Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیربالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے دو شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے ۔ امیر بالاج ٹیپو پر حمے کے لئے آنے والا دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا ۔ ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا ۔ دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کرگئے ۔امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ نے طیفی بٹ کو بالاج کی مخبری کی ۔احسن شاہ اور طیفی بٹ کی ایک ماہ قبل ملاقات ہوئی اور مخبری کی 5 کروڑ میں ڈیل ہوئی،

    دوسری جانب امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان ہوں گے ، ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ بھی ٹیم میں شامل ہیں ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اقبال ٹاون محمد علی بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں ، پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی سمیت چار افراد کو گرفتار کرچکی ہے،

    میر بالاج کی ریکی کرنےکے الزام میں احسن شاہ گرفتار
    قبل ازیں گزشتہ روز امیر بالاج قتل کیس میں اس کے دوست احسن شاہ سمیت 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، احسن شاہ کو امیر بالاج کی ریکی کرنےکے الزام میں گرفتار کیا گیا، احسن شاہ قتل کے وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا اس نے سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی،سی آئی اے پولیس کا کہنا تھا کہ ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کرائی تھی، بالاج کے دوست احسن شاہ کی طیفی بٹ سے 7سے 8 ملاقاتیں ہوچکی تھیں، وہ گاڑیاں بدل بدل کر طیفی بٹ سے ملتا تھا، احسن شاہ نے مبینہ طور پر طیفی بٹ کو امیر بالاج کے شادی میں جانے کی اطلاع دی اور اسی نے بتایا گن مینوں کے پاس رائفلیں نہیں ہیں

    امیر بالاج کے گرفتار دوست احسن شاہ نے بیان میں کہا تھا کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی پلاننگ ایک ماہ قبل کی تھی۔ امیربالاج کو مبینہ طور پر قتل کروانے کی احسن شاہ نے 5 کروڑ کی ڈیل کی، احسن شاہ نے 5 کروڑ میں ریکی کرانے کی ڈیل کی مد 50 لاکھ ایڈوانس وصول کیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن شاہ،سہیل ملک کو بادامی باغ اور علی پٹھان کو مانسہرہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا،پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا تھا،حملہ آور نے سیلفی ویڈیو بنانے کے بہانے امیر بالاج پر حملہ کیا، ملزم مظفر حسین تقریب میں 3بار امیربالاج کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے ہٹایا،شیخوپورہ کے رہائشی مظفر حسین کو تقریب میں موجود 3گروپوں نے نوٹس کیا، ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی،ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی، جیسے ہی امیر بالاج شادی کی تقریب سے نکلا،ملزم نے سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا،ملزم مظفر حسین نے 3 سے 4 شادیاں کررکھی ہیں ، ملزم مظفر حسین امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا

    بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے اور بلا ٹرکاں والے کے پوتے تھے،ان کے والد عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو خرم اعجاز نامی ملزم نے 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ ان کے دادا بلا ٹرکاں والے کو عبدالوحید نامی شخص نے ان کے ڈیرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • سابق ایم پی اے عدنان قتل کیس  کےمرکزی شوٹر کراچی سے گرفتار

    سابق ایم پی اے عدنان قتل کیس کےمرکزی شوٹر کراچی سے گرفتار

    راولپنڈی ،سابق ایم پی اے عدنان قتل کیس کا مرکزی شوٹر کراچی سے گرفتار کر لیا گیا
    ایک شوٹر کا نام عدنان اور دوسرے کا نام دانش بتایا جا رہا ہے، 12 فروری کو سابق ایم پی اے چودھری عدنان کو راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا، ملزمان کو کراچی سے پنڈی لایا گیا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا، دونوں ملزمان شوٹر ہیں اور انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چودھری عدنان کو نشانہ بنایا،

    اڈیالہ جیل میں قیدی لڑ پڑے، ایک کی موت، ایک زخمی
    دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک قیدی قتل ہوگیا ، پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے قیدی کی شناخت اعجاز ربانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا جس کی شناخت عماد علی کے نام سے ہوئی، عماد علی کو طبی امداد کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں،

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • پولیس اہلکار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بھی بنا لی،مقدمہ درج

    پولیس اہلکار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بھی بنا لی،مقدمہ درج

    بہاولنگر : پولیس اہلکار نے خاتون کو چاقو کے زور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

    کانسٹیبل ملزم نصیر نے طارق کالونی کی رہائشی شبنم کو لیڈی کانسٹیبل بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر پولیس لائن بلوایا ،ملزم اور اسکا ساتھی خاتون کو گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے .جہاں پولیس اہلکار نے چاقو خاتون کی گردن پر رکھ کر اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم خاتون کی برہنہ ویڈیوز تصاویر بھی بناتے رہے، پولیس اہلکار نے خاتون کو بلیک میل کیا کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیوز تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے ، حالت غیر ہونے پر ملزمان اسے ستلج پارک پھینک کر چلے گئے

    ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعہ کا نوٹس لےلیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ، متاثرہ خاتون میڈیکل کےلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزم فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی

    ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

  • والد پر تشدد اور گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    والد پر تشدد اور گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    راولپنڈی ،بنی پولیس کی کاروائی،والد پر تشدد اور گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کرلیا گیا

    مدعی مقدمہ نے تھانے میں درخواست دی کہ میرے بیٹے سمیع اللہ نے مجھ سے رقم کا تقاضا کیا نہ دینے پر تشدد کیا اور گھر سے نکال دیا،بنی پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا،ایس پی راول کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے،

    قبل ازیں ایک اور کاروائی میں پولیس نے اپنی والدہ پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے بیٹے گرفتار کرلیا- پولیس حکام کے مطابق ملزم کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ میرے بیٹے عمار یاسر نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا-راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا۔

    قبل ازیں لڑکی کے خاندان کے انکار پر لڑکے نے شادی ہال میں دلہن پر فائر کھول دیا راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوگئی تھی جبکہ ریسکیو حکام نے دلہن کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق زخمی دلہن کی حالت خطرے سے باہر ہے لڑکے نے فائرنگ شادی سے انکار پر کی ہے. پولیس نے فائرنگ کرنے والےملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم اویس کا تعلق شاہ خالد کالونی راولپنڈی سے ہے-

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ کے نواح علاقے مونگی بنگلہ روڈ پر چک نمبر 159 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب، نعش کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا

    معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 159گ ب کے قریب ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ اعجاز احمد کھوکھر نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ناکہ لگایا ہوا تھا اسی دوران مونگی بنگلہ کی جانب سے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور پولیس ناکہ کو دیکھ کر پیچھے مڑ کر موٹر سائیکل کچی سڑک پر پھینک کر فصلوں میں چپ گئے

    جس پر پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو مشکوک جان کر ان کا پیچھا کیا جس پرمسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے حفاظت اختیاری میں جوابی فائرنگ کی کچھ دیر بعد جب دوطرفہ فائرنگ بند ہوئی تو چک 370ج ب کا رہائشی ندیم ولد بنیامین مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہونا پایااور باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    ہلاک ہونے والا ملزم قتل اقدام قتل ڈکیٹی چوری کی وارداتوں میں پنجاب بھر کی پولیس کو مطلوب تھا اطلا ع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی چوکی انچارج مونگی بنگلہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا اور پولیس مصروف کارروائی ہے

  • سیالکوٹ: نامعلوم کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    سیالکوٹ: نامعلوم کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈسکہ روڈ رنجھائی سٹاپ ٹریفک حادثہ نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،
    ٹکر کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی

    47سالہ فیاض موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ 22سالہ بیٹے اشتیاق کو ریسکیو 1122 نے ابتدائ طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

    دونوں کا تعلق دھمیکے گاوں سے ہے ریسکیو 1122 نے ڈسکہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • ڈیرہ غازیخان:پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈسامان پکڑلیا

    ڈیرہ غازیخان:پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈسامان پکڑلیا

    ڈیرہ غازیخان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 56 کارٹن سگریٹ اور 104 بیگ سپاری کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے سمگل ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے 56 کارٹن سگریٹ اور 104 بیگ سپاری کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فیاض احمد لاشاری SI نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

  • گھوٹکی:قبائلی خونریزی کا خدشہ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط

    گھوٹکی:قبائلی خونریزی کا خدشہ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)قبائلی خونریزی کا خدشہ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط

    خط کے متن کے مطابق 13 فروری 2024 کو کلپر بگٹی قبائل کا سردار عبدالرحمن کلپر گھوٹکی میں موٹروے کے مقام پر ڈاکوؤں کے حملے میں مارا گیا تھا،

    بگٹی کلپر قبائل اپنے سردار کے قتل کا بدلہ ڈاکوؤں کے گروہوں شر گینگ اور جاگیرانی گینگ سے لینا چاہتی ہے، شر قبائل کے سرداروں شہریار شر اور حاجی خان کو کلپر قبائل سے خطرہ ہے،

    ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ہم نے علائقے کے ان سرداروں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں

    شر اور جاگیرانی گروہ ڈاکو ہیں، جن کے خلاف ماچھی، دھوندھو اور سیلرا قبائل نے ہتھیار اٹھا رکھے ہیں،حالیہ واقعہ کے بعد گھوٹکی ضلع میں بڑی خونریزی ہوسکتی ہے

  • راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اظہر ولد اخلاق کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او سرسید امام بخش لاشاری کے مطابق گرفتارملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، ملزم گزشتہ روز والے کپڑے اور جیکٹس پہن کر کسی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازبیا حرکات کرنے کے لیے علاقے میں پہنچا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا اور گھیرے میں لے لیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نیو کراچی کا رہائشی ہے وہ کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا تھا، ملزم متعدد مرتبہ راہ گیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر چکا تھا اور گرفتارملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف سرسید تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ بھی ملزم کے خلاف نیو کراچی سمیت دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں جن کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھ،اایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی، مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا۔

  • سیالکوٹ :ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں،ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

    انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان میں عابد علی اور محمد عرفان شامل ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

    ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزم محمد عرفان نے شہری کو غیر قانونی طور پر یورپ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے

    ملزم سال 2019 سے ایف آئی اے گجرات سرکل کو مطلوب تھا ملزم محمد عرفان نے شہری کو غیر قانونی طور پر یونان بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے بٹورے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں