی سومرو نے نا چاکی کی وجہ سے اپنی بیوی صاحبہ سومرو کی گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ہے،

    مقتولہ کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ ہسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے،

    پولیس کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد گھر سے فرار ہو گیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپےمارے جا رہے ہیں،

  • گھوٹکی: موٹروے پرپولیس مقابلہ  ،تین ڈاکو مارے گئے

    گھوٹکی: موٹروے پرپولیس مقابلہ ،تین ڈاکو مارے گئے

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا ہے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو موٹروے ایم فائیو پر واردات کے لئے کھڑے تھے کہ مقابلہ ہوا۔ ڈاکؤوں کی لاشیں تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردی گئیں۔

    یہ پولیس مقابلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

    کئی وارداتوں میں ڈاکو مسافر گاڑیوں اور نجی کاروں پر فائرنگ کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں فروری میں بلوچستان کے معروف قبائلی سردار جلال کلپر بگٹی کا بیٹا عبد الرحمان بگٹی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند،شہری گھروں محصور

    بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند،شہری گھروں محصور

    چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی )بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند، تعلیمی و دفتری سرگرمیاں معطل ،چترال، دیر اور غذر متاثر،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

    ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی جی رسیکیو 1122 کا مزید کہنا تھا کہ چھتیں گرنے سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش آئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری سے راستے بند ہوگئے۔ آج چترال میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ دیر بالا میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    لوئردیر میں بارش سے رات گئے لینڈسلائیڈنگ ہوئی،پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مکان کی چھت گرنے سے آٹھ ماہ کی بچی جاں بحق، خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔

    غذر میں بارش اور برف باری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے جبکہ گلگت چترال بین الصوبائی شاہراہِ بھی ایک ہفتے سے بند ہے.
    گرم چشمہ روڈ بھی برف باری کی وجہ سے بند ہے،

    دیہی رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث نظام زندگی معطل ہوگیا، کئی علاقوں چترال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں سخت سردی کا راج ہے۔

    چترال میں بارش اور برفباری کی وجہ سےآج ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند ہیں گ، اس کے علاوہ شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    چترال شہر میں جمعہ کی شب سے اب تک بارش اور وادی کیلاش میں دو فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے ۔گرم چشمہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں

    دیر بالا کے میدانی علاقوں میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل اپروچ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    شدید بارش اور برفباری کے باعث آج ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیاہے۔

    دیربالا کے وادی کمراٹ، ڈوگدرہ ،جاز بانڈہ ،وادی عشیری کیردرہ اور براول کے پہاڑوں پر برفباری سے ہر سو سفیدی ہی سفیدی ہے۔ دیربالا کے بالائی علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

    برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش اور برفباری سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہوچکی ہے

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے راستے بند ہونے سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے آج رات مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

  • تنگوانی:20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تنگوانی:20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں سلیم خان کے رہائشی مغوی شعبان کوسو ،صدرالدین کوسو کو 20 دن پہلے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا
    جن کی آج ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پروڈیو وائرل کردی ہے ،

    جس میں دونوں مغوی زنجیروں جکڑے ہوئے ہیں اور اپنے رہائی کے لئے ایس ایس پی کشمور سے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

  • گھوٹکی: پولیس کا کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن ایک مغوی بازیاب

    گھوٹکی: پولیس کا کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن ایک مغوی بازیاب

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن میں پولیس کو دوسرے روز کامیابی مل گئی مغوی پولیس مقابلے میں بازیاب،ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے مغوی کو گھوٹکی پولیس کا مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ

    پولیس کاکہنا ہے کہ ایک ماہ قبل سرحد تھانہ کی حدود سے ڈاکو نظر شاہ کو اغواء کر کے لے گئے تھے ،پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لئے کچہ میں جاگیرانی گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے

    ڈاکووں کے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے،جاگیرانی گینگ کے ڈاکو مغوی کو دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں نے گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

    ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا

  • گذشتہ سال پاکستان میں 4,213 بچوں سے زیادتی کے واقعات

    گذشتہ سال پاکستان میں 4,213 بچوں سے زیادتی کے واقعات

    گذشتہ سال پاکستان میں 4,213 بچوں سے زیادتی کے واقعات رونماہوئے،5 سال اور اس سے کم عمر کے بچے بھی زیادتی کا نشانہ بنے,زیادتی کا شکار بچوں کے جاننے والے ہی ملوث پائے گئے ہیں۔این جی او کی رپورٹ کے مطابق ملک میں روزانہ 11 بچے زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں

    این جی او ’ساحل‘ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں سال 2023 میں پاکستان میں بچوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

    اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے 4 ہزار 213 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں پُر تشدد واقعات سمیت زیادتی کے کیسز بھی شامل ہیں۔

    این جی او کی رپورٹ کے مطابق ملک میں روزانہ 11 بچے زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ کُل رپورٹڈ کیسز میں سے 2 ہزار 251 یعنی 53 فیصد متاثرین میں لڑکیاں شامل ہیں جبکہ 1 ہزار 962 یعنی 47 فیصد لڑکے شامل ہیں۔

    دوسری جانب رپورٹ کیے گئے کیسز میں بچوں کی عمریں 6 سال سے 15 سال تک کے درمیان کی ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد کم عمر لڑکوں کی ہے۔

    جبکہ اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے، 5 سال اور اس سے کم عمر کے بچے بھی زیادتی کا نشانہ بنے ہیں، زیادتی کا شکار بچوں کے جاننے والے ہی ملوث پائے گئے ہیں۔

  • قاضی احمد:بیٹی کے قاتل چھوڑنے اور بیٹے کوناجائز مقدمہ میں گرفتار کرنے پر بوڑھی ماں کی پریس کلب میں دُہائی

    قاضی احمد:بیٹی کے قاتل چھوڑنے اور بیٹے کوناجائز مقدمہ میں گرفتار کرنے پر بوڑھی ماں کی پریس کلب میں دُہائی

    قاضی احمد،باغی ٹی وی (خبرنگار سائیں بخش سائل)بیٹی کے قاتل کوچھوڑنے اور بیٹے کوناجائز مقدمہ میں گرفتار کرنے پر بوڑھی ماں کی پریس کلب میں دُہائی

    سیتا شہر کے نواحی گاؤں محمد رند کی رہائشی بزرگ بیوہ خاتون دھیانی قمبرانی اپنے بیٹے صداقت قمبرانی کے ہمراہ پریس کلب قاضی احمد پہنچ کر پریس کانفرنس کی اپنی بیٹی سات بچوں کی ماں بے نظیر قمبرانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہووے کھا کہ
    گاؤں احمد خان لغاری کے رہائشی پسند قمبرانی سے میری بیٹی بینظیر کی شادی ہوئی تھی جس سے ان کے سات بچے بھی تھے۔

    اس کے شوہر پسند قمبرانی نے کسی معمولی بات پر دو ماہ قبل میری بیٹی کو طلاق دے کرگھر سے نکال دیا ، پھرتین دن کے بعد اسے لینے آیاگیا تو میری بیٹی نے اسے کہا کہ آپ نے مجھے طلاق دی ہے اب شریعت میں میرے لیے آپ کے ساتھ چلنا جائز نہیں۔

    پہر وہ اپنے تین بھائیوں کے ساتھ آیا اور میرے گھر کے اندر میری بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا

    میں نے مذکورہ چاروں ملزمان کے خلاف سیتا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں ایک ملزم پسند قمبرانی جو کہ میری بیٹی کا شوہر تھا اس کو پولیس نے گرفتار کیا

    اس کے بعد انہوں نے پولیس کو بھاری رشوت دے کر میرے بیٹے شوکت قمبرانی کے خلاف اپنی ہی بہن کو قتل کرنے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی اور پولیس کے ذریعے گرفتار کرا لیا۔

    اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر میں نے مقدمہ واپس نہ لیا تو ہم آپ کے گرفتار بیٹے کو پھانسی دلوا دیں گیں اور آپ کے چھوٹے بیٹے صداقت کو قتل کروا دیں گیں

    میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ، آئی جی سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بیٹی کے قتل میں ملوث تین آزاد ملزمان اسماعیل, غلام محمد, آصف قمبرانی کو گرفتار کیاجائے

    اور میرے بیٹے کیخلاف بنایاگیا جھوٹا مقدمہ ختم کیاجائے، مجھے انصاف چاہئے اورمجھے ملزمان سے تحفظ بھی دیاجائے۔

  • اوکاڑہ:موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوکاڑہ:موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوکاڑا 33 ٹو آر ستگھرہ روڈ پر موٹر سائیکل اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ گیا۔جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی ہسپتال منتقل ۔

    33 ٹو آر ستگھرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار آئل ٹینکر کے نیچے آ گئے حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا

    اطلاع ملنے پر ریسکیو موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ نعش کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وقاص ولد شوکت عمر15 سال تقریباً ،سکنہ 34 ٹو آر کے نام سے ہوئی

  • اوچ شریف:قصور سے سیہون جانے والی بس نہرمیں گرگئی،ایک جاں بحق 10زخمی

    اوچ شریف:قصور سے سیہون جانے والی بس نہرمیں گرگئی،ایک جاں بحق 10زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )قصور سے سیہون جانے والی بس نہرمیں گرگئی،ایک جاں بحق 10زخمی،تیز رفتاری کے باعث بس موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں جاگری

    ریسیو 1122 ترجمان کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ ایک تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں گر گئی ہے۔ حادثہ 11موڑشاہی والا ہیڈراجکان کے قریب تحصیل یزمان کی حدود میں پیش آیا،

    ریسکیو سٹاف نے آ ن لوکیشن ہو کر بتایا کہ ایک پرائیویٹ( نان اے سی) بس جو کہ قصور سے سیہون شریف جا رہی تھی چھوٹی نہر میں گر ی ہے نہر میں تقریبا چار سے پانچ فٹ پانی ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی اور جو زیادہ سیریس تھے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔
    تفصیل درج ذیل ہے۔
    بس میں کل 76مسافرسوار تھے ،جن میں 10 مسافرزخمی ہوگئے ،ان میں2زخمیوں اسلم خان بس ڈرائیوراورعبداللہ دونوں ہی لاہورکے رہائشی ہیں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال احمدپورشرقیہ شفٹ کیا گیاجبکہ جو موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شہزاد ولدیعقوب عمر37سال فورٹ عباس کارہائشی تھاکی لاش کو آرایچ سی ہیڈراجکاں منتقل کیا گیا

    دیگرزخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی